English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی وزیر اعلی منوہر پاریکر کی اسمبلی میں یقین دہانی ، گوا میں نہیں ہونے دیں گے بیف کی کمی

share with us

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاسکتا ہوں کہ پڑوسی ریاست سے آنے والے بیف کی جانچ مناسب طریقے سے اور مجاز ڈاکٹر کی طرف سے کی جائے گی۔ پاریکر نے یہ بھی کہا کہ یہاں سے تقریبا 40 کلومیٹر دور پونڈا میں واقع گوا بیف کمپلیکس میں ریاست کے واحد قانونی مذبح سے روزانہ تقریبا 2000 کلو گرام بیف باہر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی بیف کی فراہمی کرناٹک سے ہوتی ہے۔ حکومت کی گوا بیف کمپلیکس میں ذبح کے لئے پڑوسی ریاستوں سے جانوروں کو لائے جانے پر روک لگانے کی کوئی منشا نہیں ہے۔ ریاست کی سیاحت والے علاقوں میں اور اقلیتی کمیونٹی میں بیف کھایا جاتا ہے، جو ریاست کی کل آبادی میں سے 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔ادھر کانگریس لیڈر راجیو شکلا نے سابق وزیر دفاع کے اس بیان پر چٹکی لی ہے۔ شکلا نے کہا کہ گوا کے بی جے پی وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کہ وہ ریاست میں بیف کی کمی نہیں ہونے دیں گے، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا