English   /   Kannada   /   Nawayathi

معمولی بات پر بیٹی نے کیا تھا ماں کا پیٹ پیٹ کر قتل

share with us

پولس کے ڈر سے انہوں نے اپنی ماں کاعلاج بھی نہیں کروایا ، اوراسی دن اس کی موت واقع ہو گئی ،اس کے بعد ششیکلا کے بیٹے نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس کی لاش کو ایک کرایہ کے مکان میں واقع الماری میں ڈال دیا اور اس پر سیمینٹ سے دیوار بناکر لال رنگ کی پوتائی کی، اور اس کے چھ ماہ بعد فروری 2017 جب اس میں سے بدبو آنے لگی تو پکڑے جانے کے ڈر سے ماں بیٹے دونوں وہاں سے فرار ہو گئے ، اور 7مئی 2017مکان مالک گھر دیکھنے کی غرض سے پہونچا تو گھر میں کوئی موجود نہ تھا ،اور گھرکی حالت اور بدبو دیکھ کر پولس کو خبر دی ،پولس نے جب الماری توڑی تو اس میں بوسیدہ لاش تھی ، پولس اب تک اہم ملزمین ششیکلا اور سنجئے تک پہونچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ،ملزمین کی تلاش جاری ہے

 

پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی بس : تمام مسافر محفوظ 

گدگ: 15؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) گدگ کے شیر ہٹی کے مقام پر کے ایس آر ٹی سی بس کے پل پر سے ندی میں گر جانے کا حادثہ پیش آیا ہے ، بتایا جا رہاہے کہ بس پر سات افراد موجود تھے ،جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے بچایا لیا گیا ہے ،اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے پانی کے تیز بہاؤ میں مسافروں کی جانب سے خطرہ سے آگاہ کرنے کے باوجود بھی پل پر بس چلادی ، جس سے بس سیدھے ندی میں جا گری ، ،ذرائع کے مطابق قریب تھا کہ بس پانی میں ڈوب جاتی لیکن مسافروں نے چلا کر لوگوں کو آگاہ کیا جس کے بعد مقامی لوگوں کی ایک بھیڑ جمع ہو گئی جنہوں نے رسیوں کی مدد سے بس پر موجود مسافروں او ر ڈرائیور کی جان بچائی ، لکشمیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا