English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگلے ہفتے سے اے ٹی ایم مشینوں اور بینکوں میں دستیاب ہونگے دو سو اور پچاس کے نئے نوٹ

share with us

یو این این کے مطابق 9نومبر 2016کو وزیر اعظم نے نوٹ بندی کا اعلا ن کر کے 1000اورپرانے 500روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دینے کا اعلان کر دیا تھا ،نوٹ بندی کے اس اعلان کے بعد ملک بھر میں بینک کھاتے داروں کو رقومات حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور رقومات حاصل کرنے کے دوران 107افراد کی جانیں بھی ضائع ہوئی تھیں ۔ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد ریزاروبینک آف انڈیا نے 2000اور 500روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جسے ملک بھر میں لوگوں کو ریزگاری ڈھونڈنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ،اب ریزارو بینک آف انڈیا نے 200روپے اور 50روپے کے نوٹ جاری کئے ہیں ۔ریزاروبینک آف انڈیا کے سینٹرل بورڈ آف گورنرس کی ممبئی میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 200اور50روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت خزانے نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک بھر میں کیش کی قلت کو دور کرنے اور لوگوں کو راحت پہنچا نے کے سلسلے میں 200اور 50روپے کے نوٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ آنے والے ہفتے کے دوران 200روپے کے نئے نوٹ بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں دستیاب ہونگے ۔تاہم ریزارو بینک آف انڈیا نے 50روپے کے پرانے نوٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان نوٹوں پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا