English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسالک سے بالاتر ہوکر اتحاد پیدا کریں (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

؛ لیکن افسوس ہے کہ آج امت کے اندر سے انسانیت کا درد ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ایک مظلوم انصاف کا متقاضی وکیل کے پاس پہنچتا ہے اور اسی طرح ایک بیمار شدید بیماری میں دواخانہ پہنچتا ہے تو پہلے اس کی حاجت برآری کے بجائے پہلے ہی فیس طلب کی جاتی ہے ، یہ کہاں کی انسانیت ہے ؟؛ حالانکہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ پہلے مظلوم کو حق دلایا جائے اور شدید بیماری میں مبتلا مریض کا علاج کیا جائے ، جو جذبہ یکسر ختم ہوچکا ہے ، مولانا نے فرمایا رفاہی اقدامات میں اسکولوں ، یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں تعلیم پانے والے طلبہ اور محروم طبقات پر اپنے مال کو خرچ کیا جائے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی میں تبدیلی لانے ، برائیوں سے اپنے آپ کو اور معاشرہ کو بچانے کی مختلف طرح کی تدابیر و صورتیں اختیار کریں، قرآن و سنت پر عمل کرنے ، خدمتِ خلق کے جذبہ کو پروان چڑھانے اور اس میں استطاعت کے مطابق حصہ لینے اور انسانیت کے علمبردار بننے کی اپیل کی۔ اور صفا بیت المال کی خدمات کو سراہا اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کیا، اس کے علاوہ مرکزی صدر مولانا غیاث احمد رشادی نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی اور اتحادِ ملت کے ساتھ ہم اس ملک میں رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو اس طاقت کو توڑ سکے اور اس ملک میں مسلمان جب خدمتِ خلق کا فریضہ انجام دیں گے اسلام کی صحیح تصویر اغیار کے سامنے جائے گی، مولانا نے خاص طور پر ہندوستان بھر سے آئے ہوئے شاخوں کے ذمہ داران و اراکین کو یہ تلقین کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں اتحاد کے ساتھ ساتھ جذبۂ خدمت کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔اخیر میں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی صدر جلسہ نے صدارتی خطاب کیا جس میں مولانا نے کارکنانِ صفا بیت المال اور خدمتِ خلق سے وابستہ افراد کے لیے فرمایا کہ اخلاص ، اتحاد ،استقامت اور ایثار ان چار چیزوں کو اپنے اوپر لازم کرلواس کے علاوہ مہمانانِ خصوصی مفتی عبد المغنی مظاہری صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ آندھرپردیش واڑیسہ ، مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسوان حیدرآبادنے اپنے اپنے تاثرات بیش کرتے ہوئے خدمت و خلق و اتحادِ ملت کا پیغام دیا، اس موقع پر شاخوں کے ذمہ داران اور تمام مہمانانِ خصوصی کو تحائف دئیے گئے نیز مولانا سید سلمان حسینی ندوی ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صاحب کی خدمت میں مومنٹوز پیش کیے گئے، قاری عبد اللہ کلیمی صاحب کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، معروف نعت گو شاعر مولانا نعیم اختر راہی صاحب نے ہدیہ نعت پیش کیا، مولانا محمد فصیح الدین ندوی صاحب جنرل سکریٹری صفا بیت المال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب سکریٹری صفا بیت المال نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور اخیر میں مرکزی صدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، صدر جلسہ کی دعاء پر اجلاس ختم ہوا۔

ووٹ نہ دینے والوں کو حکومت پر الزام اور سوال کرنیکا کوئی حق نہیں۔۔ سپریم کورٹ 

نئی دہلی۔06فروری(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کوئی شہری ووٹ نہ دے تو اس کو حکومت سے سوال کرنے یا اس پر الزام لگانے کا کوئی حق نہیں ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سرگرم کارکن نے ملک بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ اگر ملک سے تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریگا ۔عدالت نے اس درخواست پر دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ انتظامی معاملہ ہے اس پر عدالت آرڈر جاری نہیں کر سکتی ۔چیف جسٹس جے ایس کھیر کی سربراہی میں قائم بنچ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی ووٹ کاسٹ کیا ہے تو اس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی ووٹ پول نہیں کیا جس پر بنچ کے سربراہ نے کہا کہ جب آپ نے ووٹ ہی پول نہیں کیا تو آپ کو حکومت پر الزام لگانے اور اس پر سوال کرنے کا حق ہی نہیں ،عدالت ایسا کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی جو دوسرے لوگوں کے لئے ایسے معاملات راہ ہموار کرے۔

کانگریس نے ملک کو جوڑنیکا عملی کام کیاہے ۔ راہل گاندھی 

سہارنپور۔06فروری(فکروخبر/ذرائع) چارسال قبل یہاں کمشنری کے تین اضلاع میں مسلم تو دور ہندو طبقہ بھی کانگریس کے کسی بھی فرقہ، قوم، مذہب یا برادری کے امیدوار کو ووٹ دینے کو راضی نہی تھا حالات بدلے اور عمران سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے تبھی سے آج تک اس کمشنری میں کانگریس کے ہمراہ ایک بڑی بھیڑ کھڑی نظر آرہی ہے اور یہ بھیڑ لگاتار بڑھتی ہی جارہی ہے سہارنپور کمشنری کے اضلاع شاملی، مظفر نگر اور سہارنپور میں اندنوں کانگریس کے پاس ہزاروں سرگرم کارکنان موجود ہیں اور اسی جذبہ سے کانگریسی امیدوار آنیوالے اسمبلی چناؤمیں جیت کی دوڑ میں دیگر کے مقابلہ برابری پر پہنچ گئے ہیں کمشنری کے ان تینوں اضلاع میں پچھلے چند ماہ کے دوران غلام نبی آزاد ہو کہ راج ببر یا پھر ہو شیلا دکشت سبھی سینئر کانگریسی قائدین کے جلسہ یہاں کامیاب رہے اس کامیابی نے کانگریس کو مقابلہ میں لاکھڑا کردیاہے۔ مغربی یوپی سیاسی دنگل کا سب سے بڑا اکھاڑہ ہمارا ضلع ہی بنیگ یہاں اکانگریس اور سپاگٹھ جوڑ سے کانگریس کے چار بھاری بھر کم امید وار میدان میں کھڑے ہیں جنکی وجہ سے سیاسی جیوتشی بھی فیل ہیں اور مقابل میں چاروں سیٹوں پر سیدھے کانگریسی امیدوار ہی بھاجپا اور پسباکے مقابل ہیں؟ اپنی مقبولیت کو پرکھتے ہوئے، کانگریس کے نائب صدر یوراج راہل گاندھی آج کو شہر سیتیس کلو میٹر دور گنگوہ کے علاقہ میں پبلک ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہیں تو بھاری بھیڑ کے مد نظر ایس جی پی نے علاقہ کو اپنی نگرانی میں لینا پڑا یہاں راہل گاندھی نے ایک بڑی ریلی کو خطاب کیا اور دوگھنٹہ تک بھیڑ سے ہی گھرے رہے۔ ریلی میں شریک بھاری بھیڑ کوخطاب کرتے ہوئے یہاں کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے اقلیتوں کی تباہی اور پستی کے لئے مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھرایا اور نریندر مودی کو موقع پرست قائد قرار دیا آپنے کہاکہ ملک میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے والے لیڈران کبھی ملک اور قوم کا بھلا نہی کرسکتے ہیں ۔راہل گاندھی نے نوٹ بندی کو ملک کی ترقی کا سب سے بڑا دشمنی والا فیصلہ قرار دیا۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ریاست میں کانگریس اور سماجوادی کا چناؤی بندھن پچھڑے اور کمزور سماج کو طاقت بخشے گا۔کانگریس کے نائب صدر یوراج راہل گاندھی نے سپا اور کانگریس کے امید واروں کو بھاری ووٹوں سے جتانیکی پرزوز اپیل کی آپنے گنگوہ اور نکوڑ کے امیدوار نومان مسعود اور عمران مسعود کے علاوہ سبھی امیدواروں کو جتانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس سبھی فرقوں اور مذاہب کے لوگوں کا برابر احترام کر تی ہے کانگریس نے ملک کو توڑنیکا نہی بلکہ ہمیشہ ملک کو جوڑے رکھنے کا اہم عملی کام انجام دیاہے۔ 

پچھڑے اور دلت خودکو ہندو کہلانا چھوڑیں !شیونارائن کشواہا 

سہارنپور۔06فروری(فکروخبر/ذرائع) آج پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں پچھڑا سماج مہا سبھا کے قومی جنرل سکریٹری شیونارائن کشواہا نے ریاست بھر کے دبے کچلے، ستائے ہوئے پچھڑوں اور دلتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اوپر سیکڑوں سالوں سے ہو رہے ظلم و ناانصافی کو دیکھتے ہوئے ہندو مذہب کو چھوڑ کر اپنے عقیدہ کو کسی ایسی جگہ سے جوڑیں جہاں سے انہیں انصاف، راحت، برابری ،عزت واحترام مل سکے۔ ایسکشواہا نے یہ بھی کہا کہ جو مذہب(عقیدہ)آپس میں نفرت پھیلانے ، سماج ا ور ملک کو بانٹنے کا کام کرے ،نیزہندو مسلم کا بھید بھاؤ پیدا کرے ایسے( عقیدہ ) مذہب کو تو چھوڑنا ہی بہتری کی علامت ہوگا۔ شیو نارائن کشواہا نے پچھڑوں و دلتوں سے اپیل کی ہے کہ اس غیر برابری کے مذہب سے دور ہٹ کرانسانیت کاراستہ اپنائیں جہاں ان عزت و احترام و برابری مل سکے۔پچھڑا سماج مہا سبھا کے قومی جنرل سکریٹری شیونارائن کشواہا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہندو مذہب کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ اقتدار حاصل کرنے کا ایک سہل راستہ ہے۔پچھڑوں دلتوں کو اس وقت تک برابری و حصہ داری نہیں مل سکتی ہے جب تک اپنے آپ کو غلامی کے پرتیک اس ہندو دھرم سے جوڑے رہو گے اس لئے کہ ہندو ازم کے فلسفہ سے جڑے کٹرلوگ کبھی بھی دلتوں ا ور پچھڑوں کو آگے نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی ان کو برابر کا حصہ دار مانیں گے۔ شیونارائن کشواہا نینے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ہندو مذہب کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ ایک روایت ہے۔جب یہ ایک روایت ہے تو پچھڑے و دلت اس روایت کو کیوں نبھا رہے ہیں ۔انہیں چاہئے کہ اس روایت کو چھوڑ کر برابری اپنائیں۔جو روایت سیکڑوں برسوں سے انہیں تکلیف دے رہی ہے اور ان سے روزی روٹی چھین رہی ہے ایسی روایت کو دلت و پچھڑا سماج اب بہت دنوں تک برداشت نہیں کرے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا