English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے لیے چاہیے الگ پرچم ، سدارامیا حکومت نے نورکنی کمیٹی تشکیل دی

share with us

کیرالہ سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کا کہنا ہے کہ ایک ریاست کا اپنا الگ پرچم ہو سکتا ہے بشرطیکہ قومی پرچم کی بالادستی کی خلاف ورزی نہ ہو۔ کرناٹک کے آئی ٹی منسٹر پريانك کھڑگے نے بھی ٹویٹ کیا کہ آئینی دائرے کے اندر اپنی الگ پہچان بنانے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں ایک لال اور پیلے رنگ کا پرچم ہے ، جسے غیر سرکاری طور پر اسٹیٹ فاؤنڈیشن ڈے اور دیگر تقریبات میں کنڑا گروپوں کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم بی جے پی نے اس کی مخالفت کی ہے اور اس کو ملک مخالف قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ بی جے پی کا موقف اس بات کو لے بالکل صاف ہے کہ قومی جذبات کو سیاسی عزائم سے ہمیشہ اوپر رکھا جائے گا۔ کرناٹک سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ شوبھا کرن نے کہا کہ کرناٹک حکومت کا یہ قدم قومی اتحاد کے لئے مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ ایک قوم ایک پرچم کے لئے جنگ لڑی ہے، الگ جھنڈے کا مطالبہ کرنا مکمل طور پر غلط ہے، کشمیر کا بھی الگ پرچم نہیں ہونا چاہئے، جو سدا رمیا کر رہے ہیں وہ ملک کے خلاف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا