English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی کو ٹویٹ کرنے کے بعد گایوں کو لے جانے کی ملی اجازت(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے اس مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے نام ٹویٹ کیا۔ اسی ٹویٹ کے بعد راجستھان حکومت حرکت میں آئی اور شیلیندر کو گائے لے جانے والے ٹرک کو پرمٹ دیا گیا۔خیال رہے کہ الور کے بانسور میں پہلو خان کی موت پر ہوئے ہنگامہ کے بعد گائے کے اسمگلروں کو چھوڑ کر دیگر ریاست سے غیر قانونی گائے کی نسل کے جانوروں کو لے جانے سے لوگ کتراتے ہیں۔

اڑان منصوبے کا افتتاح، جانیں کن کن شہروں سے آپ کو ملے گی سستی پرواز

شملہ۔ 27اپریل (فکروخبر/ذرائع )وزیر اعظم نریندر مودی نے سستے ہوائی سفر پر مرکوز علاقائی رابطہ منصوبہ 'اڑان' ( ملک کا عام شہری پرواز کرے) کی پہلی پرواز کے لیے آج یہاں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیر -2 اور ٹائیر -3 شہر ملک کی ترقی کے انجن بن رہے ہیں اور ملک کے متوسط طبقہ کی زندگی تبدیل ہورہی ہے۔ مسٹر مودی نے ایئر انڈیا کی یونٹ الائنس ایئر کی شملہ-دہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پانی کی بوچھارکی روایتی سلامی لیتا ہوا ہوائی جہاز دہلی کے لئے روانہ ہوا۔ پہلی پرواز میں 12 مسافر سوار تھے۔ اس کے علاوہ مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹروجیٹ کی كڈپپا-حیدرآباد اور ناندیڑ-حیدرآباد فلائٹوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔پرواز کے تحت فاصلے کے حساب سے حکومت نے زیادہ سے زیادہ کرایہ طے کر دیا ہے۔ تقریبا ایک گھنٹے کی پرواز یعنی 500 کلومیٹر کے لئے زیادہ سے زیادہ کرایہ ڈھائی ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔سستے رینٹل کی وجہ سے ایئر لائنز کو ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے وايبلیٹي گیپ فنڈنگ ​​(وی جی ایف) فنڈ بنایا گیا ہے۔ اس فنڈ کے لئے اہم راستوں پرہونے والی روٹین پروازوں میں اضافی چارجز لگا کر مزید پیسوں کا انتظام کیا جا ئےگا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ مڈل کلاس کی زندگی تبدیل ہو رہی ہے اور ان کی توقعات بڑھ رہی ہیں۔ اگر مناسب موقع ملے تو وہ معجزہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کے شعبہ میں کافی امکانات ہیں۔ پرواز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہوائی سفر خاص لوگوں کے لئے ہی ہوا کرتا تھا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیر -2 اور ٹائیر -3 کے شہر ترقی کے انجن بن رہے ہیں اور ان کے درمیان فضائی رابطے بڑھنے سے انہیں فائدہ ہو گا۔ 'اڑان' منصوبہ سے ہماچل پردیش کی سیاحت سیکٹر کو بڑا فائدہ ہوگا۔

موسم گرما میں انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کاخدشہ

سرینگر۔27اپریل (فکروخبر/ذرائع )ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے باعث انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ ہوسکتا ہے جس کے باعث انار کی تتلیٗ سلیلز،سفید مکھی، پھل کی مکھی ودیگر کیڑے انار کے پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں او ر سلیلز، سفید مکھی کی طرف سے پتوں سے ر س چوسے جانے کے باعث فصل کمزور ہوسکتی ہے اور پھل زمین پر گر سکتا ہے اس لئے انار کے باغبان فوری طور پر ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضرر رساں کیڑے انار کے پودے پرحملہ آور ہو کر اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتے ہیں جس سے پودے پر سیاہ اولی اگ آتی ہے اور ضیائی تالیف کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انار کی تتلی اور پھل کی مکھی انار کے پھل میں سوراخ کر کے اندر داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پیل کھا کر نقصان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مکھیوں کے بنائے گئے سوراخوں پر بیکٹیر یا اور فنگس حملہ آور ہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبانوں کو کوئی متاثرہ انار کا پھل نظر آئے تواسے فوری طور پر توڑ کر زمین میں گہرا دبا دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انار کے پودوں پرحملہ کی صورت میں کاربوسلفان 20 ای سی بحساب 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے ضرررساں کیڑ وں سے بچاؤ ممکن ہے ۔

نیند پوری نہ ہونے سے کئی بیماریوں سمیت ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں،ماہرین

نئی دہلی۔ 27 اپریل (فکروخبر/ذرائع) امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے کئی بیماریوں سمیت ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں۔یونیورسٹی آف فلاڈلفیا کے ماہرین سے کم نیند لینے والے افراد اور انہیں لاحق ہونے والی بیماریوں کا جائزہ لینے کے لئے کئے گئے مطالعے میں 20 سے 65 سال تک کی عمر کے رضاکاروں کو سونے اور جاگنے کے ایک خاص تجربے سے گزارا گیا جس میں انہیں 3 ہفتے تک پوری نیند نہیں لینے دی گئی۔ مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ان افراد میں ہڈیوں کی نشوونما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار پروٹین کی کارکردگی متاثر ہوئی جس سے ان تمام لوگوں میں ہڈیاں نسبتاً کمزور پڑگئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں مسلسل ناکافی نیند کے اثرات زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ 

زمین سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی ۔ 27 اپریل (فکروخبر/ذرائع) بھارت نے جمعرات کو زمین سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرلیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ میزائل تجربہ مشرقی ریاست اڑیسہ کے قریب خلیج بنگال میں ابولکلام جزیرہ میں کیا گیا۔حکام کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل تین ہزارکلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اورجوہری وارہیڈ کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے۔سولہ میٹر طویل اس میزائل کا وزن 1.5ٹن ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا