English   /   Kannada   /   Nawayathi

۔9اگست سے بی جے پی بھارت چھوڑا تحریک شروع کی جائے گی : ترنمول کانگریس

share with us

کلکتہ کے دھرم تلہ علاقے میں منعقد ترنمول کانگریس کے سالانہ شہیددیوس ریلی میں ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے اتحاد و سالمیت اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر بی جے پی دنگا کرانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بنگال میں ہوئے حالیہ دنوں فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سوشل میڈیا کے ذریعہ بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیس بک پر ایک سازش کے تحت گجرات فسادات اور بھوجپوری فلموں کی تصاویر پوسٹ کرکے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔مہاتما گاندھی نے 8اگست 1942کی رات کو ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی شروعات کی تھی اور 9اگست سے پورے ملک میں یہ تحریک شروع ہو گئی تھی۔ ممتا بنرجی اسی تاریخ کو بی جے پی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی حلف لیا کہ وہ بنگال میں دنگاکرانے کی سازش کو ناکام کردیں ۔انہوں نے کہا کہ محلہ سطح پرشانتی واہنی بنایا جائے گا جس کے ذریعہ دنگائیوں پر نگاہ رکھی جائے گی۔ انہوں پارٹی ورکروں سے کہاکہ جولوگ بھی اشتعال انگیزی کرنے کی کوشش کرے اس پر نگاہ رکھیں اور حکومت کو خبر کریں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگا ل میں لا اینڈ آرڈ کا مسئلہ پیدا کرنے کیلئے بی جے پی سازش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا پہاڑ پر آج جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے مگر بی جے پی بنگال کو تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں بنگال کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بنگال کی سالمیت ان کے وقار سے جڑا ہوا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا