English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں دردناک حادثہ ، 40 افراد دریا میں بہے ، 3 کی موت، 17 ہنوز تک لاپتہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہوجانے کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا اور تقریبا 40 افراد پانی میں بہنے لگے۔ حادثے کے فورا بعد دریا میں موجود ماہی گیروں نے لوگوں کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے دو دو لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس سے 6 اور عام آدمی پارٹی سے 7 مسلم امیدوار کامیاب ، بی جے پی کے پانچوں امیدوار کو ملی شکست ،

پڑھیں کامیاب مسلم امیدواروں کی پوری فہرست

نئی دہلی :۔26اپریل(فکروخبر/ذرائع) دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میںبڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پارٹی کی طرف سے کھڑے پانچ میں سے ایک بھی مسلم امیدوار کو بی جے پی جیت دلانے میں ناکام رہی ۔ مجموعی طور پر 14 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ، جس میں سے کانگریس سے 6 ، عام آدمی پارٹی سے 7 اور بہوجن سماج پارٹی سے ایک مسلم امیدوار کامیاب ہوئے۔بی جے پی سے پانچ میں سے ایک بھی امیدوار کے کامیاب نہیں ہونے کے بعد زعفرانی پارٹی میں مسلمانوں کے مستقبل پر پھر سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ۔ خیال رہے کہ اترپردیش میں بڑی کامیابی اور وہاں سے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دینے کے بعد بی جے پی کی کافی تنقید ہوئی تھی اور اسی کی وجہ سے بی جے پی نے ایم سی ڈی الیکشن میں پانچ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ تاہم ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہوسکے ۔بی جے پی نے ذاکر نگر سے کنور رفیع ، چوہان بنگر سے سرتاج احمد ، مصطفی آباد سے صابرہ ملک ، دہلی گیٹ سے فیم الدین سیفی اور قریش نگر سے روبینہ بیگم کو امیدوار بنایا تھا ، مگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ ان پانچ سیٹوں میں سے تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار جبکہ دو سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

کرناٹک حکومت نے اقلیتی طلباء کیلئے 100کروڑ روپیے کی امداد دینے کی پہل کی ہے 

بیدر۔26؍اپریل(فکروخبر/محمدامین نواز)ریاستی حکومت نے اس سال میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے اقلیتی طلباء کو 100کروڑ روپیے کی امداد دینے کی پہل کی ہے ۔ریاستی حکومت انجینئرنگ کورس میں تعلیم حاصل کررہے طلباء کی پوری فیس برداشت کرے گی‘ جبکہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طبقے کے طلباء کی مکمل فیس اور نجی کالجوں میں پڑھنے والوں کی نصف فیس کی برداشت کرے گی۔اس سلسلہ میں کالج ایگزام اتھاریٹی کو فنڈز کی بھرپائی کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں ودھان سودھا میں چیف منسٹر سدارامیا کی موجودگی میں پرائمری و ثانوی تعلیم واقلیتی بہبود کے وزیر جناب تنویر سیٹھ نے20کروڑروپیے کا ایک چیک وزیر برائے اعلی تعلیم مسٹر بسواراج رائے ریڈی کے حوالے کیا ۔چیف منسٹر نے اس موقع پر اریویو اسکیم (Arivu Scheme) سے متعلق ویب سائیٹ بھی لانچ کیا۔ وزیر جناب تنویر سیٹھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اقلیتی طلباء کو دی جانے والی امداد کی مقددر میں ہر سال اِضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سال فیس کی بھرپائی کیلئے کُل100کروڑ روپیے دئیے جائیں گے ۔سال2015-16ء میں 24,518 میں 69کروڑ روپیے کی مدد دی گئی ‘جبکہ 2016-17میں 23,87282طلباء میں 82کروڑ روپیے کی مدد دی گئی اور اس سال کی یہ رقم بڑھاکر100کروڑ روپیے تک پہنچی ۔وزیرِ موصوف نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء پی یو سی سالِ دوم کے امتحان کے نتائج جاری ہونے کے فوری بعد اریویو اسکیم (Arivu Scheme)کے تحت آن لائن درخواست جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کرناٹک اقلیتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ہر سطح کے اعلی تعلیم کیلئے قرض دیا جائے گا اور قرض کی یہ رقم 10ہزار سے75ہزار روپیے تک کی ہوگی۔***

2اور 3مئی کو منعقد ECTکیلئے اب انگریزی کے ساتھ ساتھ کنڑا زبان میں بھیQuestion Paper دستیاب ہوں گے

بیدر۔26؍اپریل(فکروخبر/محمدامین نواز)ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم مسٹر بسواراج رائے ریڈی نے کہا کہ 2اور 3مئی کو منعقد ECTکیلئے اب انگریزی کے ساتھ ساتھ کنڑا زبان میں بھیQuestion Paper دستیاب ہوں گے ۔اس سے ریاست کے دیہی علاقے کے طلباء کیلئے یہ امتحان آسان ہوگا۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 2؍مئی کو صبح10:30بجے سے11:50تک 60پوائنٹس کیلئے حیاتیات اور دوپہر2:30بجے سے3:50تک 60پوائنٹس کیلئے ریاضی امتحان ہوگا۔3؍مئی کو صبح 10:30بجے سے11:50تک60پوائنٹس کی فزیکس اور دوپہر 2:30بجے سے 3:50بجے تک کیمسٹری کے امتحان ہوں گے۔بنگلورو کے مرکزمیں4مئی کو صبح11:30بجے سے 12:30بجے تک دیگر ریاستوں کے باشندے کنڑا زبان بولنے والوں کیلئے50پوائنٹس کیلئے یہ امتحان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس امتحان میں او ایم آر شیٹ کا استعمال کئے جانے سے Examineesنیلا یا سیاہ انک کا بال پین ساتھ میں لانا لازمی ہوگا۔امتحان کیلئے مقررہ وقت سے قبل کالج کا شناختی کارڈ‘ پی یو سی سالِ دوم امتحان کا ہال ٹکٹ یا آدھار کارڈجیسے کسی ایک شناختی کارڈ کے ساتھ30منٹ پہلے ہی امتحانی مرکز پہنچنا ہوگا۔Examinees کیلئے دستی گھڑی ‘موبائل اور کیلکولیٹر لانے پر پابندی ہوگی۔ امتحان کے کامیاب انعقادکیلئے سپروائزرس300‘Vigilance team members,808‘‘ examinerگیارہ ہزار625 کے بشمول 32ہزار ملازمین مقرر کئے گئے ہیں ۔***

MCD انتخابات:۔ یہ مودی لہر نہیں، EVM لہر۔۔APP

نئی دہلی۔26اپریل(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے ایم سی ڈی چناؤ میں کراری شکست کی طرف بڑھ رہی عام آدمی پارٹی نے ای وی ایم کو کوسنانا شروع کر دیا ہے. عاپ کے سینئر لیڈر اور وزیر گوپال رائے نے بی جے پی کی جیت کو 'EVM لہر' قرار دیا تو پارٹی ترجمان آشوتوش نے کہا کہ لوگوں کے پاس بی جے پی کو ووٹ کرنے کی ایک بھی وجہ نہیں تھی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال استعفی نہیں دیں گے. اس کے علاوہ کیجریوال کے مشیر ناگیندر شرما نے کہا ہے کہ جب مشین (EVM) کسی کے ساتھ ہو، تو انسانی قوت ارادی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا. اس دوران کیجریوال نے گھر عاپ لیڈروں کی میٹنگ بھی کی.
بدھ کی صبح کو ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوئے تو بی جے پی کو ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی فیصلہ کن برتری مل گئی. اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے اپنی ہار کا ٹھیکرا EVM پر پھوڑنا شروع کر دیا. عاپ لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ بی جے پی مودی لہر سے نہیں بلکہ EVM لہر سے جیتی ہے. انہوں نے کہا، 'بی جے پی نے دس سالوں تک MCD میں کرپشن کیا ہے، یہ ای وی ایم لہر ہے ...یہ مودی لہر نہیں، EVM لہر ہے. عام آدمی پارٹی اس کے آگے بہت چھوٹی چیز ہے ...جمہوریت EVM میں قید ہو گئی ہے. یہ جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ ہے.'
ادھر عاپ ترجمان آشوتوش نے بھی EVM پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پاس بی جے پی کو ووٹ کرنے کی ایک وجہ نہیں تھی. انہوں نے کیجریوال کے استعفے کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفی نہیں دیں گے. آشوتوش نے کہا، 'بی جے پی نے دس سال سے ایم سی ڈی میں کوئی کام نہیں کیا. آپ مجھے ایک وجہ بتائیے کہ لوگ بی جے پی کو کیوں ووٹ دیں گے، جبکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں بہت کام کئے ہیں. ہم نے ادویات مفت کی ہیں، بجلی، پانی کو لے کر بھی کافی کام کیا ہے.'کیجریوال کے استعفی کے سوال پر آشوتوش نے کہا،' کیا دہلی اور بہار میں شکست کے بعد مودی جی نے استعفی دے دیا تھا؟ کیجریوال استعفی نہیں دیں گے. ہم آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے ملاقات کریں گے.'کیجریوال کے مشیر ناگیندر شرما نے ٹویٹ کر کہا، 'ایک دہائی تک دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو نہ لگانے کے باوجود بی جے پی نے الیکشن جیت لیا. جب مشینیں آپ کے ساتھ ہوں تو انسانی قوت ارادی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا.'بتا دیں کہ ہار کا ٹھیکرا EVM پر پھوڑنے کی علامات دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تبھی دے دی تھی جب ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی بڑی جیت کا اندازہ لگایا تھا.

ریاستی پولیس سربراہ سلکھان سنگھ کا ایکشن پلان پر امن اوربیخوف سماج 

غیرسماجی عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کا اپڈیٹ ر ہنا بیحدضروری !

سہارنپور۔26اپریل(فکروخبر/ذرائع) دہشت گردوں کے ذریعہ ریاست میں گھس پیٹھ کی اطلاعات پر ملک کی خفیہ ایجنسیز کے ذریعہ لگاتارچاک وچوبند رہنے کی ہدایت پر ہماری مرکزی وزارت داخلہ نے اپنے مکتوب کے ذریعہ لاء اینڈ آڈر سے متعلق سبھی ریاستوں سینئر حکام اور سبھی پولیس فورسیز کو احتیات برتنے کے احکامات جاری کئے ہیں خفیہ طورپر تمام اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ افسران و پولیس افسران کو بھی اپڈیٹ رہنے کو کہاگیاہے دہشت گردی اور نقص امن کے خطرے سے تمام ریاستوں کو اہمیت کے ساتھ ہوشیار رہنے کیلئے کہا گیاہے کل بھی چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ زون میں جوکچھ بھی ہمارے بہادر جوانوں کے ساتھ بذدلانہ سلوک کیاگیا اس واردات سے بھی پورا ملک غمغین ہے دوسرے کاشمیر کے حالات بھی پر امن نہی ہیں یوپی میں بھی یوگی سرکار کو بدنام کرنے اور ماحول بگاڑنے کی سازشیں جاری ہیں؟ ان حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کی قابل غور ہدایات کے بعد سے ہی ہریانہ اورپنجاب کے علاوہ ہماچل اور اتراکھنڈ سے اتر پردیش کو ملانے والے سبھی سرحدی اور گھنی آبادی والی اہم علاقوں میں پولیس گشت بڑھائیجانے ساتھ ساتھ پولیس کو ہائی الرٹ پر بھی رکھا گیاہے اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے بعد ہونیوالی غیر اخلاقی اور غیر سماجی واردات کے علاو ہ کشمیرکے شورش زدہ حالات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں آپسی اتحاد، امن اور بھائی چارے کے قیام کے اہم مقصد سے غیر سماجی عناصر کے مختلف انداز میں حملوں س کے خطرات سے ہوشیار رہنا ضروری ہوگیاہے کیونکہ ہلکی سی بھول بھی معمولی واقع کو طول دینے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اسلئے ہر زاویہ سے احتیاط بیحد ضروری ہے ۔ا ہم اطلاعات کے مطابق اندنوں ہمارا ریاستی پولیس ہیڈ کواٹر کرائم کنٹرول کی گائڈ لائن پر عمل پیراں ہے نامنہادگؤرکشکوں ،مشکوک افراد اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو مذہبی رنگ دینے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنانے کو مجبور اور ایکشن لینے کیلئے کافی سنجیدہ ہوچلاہے خاص ذرائع سے پتہ چلاہیکہ ہمارے قابل قدر نئے ریاستی ڈائریکٹر جرنل پولیس سلکھان سنگھ نے ۲۲اپریل کو نئے ڈی جی پی کی حیثیت سے اپنا چارج سنبھالاہے آپکو بتادیں کہ آپ تیز ترار ایماندار اصول پسند گھرانہ سے وابسطہ ہونے کے ساتھ ساتھ ۱۹۸۰ بیچ کے ایک سینئر آئی پی ایس افسرہیں اور آپ ضلع باندہ کے رہنے والے ہیں آپ ۱۹۹۰ میں سہارنپور ضلع میں بھی پولیس کپتان کی حیثیت سے اپنا عمدہ لااینڈ آڈر ظاہر کرچکے ہیں آپ نرم رو مگر غیر سماجی اور غنڈہ عناصر کے لئے سخت موقف رکھنے والے صاف شفاف شخصیت کے مالک ہیں سلکھان سنگھ نے اسی لئے چارج سنبھالتے ہی سخت احکامات کے تحت پوری ریاست کے امن میں خلل پیدا کرنیوالے غیر سماجی و جرائم پیشہ عناصر اور زمین مافیاؤں کے علاوہ سبھی قسم کے مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے ساتھ ہی ساتھ گؤ رکشا کے نام پر دہشت پھیلانے والوں پربھی شکنجہ کسے جانیکے احکامات جاری کردئے ہیں! لکھنؤ ہیڈ کواٹرسے معلومات ہوئی ہے کہ پولیس چیف اتر پردیش سلکھان سنگھ نے پوری ریاست میں پولیس ریکارڈ کے مطابق غیر سماجی عناصر کی فہرست پر نظر ثانی کئے جانیکے علاوہ تھانہ وار پوری ریاست کے سبھی مشتبہ افراد کو مچلکوں میں پابند کئے جانے کی کاروائی بھی گزشتہ منگل سے جاری کرنے کے احکامات دے دئے ہیں اسکے علاوہ بھی ایسے علاقہ وار پوری ریاست میں غیر سماجی عناصر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے! پبلک مقامات ، ریلوے اسٹیشن ، بس اڈوں، اسکول کالجوں، ہر ایک ضلع سے جڑنے والے سرحدی علاقوں کے علاوہ سرکاری اداروں، بازاروں اور گھنی آبادیوں میں بھی پولیس اور آرمڈ فورسیز کی گشت بھی بڑھادی گئی ہے پبلک مقامات پر وہیکل چیکنگ، عام تلاشی اور مشتبہ افراد کی پولیس چیکنگ کا کام بھی سلسلہ وار شروع کردیاگیاہے ریاست کے سبھی پولیس افسران کو چوکسی بڑھانے کے علاوہ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں پر خاص توجہ دینے کو کہا گیاہے پولیس ہیڈ کواٹر نے سبھی حساس علاقوں میں لگاتار نگرانی کے مقصد سے پولیس اسٹاف کو مسلسل سی یوجی، وائی فائی اور وہاٹس اپ کے ساتھ لنک میں بنے رہنے کے بھی احکامات دئے گئے ہیں تاکہ مقامی پولیس عملہ کسی بھی طرح کی انہونی اور جرائم پر فوری کنٹرول کیلئے تیار اور مستعد رہے یہ اہم کام کافی حد تک مکمل بھی ہوچکاہے، ہمارے ڈی جی پی نے یہ بھی حکم دیاہے کہ و ائی فائی اور وہاٹس اپ کے ساتھ ساتھ سوشل نیٹ ورک پر بھی خاص نگاہ رکھی جائے تاکہ غیر سماجی عناصر کوئی غیر مناسب حرکت نہ کرسکیں ریاست کے تیز ترار اور قابل اعتماد ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے نگرانی کا کام اپنے ذمہ لیتے ہوئے اپنی صاف ذہن حکمت عملی سے ریاست بھر میں پھیلے بدمعاشوں اور مافیائی گینگ کے نیٹ ورک کو نیست ونابود کرنیکے احکامات بھی سبھی ضلع کپتانوں کو بھیج دئے ہیں! صرف ضلع سہارنپورکے کلکٹر اور پولیس کپتان ہی نہی بلکہدرجن بھر ا ضلاع میں کلکٹر اور پولیس کپتان سے لیکر تھانیدار بھی اب صبح شام علاقہ میں جہاں گشت لگاتے نظر پڑ رہے ہیں وہیں علاقہ کیپولیس افسران بھی ہر وقت عوام کی مدد کے لئے موجود رہتے ہیں سبھی کے سی یو جی نمبر بھی آجکل اپڈیٹ ہیں پولیس کے برتاؤ اور کام کرنیکے طریقہ میں اچانک آئی اس تبدیلی نے جہاں ضلع انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران کا منوبل بڑھایاہے وہیں غیر سماجی عناصر اوربد معاشوں میں کھل بلی مچی ہوئی ہے اور بدمعاشوں کے سیاسی سرپرست بھی اندنوں خاصہ پریشان ہیں! 

جیت سے کافی خوش بی جے پی، لیکن نہیں ہو گی جشن کی دھوم دھام

نئی دہلی۔26اپریل(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت میں ہوئے ایم سی ڈی انتخابات کے لئے بدھ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی نے زبردست مظاہرہ کیا ہے. آغاز کے ایک گھنٹے میں ہی پارٹی کو رجحانات میں اکثریت حاصل ہو گئی تھی. پارٹی کے لیڈر اس جیت سے بے حد خوش ہیں. تاہم، پارٹی اعلی کمان نے حامیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جشن اور شور شرابے سے گریز کریں. یہ ہدایت چھتیس گڑھ کے سکما میں ہوئے نکسلی حملے کے تئیں غم کا اظہار کرتے ہوئے دی گئی ہے.بی جے پی کی جانب سے سب سے پہلے ردعمل دینے والے سینئر پارٹی لیڈر ہرش وردھن رہے. انہوں نے کہا، 'رجحانات ویسے ہی ہیں، جیسا رجحان میں نے انتخابی مہم کے دوران دیکھا تھا. لوگوں کو بی جے پی کی پالیسیوں اور پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں اعتماد ہے.'کیجریوال پر زوردار حملہ بولتے ہوئے ہرش وردھن نے کہا،' جب آپ پی ایم کو برا بھلا بولتے ہو تو آپ ایک سیاسی پارٹی کو نہیں، بلکہ ملک کے تمام 125 کروڑ عوام کو برا بھلا بولتے ہو. اور اس کا جواب عوام ایسے ہی دیتی ہے مسٹر کیجریوال.'انہوں نے مزید کہا،' جب دللی والے چکنگنیا سے پریشان تھے، تب آپ کے تمام وزراء چھٹیاں منانے چلے گئے تھے.'ہرش کے مطابق، ایم سی ڈی نتیجے گورننس کے دہلی حکومت کے تمام دعووں کو ختم کر دیتے ہیں.وہیں، دہلی بی جے پی کی نائب صدر شاذیہ علمی نے بی جے پی کے اس مظاہرے کو نئی سیاست کی فتح بتایا. انہوں نے کہا کہ کانگریس اور عاپ، دونوں منفی ایجنڈے کے ساتھ انتخابات میں اتریں، جس کی وجہ سے دہلی نے انہیں مسترد کر دیا. ادھر، دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے دہلی کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی پالیسیوں میں اعتماد جتانے کے لئے دللی والو کو نمن کرتے ہیں. تیواری نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا اور ان نتائج کو دہلی حکومت کے کام کاج پر ریفرنڈم بتایا. تاہم، وہ سکما حملے کو لے کر ذرا اداس نظر آئے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا