English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش کی فرضی ویب سائٹ بنا کر تلنگانہ پولیس مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنا رہی ہے: دگ وجے سنگھ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ان کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی راما راو نے اسے غیر ذمہ دار ٹوئیٹ قرار دیا۔ کے ٹی راما را ونے کہا کہ ایک سابق وزیراعلی کی طرف سے ایسی غیر ذمہ دار اور قابل مذمت بات سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے دگ وجئے سنگھ سے خواہش کی کہ وہ اپنے ریمارکس سے غیر مشروط طور پر دستبردار ہوجائیں یا اس کا ثبوت پیش کریں۔

بی جے پی لوگوں کی توجہ بھٹکانے کےلئے تین طلاق کے مسئلے کو طول دے رہی ہے: طارق انور

پٹنہ۔یکم مئی۔(فکروخبر/ذرائع) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار کے کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آج کہا کہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے مقصد سے تین طلاق کے مسئلے کو طول دے رہی ہے۔ مسٹر انور نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے بی جےپی حکومت اس معاملے کو اٹھانے میں لگی ہوئی ہے۔ملک میں غریبی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہیں جس پر مرکزی حکومت کی ذرا بھی توجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے اسے دور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ تین طلاق کے مسئلہ کو جتنا طول دیا جارہا ہے،سچائی اتنی نہیں ہے۔ تین طلاق کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور تمام فریقوں کو دیکھا جارہا ہے۔لوگوں کو آئین اور عدالت پر بھروسہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو روایت چلی آرہی ہے اس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔مسٹر انور نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر بی جے پی قانون ساز کونسل کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے الزامات پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست میں کسی پر ذاتی الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی لیڈر مسٹر مودی کے پاس ثبوت ہے تو اس کے لئے انہیں عدالت جانا چاہئے۔ این سی پی کے رہنما نے کہا کہ آر جے ڈی کےصدر جناب یادو پر بی جے پی لیڈر مسٹرسشیل مودی ذاتی الزام لگا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بے نامی جائیداد کے لئے مہم چلا رہے ہیں اور اس کے لئے التزام بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس بے نامی جائیداد ہے تو اس کے لئے محکمہ انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیورو جیسی قابل ایجنسیاں ہیں۔مسٹر انور نے کہا کہ سیاست میں نظریہ کی جنگ ہونی چاہئے نہ کہ ذاتی۔ بی جے پی لیڈر مسٹر سشیل مودی کے اخبارات میں بیان دینے سے کوئی بات حقائق پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بہار میں حکمراں عظیم اتحاد کے اتحادی آر جے ڈی اور جنتا دل یونائیٹڈ میں بیانات کو لے کر چل رہی زبانی جنگ ​​کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ دونوں پارٹیاں حقیقت کو سمجھ رہی ہیں اور ایسے میں کوئی بھی قدم اٹھایا جانا خودکشی کئے جانے کے مانند ہوگا۔

امانت اللہ خان کو نکالنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے کیجریوال کو لکھا خط

نئی دہلی۔یکم مئی۔(فکروخبر/ذرائع) عام آدمی پارٹی میں اختلاف سنگین ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی اور پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ امانت اللہ خان کو پارٹی سے باہر کیا جائے۔ بتا دیں کہ اوکھلا علاقے سے رکن اسمبلی امانت اللہ نے کمار وشواس پر سنگین الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کمار کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کروڑوں روپے دے کر آپ ممبران اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر، کیجریوال نے کہا تھا کہ کمار وشواس اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وہ ان کے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کے درمیان گھریلو تعلقات ہیں۔ خط میں امانت اللہ کی حرکت پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں کپل مشرا، عمران حسین، راجیش رشی، آدرش وغیرہ ممبر اسمبلی شامل ہیں۔کمار وشواس نے پنجاب اور دہلی میں پارٹی کی شکست کے بعد سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے بدعنوانی اور ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر اعلی قیادت کے فیصلوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ حالانکہ کیجریوال نے وشواس کے اس اقدام کی تعریف کی تھی۔

منوج تیواری کے گھر پر حملہ، کہا سازش کے پیچھے دلی پولیس بھی

نئی دہلی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور دہلی ریاستی صدر منوج تیواری کے گھر کچھ نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ اس بارے میں تیواری نے بتایا، یہ گہری سازش کا حصہ ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دہلی پولیس کے بھی اس سازش میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس میں شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔ دہلی پولیس کے مطابق دیر رات منوج تیواری کے گھر کے باہر ہوا واقعہ روڈ ریج کا معاملہ ہے۔ اس میں منوج تیواری کے گھر کے قریب دو فریقوں میں جھڑپ ہوئی اور تصادم کے بعد ایک گاڑی ان کے گھر میں گھس گئی۔ اس میں ان کے عملے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور پارکنگ میں کھڑی ویگنار کے شیشے ٹوٹ گئے اور كھرونچیں آئی ہیں۔ عملے کی شناخت پر دو حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اتوار دیر رات بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری کے نارتھ ایونيو گھر میں جب یہ واقعہ ہوا اس وقت منوج تیواری گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ کسی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔وہیں منوج تیواری نے اس واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کر معلومات دیتے ہوئے کہا، حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ہر کمرے کی تلاشی لی اور گھر میں موجود ان کے عملے کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ جس وقت حملہ آوروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا تقریبا اسی وقت وہ گھر پر موجود رہتے ہیں۔

تین طلاق پر بی جے پی کا غلط پروپیگنڈہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش: ظفریاب جیلانی

بریلی۔یکم مئی۔(فکروخبر/ذرائع) مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تین طلاق کے معاملے میں غلط پروپیگنڈہ کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ یہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی نے یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاق مسلمانوں کے دو خاندانوں کے درمیان کا معاملہ ہے۔ جتناکچھ نہیں ہورہا ہے، اس سے کہیں زیادہ طلاق ثلاثہ پر غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسےایک مسئلہ بنا کر دین اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اس کی آڑ میں سیاسی مفاد حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلاق کے مسئلہ پر دو چیزوں پر زور دیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی گزارش کی اور دوسرے ایک ساتھ تین طلاق دینے والوں کا سماجی بائیکاٹ کئے جانے کا اعلان کیا۔پیشے سے وکیل مسٹر ظفریاب جیلانی نے کہا کے تین طلاق کے معاملے سے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسلم بہنوں کی فکر کرنے والی بی جے پی کو متھرا، کاشی اور ہری دوار میں بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والی بہنوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ ایک ساتھ تین طلاق پر روک لگانے کے لئے حکومت کی طرف سے دس مسلم ملکوں میں قانون نافذ ہونے کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ بورڈ بھی ان ملکوں میں طلاق کے قانون کے بارے میں اپنی سطح سے پتہ لگا رہا ہے۔ قانونی جنگ کو مضبوطی سے لڑنے کے لئے وکلاء کی ٹیم بنائی گئی ہے۔ مسلمان شوہر کو تین طلاق دینے کا حق ہے لیکن شریعت نے اسے غلط قرار دیا ہے۔ اس سے مسلم سماج کے ان لوگوں کو باخبر کرانے کی ضرورت ہے جو ناخواندہ ہیں۔مسٹر جیلانی نے کہا کہ شریعت کی معلومات نہ ہونے والے مسلمان طلاق کے نام پر خواتین کا استحصال کر رہے ہیں۔ درگاہ اور مساجد بھی لوگوں کو شریعت کی صحیح معلومات دیں، تا کہ طلاق سے متعلق غلط فہمی دور ہو سکے۔اس کا صحیح شکل میں استعمال ہو۔ مسلم بہنوں کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ بانو کو بھی بھڑكا كر استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نکاح اور طلاق شریعت کا قانون ہے، اس لئے یہ نہ بدلا ہے اور نہ بدلے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا