English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت پر روہت ویمولہ اور دادری بربریت کے واقعہ کو درکنارکرنے کا راہول گاندھی نے لگایا الزام

share with us

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ  میں اس کوخودکشی نہیں قتل کہوں گا روہت (ویمولہ)کومروڑ گیا اور قتل کردگیا جس بے گناہی سے وہ متاثر تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ صرف اس لئے قتل کیاگیا کیونکہ وہ دلت تھا۔روہت ویمولہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کا پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ تھا اس نے مبینہ طور پر پچھلے سال خودکشی کرلی تھی جس کے سبب سارے ملک میں احتجاجی مظاہرہ پیش ائے تھے۔ویمولہ کی خودکشی نے کافی سرخیوں بٹوری کیونکہ وہ اس واقعہ کو مبینہ طور پر دلتوں کے خلاف امتیازی سلوک کا حصہ کے طور پر پیش کیاگیا۔راہول گاندھی نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ زیادہ تر اداروں پر نریند رمودی  بیورکریٹس اور راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) نے اپنا قبضہ جمالیا ہے۔حکمران پوری طرح برہنہ ہوگیا ہے مگر اس کے اطراف کے کسی بھی شخص کو کچھ بولنے کی ہمت نہیں ہے۔ مزید بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے دادری واقعہ کے ذریعہ خودساختہ گاؤ رکشکوں کو اپنا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ محمد اخلاق کو بری طرح ٹکڑے کردئے گئے کیونکہ اس کے مطابق وہ بچھڑا چورانے کا کام کیاتھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا