English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماج وادی پارٹی کے لیڈر کا رام، جانکی اور ہنومان پر متنازع تبصرہ

share with us

اس کی حزب اقتدار کے اراکین نے زبردست مخالفت کی اور ڈپٹی چیئرمین پی جے کوریئن سے اسے ایوان کی کارروائی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر اگروال سے معافی مانگنے کو کہا۔مسٹر کوریئن نے کہا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور اگر قابل اعتراض ہوا تو اسے ایوان کی کارروائی سے نکال دیں گے۔ اس کے جواب میں ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کو الکحل سے جوڑتے ہوئے قابل اعتراض اور اکثریتی طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے والا بیان دیا ہے۔ انہیں یہاں ایوان اور آئین کا تحفظ حاصل ہے۔ اگر انہوں نے یہ تبصرہ ایوان سے باہر کیا ہوتا تو ان پر مقدمہ درج کرایا جاتا۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ مسٹر اگروال نے اکثریتی طبقہ کی توہین کی ہے۔ پورے ملک کو گالی دی ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ انہیں اس کیلئے معافی مانگنی چاہئے۔دریں اثنا حزب اقتدار کے اراکین شری رام کا اپمان، نہیں سہے گا ہندستان کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہوگئے۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے پر غور کریں گے اور قابل اعتراض ہونے پر کارروائی سے نکال دیں گے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ اس معاملے پر غور کرنے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کی جائے۔ اس کے بعد مسٹر کوریئن نے ایوان کی کارروائی 10منٹ کیلئے ملتوی کر دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا