English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں بارش کا سلسلہ جاری۔ سیلاب جیسی صورتحال

share with us

کوڈاگو ' میسورو ' چکا منگالورو اور ہاسن اضلاع میںسیلاب جیسی صورت حال  ہوگئی جس سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ کو کوڈاگو اور چکا منگالورو اضلاع   میں  شدید بارش کی وجہ سے اسکولوں اور کالجوں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا گیا  ۔مدی کیری ' اور منگالورو کے کئی حصوں میں زمین کے کھسکنے کے واقعات کی اطلاع دی گئی ہے اور علاقہ میں کئی سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت خاص کر بھاگامنڈلا علاقہ بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔تریوینی سنگم میں پانی کی سطح میں اضافہ کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ کاویری کے حصوں میں آبگیر علاقوں میں بارش نہیں ہورہی تھی ۔ کلاسا اور ہورا ناڈو کے درمیان سڑک رابطہ متاثر ہوگیا ہےسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا ہاسن ضلع کے ہیماوتی ذخیرہ آب میں پانی کا بہتر بہاو ہورہا ہے ۔ میسور ضلع میں کابینی ذخیرہ آب میں پانی کی سطح 13,500کیوزکس تک بڑھ چکا ہے کیوں کہ بھدرادریا ان تعلقوں میں کئی سڑکوں پر لبریز ہوکر بہہ رہا ہے ۔بیلاگاوی ضلع میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے کیوں کہ بارش کاپانی سڑکوں پر 6فٹ کی اونچائی تک بہہ رہا ہے اور دریا مالا پربھا اور گٹاپ رابھا پر تعمیر کردہ ذخائر آب میں آبگیرعلاقوں میں بہتر بارش ہونے سے پانی جمع ہورہا ہے ۔کئی مقامات میں بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں مکانات میں داخل ہوچکا ہے اور عوام کو رات بھر پانی کی نکاسی کرتے ہوئے جاگنا پڑا.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا