English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنگایت طبقہ آزاد مذہب ، ہندو دھرم سے غیر مربوط کرنیکا مطالبہ

share with us

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران اس دھرم کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الگ اور آزاد مذہب ہے اور لنگایت طبقہ کو ہندو دھرم سے الگ ایک آزاد موقف دیا جانا چاہئیے ۔ لنگایت برادری کی ممتاز مذہبی شخصیت ماتے مہادیوی نے کہا کہ لنگایت ہندو یا ہندوؤں کا کوئی ذیلی طبقہ یا فرقہ نہیں ہیں بلکہ ایک آزاد دھرم ہے   ۔ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے لنگایت دھرم گرو شیوا لنگم شیوا چاریہ نے کہا کہ  لنگایت مت ایک آزاد دھرم ہے ، جو 12 ویں صدی عیسوی میں سنت بشیشورا نے قائم کیا تھا ۔    یہ کبھی بھی ہندو دھرم کا حصہ نہیں رہا بلکہ بعض موقعوں پر ہندو دھرم کے خلاف جدوجہد بھی کیا ہے   ۔ کوڈلا سنگما مٹھ کے جگت گرو پنچم شالی نے کہا کہ ہم آزاد مذہب کا موقف چاہتے ہیں ۔ چیف منسٹر کو اس ضمن میں سفارش کرنا چاہئیے   ۔ اس ریلی کے منتظمین ، طبقہ کے سرکردہ قائدین ، مذہبی پیشواؤں ، مٹھوں کے سربراہان اور شرکاء نے چیف منسٹر سدارامیا کے نام ایک یادداشت بیدر کے ڈپٹی کمشنر کو پیش کی ۔ احتجاج میں شریک لنگایت دھرم گروؤں نے کہا کہ  اگر کوئی ہندو ہے تو اس کو ویدک رسوم اختیار کرنا چاہئیے اور جو ویدوں سے انکار کرتے ہیں وہ ہندو نہیں بلکہ غیر ہندو (آریدیکا) ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر بدھ مت کے پیرو ویدوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی مقدس باتوں پر عمل کرتے ہیں ۔ ویدوں کو نہ ماننے والوں کو غیرہندو کہا جاتا ہے اور یہی اصول مانا جائے تو اس اعتبار سے لنگایت بھی ویدوں کو مسترد کرچکے ہیں اور کنٹرا واچن قبول کرچکے ہیں۔ چنانچہ انہیں بھی غیرہندووں کی حیثیت سے تسلیم اور قبول کیا جانا چاہئیے ۔ بسوا لنگاپٹہ دیورو نے کہا کہ  ویدوں کا دھرم واضح طور پر کئی بتوں کی پرستش کرتا ہے ۔ وید ماننے والے افراد کا یقین ہے کہ 33 کروڑ دیو اور دیویاں ہیں جن کے منجملہ صرف 33 نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ۔ اس کے برخلاف لنگایت صرف ایک معبود لنگا کو مانتے ہیں اور لنگا کو ایسا دیوتا تصور کرتے ہیں جس کی کوئی شکل نہیں ۔ چنانچہ لنگایت کسی بھی اعتبار سے ہندو نہیں ہوسکتے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا