English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی : ٹرک میں بھینس لے جارہے تین لوگوں کی جم کر پٹائی ، پیپل فار انیملس کے کارکنوں پر الزام ، پولیس نے متاثرین کو ہی کیا گرفتار

share with us

یہ لوگ گئوركشك نہیں ہیں۔ ' وہیں پی ایف اے کی چیئرمین اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے دفتر جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا ان کی تنظیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔دوسری طرف موقع پر موجود کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھینس لے جا رہے لوگوں پر حملہ نہیں کیا۔ پی اے ایف کے گورو گپتا نے دعوی کیا کہ 'ہمیں بھینسوں کے غیر انسانی طریقہ سے لے جائے جانے کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا، ہم نے ٹرک کا پیچھا کیا، پھر ہم نے پولیس کنٹرول روم میں شکایت کی۔غور طلب ہے کہ ہندوستان کے کئی حصوں میں گئو کشی غیر قانونی ہے۔ اترپردیش میں حالیہ دنوں میں غیر قانونی مذبح کے لائسنس منسوخ کرنے کی مہم چلائی گئی تھی۔ گئو رکشک کی طرف سے حملے کئے جانے کی خبریں بھی ملک کے کئی حصوں سے لگاتار آرہی ہیں ۔ گزشتہ دنوں راجستھان میں گئو رکشکوں نے پہلو خان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا