English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا ارشد مدنی کا گائے کو قومی جانور کا درجہ دئے جانے کا مطالبہ ،(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

علاوہ ازیں تین طلاق کے معاملہ پر بھی برسراقتدار پارٹی کے لیڈران سیاست کررہے ہیں۔اس موقع پر مولانا سید ارشدمدنی نے گائے کو قومی جانور کا درجہ دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سماج میں گائے کو اہمیت دی جاتی ہے تو سبھی لوگوں کو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جمعیۃ کافی دنوں سے گائے کو قومی جانور کا درجہ دئے جانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

ملک میں اس وقت ایسا زمانہ چل رہا ہے جب سپاری صحافت کو سراہا اور اصلی صحافت کو دبایا جارہا ہے : لالو

پٹنہ: 10مئی(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر جوابی وار کرتے ہوئے اس پر  سپاری  صحافت کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو بدنام کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ نئے شروع ہوئے چینل کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر یادو نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کہا بی جے پی اور اس کا اسپانسرڈ میڈیا مایاوتی، کیجریوال، راہل گاندھی، ممتا بنرجی، لالو وغیرہ تمام ممتاز اپوزیشن لیڈروں کی شبیہ بگاڑنے کے لئے پروپیگنڈہ کررہا ہے۔ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت ایسا زمانہ چل رہا ہے جب سپاری صحافت کو سراہا جارہا ہے اور اصلی صحافت کو دبایا جارہا ہے۔ دراصل آر جے ڈی سربراہ اس وقت مشکل میں پڑگئے جب پرائیویٹ نیوز چینل نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں مسٹر پرساد اور جیل میں بند آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین ٹیلی فون پر بات کررہے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد بی جے پی نے آر جے ڈی صدر کو بری طرح لتاڑا تھا۔

مایا وتی نے نسیم الدین صدیقی کو بیوی اور بیٹے سمیت بی ایس پی سے کیا برطرف

لکھنؤ: 10مئی(فکروخبر/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی حکمت عملی بنانے والوں میں شمار کئے جانے والے پارٹی کے جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی کو ان کی اہلیہ حسنیٰ صدیقی اور بیٹے افضل صدیقی کے ساتھ آج بی ایس پی سے برطرف کردیا گیا۔ ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں سے پیسے لینے کا الزام تھا۔ مسٹرصدیقی کو ان کی بیوی اور بیٹے سمیت پارٹی سے نکالنے سے متعلق بی ایس پی کی صدرمحترمہ مایاوتی کے فیصلے کے سلسلے میں راجیہ سبھا رکن اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشر نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر صدیقی کو محترمہ مایاوتی نے کئی بار بلایا۔انہیں کئی پیغام بھیجے گئے لیکن وہ اپناموقف رکھنے نہیں آئے۔ مسٹر مشر نے بتایا کہ مسٹر صدیقی ان کی بیوی اور بیٹے کوپارٹی سے نکالنے کے سوائے کوئی طریقہ ہی نہیں بچا تھا۔بی ایس پی حکومتوں میں 18-18اہم محکموں سے وزیررہے مسٹر صدیقی کو محترمہ مایاوتی کا بہت قریبی سمجھاجاتاتھا۔ وہ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کےلیڈر بھی رہے ہیں۔اس وقت وہ قانون ساز کونسل میں بی ایس پی کے لیڈر تھے۔ان کی اہلیہ حسنیٰ صدیقی بھی قانون ساز کونسل کی رکن ہیں۔ان کے بیٹےافضل نے 2014میں لوک سبھا کاالیکشن لڑاتھا۔بالی وال کے بہترین کھلاڑی رہے مسٹر صدیقی کو بی ایس پی کا مسلم چہرہ مانا جاتا تھا۔ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مسٹر صدیقی نے 403میں سے 100سیٹوں پر مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دلایا تھا۔انہیں الیکشن کے بعد ہی اترپردیش اور اتراکھنڈ کے پارٹی انچارج کے عہدے سے ہٹاکر مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا تھا۔بنیادی طورپر باندا ضلع کے رہنے والے نسیم الدین 1988میں بی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ وہ 1991 میں پہلی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن 1993 میں وہ الیکشن ہار گئے۔ بطور وزیراعلی محترمہ مایاوتی کے دور حکومت میں چاروں بار وہ اہم محکموں کے وزیر رہے۔مسٹر صدیقی محترمہ مایاوتی کے اس قدر قریب تھے کہ انہوں نے گزشتہ جولائی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دیا شنکر سنگھ کے بی ایس پی صدر کے خلاف کئےگئے مبینہ تبصرے کے سلسلے میں پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی تھی۔مسٹر سنگھ کی اہلیہ محترمہ سواتی سنگھ نے بی ایس پی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہی ان کے خلاف بھی کئی سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ محترمہ مایاوتی نے مسٹر صدیقی کے بیٹے افضل کو ریاست کے مغربی علاقوں میں اسمبلی انتخابات میں تشہیری مہم کی کمان سونپی تھی۔ دوسری جانب،مسٹر صدیقی نے فی الحال ابھی اس فیصلے پر کوئی فوری تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے،لیکن ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کل پریس کانفرنس کرکے محترمہ مایاوتی پر کئ الزامات لگا سکتے ہیں۔

اترپردیش میں نہیں تھم رہا تشدد کا ننگا ناچ ، سہارنپور اور دیوریا کے ایڈیشنل ایس پی پر گری راج

لکھنو :10مئی(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے سہارنپور اور دیوریا ضلع میں بھڑکے تشدد پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت موقف اپناتے ہوئے منگل کو کابینہ میٹنگ کے دوران ڈی جی پی سلكھان سنگھ اور چیف سکریٹری داخلہ دیباشيش پانڈا کو طلب کیا ، جس کے بعد سہارنپور اور دیوریا تشدد کی گاج دونوں ضلع کے ایڈیشنل ایس پی پر گری ۔سہارنپور کے دو اور دیوریا کے ایک ایڈیشنل ایس پی کو فوری طور پرہٹا دیا گیا ۔ چرنجیوی ناتھ سنہا کو ایڈیشنل ایس پی دیوریا بنایا گیا ہے ۔ چرنجیوی ناتھ سنہا کو فوری طور پرعہدہ سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وہیں پربل پرتاپ سنگھ کو ایس پی سٹی سہارنپور تو ودیا نواس مشرا کو ایس پی دیہات سہارنپور بنایا گیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بغیر کپتان والے ضلع دیوریا میں تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ منگل کو دن بھر شرپسندوں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ اس دوران کئی مقامات پر آگ زنی ، فائرنگ اور پتھراؤ کے واقعہ بھی پیش آئے ۔اس دوران شہر کے مختلف مقامات پر شرپسندوں نے جم کر ننگا ناچ کیا ، جس میں کئی پولیس اہلکاروں کی پٹائی بھی کی گئی ۔ شرپسندوں نے درجن بھر سے زیادہ گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر کے انہیں بھگایا ۔تشدد پر ایس ایس پی سبھاش چندر دوبے کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے بھیم سینا آرمی کا ہاتھ ہے ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد میں سی او اور انڈر ٹرینی آئی پی ایس افسر سمیت نصف درجن افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا