English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا مسعود مدنی سے وابستہ عصمت دری کیس میں نیا موڑ ، الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ نکلا فرضی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

خیال رہے کہ ہریانہ کے جیند ضلع کی ایک 30 سالہ خاتون نے دیوبند کوتوالی میں گزشتہ 17 مارچ کو مسعود مدنی پر تنتر منتر کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کی شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے مسعود مدنی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مولانا مدنی پر دفعہ 164 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شدید سنگباری سے پولیس وفورسزواپس لوٹنے پر مجبور 

ریڈ ونی کھڈونی کولگام میں پولیس وفورسز اور لوگوں کے درمیان جھڑپیں 

سرینگر07مئی (فکروخبر/ذرائع )ریڈونی کھڈونی کولگام کے علاقے میں پولیس وفورسز کو اس وقت خالی ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہوناپڑا جب سنگبازی کرنے ،املاک کو نقصان پہنچا نے ، پولیس و فورسز کے خلاف کارروائیاں انجام دینے میں مطلوب نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کیلئے پولیس وفورسز کی پارٹی نے علاقے کو محاصرے میں لیکر چھاپے ڈالنے کی کارروائی شروع کی کہ مردو زن ،بوڑھے اور بچے گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔نمائندے کے مطابق ریڈ ونی کھڈونی علاقہ اس وقت ابل پڑا جب پولیس و فورسز کی بھاری جمعیت نے امن و امان میں رخنہ ڈالنے ،سنگبازی کرنے ،غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے میں مطلوب نوجوانوں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کیا اورگھر گھر تلاشی کارروائی کی کوشش کی کہ اس دوران علاقے میں قائم کی گئی تمام مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکروں سے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کے اعلانات کئے گئے ،اعلان ہونے کے ساتھ ہی مردو زن ،بوڑھے اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پولیس و فورسز کے خلاف محاذ کھول دیا ۔احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس وفورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے ، پیپر گیس اور پاوا شل کا بے تحاشا استعمال کیا جس پر نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے محاصرہ کرنے اور گھر گھر تلاشی کرنے والے پولیس و فورسز کے اہلکاروں کو سنگباری کا نشانہ بنایا ۔فریقین کے درمیان تصادم آرائیاں کافی دیر تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں پولیس وفورسز کو محاصرہ ختم کر کے واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس و فورسز کے اہلکاروں نے کافی صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس لوٹنے کو ہی بہتر سمجھا اور اگر پولیس و فورسز کے اہلکار اپنی کارروائی جاری رکھتے تو بڑے پیمانے پر ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کا احتمال تھا تاہم مذکورہ پولیس افسر نے سنگباری کرنے والے نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بکرا کب تک اپنی خیر منائے گا ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا اور سنگباری کرنے والوں کی ویڈیوں فوٹیج حاصل کی گئی ہے اور جلد ہی ایسے عناصر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا ۔

وزیر اعظم ہند ہی ریاست کو دلدل سے باہر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔۔محبوبہ مفتی

سرینگر۔07مئی (فکروخبر/ذرائع )وزیر اعظم ہند ہی ریاست جموں و کشمیر کو دلدل سے باہر نکال لینے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر اس وقت اگر چہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم وزیر اعظم ہند اکیلے ہی اس صورتحال پر قابو پا نے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کی انہیں طاقت بھی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی ریاست جموں و کشمیر کو دلدل سے باہر نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ان میں طاقت بھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے قوت فیصلہ کی ضرورت ہے جو موجودہ وزیر اعظم میں پائی جا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اگر چہ لازمی ہیں تاہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمیں سوچنا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی وزراء اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے تاہم وزیر اعظم ہند نے پاکستان کا دورہ کر کے دکھایا جس سے اس بات کی غمازی ہو تی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر رشتوں کے خواہشمند بھی تھے اور مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ بھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو طاقت کے بل بوتے پر حل نہیں کیا جا سکتا ہے اس کیلئے بات چیت کا راستہ اختیا ر کرنا ہو گا ، بھار ت پاکستان کے مابین اعتماد سازی بحال ہونی چاہیے جسے تعلقات بہتر ہونگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنے نئی دہلی دورے کے دوران وزیر اعظم ہند کو ریاست جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ بھی کیا اور ان کے سامنے تجویزیں بھی رکھیں ،وزیر اعظم نے انہیں یقین دلایا کہ حالات ضرور پٹری پر لوٹ آئیں گے اور مسائل بھی حل ہونگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے قوت ارادے کی ضرورت ہے تاکہ ٹھوس بنیادو پر فیصلہ لیا جا سکے ۔وزیر اعظم ہند کو ملک کے عوام نے منڈیٹ دیا ہے وہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر اور ریاست کی وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دنوں نئی دہلی کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم ہند اور وزیر داخلہ کے ساتھ ریاست کی تازہ ترین صورتحال پر الگ الگ میٹنگیں منعقد کیں جبکہ ریاست کے گورنر این این ووہرا نے بھی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعظم کے ساتھ حفاظتی صورتحال ، امن و قانون اور تعمیر و ترقی کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا ۔

بینک ڈکیتیاں رونما ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایڈوائزری جاری 

2اضلاع کے 40برانچوں کو حساس قرار دیکر عارضی وقت کیلئے کیش لس کیا جا رہا ہے 

سرینگر۔07مئی (فکروخبر/ذرائع )سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد جموں و کشمیر بینک کی انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام میں مزید ناخوشگوار واقعات کو رونما نہ ہونے دینے ،بینک ملازمین اور رقومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے عارضی طور پررقومات بہم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضروری اقدامات اٹھا نے کے بعد متعلقہ بینک برانچوں میں حسب معمول کی طرح لین دین ہو گا تاہم اس وقت تک گراہک اپنے نزدیکی برانچوں کے ساتھ لین دین کیا کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ،شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کئی بینک برانچوں سے رقومات چھین لینے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے شوپیاں ،کولگام اضلاع کے کئی علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ایڈوائزی جار ی کر دی کہ ان علاقوں میں قائم کئے گئے بینک برانچوں میں تعینات ملازمین اور رقومات کی حفاظت ممکن بنانے تک رقومات کا لین دین بند کیا جانا چاہیے ۔سیکوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد جموں و کشمیر بینک اور علاقائی دیہاتی بینک کی انتطامیہ نے شوپیاں اور کولگام اضلاع اور ا ن کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے 40بینک برانچوں کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے فی الحال عارضی وقت تک کیش لین دین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بینک انتظامیہ کے مطابق بلٹ پروف کیش وین کے علاوہ برانچوں میں تعینات ملازمین اور رقومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آنے والے دنوں کے دوران ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ان بینک برانچوں میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکے ۔انتظامیہ کے مطابق ملازمین اور رقومات کو محفوظ رکھنے کیلئے کارگر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں نہ صرف بینک برانچوں کی حفاظت کیلئے پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں گی بلکہ رقومات پہنچانے کیلئے بلٹ پروف کیش وینوں کو بھی استعمال کیا جائیگا ۔ بینک انتظامیہ کے مطابق جن بینک برانچوں کو عارضی وقت کیلئے کیش لس کیا جا رہا ہے ان کے گراہک نزدیکی برانچوں کے ساتھ اپنا لین جاری رکھ سکیں گے اور معقول انتظامات مکمل ہونے کے بعد ایسے بینک برانچ پھر سے اپنا کام کاج شروع کریں گے ۔

کشمیر کے حالات نازک ،بیرون ممالک کی کئی نیوز چینلوں پر پابندیا ں لازمی 

مرکزی حکومت فوری طور پر سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے/ڈی راجا

نئی دہلی۔06مئی (یو این این )ریاست کے حالات کو انتہائی دھماکہ خیز اور پُر اسرار ظاہر کرتے ہوئے کانگریس او ر کمنیوسٹ پارٹی آف انڈیا نے پاکستان اور سعودی عرب کی ایک درجن سے زیادہ نیوز چینلوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نیوز چینل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان نیوز چینلوں پر جلد سے جلد پابندی عائد کر دیں تاکہ ریاست جموں و کشمیر سمیت ملک کی دوسری ریاستوں میں رواں داری کو قائم کیا جا سکے اور حالات پٹری پر لوٹ آئے ۔ذرائع کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے حالات کو انتہائی خطرناک اور پُر اسرار قرار دیتے ہوئے آل انڈیا کانگریس اورکمنیوسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے حالات کو غلط انداز سے پیش کر کے ریاست میں قتل و غارت گری ، آگ و آہن اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب میں قائم کئی پرائیویٹ نیوز چینلیں خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ کانگریس اور سی پی آئی نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ان نیوش چینلوں کی کارکردگی کا جائیزہ لے کر ان پر کشمیر میں فوری طور پابندی عائد کردے تاکہ ریاست کے حالات میں بہتر ی آسکے ۔ مذکورہ پارٹیوں نے نیوزچینلوں کے حوالے سے کشمیر کے بارے میں خبریں اور مناظر پیش کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندرونی معاملات میں بلا شرکت گیرے مداخلت کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں آئے دن ریاست خاصکر وادی کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہو تے جا رہے ہیں ۔ مذکورہ پارٹیوں کے لیڈروں پی ایل پونیا اور ڈی راجا کی جانب سے جاری کئے گئے الگ الگ بیانات میں مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت جلد سے جلد معاملے کی سنجیدگی کی طرف اپنی توجہ مبزول کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر میں پیس ٹی وی اردو ، انگلش ،سعوری سنا،سعودی قرآن ، العربیہ ، پیغام ،ہدایت ،نور ،مدنی سہر ،کربلا ،ھدا،اے آر وائی ،کیوٹی وی ، بٹھلٹ ، اہل بیعت ،میج ،فلک ،جیو نیوز ،اے آر وائی ،ڈان نیوز اور دوسری کئی چینلوں پر جلد سے جلد پابندی عائد کر دے۔

مسلمان حالات سے گبھرانے کے بجائے پورے عز م اور حو صلہ کے ساتھ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں ۔ حافظ محمد ندیم صدیقی 

مہا راشٹر کے مختلف اضلاع ،کو لھا پور ،سانگلی ،میرج و دیگر علاقوں کا تنظیمی و اصلاحی دورہ 

ممبئی۔07مئی (فکروخبر/ذرائع ) جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ملک و ملت کے تحفظ کی کوشش کی ہے اس نے ملت کے مسائل سے کبھی بھی چشم پوشی نہیں کی ہے ۔ جمعیۃ ایک تحریک ہے جو آزادی سے پہلے تاریخی کر دار ادا کر چکی ہے اور اب ملک میں رہنے والے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے لڑا ئی لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ کے اکا بر نے حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاال کر ا پنے حقوق کا مطالبہ کیاہے۔ اورمسلمانوں کے مسائل کو حل کرایا ہے ہم بھی انہیں کے نقش قدم پر اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ کی جا نے والی نا انصافیوں اور ظلم و زیادتی کے خلاف بر سر پیکا ر ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مو لانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے مغربی مہا راشٹر کے مختلف اضلاع و تعلقوں سانگلی ،میرج ،کولھا پور ،انچل کرنجی ،آذرہ،چند گڑھ،کروندواڑ و دیگر مقامات کا تنظیمی دورہ کرتے ہوئے منعقدہ میٹنگوں میں کیا ۔ انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان میں اقلیت میں ہیں یہ کوئی خوف وہراس کی بات نہیں ہے، مسلمان جب تک اسلام کے سچے پیروکار رہے اللہ کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہے ہمیشہ اللہ نے اس کی نصرت کی ہے۔ اکثریت کوئی معنی نہیں رکھتی اہمیت صرف ایمان کی پختگی اور اسوۂ نبی رحمت کو اپنانے کی ہے ۔ آغاز اسلام میں 13سال تک مکی زندگی میں چپ چاپ مسلمانوں نے ہر طرح کے مصائب کا سامنا کیا، مدنی زندگی میں جب جواب دینے کی اجازت ملی تب بھی ان کی تعداد دشمنان اسلام کے مقابلے میں بہت کم تھی لیکن ان کے پاس ایمان وعمل کی طاقت تھی اللہ نے ان کو سرفراز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے حا لات دن بدن نا گفتہ بہ ہوتے جا رہے ہیں شر پسند عناصر ملک کے دستور اور سیکولر زم کو نقصان پہنچا کر ایک مخصوص مذہب اور تہذیب و فرقہ کو پروان چڑھانے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں اس وقت ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے شر پسندوں سے ہو شیار رہیں اور انکی سازشوں کو نا کام بنا نے کے لئے ہر ممکن کو شش کریں۔ انہوں نے جمعیۃ علماء کے عہدیداروں اور کار کنوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حالات سے گبھرانے کے بجائے پورے عز م اور حو صلہ کے ساتھ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں مسلمانوں کو جمعیۃ علماء سے جو ڑیں اسکی اہمیت و افادیت انکے سامنے پیش کریں اس سے ان کو حوصلہ ملے گا او ر یاس و نا امیدی ز ندگی سے ختم ہوگی ۔ اس دورے کے موقع پرمولانا ندیم صد یقی کے ساتھ مولانا عرفان صاحب ،صدر جمعیۃ علماء ضلع کو لھا پور ، حافظ عرفا ن اللہ بخش ،کار گذار صدر ، جناب امتیاز احمد پنہا لیکر ، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کو لھا پور ، مفتی محمد صاد ق صدر جمعیۃ علماء ضلع سانگلی ،حافظ صدام احمد کا ر گزار صدر جمعیۃ علماء ضلع سانگلی ،جناب منیر الدین صاحب و دیگر مو جود تھے۔ 

تین سالوں میں ریاست کی تمام ریت کانیں بند ہوں گی۔۔ وزیر اعلیٰ تامل ناڈو

مدری۔07مئی (فکروخبر/ذرائع )اگلے تین سالوں میں ریاست کی تمام ریت کانیں بند کر دی جائیں گی اور حکومت کان کنی، اسٹوریج اور ریت کی کم قیمت پر فروخت کا کام اپنے ہاتھوں میں لے لے گی۔اس کا کہنا ہے تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے ای پلانیسوامی کا۔ انہوں نے کہا، "اگلے تین سالوں میں ریت کانیں مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ حکومت ریت کان کنی، اسٹوریج اور فروخت کا کام مکمل طور سے اپنے ہاتھوں میں لے لے گی اور ریت کم قیمت پر دستیاب کروائی جائے گی۔ " پلانیسوامی نے کہا کہ حکومت بلڈرز سے ریت کے اختیارات استعمال کرنے کے لیے کہے گی۔ غیر قانونی ریت کان کنی سے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور ندیوں کا آلگائے بھی متاثر ہوا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا