English   /   Kannada   /   Nawayathi

سزائے موت غلط ، یہی میرا اصول ہے

share with us

گوپال کرشن گاندھی نے نائب صدرارتی انتخاب کے لئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، کانگریس کے سرکردہ قائدین سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور دوسروں کی موجودگی میں آج یہاں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ دیگر اپوزیشن قائدین شرد یادو ( جے ڈی یو) ، سیتارام یچوی ( سی پی آئی ایم ) ، ڈی راجہ ( سی پی آئی ) ، طارق انور اور پرفل پٹیل ( این سی پی ) ، فاروق عبداﷲ ( نیشنل کانفرنس) اور کن موزہی( ڈی ایم کے ) بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم آج اپنے ملک میں انتشار و اختلافات کے دور سے گذر رہے ہیں ۔ ایک بھرپور طقات جو ہمارے ملک کو تقسیم کررہی ہے اب پوری شدت کے ساتھ حرکت میں ہے۔ جس سے سنگین خطرہ لاحق ہے  ۔ گوپال گاندھی نے کہاکہ وہ کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ایک عام شہری کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ وہ عوام اور سیاست کے مابین خلیج پاٹنے کی کوشش کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ سیاست پر عوام کا اعتماد بذات خود گھٹ چکا ہے اور ختم ہوچکا ہے ۔ میں اس اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا ۔ یعقوب میمن کو بچانے کیلئے گوپال گاندھی کی طرف سے صدرجمہوریہ کو درخواست کی پیشکشی پر شیوسینا کی طرف سے انھیں تنقید کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایک سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ شیوسینا اپنا فرض نبھارہی ہے۔ شیوسینا جو کہہ رہی ہے اُس کو کہنے دیجئے ۔ لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ سزائے موت قرون وسطیٰ کے دور کی روایت ہے۔ سزائے موت غلط ہے اور یہ میرا اُصولی موقف ہے  ۔ گوپال گاندھی نے کہاکہ انھوں نے ایک ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے لئے بھی ایک ایسا ہی مکتوب لکھا ہے ۔ کلبھوشن پاکستان میں سزائے موت کا سامنا کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ایک عام و آزاد شہری کی حیثیت سے میں انپے اُصولوں کی تکمیل کو اپنی ذمہ داری تصور کرتا ہوں ۔ اس پر میرا ایقان ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا