English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور:راہل گاندھی کے ہاتھوں اندرا کینٹین کا افتتاح ، 5 روپے میں ناشتہ اور 10روپے میں ملے گا کھانا

share with us

اس شروعات کے لئے کرناٹک حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بنگلور میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔ کینٹین میں پانچ روپے میں ناشتہ اور 10 روپے میں سبزی والا کھانا ملے گا کچھ وقت بعد ریاست کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی کینٹین کھولی جائیں گی۔کرناٹک کے وزیر اعلی ایم سددھارمیا نے اس موقع پر کہا کہ اندرا کینٹین کے ذریعہ ریاست کو بھوک سے پاک اور لوگوں خاص طورپر مزدوروں اور دوسری ریاستوں سے آئے غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرانے میں مدد ملے گی ۔ مسٹرگاندھی نے کہا کہ ہمارا مقصد اندرا کینٹین کے ذریعہ سستی شرح پر بنگلور کے مہنگے ریستوراں میں ملنے والامعیاری کھانا فراہم کیا جائے۔بنگلور میں کل ملاکر 198 وارڈ ہیں ابتدائی مرحلے میں 101 کارپوریشن وارڈوں میں یہ کینٹین کھولی جائے گی۔ باقی 97 کینٹین مہاتما گاندھی کے 150 ویں سالگرہ کے موقع پر 02 اکتوبر کو کھولی جائیں گی۔ کرناٹک کے 2017۔18 کے بجٹ میں بنگلور کے تمام 198 وارڈوں میں اندرا کینٹین کھولنے کے لئے 100 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔خیال رہے کہ کرناٹک میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا