English   /   Kannada   /   Nawayathi

امر سنگھ معافی مانگیں ۔ نہیں تو قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں: ابوعاصم اعظمی

share with us

نوٹس میں ابوعاصم اعظمی کی جانب سے تحریر ہے کہ ابوعاصم اعظمی 2002 ء سے 2008 ء تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ۔ جبکہ 2009 ء سے مہاراشٹر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے آگے بتایا کہ وہ سماجی اور سیاسی حلقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی شبیہ انتہائی صاف ستھری اور کردار بہتر رہا ہے اور وہ سماج اور ملک کے سچے خادم بھی ہیں ۔نوٹس میں اعظمی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک کامیاب تاجر کے ساتھ سیاستداں بھی ہیں اور انہیں سماج میں عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ 15 جولائی کو امر سنگھ نے ابوعاصم اعظمی پر بے بنیاد الزام عائد کیا تھا اور انہیں غنڈہ، بدمعاش داؤد ابراہیم کا مددگار بھی بتایا تھا اورکہا تھا کہ اعظمی کے گھر پر ہی دہشت گرد قیام کر تے ہیں اور وہ ان کی ہر ممکن مدد بھی کرتے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے امر سنگھ کے سارے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا اور وارننگ دی کہ اگر امر سنگھ نے اپنا بیان واپس لے کر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا