English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرنل پروہت کی ضمانت، حکومت کی غلط پیروی کا نتیجہ: جمعیۃ علماء مہاراشٹر

share with us

ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبارات کے نام جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مالیگاؤں بم دھماکوں کے کلیدی ملزم کو ضمانت حاصل ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے وکلاء نے کرنل کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے سے احتراز کیا۔ نیز اس مقدمہ کی صحیح پیروی بھی نہیں کی گئی ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے اس معاملہ میں متاثرین کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی لیکن تعجب خیز امر یہ ہے کہ جب جمعیۃ علماء کے وکیل سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل امریندر شرن نے عدالت میں ان باتوں کا اظہار کیا کہ کرنل پروہت ابھینو بھارت کا رکن ہے اور اس نے اسرائیل اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے تعاون سے ملک میں بغاوت کرنے کا پروگرام بنایا تھا ۔تب این آئی اے کے وکیل نے ایک طرح سے کرنل پروہت پر عائد الزامات کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ ابھینو بھارت تنظیم پر حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔جمعیۃ علماء کے شعبہ قانون کے سربراہ نے مزید کہا کہ مرکز اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والی خاتون وکیل روہنی سالین نے اقتدار میں تبدیلی کے بعد خود کو اس مقدمہ سے علیٰحدہ کرلیا تھا ،اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ این آئی اے اور حکومت کے افسران اس پر یہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اس مقدمہ میں گرفتار ملزمین کو فائدہ پہنچائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا