English   /   Kannada   /   Nawayathi

امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی سے معطل، کمار وشواس کو پارٹی کی راجستھان اکائی کا انچارج بنایا گيا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اسے عملی شکل دینے کے لئے كرنسي فیکٹری میں ٹرائل کا کاغذ بنایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس نئے نوٹ میں مہاتما گاندھی کی تصویر درمیان میں لگائی گئي ہے۔ نوٹ کا رنگ ہلکے کافی کے رنگ جیسا رہے گا، صرف اس کی لمبائی چوڑائی پانچ سو کے نئے نوٹ کے برابر ہو گی۔

امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی سے معطل، کمار وشواس کو پارٹی کی راجستھان اکائی کا انچارج بنایا گيا

نئی دہلی۔:03مئی( فکروخبر/ذرائع ) عام آدمی پارٹی ( عاپ) نے اپنے بانی رکن کمار وشواس کی ناراضگی دور کرنے کی کوششوں کے تحت آج اپنے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا۔ مسٹر کمار وشواس اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے اس بیان سے سخت خفا تھے جس میں مسٹر خان نے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کا ایجنٹ بتایا تھا۔ مسٹر کمار وشواس نے اس معاملے پر کل عوامی طور سے یہ اعلان کر دیا تھا کہ اگر مسٹر امانت اللہ خان کو پارٹی سے نہیں نکالا گیا تو پھر انہیں ہی کوئي سخت فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ پارٹی نے اندرونی خلفشار بڑھتے ہوئے دیکھ کر فورا کارروائی کی اور پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی تین گھنٹے تک چلنے والی میراتھن میٹنگ میں آج کچھ اہم فیصلے کئے گئے۔ بعد میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں دو اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا گیا اور دوسرا کمار وشواس کو پارٹی کی راجستھان اکائي کا انچارج بنایا گیا۔ انہیں ریاست میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کمار وشواس نے ان واقعات کے دوران اپنی حمایت کے لئے کارکنوں اور تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ 'میں کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جب بھی پارٹی میں بات چیت کی ضرورت ہو گی، ہم بیٹھیں گے اور بات کریں گے"۔ اس موقع پرمسٹر کمار وشواس نے پھر دوہرایا کہ ان کی وزیر اعلی بننے کی کوئی چاہت نہیں ہے۔ انہوں نے کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ میٹنگ کے بعد کمار وشواس نے ٹوئٹر پر لکھا ہےکہ 'اگر کوئي تاریکی سے لڑنے کا عزم کر لے تو ایک تنہا جگنو سے بھی سب تاریکی ہارجاتی ہے ۔ جدوجہد کریں گے ، تو فاتح ہوں گے ۔ بھارت ماتا کی جے"۔ پی اے سی نے پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے عوامی سطح پر اندرونی اختلافات کا ذکر کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ کسی کو کوئی بھی شکایت ہو تو اسے ایسے مسئلے کی بات پارٹی کے پلیٹ فارم پر کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے کھل کر کمار وشواس پر بی جے پی کے ساتھ مل کر پارٹی کو توڑنے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ایسے میں مسٹر کمار وشواس امید کر رہے تھے کہ مسٹر کیجریوال امانت اللہ خان کو پارٹی سے فوری طور پر باہر کا راستہ دکھا دیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا، تو اس پر ناراض مسٹر کمار وشواس نے جب منگل کو میڈیا کے سامنے کھلے عام اپنی ناراضگی ظاہر کی تو پارٹی کو بحران کا اندازہ ہوا، اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مسٹر سسو ديا انہیں منانے کل رات ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ کمار وشواس انا ہزارے کی تحریک کے وقت سے ہی کیجریوال اور منیش سسودیا کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں، ایسے میں پارٹی کے لئے ان کی ناراضگی مہنگی پڑسکتی تھی۔

کرشنا وادی حملہ : پاکستانی ہائی کمشنر طلب، ہندوستان کا شدید احتجاج ، قصوروار فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: :03مئی( فکروخبر/ذرائع )پاکستانی فوج کی طرف سے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کرنے پر ملک میں غم و غصہ کی لہر کے درمیان خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پڑوسی ملک کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے اس مکروہ کارروائی کے لئے مجرم پاکستانی فوجیوں اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔خارجہ سکریٹری نے ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس وحشیانہ کارروائی پر ہندوستان کا احتجاج درج کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ خارجہ سکریٹری نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا، انہیں ہندوستان کے احتجاج اور اعتراض سے آگاہ کیا اور اس کارروائی کے لئے ذمہ دار پاک فوج اور ایریا کمانڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی کشمیر میں بینک ڈکیتی کا ایک اور واقعہ ، نامعلوم بندوق بردار 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

سری نگر: :03مئی( فکروخبر/ذرائع )جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز تین نامعلوم بندوق برداروں نے علاقائی دیہاتی بینک کی ایک شاخ سے 4 لاکھ روپے سے زائد روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی۔ یہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں کسی علاقائی دیہاتی بینک میں ڈکیتی کا دوسرا واقعہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر کو تین نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع پلوامہ کے وہی بگ علاقہ میں واقع علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں داخل ہوکر وہاں سے بندوق کی نوک پر 4 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔ خیال رہے کہ دو نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے کل (منگل کے روز) جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقہ میں واقع علاقائی دیہات بینک کی شاخ میں داخل ہوکر وہاں سے 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر میں بینک ڈکیتی کے کم از کم ایک درجن واقعات پیش آئے ہیں۔ان میں سے بیشتر واقعات جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں پیش آئے ہیں۔گزشتہ برس 21 نومبر کو نامعلوم مسلح افراد نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقہ میں ایک جے اینڈ کے بینک برانچ سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ 23 نومبر کو نامعلوم لٹیروں نے صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے سرتھال علاقہ میں واقع جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ سے 34 لاکھ اور 90 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی۔ 8 دسمبر کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر بینک برانچ آری ہال سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ 15 دسمبر کو چار مسلح افراد کے ایک نقاب پوش گروپ نے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ میں واقع جموں وکشمیر بینک برانچ میں داخل ہوکر گیارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔رواں برس کے 19 جنوری کو نامعلوم لٹیروں نے دوران شب جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں نصب اے ٹی ایم مشین اڑا لی جس میں 14 لاکھ 56 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی۔ 16 فروری کو نامعلوم مسلح افراد نے جے کے بینک شاخ ترکہ وانگن (شوپیان) سے تین لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ لی۔ 19 اپریل کو چار نامعلوم مسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک شاخ حرمین (شوپیان) میں داخل ہوکر قریب 12 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے نومبر کے مہینے میں وادی میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاستی پولیس کو بینک شاخوں کو تحفظ دینے کے لئے کہا تھا۔

آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں یوپی اے ٹی ایس نے پھر ایک مسلم نوجوان کو کیا گرفتار

فیض آباد ::03مئی( فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کی یہ کارروائی اے ٹی ایس، ملیٹری انٹلی جنس اور یوپی انٹیلی جنس کی مشترکہ ٹیم نے بدھ کو فیض آباد میں انجام دی۔ علاوہ ازیں ایک اور شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شخص نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے ٹریننگ لی ہے اور اس کے خلاف پختہ ثبوت بھی موجود ہیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے،اور آئندہ مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹیم نے بدھ کو فیض آباد کے خاص پورہ کے رہنے والے آفتاب علی کو گرفتار کیا ۔ ڈی ایس پی راجیش ساہنی کی قیادت میں یوپی اے ٹی ایس، ملیٹری انٹلی جنس اور یوپی انٹلی جنس کی مشترکہ ٹیموں نے مل کر آفتاب کو گرفتار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ابھی مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن کے افسر سے بھی آفتاب کے رابطے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون کے مطابق اس کے خلاف اے ٹی ایس کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔ ٹیم نے اس کے پاس سے برآمد فون سے کینٹ کے علاقہ کی تصاویر بھی برآمد کی ہیں۔ فون کی جانچ کرائی جا رہی ہے، جس میں چیٹ وغیرہ سے اے ٹی ایس کو اہم معلومات اور ثبوت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

متھرا :پنچایت کا فرمان ، گئو کشی پرلگے گا 2.5 لاکھ کا جرمانہ ، گھر کے باہر لڑکیوں کو نہیں ہوگی موبائل پر بات کی اجازت

متھرا: اترپردیش میں متھرا کے میڈورا گرام پنچایت نے ایک تغلقي فرمان جاری کر کے گھروں کے باہر لڑكيوں کے موبائل فون سے بات چیت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق گرام پردھان محمدغفار نے موبائل فون پر گھر کے باہر بات چیت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑكيوں کی فون پر بات چیت کے خلاف نہیں ہے، لیکن وہ اس کا استعمال اپنے گھروں کے اندر کریں نہ کہ باہر۔ انہوں نے کہا کہ فرمان کی خلاف ورزی کرنے والی لڑکی پر 2100 روپیہ کا جرمانہ لگے گا۔ پنچایت نے گائے ذبح کرنے کے قصورواروں پر 2.50 لاکھ روپے کا بھی بھاری جرمانے لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر کوئی سزا پوری کرنے میں لاچار ہے تو اس کے اثاثوں سے سزا کی تلافی کی جائے گی۔مسٹر غفار نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی گاؤ ذبیحہ کے خلاف مہم کے لئے حمایت کی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ وہ بھی گائے کا احترام کرتے ہیں اور وہ کسی کو اس کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ گاؤ ذبح کرنے کی اطلاع دینے والے کو 51 ہزار روپیہ بھی دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلمان بھی گائے کا احترام کرتے ہیں اور گاؤ کشي کرنے والوں کو پكڑكر پولیس کے حوالے کریں گے۔ ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا