English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آئی اے کی درخواست پرمعروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ

share with us

ڈاکٹر ذاکر نائک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ این آئی اے ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نائک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔بنگلہ دیش میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ذاکر نائک کے مبینہ کردار کی بات سامنے آنے پر وہ جانچ ایجنسیوں کے راڈار پر آ گیا تھا۔ این آئی اے نے گزشتہ نومبر میں اس کے خلاف مجرمانہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اسے لانے کے لئے انٹرپول کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر اشتعال انگیز اور نفرت پھیلانے والے تقریر کرنے کا بھی الزام ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا