English   /   Kannada   /   Nawayathi

کپواڑہ میں معمرشہری کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں موت کے خلاف کشمیر میں ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

سری نگر کے سیول لائنز کے تمام علاقوں بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مولانا آزاد روڑ، ریذیڈنسی روڑ اور ڈل گیٹ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ان علاقوں میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی گشت بھی بڑھائی گئی تھی۔شمالی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑہ میں امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار تعینات رکھے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کپواڑہ کے پنزگام میں 27 اپریل کو ایک معمر شہری محمد یوسف بٹ کی اُس وقت موت ہوگئی تھی ، جب سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔احتجاجی مظاہرین چوکی بل میں فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے مرتکب جنگجوؤں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے مقامی لوگوں کے سپرد کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔شمالی کشمیر کے دیگر قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں بھی کپواڑہ کے شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال رہی۔

سیلاب سے متاثرہ کنبوں نے بازآباد کاری کے اقداما ت نہ اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا 

تین برسوں سے سنہرے خواب دکھائے گئے ،آخر پر کھودا پہاڑ نکلا چوہا

سرینگر ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)19ہزار کروڑ کے مالی پیکیج میں سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی باضاآباد کاری ،کسانوں اور باغ مالکان کو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے رقومات مختص نہ کرنے پر عوامی حلقوں نے مالی پیکیج کو زخموں پر نمک پاشی کے متراد ف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے پروجیکٹوں ،اسکیموں اور ریاستی حکومت دکھاوے کی ترقیاتی کاموں پر وقومات خرچ کر رہی ہے جبکہ عوامی مشکلات کا زالہ کرنے کیلئے بنیادی سطح پر مگر مچھ کی رفتا سے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں گزشتہ دنوں نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے 80ہزار کروڑ روپے کے مالی پیکیج میں سے ریاست کو 19ہزار کروڑ روپے کی دوسری قسط واگذار کرنے کے اعلان میں 2014کے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی باز آباد کاری ،کسانوں ،با غ مالکان ،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو ہوئے نقصان کی بر پائی کیلئے رقومات مختص نہ کرنے پر عوامی حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کنبے امید لگا ئے بیٹھے تھے کہ مرکزی حکومت جونہی مالی پیکیج فراہم کریگی ان کی بازآباد کاری کیلئے الگ سے رقومات مختص کئے جائیں گے تاکہ جو کنبے ابھی بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں وہ اپنے آشیانے تعمیر کر سکیں ۔ نمائندے کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی باز آباد کاری کیلئے رقومات مختص نہ رکھنے کے باعث دردر کی ٹھوکریں کھانے والے متاثرہ کنبے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اگر چہ انتظامیہ انہیں بار بار یہ یقین دلاتی تھی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈس واگذار ہونے کے بعد ان کی بازآباد کاری کے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں تاہم 19ہزار کروڑ روپے کے مالی پیکیج میں سیلاب سے متاثرہ کنبوں ،تاجروں ،ٹرانسپورٹروں ،باغ مالکوں اور کسانوں کیلئے کسی بھی طرح کی راحت پہنچا نے کے سلسلے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متاثرہ کنبے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ کنبوں کا ماننا ہے کہ پچھلے تین برسوں سے انہیں انتظامیہ قوائد و ضوابط پورا کرنے کا پہاڑہ پڑھا رہے تھے او ر دفتروں میں انہوں نے دستاویزات کے ڈھیر جمع کئے جن پر ہزاروں روپے کا خرچہ آگیا اور بدلے میں انہیں ان دفتروں سے دھکوں ، پریشانیوں ،مظلومیت کے سوا اور کچھ نہیں ملا ۔ متاثرہ کنبوں کا کہنا ہے کہ وہ تین برسوں سے آس لگائے بیٹھے تھے کہ ان کی بازآباد کاری کے سلسلے میں ریاستی و مرکزی حکومت اب کی بار سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا ئے گی تاہم وزیر داخلہ کے بیان نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور انہیں سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہا ہے ۔ ادھر تاجروں ، کسانوں اور با غ مالکان نے بھی ریاستی و مرکزی حکومت کی سرد مہری پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ تین برسوں تک سنہرے خواب دکھائے گئے اور آخر پرکھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

یکم مئی سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات صادر 

سرینگر میں 8سے 2بجے تک اور سرینگر سے باہر 9بجے سے 3بجے تک درس و تدریس ہو گا 

سرینگر ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)یکم مئی سے وادی کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کیلئے ناظم تعلیمات نے نئے اوقات کار مقرر کئے ،سرینگر میونسپل کار پوریشن کے حدود میں صبح 8بجے درس تدریس شروع ہو گا جو دن کے 2بجے تک جاری رہے گا جبکہ سرینگر میونسپل کارپوریشن حدود کے باہر سرکاری و پرائیویٹ اسکول صبح 9بجے کھلیں گے اور 3بجے بند ہو نگے ۔ذرائع کے مطابق موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی کشمیر صوبے کے ناظم تعلیمات نے سرکار اور پرائیویٹ اسکولوں میں درس وتدریس کے اوقات کار تبدیل کئے ہیں۔ ڈائریکٹر اسکول ایجو کیشن کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے حدود میں سرکاری و پرائیویٹ اسکول صبح 8بجے کھلیں گے اور دن کے 2بجے تک درس و تدریس کا کام جاری رہے گا جبکہ میونسپل کارپوریشن حدود کے باہر سرکاری و پرائیویٹ اسکول صبح 9بجے کھلیں گے اور 3بجے بند ہونگے ۔ بیان کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جاری کی گئی ہدایت کے مطابق درس و تدریس کا کام جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گے ۔

8مئی تک وادی بھر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔۔محکمہ موسمیات

سرینگر ۔30اپریل(فکروخبر/ذرائع)مغربی سمندری ہوائیں وادی میں داخل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ 8مئی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،ادھر مسلسل بارش کے باعث وادی میں درجہ حرارت میں نہایت کمی ،پوری وادی سردی کی لپیٹ میں ،بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے کسان اور باغ مالکان پریشان ۔ یو این این کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمندری ہوائیں پوری طرح سے وادی میں داخل ہو چکی ہیں اور 8مئی تک وادی میں موسم ناسازگار رہے گا ،محکمہ کے مطابق وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکانات کو بھی خارج از امکان قرار دنہیں دیا جا سکتا ہے ۔ ادھر مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے ،درجہ حرار ت میں گراوٹ آنے سے جہاں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے وہی باغ مالکان اور کسان بھی ناسازگار موسم کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ باغ مالکان کے مطابق سیب کے باغوں میں شگوفے کھل گئے ہیں اور درجہ حرارت میں گراوٹ آنے سے نہ صرف میوہ جات بیماریوں کی لپیٹ میں آرہے ہیں بلکہ میوہ جات کی پیداوار میں بھی گراوٹ آرہی ہے ۔ کسانوں کے مطابق دھان کی پنیری کا وقت جوبن پر ہے تاہم مسلسل بارش اور درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ سے کسان سبزیوں کے بیج اور دھان کی پنیری بونے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ 

نوجوان فرقہ پرست طاقتوں کامقابلہ کرنے کے لئے متحدومنظم ہوجائیں۔۔۔انڈین مسلم لیگ

بنگلور۔30؍اپریل(فکروخبر/ذرائع))انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنی سیاسی طاقت میں اضافہ کرنے کیلئے اپنے یوتھ ونگ مسلم یوتھ لیگ کوسرگرم وفعال بنانے کامنصوبہ بنایاہے۔اس سلسلہ میں کل بنگلور کے ٹاؤن ہال میں مسلم یوتھ لیگ کنونشن منعقد ہوا۔سیکولر ہندوستان کوبچانے کی تحریک،کے زیرعنوان منعقدہ اس کنونشن میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قائدین نے ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کوحاصل ہوئے غلبہ پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے 750سے زائد نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کامقابلہ کرنے کے لئے متحدومنظم ہوجائیں۔کنونشن کی کارروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔نومنتخب قومی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ پی کے کنہالی کٹی نے استقبالیہ تقریر کی۔پروفیسر قادر محی الدین قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم یوتھ لیگ کے ارکان کی رکنیت کی معیاد 4سال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کا استحکام مسلم یوتھ لیگ کی مضبوطی پرمنحصرہے۔انہوں نے کیرلا کے ملاپورم لوک سبھا حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخاب میں پی کے کنہالی کٹی کی کامیابی کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہاکہ کنہالی کٹی نے 5لاکھ 15ہزارووٹ حاصل کئے۔کیرلا کی تاریخ میںآج تک کسی کو اتنے ووٹ حاصل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کیرلا میں مسلم یوتھ لیگ کے زائد از 10لاکھ ممبران ہیں۔ای ٹی محمد بشیر ایم پی آرگنائزنگ سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے بتایاکہ مظفر نگر اترپردیش فسادات کے متاثرین کے لئے 61مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔11مئی کویہ مکانات متاثرین کے حوالے کئے جائیں گے۔ایک مکان کی تعمیر پرکم وبیش 5.50لاکھ روپیوں کی لاگت آئی ہے۔کے ایم محمد ابوبکر رکن اسمبلی وجنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ ٹاملناڈو نے کہا کہ مسلم یوتھ لیگ کا کنونشن 1994میں نئی دہلی میں منعقد ہواتھا جس کے بعد آج یہ کنونشن بنگلور میں ہورہاہے۔پی کے عبدالوہاب ممبرراجیہ سبھا قومی خازن انڈین یونین مسلم لیگ نے بنگلورمیںآج منعقدہ مسلم یوتھ لیگ کنونشن کے دن کوتاریخی قرار دیتے ہوئے بتایاکہ10مارچ 1948کو راجہ جی ہال چینائی میں قائد ملت مولوی محمد اسماعیل صاحب نے انڈین یونین مسلم لیگ کے قیام کااعلان کیاتھا۔پروفیسر قادرمحی الدین قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ نے سید میرحیدرعلی ،شہاب تھنگل ملاپورم کی اجازت سے مسلم یوتھ لیگ کے قومی عہدیداران کے ناموں کااعلان کیا۔صابر غفار مغربی بنگال کومسلم یوتھ لیگ کاقومی صدر ،ٹی کے زبیر کیرلا کو جنرل سکریٹری ،محمد یونس ٹاملناڈو کوخازن نامزد کرنے کااعلان کیا۔علاوہ ان کے 7نائب صدور ،7جوائنٹ سکریٹریز ،25اراکین عاملہ کے ناموں کابھی اعلان کیاگیا۔کرناٹک سے عمرفاروق انعامدار دھارواڑ کوقومی نائب صدر نامزد کیاگیا ہے۔عمرفاروق ،کرناٹک کے سینئر مسلم لیگی قائد ایس ایم انعامدار کے فرزند ہیں۔ٹی پی اشرف علی قومی صدر ایم ایس ایف ، ایس ایچ محمد ارشد قومی جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف،ایڈوکیٹ نور بینا رشید قومی جنرل سیکریٹری آئی یو ڈبلیو ایل،تسنیم ابراہیم سیٹھ ویسٹرن زونل سیکریٹری آئی یو ڈبلیو ایل ،این جاوید اللہ ریاستی صدر مسلم لیگ کرناٹک،الحاج محمد الیاس صاحب ریاستی جنرل سیکریٹری کرناٹک ،گلبرگہ سے مولانا محمد نوح ریاستی سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کی قیادت میں نوجوانوں کے نمائندہ وفد نے کنونشن میں شرکت کی۔

بسواجینتی کے موقع پر اردو تنظیم یاران ادب کے زیراہتمام پینے کے پانی کی بوتلوں کی مفت تقسیم 

بیدر۔30؍اپریل(فکروخبر/ذرائع) اردو تنظیم یاران ادب بیدر کے زیراہتمام آج دفتر یاران ادب موقوعہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر پر بسواجینتی کے حوالے سے لنگایت طبقہ کی جانب سے نکالے گئے جلوس کے موقع پر شرکائے جلوس میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔جناب ایم اے نعیم سومواسٹیل نے لنگایت دھرم کے دولڑکوں کو پانی کے بوتل حوالے کرتے ہوئے مفت تقسیم پانی تقریب کا افتتاح کیا ۔تقریب میں محمدیوسف رحیم بیدری سکریٹری یاران ادب ، آرٹی آئی ورکر جناب شیخ عابدعلی،محمدایوب علی سابق صدر یاران ادب ، نعیم الدین، عمران خان ، شیخ کلیم ، محمدابوبکراسحق ، محمدعمرفاروق اور دیگر افراد موجودتھے۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب ، جناب ملک محی الدین نائب صدر یاران ادب ، امیرالدین امیرؔ سرپرست بزم غزالاں بیدر کی زیرسرپرستی مفت پانی تقسیم کااہتمام کیا گیا ۔ جملہ 1000ہزار بوتل پانی تقسیم کیاگیا۔ 

بیدرشہر میںUGDکاموں میں تساہلی، ضلع انتظامیہ و منتخبہ نمائندے زمیدار۔ شیخ عابد علی ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل

بیدر۔30؍اپریل(فکروخبر/ذرائع)جناب شیخ عابد علی ،نائب صدر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل، ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہر بیدر میں UGDکاموں میں تساہلی کی راست زمیدار ضلع انتظامیہ و منتخبہ نمائندے، رکنِ اسمبلی، ضلع انچارج منسٹر ہیں۔ حکومت نے ایک بڑی رقم اس کام پر صرف کی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اس رقم میں بڑے پیمانے پر خردبرد ہوئی ہے کیونکہ جس گتہ دار نے اس کام کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے وہ پیسے بچانے کی چکر میں کام میں سستی برت رہا ہے، خدشہ ھیکہ کام حاصل کرنے کیلئے اس نے بڑی رقم رشوت کا طور پر دی ہوگی۔ اس کے لئے وہ RTIکے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے کام کی تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ایک PILکورٹ میں دائر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کام اس کی خوبیوں کے ساتھ وقت پر مکمل ہو۔ مزید کہا کہ کام میں تساہلی کی وجہ سے عوام شدید مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔ دمہ اور تنفس کی بیماریوں سے کئی لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ شہر میں ہر قسم کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ چھوٹے بیوپاریوں کی بری حالت ہے۔ راستوں پر موجود دکاندار گرد و دھول سے دمہ اور تنفس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ آمد و رفت (ٹریفک )کے سنگین مسائل شہر کو لاحق ہیں۔ راستوں کی کم سے کم پیوندکاری بھی نہیں کی گئی۔ دن رات ضلع انتظامیہ و منتخبہ نمائندوں کی ایرکنڈیشن گاڑیاں انمیں کے کچھ راستوں سے گذرتی بھی ہیں لیکن انہیں عوام کی دشواریوں کا احساس نہیں ہے۔ شہر کی کچھ سماجی تنظیموں نے اپنے طورپرضلع انتظامیہ کی توجہ بھی مبذول کروائی لیکن ضلع انتظامیہ و منتخبہ نمائندوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ لہٰذا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل، ضلع بیدر شہر کی دیگرسماجی تنظیموں جیسے کرناٹکا RTIورکرس سیوا سمیتی، ضلع ٹھیلا بنڈی اسوسی ایشن، ضلع تمبولی سنگھ، ضلع ٹھیلا بنڈی اسوسی ایشن وغیرہ کے اشتراک سے2؍مئی 2017بروز منگل صبح 11بجے نئی کمان بیدر سے ایک احتجاجی ریالی منظم کر رہی ہے جو تعلیم صدیق شاہ، چوبارہ، گاوان چوک، مین روڈ، شاہ گنج، امبیڈکر سرکل سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پہنچے گی اور یاداشت پیش کرتے ہوے مطالبہ کریگی کہ UGDکام مئی 25 تک مکمل ہو جائیں اور راستے پوری طرح سے جدید کر دئے جائیں کیونکہ ماہ رمضان بھی بہت قریب ہے۔یاداشت میں مزید مطالبہ کیا جائے گا کہ شہر کی دو (2)اہم سڑکیں 15؍مئی تک جدید کر دی جائیں ورنہ احتجاج میں شدت پیدا کر دی جائے گی۔ اس موقع پر آپ کے ساتھ شیخ ابراہیم ، صدر (یوتھ) ، محمد امیتاز چودھری، ضلع جنرل سکریٹری، دلیپ کھوڈمنی ضلع نائب صدر ، کرناٹکا RTIورکرس سیوا سمیتی ، بیدر ضلع، شیخ جنید صدر ضلع ٹھیلا بنڈی اسوسی ایشن بیدر، بابو میاں صدر ضلع تمبولی سنگھ بیدر، سلیم باغوان ، یوتھ لیڈر بیدر ضلع ترکاری مرچنٹ اسوسی ایشن وغیرہ موجود تھے۔اس ریالی کی تشہیر نماز جمعہ میں شہر کی تمام مساجد میں بھی کی گئی۔آخر میں آپ نے شہر کی عوام سے اپیل کی کہ اس ریالی میں شامل ہوتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔ 

دینی تعلیم کے علاوہ عصری علوم سے واقفیت ہماریلئے ضروری! راز ملک

سہارنپور ۔30؍اپریل(فکروخبر/ذرائع)ملک کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں پچھلے ۷۰سالوں سے ووٹ کی خاطر مسلم قوم کا بیجا استحصال کرتی آئی ہیں ابھی حال یوپی کا چناؤ ہواہے جہاں ہماری قوم ۱۳۰ سیٹوں پر عمدہ حیثیت میں تھی مگر سیاسی اختلافات اور آپسی رنجشوں کے نتیجہ میں جہالت کے سبب ہماری بھاری بھر کم آبادی ر تنکو کی مانند بکھر پڑی ہے بھاجپا اپنے سربراہ امت شاہ کی گجراتی پلاننگ کی بنیاد پرفرقہ پرستی پھیلاکر ہی یوپی کے ۲۰۱۷ اسمبلی چناؤ میں اقتدار میں آنا چاہتیرہی اور ہماری جہالت کا فائدہ اٹھاکر بھاجپا نے یوپی میں سرکار بھی بنالی ہے۔ موجودہ سنسنی حیز حالات پر آج دوپہر بعد اپنی پریسمیٹ کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کر ہوئے یوتھ ملک ایسو سی ایشن کے قومی صدر عرفان راز ملک نے ا پنے اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کے پاس ہمارے اکابرین، بزرگان دین ملک کے مدارس، مساجد اور مسلمانوں کو برا بھلا کہنے اور ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے علاوہ دوسرا کوئی فارمولہ الیکشن کو جیت نے کیلئے ہے ہی نہی مگر جہالت کے باعث ہماری قوم بھاجپاکے اس پلان سے واقف ہوناہی نہی چاہتی ہے اسی لئے لگاتار مختلف مسائل سے دوچار ہے ! تعلیمی اور سوشل تنظیم یوتھ ملک ایسو سی ایشن کے قومی صدرنے کہاکہ ملک کی زیادہ تر سیاسی جماعتوں کی نیت اپنے ہی سماج کے ہرفرقہ کو عزت اور احترام دینے والی ہے ملائم سنگھ ملک کو نہی بلکہ فرقہ پرست طاقتوں کو توڑ نے کی بات کرتے ہیں اسی طرح بہوجن سماج پارٹی دلتوں کی سر پرستی میں لگاتار آگے ہی بڑھتی جارہی ہے سچائی یہ ہے کہ یہ دونو جماعتیں آج تک مسلم ووٹ ہتھیاکر ہی گزشتہ ۱۹۹۰ سے لگاتار اقتدار پر قابض چلی آرہی ہیں ریاست میں یادو برادری سرکاری ملازمتوں میں جہاں سب سے مضبوط ہے وہیں مایاوتی نے دلتوں کو مسلم اقوام سے ۷۰ فیصد آگے لا کھڑا کیاہے اور ۷۰ سال قبل جو مسلم نمائندگی سرکاری ملازمتوں میں ۸ فیصد تھی آبادی بڑھنے کے باوجود وہ گھٹ کر کل ۲ فیصد پر واپس لوٹ گئی ہے مگر اسکے بعد بھی ہمارے قائدین کی آنکھوں پر پردہ پڑاہواہے خد قوم کیلئے کچھ کرنا نہی چاہتے صرف اپنے گھر اور کنبہ کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں ۲۰ کروڑ مسلم اقوام کی انکو پرواہ ہی نہی ہے ، آج پریس کو جاری ایک سروے رپورٹ دکھاتے ہوئے یوتھ ملک ایسو سی ایشن کے قومی رہنماء بھائی عرفان راز ملکنے واضع کیا کہ تعلیمی اور سیاسی بیداری کا یہ اہم کام بڑی تیزی سے پورے ملک میں ایک ساتھ کرنے کی ضرورت ہے یوتھ ملک ایسو سی ایشن رہبر عرفان راز ملک نے تمام ایسے لوگوں سے اپیل بھی کی ہے جو تعلیمی بیداری مشن چلا رہے ہیں وہ آپس میں تال میل کرکے اس مشن کو اور آگے بڑھائیں اور ملک سے جہالت دور کرنے کا اہم فریضہ اداکریں، راز ملک نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عصری ، دینی اور سوشل تعلیم کے علاوہ روزگارکے لئے بھی بیدار مہم تیزی سے چلائی جانی سب سے ضروری ہے اور اس جانب اب باضمیر سبھی رہبران کو بھی سنجیدہ کوشش کرنی ہو گی اس لئے کہ آج ملک میں پسماندہ اور پچھڑے طبقہ میں بہت بڑے پیمانے پر نوجوان نسل بے روزگار ہے، ان کے روزگار کے لئے بہتر انتظام سرکار کے ساتھ ساتھ عوام کے چنے ہوئے مسلم سیاسی نمائندوں کو بھی کرنا ہو گا اگر ہم سبھی کام حکومت پر ڈال دیں گے تو سبھی کام حکومت نہیں کر سکتی ہے ہمیں اپنے بہتر مستقبل کی خاطر خد بھی بہتر عملی کام کرناہوگی ہماری جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی ضامن ہے ۔ یوتھ رہنما عرفانراز ملک نیصاف کیاکہ عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہو گا ملک برادری کے علاوہ دیگرپسماندہ برادری میں اتحاد کے لئے پورے ملک میں گاؤں در گاؤں تعلیمی بیداری تحریک چلانے کی خاص ضرورت ہے تاکہ قرآنی تعلیم اوراردو کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قوم کو عصری تعلیم کیلئے بھی ہر صورت بیدار کیا جائے ، عرفان راز نے کہاکہ ۴ سال کی عمر سے ۴۰ سال کی عمر تک کے تمام ضرورت مند اور قطعی انپڑھ طبقہ کو گھر پر ہی درس دلانے کیلئے عمدہ بندوبست کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔ یوتھ رہنما عرفان ملک نے یہ بھی کہا کہ اگر ملک سماج اتر پردیش میں ہی متحد ہو جائے تو تقریبابیس ممبران اسمبلی ہماری برادری کیہی بن سکتے ہیںآپنے کہا کہ غریب بچیوں کی شادی کے لئے و غریب بچوں کی باقائدگی کے ساتھ اسکول وکالج کی تعلیم کے لئے ایک امدادی کمیٹی بنائی جائے جو ضرورت مند سماج پر نظر رکھے اور حسب ضرورت ایسے لوگوں کی مدد کی جائے تاکہ تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔ ایک دیگراہم سروے کی سرکاری اور غیر سرکاری تمام تجزیاتی رپورٹ آپکے سامنے نیٹ پر آن لائن موجود ہیں جسمیں ہماری قو م تعلیمی، سیاسی اور دینی محاذ پر کافی پچھڑی ہوئی ہے ہماری بہتری کے تمام راستہ اوجھل ہیں مگر ہمارے ٹھیکیدار پھر بھی مست ہیں ؟ سینئر سوشل رہنما اور یوتھ ملک ایسو سی ایشن کے قومی صدرنے کہاکہ ملک کی مسلم آبادی دلتوں سے بھی پست ہوچکی ہے آپنے کہاکہ اگر ہمارے ملک کا ہندو مسلم عوام آپسی میل ملاپ کے ساتھ رہنا اور جینا پسند کر تاہیتوچند موقع پرست اور مفاد پرست قائدین ہماری مختلف برادریوں اورملک کے عوام کے دلوں میں زہر گھول کر ہمارے ووٹ تقسیم کراکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے جو محض ایک گھٹیا سوچ کے سوائے کچھ بھی نہی۔ سوشل رہنمانے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک کے عوام آجکل مرکزی اور ریاستی سرکار کی تمام پالیسیوں سے تنگ آگئے ہیں اور اس ریاستی اور مرکزی سرکار کے چند غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والے غیر مہذب وزراء کی منڈلی سے چھٹکارہ چاہتی ہے ۔ ملک سماج کے سینئر رہنماؤں نے یہاں موجود ملک اور دیگر برادریوں کے تما لوگوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر حال میں پڑھائیں اور اس کے لئے ایک ایسا فنڈ بنایا جائے جس میں غریب بچوں کی مدد کی جائے تاکہ وہ ملک کے قومی دھارے میں جڑ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں ملک سماج کے قائدین نے کہاکہ مشرقی یوپی کے لوگ سہی طور پر مسلم طور طریقوں سے بھی صرف اسیلئے بے خبر ہیں کہ وہاں پر۸۰ فیصد لوگ ابھی بھی انپڑھ ہیں کوئی انکا پرسان حال نہی ہے!

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا