English   /   Kannada   /   Nawayathi

لائن آف کنٹرو ل پر جنگ جیسی صورتحال برقر ار

share with us

موصولہ تفصیلات کے مطابق راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر سنیچر کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولی باری کی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے ہتھیاروں، 82 ایم ایم اور 120 ایم ایم مارٹر سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور مارٹر کے گولے داغے گئے ۔ذرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے بھارت کی کئی چو کیو ں کو بھی نشانہ بنا کر کئی پو سٹو ں کے پرگو لے داغے جس کے جواب میں سرحد پر تعینات بھارت کے افواج نے بھی جوابی کاروائی کی تاہم طرفین کے مابین ہوئی گولی باری سے ماں بیٹی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے جموں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے سرحدی علاقے لرز اُٹھے اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ۔جموں سے اس ضمن میں نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گولیوں کی گن گرج سے علاقوں میں رہنے والے خوف و دہشت کی وجہ سے گھروں میں ہی سہم کر رہ گئے اور اپنے گھروں سے باہر آنے کی کسی نے بھی ہمیت نہیں کی ۔اسی دوران مسلسل فائرنگ کی وجہ سے ہندوستان نے سرحدی دیہات کے اسکولوں میں غیر معینہ مدت کے لئے چھٹیاں کر دی ہیں۔اسپتالوں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیوز 18 ہندی کے مطابق ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران پاکستانی فوج کی طرف سے نصف درجن بار لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس دوران پاکستانی رینجرس نے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو شنانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کرادیے۔بھارتیہ اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثراورثمینہ کوثرکے نام سے ہوئی ہے اورانہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

 

مولاناازہررانچوی کی وفات پرمولانااسرارالحق قاسمی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی۔14مئی(فکروخبر /ذرائع)جھارکھنڈکے معروف عالم دین ،شیخ الاسلام مولاناسید حسین احمد مدنی کے خلیفہ اور مدرسہ حسینیہ کڈرورانچی کے مہتمم اور دارالعلوم دیوبند کے رکن شوری مولانا ازہررانچوی کی وفات پردلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا اسرارالحق قاسمی نے ان کی وفات کو ایک بڑا علمی و ملی خسارہ قراردیا۔مولاناقاسمی نے کہاکہ مولاناموصوف ایک متحرک اور بیدار مغزعالم دین تھے اور انھوں نے کئی محاذوں پر ملت کی رہنمائی و قیادت کا فریضہ انجام دیا،ان کے ذریعے سے ہندوستان بالخصوص جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو بڑا فیض پہنچااور انھوں نے خلوص اور بے لوثی کے ساتھ خدمت کی۔مولانانے ان سے اپنے خصوصی روابط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانانہایت بااخلاق،متواضع اور ملنسارانسان تھے،ہر وقت ملت کے مفاد میں سوچتے اور مسلمانوں کے مسائل کے تئیں فکر مندرہتے تھے۔انھوں نے جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی ملی و رفاہی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ رانچی میں مدرسہ حسینیہ کے ذریعے علم دین کی خدمت اور مسلم بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا ایک معیاری مرکز قائم کیاجس سے وہاں کے مسلمانوں کو بے پناہ فائدہ پہنچا۔مولاناقاسمی نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا