English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد انہدام کیس: سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں رام ولاس ویدانتی سمیت 5 افراد نے کی خودسپردگی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

قبل ازیں 19 اپریل کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ایک ماہ کے اندر کیس کی سماعت شروع کر کے اسے جلد نپٹایا جائے ۔ کورٹ نے دو سال کے اندر سماعت پوری کرنے کی میعاد بھی طے کررکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس دوران جج کے ٹرانسفر نہ کرنے کا بھی حکم جاری کر کے 13 لوگوں پر مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلانے کیلئے کہا تھا، جن لوگوں پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا گیا تھا ان میں لال کرشن اڈوانی، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی جیسے لیڈران بھی شامل ہیں۔

ریاست گوا میں پل ٹوٹنے سے50 افراددریا میں گر گئے، اکثر کو بچا لیا گیا 

نئی دہلی ۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )ریاست گوا میں پیدل چلنے والوں کا پل گرنے سے 50 افراد دریا میں ڈوب گئے تاہم ان میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے مقامی پو لیس کے حوالہ سے بتایا کہ کورچورم نامی گاؤں میں پیدل چلنے والوں کا پل دریا میں گر گیا جس سے پل کے اوپر پیدل چلنے والے 50 افراد دریا میں گر گئے ۔ مقامی پو لیس حکا م نے بتا یا کہ دریا میں گرنے والوں میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پل کافی پرانا اور نہایت خستہ حالت میں تھا ۔

ریاست میں زمین پیمائش کرنے والوں کے5ہزار خالی عہدوں کو پُر کرنے کا اعلان

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )ریاستی وزیربرائے مالگذاری (Revenue )مسٹرکاگوڑ تمپا نے ریاست میں زمین پیمائش کرنے والوں کے5ہزار خالی عہدوں کو پُر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر تمپا نے کہا کہ مذکورہ مخلوعہ جائیدادوں کے پُر ہونے تک ریٹائرڈزمین پیمائش کرنے والے ملازمین کو دوبارہ مقرر کرکے سروے کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ کرناٹک پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار اور دیگر عہدوں پر بھی بھرتی کی جائے گی۔ انھو ں نے کہا کہ شہری اور قصبائی علاقوں میں سرکاری زمین پر2012سے پہلے بلٹ میں غیرقانونی مکانات صرف ریگولیٹ کیا جائے گا۔اس کیلئے اگلے دو ماہ میں تحصیلدار کے سامنے درخواست‘ ضروری دستاویزات پیش کرکے ریگولیشن کروانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں جرمانے کی رقم اور شہر سے فاصلے کی حد طے کی گئی ہے۔اس دائرے میں آنے والے مکانوں کو ریگو لیشن کیا جائے گا۔مسٹر کاگوڑ تمپا نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی کی وجہ سے آمدنی اور دیہی ترقی کے سیکشن میں منتقلی پر لگائی گئی روک یکم ؍جون سے ہٹالی جائے گی۔ اور منتقلی کے عمل کو شروع کردیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملناڈ علاقے بشمول ریاست کے مُختلف حصو ں میں بارش ہوئی ہے اور اگلے15دنوں میں ریاست میں اچھی بارش کے آثار ہیں ۔بارش کے Incomprehension تک ڈپٹی کمشنروں کو پینے کے پانی اور چارے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ریاست کے کئی علاقوں میں ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ پوزیشن سدھرنے کی گنجائش ہے۔ انھو ں نے کہا کہ فصلوں کے نقصان کے معاوضہ کا اب بھی 11لاکھ کسانوں کو ادائیگی کیا جانا باقی ہے۔ اگلے ایک ہفتے میں کل600کروڑ روپیے کی رقم سیدھے کسانوں کے بنک اکاؤنٹس میں جمع کروائی جائے گی۔ اب تک 20لاکھ کسانوں کو معاوضہ رقم دی جاچکی ہے۔ ربیع کی فصلوں کو ہوئے نقصان کی بابت 600کروڑ روپیے کی رقم مرکز سے ملنی باقی ہے ۔ وزیر زراعت کرشنا بیرے گوڑا ا س ضمن میں مرکزی وزیر خزانہ مسٹرارون جیٹلی سے بات چیت کرنے کیلئے دہلی میں ہیں۔مسٹرکاگوڑ تمپا نے کہا کہ آمدنی محکمہ کے چیف سکریٹری گنگا رام بڈیریا کو غیر قانونی کان کنی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا ان کی جگہ کسی دوسرے افسر کو مقرر کیا جائے گا۔ انھو ں نے کہا کہ گنگا سے پانی حاصل کرنا جدید ٹیکنا لوجی ہے اور یہ اب بحث تک محدود ہے۔فاریسٹ رائٹس ایکٹ (Forest Rights Act)کے تحت کسانوں کو زمین منظور کرنے کے ضمن میں اراکین اسمبلی کے نظر انداز رویہ کی تمپا نے تنقید کی۔ ریاست میں تقریبا 6لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جن کو اگلے 6ماہ میں نمٹا جائے گا۔ اس ضمن میں شموگہ‘کوڈگو‘چکمگلور‘کے مشترکہ طورپر کسانوں کے پاس جاکر دستاویزات کی جانچ کرنا ہوگا۔ انھو ں نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کی خامیوں کو اجاگر کرنا اپوزیشن کا فرض ہے ۔ بی جے پی لیڈروں کا خشک سالی حالات کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کا دورہ کرنے میں خاص کچھ نہیں ہے۔ وہ ہماری کوتاہیوں پر ضرور روشنی ڈال سکتے ہیں ۔***

ایس آئی او الٰہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے کوشاں

دوروزہ تربیتی اجتماع سے مقررین کا خطاب

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )محمد یٰسین امین ضلعی سیکریٹری ایس آئی او ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب بیدر ضلع کا دوروزہ تربیتی اجتماع برائے وابستگانِ تنظیم 13اور14مئی 2017 ؁ء کو کلیان لاڈج بسواکلیان میں بعنوان شامل ہوجا میرے نیک بندوں میں اور داخل ہوجا میری جنت میں (سورہ فجر ) منعقد ہوا جس میں ضلع کے مختلف مقامات سے تنظیم ایس آئی او کے وابستگان نے شرکت کی۔پہلے دن اجتماع کا آغاز جناب محمد یونس الدین نیلنگے صدر دی ایج اسکول بسواکلیان کی تذکیر باالقرآن سے ہوا۔ انہوں نے سورہ ال عمران کی آیت نمبر 110 کے حوالے سے تذکیر کے دوران اُمت مسلمہ کی حیثیت واضح کی اور اُمت مسلمہ پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے عائد کردہ فرائض سے وقفیت دلاتے ہوئے اجتماعیت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ محمد نسیم الدین انجینئر ضلعی صدر ایس آئی او ضلع بیدر نے افتتاحی کلمات میں دوروزہ تربیتی اجتماع کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ جناب اقبال غاز ی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل نے میرے والدین میری جنت عنوان کے تحت خطاب کرتے ہوئے اولاد پر والدین کے حقوق بتائے اور سیرت رسول ﷺ و سیرت صحابہ کرامؓ سے مختلف واقعات پیش کرتے ہوئے اسلام میں والدین کی عظمت بتائی،ان کے علاوہ سید عمر علی فیصل حیدرآباد نے نجم الدین اربکان سابق ترک وزیر اعظم کی بائیو گرافی PPT کے ذریعہ بتائی کہ کسطرح انہوں لگاتار ناکامیوں کے بعد بھی اپنے حوصلے نہیں گنوائے محنت و مشقت کرتے ہوئے کسطرح وزیراعظم بنے اور ترکی میں پھر سے اسلام پر عائد پابندیاں کس حکمت سے ہٹائی۔ اجتما ع کے پہلے دن کے دوسرے سیشن میں جناب اقبال غازی نے حضرت مصیب بن عمیرؓ کی حالات زندگی بیان کی ،ریاض پٹیل رکن ریاستی مجلس شوریٰ حلقہ کرناٹک نے شخصیت کے ارتقاء اور حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے مقصد زندگی موضوع پر اجتماع میں شریک وابستگان سے انٹریکشن کیا ،محمد احمد سعد بسواکلیان نے اسلام بحیثیت دین عنوان پر خطاب کیا ،بعد نماز عصر کھیل کود کا سیشن رکھا گیا تھا ، سید عمر علی فیصل حیدر آباد نے کریئر گائیڈنس پر لکچر پیش کیا۔ بعد نماز عشاء کلچرل سیشن بھی منعقد ہوا۔اجتماع کے دوسرے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد اجتماعی مطالعہ قرآن سے ہوا بعد ازاں جناب مجاہد پاشاہ قریشی ضلعی صدر WPI ضلع بیدر نے اجتماعیت کی اہمیت و ضرورت عنوان پر خطاب کیا۔ جناب عبدالقادر صاحب انجینئر رکن جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے دعوت دین اور موجود ہ حالات عنوان پر خطاب کرتے ہوئے دعوت دین کا مطلب،اہمیت و ضرورت بتائی اور آسان مثالوں کے ذریعہ دعوت کا کام کرنے کا طریقہ کار بھی بتلایا شرکاء کے دعوت دین کے تحت سوالات کے مطمئن بخش جوابات بھی دئے۔جناب انور حسینی نے اسلام کو سمجھنے کے ذرائع بتائے جبکہ اسداللہ خان نے تنظیم ایس آئی او کا تعارف،مشن،اغراض و مقاصد ،طریقہ کار،تنظیمی ڈھانچہ اور انتخابات کا عمل مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ بتایا۔ محمد یوسف الدین نیلنگے سابقہ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے مستقبل کی منصوبہ بندی سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا ،حافظ اسلم جناب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دوروزہ اجتماع میں کی گئی سرگرمیوں کا لب لباب پیش کیا اور شرکاء کو شخصیت کے ارتقاء اور دعوت دین کے کام میں آگے آنے ااجتماعیت کا حصہ بننے کیلئے اُبھارا۔دوروز ہ اجتماع کے دوران شرکاء کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف انعامات بھی دئے گئے آخر میں ایک ٹسٹ بھی لیا گیا ۔ دوروزہ تربیتی اجتماع کو کامیاب بنانے میں تمام شرکاء ،مہمانان کے علاوہ اس دوروزہ اجتماع کے آرگنائزرس برادر محمد فہیم الدین اور برادر مدثر کا خصوصی تعاون رہا ،برادر مختار احمد،برادر جاوید خان ،برادر مزمل ،برادر سہیل ،برادر تفہیم ،برادر عرفات احمد و دیگر ممبران و وابستگان نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔ محمد یٰسین امین نے اظہار تشکر پیش کیا دعائیہ ترانہ کیساتھ دوروزہ اجتماع کا اختتام ہوا۔***

شعبۂ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، بیدر کی جانب سے استقبالِ رمضان کا جلسہ برائے خواتین 

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہوتا ہے۔ رمضان کو پائیں تو اِسے کس طرح گزاریں کہ اللہ کی رِضاحاصل ہو اور ہماری آخرت بہتر ہوجائے۔ اسی مقصد کو لے کر شعبۂ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، بیدر کی جانب سے بروز ہفتہ20؍مئی2017ء دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے چارے بجے تک بمقام اُردو ہال تعلیم صدیق شاہؒ بیدر میں استقبالِ رمضان کا جلسہ برائے خواتین منعقد کونے جارہا ہے۔نیز 21؍مئی بروز اتوار صبح گیارہ بجے تا ایک بجے دوپہر مولانا مودودیؒ ہال نورخاں تعلیم بیدر میں خواتین ہی کا جلسہ استقبالِ رمضان منعقد ہوگاانشاء اللہ۔ شہر بیدر اور اطرافِ دیہات کی خواتین بہنوں سے حسبِ سہولت ان جلسوں میں شرکت کی، شعبۂ خواتین کی جانب سے گزارش کی گئی ہے۔***

ماہِ رمضان المبارک میں بلدیہ بیدر کے تمام حلقہ جات میں صاف صفائی

اور پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ 

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )مقدس ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمدہے ۔رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بیدر کے مجلسی ارکان بلدیہ جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر کی قیادت میں رکن بلدیہ عبدالعزیز منا بھائی ‘اور سنیل شیوآنند ونٹے نے مجسلِ بلدیہ بیدر کے کمشنر نرسمہا مورتی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر شہر کے تمام بلدی حلقہ جات میں صاف صفائی ‘سڑکوں پر گہرے گڑھوں کی بھرتی تعمیر ‘اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے علاوہ روزانہ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔جہاں جہاں بھی مساجدہیں وہاں صاف صفائی پر خصوصی نظر رکھ کر متعلقہ عملہ سے صاف صفائی کرتے رہنے کے احکامات جاری کریں۔حسبِ روایت قدیم قلبِ شہر بیدر واقع چوبارہ سے وقت سحر و افطار سائرن رمضان نظام الاوقات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بجایا جائے۔کمشنر مجلس بلدیہ بیدر نے یادداشت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مذکورہ مطالبات کیلئے متعلقہ عہدیداران کو حکم دیں گے ۔***

جماعت دہم میں شیخ مصباح الدین جنید کی امتیازی کامیابی پر مبارکباد

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )بیدر شہرکامعروف انگریزی ہائی اسکول کیمبریج پبلک ہائی اسکول کے ہونہار و ذہین طالبِ علم شیخ مصباح الدین جنید ولد شیخ مسیح الدین میر معلم گورنمنٹ ایم پی ایس املا پور بیدر نے اس مرتبہ جماعت دہم کا امتحان تحریر کیا اور امتحان میں بہتر مُظاہرہ کرتے ہوئے 95فیصد نشانات حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔شیخ مصباح الدین جنید نے اپنی ابتدائی تعلیم نرسری سے ہی درجہ اول میں کامیابی حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ان کے تعلیمی مُظاہرہ سے پرائمری و ہائی اسکول کے اساتدہ نے ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا ہے۔جماعت دہم میں امتیازی کامیابی پر ان کے تایا حضرت پیر و مُرشد خلیفہ شیخ محی الدین چشتی ‘نا نا سید ذوالفقار علی ‘ اور صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر کے علاوہ ان کے والدین ‘رشتہ داران ‘ دوست احباب اور اساتذہ کرام نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کے درخشاں مستقبل کیلئے دعا فرمائی ۔

مسلم طالبہ جبین سُلطانہ دُختر جناب حسن پٹیل ٹیچر نے 

زبان کنڑا میں100&فیصد نمبرات حاصل کرنے پر مبارکباد

بیدر20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )جناب سید منصور احمد قادری انجینئرصدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہامسال ان کے اسکول ’’میریڈین ہائی اسکول‘‘ سے مسلم طالبہ جبین سُلطانہ دُختر جناب حسن پٹیل ٹیچر نے زبان کنڑا میں100&فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا ہے۔ لڑکی کی اس کامیابی کو دیکھ کر یہ بات فخر سے کہی جاسکتی ہے کہ مسلم طلباء و طالبات بھی اگر دلچسپی لیں تو دیگر زبانوں پر عبور حاصل کرسکتے ہیں۔جبین سُلطانہ نے جملہ مضامین میں مجموعی طورپر 97%فیصد نشانات حاصل کئے اور اسکول کی ٹاپر بنی اس کے علاوہ بھی محمد توقیر ضیا ولد محمد تاج الدین اور عفیف حسن ولد شمشاد حسن نے بالترتیب 96%فیصد اور97%فیصد نمبرات حاصلکئے اور جملہ10طلباء و طالبات نے ڈٹنکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اپنے والدین ‘اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کیا۔ اسکول کے تمام طلباء و طالبات کا100%فیصد فرسٹ کلاس رزلٹ لانے پر اپنی اور سوسائٹی کے تمام اراکین کی جانب سے پرنپسل محمد شاہنواز اور اسکول کے تمام اسٹاف کو جناب سید منصور احمد قادری نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اُمید ظاہرکی ہے کہ مستقبل میں کامیابی کا گراف بڑھتا ہی رہے گا۔ انھوں نے تماماولیائے طلباء سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے ٹوئنکل پبلک اسکول اور میریڈین ہائی اسکول میں داخلہ کروائیں ۔***

مجلس بیدر کی جانب سے آج دانتوں کے مفت تشخیص کیمپ کا انعقاد

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )جناب مرزا فہیم بیگ خازن ٹاؤن کمیٹی مجلس بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مورخہ20؍مئی بروز ہفتہ بوقت 9بجے صبح تا شام 4بجے پرانے شہر کی عوام کی سہولت اور خدمت کیلئے اے آئی ایم آئی ایم بیدر کی جانب سے ایس بی پاٹل ڈینٹل کالج کے تعاون سے مفت دانتوں کی تشخیص اور علاج کیلئے فری ڈینٹل کیمپ مجلس کے دفتر موقوعہ قلعہ روڈ نزد گاوان چوک بیدر زیرِ صدارت صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر و رکن بلدیہ رکھا گیا ہے ۔ اس کیمپ کی نگرانی سرپرست مجلس بیدر جناب محمد حبیب الرحمن سابق رکن بلدیہ بیدر کریں گے۔جبکہ مہمانِ خصوصی کے طورپر مجلسی اراکین بلدیہ جناب محمد عبدالعزیز منا بھائی اور سنیل شیو آنند ونٹے موجود رہیں گے۔ صدر مجلس بیدر ‘مجلسی اراکین بلدیہ اور ٹاؤن کمیٹی اور کیمپ انچارج محمد آصف آروگیہ ڈائری نے بیدر کے تمام چھوٹے بڑھے ‘مرد و خواتین سے اپیل کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر مجلس کے دفتر پر حاضر ہوں اور اس کیمپ سے فائدہ اُٹھائیں ۔***

21؍مئی کو بیدر میں مسجدِ اکبر کا افتتاح

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )جناب محمد تنویر احمد سکریٹری مسجدِ اکبر کی اطلاع کے بموجب بیدر کے سنگمیشور کالونی (امرائی) چدری روڈنزد جنید فنکشن ہال بیدر میں مسجدِ اکبر کی تعمیر ہوئی ہے ۔اسی کے پیشِ نظر ایک افتتاحی پروگرام کا انعقاد21؍مئی بروز اتواربوقت بعد نمازِ عصر عمل میںآرہا ہے ۔مسجدِ افتتاح بدست مولانا مفتی صلاح الدین ایوبی صدیقی قاسمی مہتمم الجامعہ اسلامیہ دارالعلوم رشیدیہ صدر جمعیت علماء ہند بنگلورو ہوگا ۔ اور اس موقع پر مولانا موصوف مسجد کی اہمیت و فضیلت پر خطاب کریں گے۔مقامی علماء کرام مولانا عبدالغنی خان حسامی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر‘مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی مفتی شرعیہ بورڈ آف انڈیا شاخ بیدر شرکت کریں گے ۔پروگرام کا آغاز قاری محمد عاصم خان سکریٹری شریعہ بورڈ آف انڈیا شاخ بیدر کی قراء ت اور مولانا عبدالقدیر حقانی کی نعت شریف سے ہوگا۔نمازِ مغرب کی امامت مفتی محمد صلاح الدین صدیقی قاسمی کریں گے۔انتظامی کمیٹی مسجدِ اکبر نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔***

مولانا غلام محمد وستانوی کے ہاتھوں 15غریب علماء و حفاظ میں بمقام دھمسا پور رنگ روڈ بیدر پر پلاٹس تقسیم کئے گئے

بیدر۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء ضلع بیدر کے زیر اہتمام الحاج محمد فیاض صاحب یچ کے جی ین سکریٹری ضلع بیدر کے تعاون سے مفکر اسلام مولانا غلام محمد وستانوی رئیس جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا مہارشٹرا کے ہاتھوں 15غریب علماء و حفاظ میں بمقام دھمسا پور رنگ روڈ بیدر پر پلاٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر مولانا وستانوی نے اس کو مثالی کارنامہ اور قابل ستائش اقدام قرار دیا اور جمعیت علماء بیدر کی خدمات کو سرہاتے ہوئے معاون کے حق میں دعائیہ کلمات ادا فرمائے اور فرمایا کہ بے سہارا کو سہارا دینا ،بھوکوں کو کھانا کھلانا ، ننگوں کو کپڑے پہنانارسول اللہ ﷺ کی عظیم سنت ہے اس موقع پر جمعیت علماء بیدر کے ذمہ دار مفتی غلام یزدانی صدر اور حافظ محمد عمر قریشی خازن کے علاوہ دیگر علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی۔***

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملے مولانا کلب جواد نقوی

وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کے لئے مرکز ی سرکار کو خط لکھا جاچکاہے:وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنو۔۔20؍مئی(فکروخبر/ذرائع )مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے قومی و سماجی مسائل کو لیکرآج صبح 9:30 بجے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے انکی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات تقریبا ۳۰منٹ تک جاری رہی جس میں مسلمانوں کی پسماندگی،قومی مسائل اوراوقاف کی تباہی و بربادی سمیت کئی دیگر اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔دوران گفتگو مولانا سید کلب جواد نقوی نے وزیر اعلیٰ سے وقف بورڈ میں جاری بدعنوانیوں اور اوقاف کی تباہی کا ذکرکرتے ہوئے سی بی ا?ء جانچ کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کے لئے مرکز کو لکھدیا ہے اور فائل مرکز کو بھیجی جاچکی ہے لہذا جلد ہی وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ شروع ہوجائیگی۔حسین آباد ٹرسٹ کی بد حالی اور بدعنوانیوں کی جانچ کے لئے بھی مولانا کلب جواد نقوی نے مطالبہ کیا اور کہاکہ ٹرسٹ کو شیعوں کے حوالے کیا جائے تاکہ بدعنوانی پر قابو پایا جاسکے اور ٹرسٹ کی آمدنی شیعہ قوم کی فلاح و ترقی پر خرچ کی جاسکے۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے سماجوادی سرکار میں شیعہ نوجوانوں پر قائم کئے گئے فرضی مقدمات کے سلسلے میں بھی وزیر اعلیٰ سے بات کی اور کہاکہ سماجوادی سرکار میں شیعہ نوجوانوں پر جو جھوٹے اور فرضی مقدمات قائم کئے گئے ہیں انہیں ختم کیا جائے۔مسلمانوں کے مسائل اور پسماندگی کو دورنے کے مطالبہ پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پہلے میں صرف پارٹی کا رکن تھا مگر اب اترپردیش کا وزیر اعلیٰ ہوں اس لئے میرے لئے سب برابر ہیں۔وزیراعلیٰ نے مولانا کو یقین دہانی کراء کہ انکے مطالبات پر سرکار سنجیدہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا