English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھ ماہ کی سزا پانے والے پہلے سٹنگ جج بنے جسٹس كرنان، ایس سی نے کہا پار کر دی تھی حد(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مولانا عبدالحمید نعمانی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری نامزد

نئی دہلی۔۔9 مئی (فکروخبر/ذرائع ) معروف عالم دین اور ہندوستانی فلسفہ کے ماہر دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا عبد الحمید نعمانی کو آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ مشاورت کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق مولانا عبدالحمید نعمانی نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی رکنیت اختیار کر لی جس کے بعد مشاورت کے صدر نوید حامد نے انہیں مشاورت کا رکن بنانے کے ساتھ ہی جنرل سکریٹری کی بھی ذمہ داری دی ہے۔ مولانا عبدالحمید نعمانی نے مرادآباد کے مدرسہ شاہی اور دارالعلوم دیوبند سے تعلیم مکمل کی۔30 سال تک جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ رہے اور ترجمان نیز میڈیا سکریٹری کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی۔ ملک کے موقر اخبارات و رسائل میں ان کے کالم پابندی سے شائع ہوتے ہیں اور قارئین میں دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔ ٹی وی چینلوں پر وہ ایک جانا پہچانا نام ہیں۔مختلف عنوانات پر تقریباً ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں، ان میں ہندوازم، تعارف و مطالعہ (شائع شدہ چار حصے) مسئلہ کفو اور اشاعت اسلام، دعا بعدالصلاۃ، عورت مذاہب عالم میں، متحدہ قومیت کی معنویت و ضرورت اور ہندوتواہداف و مسائل، خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ مولانا دارالعلوم دیوبند میں ہندوستانی فکر و فلسفہ پر گیسٹ لیکچرر کے طور پر درجات تکمیلات کے طلباء کے لئے محاضرہ پیش کرتے ہیں۔ ہندوستانی فکر و فلسفہ اور جدید ہندوتو کی تحریکات، شخصیات اور افکار پر بھی خصوصی مطالعہ ہے۔سکریٹری جنرل مشاورت جناب مجتبیٰ فاروق نے عبدالحمید نعمانی کے مشاورت کے جنرل سکریٹری بننے پر امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نامزدگی سے مشاورت کو مزید تقویت ملے گی۔

بی جے پی کے وزیر کا متنازع بیان ، ہندو مخالف افراد دریا میں کود کر جان دے دیں ، کورٹ کو بھی نہیں بخشا

بھوپال :۔9 مئی (فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت گوری شنکر بسین نے پیر کو بیتول میں اسٹیج سے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ۔ زراعت سائنس میلے کا آغاز کرنے پہنچے وزیر موصوف نے کہا کہ جو بھی ہندو مخالف ہیں، وہ نرمدا میں یا پھر کسی خشک کنویں یا تالاب میں کود اپنی جان دے دیں۔وزیر یہیں نہیں رکے، انہوں نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جیوتی دھروے کے سرخیوں میں چھائے ذات سرٹیفکیٹ صورت میں یہاں تک کہہ دیا کہ عدالت کا فیصلہ کچھ بھی ہو، لیکن جب حکومت اور ممبر پارلیمنٹ بی جے پی کے ہیں ، تو اگلے انتخابات تک اس معاملے کا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو عدالت کی توہین کا مانا مجرم، 10 جولائی کو پیش ہونے کا حکم

نئی دہلی۔۔9 مئی (فکروخبر/ذرائع ) سپریم کورٹ نے منگل کو لون ڈیفالٹر وجے مالیا کو عدالت کی توہین کا مجرم مانا ہے۔ کورٹ نے انہیں 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ بتاتے چلیں اس سے پہلے گزشتہ 9 اپریل کو سپریم کورٹ نے کورٹ کی توہین اور ڈیاگو ڈیل معاملے میں اپنے حکم کو محفوظ رکھا تھا۔ بینکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیاگو ڈیل معاملے میں جو 40 ملین امریکی ڈالر ملے تھے، انہیں سپریم کورٹ کی رجسٹری میں جمع کرائی جائے۔ بینکوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بار بار کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے وجے مالیا کی کسی بھی درخواست پر سماعت نہیں ہونی چاہئے۔ وہیں، مالیا نے کورٹ میں کہا تھا کہ ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے اور اب ان کے پاس بینک کو 92 سو کروڑ روپے کے قرض کو ادا کرنے کے لئے رقم نہیں ہے۔بینکوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیا ڈیاگو ڈیل سے ملی رقم کو ایک ہفتے کے اندر ہندوستان لے کر آئیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو وہ ذاتی طور پر ہندوستان آکر عدالت میں پیش ہوں۔

ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے پر وجیندر گپتا دن بھر کے لئے معطل

نئی دہلی۔ ۔9 مئی (فکروخبر/ذرائع )دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا کو ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے پر آج دن بھر کیلئے ایوان سے معطل کردیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مسٹر گپتا نے اراضی سودے میں مبینہ بدعنوانی کا معاملہ اٹھانا چاہا لیکن اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ مسٹر گپتا مسلسل اپنی بات کہنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ ایوان کا یہ خصوصی اجلاس ہندستانی جمہوریت کے اہم امور پر غور کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مسٹر گپتا سے بار بار پرسکون ہونے اور اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی اپیل کی لیکن بی جے پی لیڈر جب اپنی بات پر بضد رہے تو انہیں ایوان سے دن بھر کیلئے باہر جانے کیلئے کہا۔ مسٹر گوئل جب باہر نہیں گئے تو اسپیکر نے مارشلوں کو انہیں باہر لے جانے کی ہدایت دی اور مارشل انہیں باہر لے گئے۔اس کے بعد اسپیکر نے عام آدمی پارٹی کی الکا لامبا کو ای وی ایم میں چھیڑچھاڑ کے معاملے پر اپنی بات رکھنے کی اجازت دی۔ یہ موضوع آج کے ایجنڈہ میں شامل تھا۔ مسٹر گوئل نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اراکین کو آگاہ کردیا تھا کہ یہ اجلاس خاص موضوع پر گفتگو کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اراکین کو صرف اسی موضوع پر اپنی بات رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے وارننگ دی تھی کہ اگر کوئی رکن اس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اسے معطل کردیا جائےگا۔ کارروائی شروع ہونے پر ایوان نے چھتیس گڑھ کے سکما میں اپریل میں نکسلی حملے میں شہید 25 جوانوں کی ارواح کے ابدی سکون کیلئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

LOCپر ہند ۔ پاک کے درمیان شدید گولہ باری،،لوگوں کی نقل مکانی شروع

سرینگر۔09 مئی(فکروخبر/ذرائع) ہند و پاک کے درمیان لفظی جنگ کے بیچ لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے تحت گزشتہ دو دونوں میں نصف درجن سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔طرفین کے مابین ہوئی شدید گولی باری کے نتیجے میں پونچھ اور راجوری کے علاقہ لرز اُٹھے اور لوگ گھروں میں خوف و دہشت کی وجہ سے سہم کر رہ گئے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں کنبے نقل مکان کرنے پر مجبور ہو گئے اور وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈ ھر علاقے اور منکوٹ علاقے میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر منگل کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولی باری کی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ذرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے بھارت کی کئی چو کیو ں کو بھی نشانہ بنا کر کئی پو سٹو ں کے پرگو لے داغے جس کے جواب میں سرحد پر تعینات بھارت کے افواج نے بھی جوابی کاروائی کی تاہم طرفین کے مابین ہوئی گولی باری سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے پونچھ اور راجوری اور اس کے ملحقہ علاقے لرز اُٹھے اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ۔مینڈھر سے اس ضمن میں نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گولیوں کی گن گرج سے علاقوں میں رہنے والے خوف و دہشت کی وجہ سے گھروں میں ہی سہم کر رہ گئے اور اپنے گھروں سے باہر آنے کی کسی نے بھی ہمیت نہیں کی ۔نمائندے کے مطابق اگرچہ گولی باری کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایل اوسی کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی سے کی جب کہ فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم وقفے وقفے جاری فائرنگ کے سلسلے پر پاک فوج کی بھرپورکارروائی بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستانی فوج کی طرف سے نصف درجن بار لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس دوران پاکستانی رینجرس نے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ کشیدگی باعث تشویش:امریکہ

نئی دہلی۔09 مئی(فکروخبر/ذرائع)کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ گولہ باری اور کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے امریکہ نے واضح کردیا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو کشمیر کے معاملے پر باہمی مذاکرات میں پیش رفت کرنا ہوگی۔اطلاعات کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کو باہمی مذاکرات تیز کرنے ہونگے کیونکہ امریکہ اس پالیسی پر گامزن ہے کہ دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترم کرتے ہوئے دخل اندازی سے گریز کیا جائے۔تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ گولہ باری باعث تشویش ہے اور اس صورتحال کو قابو میں کرنا ہوگا ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی سرحدیں محفوظ رہیں اور کشیدگی کا کوئی بھی عنصر نہ رہے ۔ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ ہندوپاک کی حکومتوں کو کشمیر کے معاملے پر اب پیش رفت کرنی ہی ہوگی کیونکہ یہ مسئلہ اب برصغیر کے امن کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ۔تاہم امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوپاک قیادتیں دانشمندی کا مظاہرہ کرکے خطے میں کشیدگی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی جمہوری حکومت کی تجاویز کا کافی حد تک احترام کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان میں جمہوری ماحول کے فروغ کیلئے امریکہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات امریکہ کیلئے باعث تشویش ہے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کو بھی دوستانہ ماحول میں رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ برصغیر کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ فی الوقت کسی بھی طرح کی مداخلت کے حق میں نہیں ۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہندوپاک کو اپنے مسائل کے حل کیلئے پیش رفت کرنی ہی ہوگی تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے صاف کردیا کہ اوبامہ انتظامیہ مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ دونوں ممالک کی قیادتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور چاہتا ہے کہ برصغیر میں خوشحالی کا دور شروع ہو ۔اس کے علاوہ انہوں نے بھارت اور چین کے درمیان تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔

تیز آندھی اور شدید ژا لہ باری سے شمالی و جنوب کے کئی علاقوں میں خوف و دہشت 

بجلی نظام درہم برہم ،فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان، کسان اور باغ مالکان پریشان 

سرینگر۔09 مئی(فکروخبر/ذرائع)شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں گزشتہ شام شدید ژالہ باری اور طوفانی آندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور جبکہ شدید ژالہ باری نے جنوبی و شمالی کشمیر کے نصف درجن سے زیادہ علاقوں میں کھڑی فصلوں سیب ،اخروٹ ،بادام ،خوبانی ،چری کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق سوموار کی شام شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تیز آندھی اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری دھان کی پنیر ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ کئی عمر رسیدہ افراد کے مطابق انہوں نے زندگی اس قدر کی موسمی صورتحال نہیں دیکھی ہے مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں میں مسلسل بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے سیب اور کھڑی فصلوں کا اب نام و نشان تک باقی نہیں رہ گیا ہے۔ادھر پلوامہ ،شوپیان اور دوسرے کئی علاقوں میں بھی سوموار کی شام شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے پلوامہ ،شوپیان کے کئی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور سیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری ہونے کے باعث باغ مالکان اور کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کی سال بھر کی آمدنی کے ذرائع مکمل طو پر تباہ وبرباد ہو گئے ہیں۔ کئی سیاسی ، سماجی تنظیموں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں شدید بارشیں اور ژالہ بھاری ہوئی ہے اور کھڑی فصلوں میوہ جات کو نقصان پہنچا ہے ان علاقوں کے متاثرین کی امداد کے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ادھر نمائندے نے بتایا کہ شہر سرینگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز آندھی سے ہر طرف خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ درجنوں علاقوں میں بجلی پول اور درخت اکھاڑ آئے جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا 

سچائی کی عادت ہے، وہ سامنے آ جاتی ہے

راہل گاندھی نے کئے اروندکیجریوال پر تیکھے وار 

نئی دہلی۔09 مئی(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی میں مچے گھمسان اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پر لگے رشوت لینے کے الزام پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی طنز کسا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معاملے میں سچائی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق راہل نے ٹویٹ کیا ہے، 'سچائی کے بارے میں جو بات مجھے سب سے اچھی لگتی ہے، وہ ہے اس کی سب کے سامنے آنے کی عادت۔وہیں کانگریس کی خاتون مورچہ نے وزیر اعلی پر لگے بدعنوانی کے الزامات کو لے کر کیجریوال کی رہائش کے قریب مظاہرہ کر ان کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ آپ حکومت اور کیجریوال کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے وزیراعلی کی رہائش گاہ کی طرف مارچ نکالا، لیکن پولیس نے انہیں درمیان میں ہی روک لیا۔دہلی خواتین کانگریس کی ایگزیکٹو سائی انامکا نے کہا، 'بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی بات کرکے دہلی کے وزیر اعلی بننے والے کجریوال کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے اور ان کے پسندیدہ کابینہ ساتھی کی طرف سے عائد الزامات کے پیش نظر فوری طور پر استعفی دینا چاہئے۔غور طلب ہے کہ آپ کے سابق وزیر کپل مشرا نے پارٹی سربراہ پر وزیر ستیندر جین سے دو کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا