English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رام مندر اور تین طلاق سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے : سوامی ادھوکچھا نند(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ڈاکٹر منموہن سنگھ اور پی چدمبرم نے ضابطہ کو نظر انداز کرکے مالیہ کی مدد کی تھی : بی جے پی

نئی دہلی :۔30جنوری (فکروخبر/ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی نے کنگ فشر ایر لائنس کے مالک وجے مالیہ کو بار بار ضابطہ کو نظر انداز کرکے اقتصادی مدد دینے میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور ان کی حکومت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم کا براہ راست ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے سوال کیا کہ اس معاملے میں ان کا کیا رول ہے۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں وجے مالیہ کے ذریعہ ڈاکٹر من موہنس نگھ کو لکھے گئے دو خط اور مسٹر چدمبرم اور کمپنی کے چیف فائنانشیل افسر روی کو لکھے گئے ایک خط کی نقل بھی پیش کی۔ ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ اب تک پوچھا جاتا تھا کہ مالیہ کو بینکوں سے قرض دلانے کے پیچھے کون سے ہاتھ تھے ،لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ وہ ہاتھ ڈاکٹر منموہن سنگھ اور مسٹر پی چدمبرم کے تھے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کے میڈیا مشیر رہ چکے سنجے بارو کی کتاب کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اکہ وزیر اعظم دفتر کی تمام فائلیں مسٹر چٹرجی کے ہاتھوں 10جن پتھ کی منظوری کے لئے جاتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ، مسٹر چدمبرم ، محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کو جواب دینا چاہئے کہ مالیہ کو اتنی زیادہ مدد دینے میں ان کا کیا رول تھا۔

اب ملائم سنگھ نے کی حامیوں سے کانگریس کی 105 نشستوں پر انتخابات لڑنے کی اپیل

لکھنو : ۔30جنوری (فکروخبر/ذرائع)ملائم سنگھ یادو نے سماج وادی پارٹی -کانگریس اتحاد کے خلاف ایک مرتبہ پھر بیان دیا ہے۔ ملائم نے حامیوں سے ان 105 نشستوں پر لڑنے کی اپیل کی ہے ، جہاں کانگریس امیدوار کھڑے ہیں۔ ملائم نے گزشتہ روز بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا، تبھی سے پارٹی ترجمان دلیلیں دے رہے ہیں کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔اتوار کو لکھنؤ میں اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کے روڈ شو کے فورا بعد سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے دہلی میں اتحاد کو ہی سرے سے خارج کر دیاتھا ۔ ملائم نے کہا تھا کہ وہ اتحاد کے خلاف ہیں اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کریں گے کہ اس اتحاد کی مخالفت کریں۔ملائم نے کہا کہ اتحاد سے کارکنوں میں مایوسی ہے، وہ ان سے کہیں گے کہ اس اتحاد کی مخالفت کریں۔ اتحاد کو لے کر ملائم نے کہا کہ اکھلیش نے ہماری خواہش کے خلاف سمجھوتہ کیا ہے، میں شروع سے ہی کانگریس سے معاہدہ کے حق نہیں تھا، کانگریس کے سبب ملک پسماندہ ہے، میں زندگی بھر کانگریس کی مخالفت کرتا رہا ہوں۔علاوہ ازیں ملائم نے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی وزیر اعلی اکھلیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جن لوگوں کے ٹکٹ کاٹ دئے گئے ہیں، وہ اب کیا کریں گے، ہم نے پانچ سال کے لئے تو موقع گنوا دیا ہے، ہمارے لیڈر اور کارکنان انتخابات لڑنے سے محروم رہ گئے ہیں۔خیال رہے کہ ملائم سنگھ یادو کی فکر مسلم ووٹوں کے ایس پی سے بنتی دوری ہے۔ 90 کی دہائی میں ملائم کی قیادت میں ایس پی نے کانگریس سے مسلم ووٹ بینک چھینا تھا، یہی وجہ تھی کہ ملائم نے کبھی بھی کانگریس سے اتر پردیش میں براہ راست اتحاد نہیں کیا تھا۔

بیدر کی معروف شخصیت الحاج محمد جاوید الحق کا انتقال

بیدر۔30؍جنوری۔(محمد امین نواز بیدر)۔یہ خبر نہایت ہی دُکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ بیدر شہر کی ممتاز و معروف شخصیت الحاج محمد جاوید الحق پروپرائٹر رائیل چھالیہ اسٹور بیدر کا انتقال پُر ملال ہوا۔ان کی نمازِ جنازہ آ بعد نمازِ مغرب موتی مسجد(کالی مسجد) نزد گاندھی گنج بیدر میں ادا کی گئی۔اور تدفین احاطہ قبرستان موتی مسجد(کالی مسجد) بیدر میں عمل میںآئی۔نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر علمائے دین ‘مشائخین عظام ‘تاجرین ‘وکلاء ‘ڈاکٹرس‘انجینئرس‘صحافی ‘رشتہ دار و دوست احباب اور ملی ‘دینی ‘سماجی‘ تعلیمی اور مُختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی کثیر تعداد یکھی گئی۔مرحوم مسجدِ ابراہیم چیتہ خانہ بیدر کی انتظامی کمیٹی کے صدر‘اور صفا بیت المال‘ خادم الحجاج ضلع بیدر‘موتی مسجد بیدر انتظامی کمیٹی کے معزز رکن تھے ۔مرحوم ایک ہمدرد انسان کے علاوہ نہایت ہی سخی انسان تھے ۔غربا ء و مساکین کیلئے اپنے دل میں تڑپ رکھتے اور اپنے سے جو بھی ان کی مدد ہوسکتی تھی کرتے تھے۔رمضان المبارک کا موقع ہو یا دیگر موقعوں پر مرحوم غربا و مساکین کی بھرپور مدد فرماتے ۔ملت کا درد رکھنے والی شخصیت اس دنیا سے رُخصت ہوگئی ۔اللہ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔(آمین)۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3فرزندان اور ایک دُختر شامل ہیں ۔

جمعیت علماء بیدر کی جانب سے تعزیت

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر اور مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریٹری نے بیدر ضلع کی ممتاز شخصیت جناب جاوید الحق مالک رائل چھالیہ اسٹور بیدرکے سانحہ ارتحال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جناب جاوید الحق انتہائی دیندار اور مذہبی شخصیت کے حامل تھے دینی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے غریبوں محتاجوں کے بے لوث خدمت گذار تھے یہی وجہ تھی کہ بلا تفریق مسلک ہر طبقہ میں مقبول تھے اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے سادگی اور خوش مزاج تھے کئی تحریکوں اور تنظیموں کے ذمہ دار بھی تھے جمعیت علماء بیدر کیلئے ایمبولینس کا عطیہ آپ ہی کی کاوشوں کا نتیجہ تھا ،اللہ پاک مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔

ریاست کے نجی کالجوں نے گذشتہ سال کی توقع اس سال کی فیس میں15فیصد تک اِضافہ کا مطالبہ شروع کردیا ہے‘ 

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔طبی تعلیم حاصل کرنا اب اور مہنگا ہونے کے امکانی شکل لے رہی ہیں ۔ریاست کے نجی کالجوں نے گذشتہ سال کی توقع اس سال کی فیس میں15فیصد تک اِضافہ کا مطالبہ شروع کردیا ہے‘ جبکہ ریاستی حکومت کی خواہش ہے کہ نجی کالجوں کے ساتھ کرناٹک پروفیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن (Regulation of Admission and Determination of Fee)ایکٹ 2006کے تحت رعایتی معاہدہ کرکے فیس اِضافہ کافی حد تک روک لگائی جاسکے ۔فی الحالریٹائرڈ جج آر گروراجن کی قیادت والی Regulatory Committee نے کالجوں سے31؍جنوری کے پہلے تک اپنے اپنے مجوزہ چارٹ دینے کوکہا تھا ۔ادھر حکومت اس سال نیشنل الیجبلٹی انٹرنس ٹسٹ (NEET)سے پاس ہوکر آنے والے ریاست کے 3ہزار 500طلباء کے ذریعے پُر کرنا چاہتی ہے ۔ریاست کے18سرکاری کالجوں میں 2ہزار 400نشستیں پُر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ریاست کے طبی تعلیم کے وزیر پرکاش پاٹل کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کم سے کم3500نشستیں مقامی طلباء کو سرکاری کوٹے کے تحت داخلہ دیتنا چاہتے ہیں ۔اس کیلئے سیٹ شئیرنگ کی منصوبہ بندی ہے لیکن نجی کالجوں کی فیس اِضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔***

حکومتِ کرناٹک نے ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں ’’ای لاج ‘‘ منصوبہ8اضلاع کے بنیادی صحت مراکز پر شروع کرے گی

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں بلڈ پریشر‘ٹمپریچرو پلس چیک کے علاوہ عام طبی معائنوں کی جھنجھٹ سے جلد ہی چھٹکارا مل جائے گا۔ ریاستی حکومت نے نجی کمپنیوں کے تعاون سے ’’ای لاج ‘‘ نام کے ایسے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ کے نظام کو اپنانے کی سمت میں قدم بڑھایا ہے‘ جس سے لوگوں کے علاج کو آسان بنایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں یہ نظام8اضلاع کے15بنیادی صحت مراکز(PHC)میں ہوگا۔جس کی شروعات مغربی بنگلورو کے مارتھ ہلی میں واقع پی ایچ سی سے ہوگا۔ ’’ای لاج ‘‘ میں پیدائش سے لے کر موت تک ہونے والے علاج کا جدول و حساب و کتابفِڈ رہے گا۔ حکومت کی منصوبہ بندی میں صنعتی و سماجی ذمہ داری کے تحت نجی کمپنی بایو کن مدد کررہی ہے ۔منصوبہ بندی کے تحت مریض کا قد‘ وزن ‘اور عام طبی معلومات کو جمع کرکے الیکٹرانک پروفائل تیار کی جائیں گی۔ اس پروفائل مریض کی بنیادسے منسلک ہوگی جو کہ ضروری لیاب ٹسٹ کے دوران لیاب ٹیکنیشن کے کمپیوٹر میں ظاہر ہو جائے گی۔اس کے ذریعے مریض کو دی جانے والی ادویات کی معلومات بھی رکھی جائیں گی۔صحت و خاندانی بہبود محکمہ کی پرسنل سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش نے کہا کہ ’ ’’ای لاج ‘‘ کا نفاذ ہمارے اس منصوبہ کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کا نمونہ ہوگا۔ جس کے تحت مریض سے منسلک معلومات تمام اسپتالوں میں قابل رسائی بنانے کیلئے ’ ’ای لاج ‘‘ قائم کی جا کیا جانا ہے۔راجستھان میں ’’ای لاج ‘‘ کی کامیابی کے بعد ریاستی حکومت نے اس کو اپنانے کا ارادہ کیا ہے ۔بایوکن فاؤنڈیشن کی سربراہ رانی دیسائی نے کہا کہ آغاز کے تمام15پی ایچ سی میں تشخیص پلانٹس کے ساتھ ہی ’’ای علاج‘‘ قائم ہوگا۔ روزانہ70یااس سے زیادہ مریضوں کی آمد کی بنیاد پران15پی ایس سی کو منتخب کیا جائے گا۔***

سہ روزہ شاہین نالیج اُتسؤسیزن (6)2017 کا اختتام

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔بیدر شہر کے شاہین ادارہ جات کے طلباء کی جانب سے شاہین بوائز کیمپس شاہین نگر نزد شاہ پور گیٹ حیدرآباد روبیدر سہ روزہ شاہین نالیج اُتسؤسیزن (6)2017 کاآج اختتام عمل میں آیا۔اختتامی جلسہ سے جناب ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہین ادارہ جات کے طلباء نے اُس نالیج اُتسؤ میں سائنس‘ تاریخ‘ جغرافیائی‘ کیمیات‘ فلکیات ‘طبی‘ زراعت ‘انجینئرنگ ‘حیاتیات‘ حیوانات ‘ نباتات‘ شعبہ جات میں بہتر معلومات کے علاوہ بہتر انداز میں ناظرین کو سمجھایا ۔اورقُرآن اور سائنس ‘دینی شعبہ ‘اللہ کے99نام(اسمائے حسنہ )عملی تربیت حج و عمرہ ‘سائنس لیاب‘ مسلم سائنسدان اور ان کے ایجادات ‘ سلطنتِ بہمنیہ کی تاریخ اور شاہین ادارہ جات کی تاریخ ‘دنیاوی نالیج ‘کرناٹک کی جغرفیائی معلومات‘ رونگ نمبر‘ طلباء مُختلف ہندوستانی کلچرل ڈرامہ ‘ شاہین برینی اسٹارس‘ تاریخی عمارتوں کے ماڈلس ‘طلباء مُختلف ہندوستانی کلچرل اور تاریخی عمارتوں کے ماڈلس ‘طنز و مزاح کا بچوں کا مشاعرہ ‘ غزل اور قوالی اور ’’ حیرت انگیز ڈرامہ‘‘ پروگرام ‘اس کے علاوہ ہندوستانی تاریخ کے مشہور بادشاہوں کے دربار و کردار کو بحسن خوبی کیا اور ناظرین کو دلچسپی سے سمجھایا۔ انھوں نے کہا کہ طلباء بھولی ہوئی تحقیق روش کو اپنایاور مفید و بامقصد طریقے پر سائنس و صنعت اور تعلیمی ترقی کو فروغ دیں‘ اور علمی سائنسی سرگرمیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا ۔ اور ماہرینِ فن اور سائنسدانوں کی فنی و علمی تحقیقات کا جائزہ لیااور ان سے استفادہ کرکے تحقیق و جستجو اور تجربہ و مشاہدہ کے میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ آج تعلیمی ترقی ضروری ہے تعلیم کی ہی بدلت انسان ترقی کی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔انھوں نے تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا جنھوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور اپنے سائنسی و انجینئرنگ ٹیکنک اور اپنے کردار اور ماڈلس سے اس اُتسؤ کی شان بڑھائی ۔اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کی صدر معلمہ محترمہ مہر سُلطانہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ شاہین نالیج اُتسؤ میں جہاں طلباء نے حصہ لیا وہیں اساتذہ بھی ان کی رہنمائی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔اُتسؤ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔انھیں کے اندر ایک انقلابی و ترقیاتی فکر پید ا کی جائے۔اور ہم نے یقیناًاس مقصد میں کامیاب رہے ۔شاہین نالیج اُتسؤ سیزن(6)کو دیکھنے کیلئے بیدر شہراور اطراف و اکناف کے مدارس سے روزانہ تقریبا7000ہزار طلباء مشاہدہ کررہے تھے ۔سہ روزہ اُتسؤ میں تقریبا 28ہزار سے زائد طلباء نے اُتسؤ کا مشاہدہ کیا اور طلباء کی بھر پور حوصلہ افزائی فرمائی ہم تمام مدارس کے ذمہ داران اور اس اُتسؤ کو دیکھنے آئے درو دراز سے تشریف لائے معزز مہمانان اور سائنسدانوں سے اِظہار تشکر کرتے ہیں اور اس اُمید کا اِظہار کرتے ہیں کہ آئندہ سال بھی شاہین نالیج اُتسؤ کو اور نہایت ہی منفرد اور عمدہ پیمانے پر انعقاد کریں گے۔جناب عبدالحسیب اڈمنسٹریٹر شاہین بوائز کیمپس شاہین نگر بیدر کے اِظہار تشکر اور دعا پر اس اُتسؤ کے اختتام کا اعلان ہوا۔

احسن کمال پرویز کو بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا دوبارہ رکن نامزد کیا گیا

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔حکومتِ کرناٹک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت نے بیدر اربن ڈیولپمنٹ کی تشکیل جدید کرتے ہوئے جناب محسن کمال مرحوم سابق ایم ایل سی کے فرزند جناب احسن کمال پرویز‘ سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا رکن نامزد کرتے ہوئے احکام جاری کئے ہیں ۔ احسن کمال پرویز نے بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا دوبارہ رکن نامزد کئے جانے پر سابق وزیر اعلی این دھرم سنگھ سابق رکن پارلیمنٹ بیدر ‘وزیر اعلی سدارامیا ‘بیدر ضلع انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے‘بیدر کے رکن پارلیمنٹ جناب محمد رحیم خان ‘ وجئے سنگھ MLC اور جناب قاضی ارشد علی صدر بیدر ضلع کانگریس سے اِظہار تشکر کیا ہے ۔***

ضلع بیدر کی خواتین قلمکارں کی تنظیم بزم غزالاں کی نشست کا انعقاد

بیدر۔30؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔ ضلع بیدر کی خواتین قلمکارں کی تنظیم بزم غزالاں کی نشست کل سہ پہر صدر بزم غزالاں محترمہ نوشادبیگم کی زیرصدارت مسیح الدین قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقدہوئی۔نشست کاآغاز طالبہ دلشاد مہک کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ابھرتی ہوئی شاعرہ نشاط نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ڈاکٹر مستقیم بیگم نے قتیل شفائی کی غزل ترنم سے پیش کی۔ رخسانہ نازنین سکریڑی بزم غزالاں نے تنظیم کے دفتر کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کیااور سبھی عہدیداران اور اراکین کے تعاون کو سراہا اور شکریہ اداکرتے ہوئے بزم غزالاں کی سال گذشتہ کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں قابل ذکر، کتاب میلہ، افسانچہ مہم، ڈرامہ نویسی ، مختلف زبانوں کے ادب کا اردو ترجمہ ،ایک عدد مفت طبی کیمپ کا انعقاد،گرمائی تعطیلات میں اردو کلاسیس کااہتمام، مرحومہ ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیرمین کرناٹک اردو اکیڈمی کی وفات پر تعزیتی نشست، یوم خواتین پر جماعت اسلامی ہندبیدر کے شعبہ خواتین کی ڈپٹی کمشنر سے نمائندہ یادداشت میں بزم غزالاں کی شمولیت،جناب ڈاکٹر انجم شکیل (مدینہ منورہ) سے ایک ملاقات، ممتاز مترجم ماہر منصور(بنگلور) کی بیدر آمدپر خصوصی نشست ، رمضان المبارک میں اہل خیر حضرات کے تعاون سے غربائی کی مدد، سرکاری مدارس (تین ہزار) بندکرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف یاران ادب کی دستخطی مہم میں بزم کی شمولیت ، مسلم پرسنل لاء کی دستخطی مہم میں بزم غزالاں کاتعاون، بابری مسجد کی بازیابی کامطالبہ، یوم اردو کاانعقاد، اردومدارس میں بچوں کے داخلے کے لئے اولیائے طلبہ سے اپیل، پرچم اردو کی رونمائی، کرناٹک اردو اکادمی کے ’’شام غزل‘‘ کی تشہیر کے لئے ہورڈنگ لگوائے گئے افسوس کے پروگرام نہ ہوسکا، مختلف مواقع پر شعری نشست اور ادبی پروگرام حسب معمول جاری رہے۔ ان تمام سرگرمیوں میں ’یاران ادب‘ کی رہنمائی اور تعاون حاصل رہا۔ رخسانہ نازنین نے اس سال تنظیم کو اور موثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کرنے کی گذارش کی۔ نائب صدر محترمہ ارم فاطمہ ، خازن محترمہ اقبال النساء ، اور تنظیمی سکریڑی محترمہ شاہین فاطمہ نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ جن پر غوروخوص کیاجائے گا۔بعدازاں نثری تخلیقات پیش کی گئیں۔ شاہین فاطمہ نے نوٹ بندی ، کالادھن نامی افسانچے پیش کئے۔ اقبال النساء صاحبہ نے ڈرامہ ’’خودکشی اور ’’ایسا ایسا‘‘ پیش کیا۔ ڈاکٹر مستقیم نے حسن سلوک کاانعام ، اور حجاب کی اہمیت نامی دومنقول انتخاب پیش کئے۔ ارم فاطمہ نے ’’یاران ادب‘‘ کی حالیہ قبرستان کی صفائی مہم کی بھرپور ستائش کی اور اس کارخیر کے لئے اجرعظیم کی دعا کی۔ رخسانہ نازنین نے افسانہ ’سراب‘ اور مضمون’’رواجوں کے بندھن‘‘ سنائے۔ محترمہ نوشاد بیگم صدر بزم غزالاں بیدر نے مضمون ’اردو زبان کی ابتدائی تاریخ‘‘ اور کہانی ’’اولڈ ایج ہوم‘‘اور معروف بزرگ شاعر عبدالکریم کریمؔ کی نظم پیش کی۔ مستقیم بیگم کی رقت انگیز دعااور ارم فاطمہ نائب صدر کے اظہار تشکر پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ محترمہ خواجہ بیگم بھی شریک نشست رہیں۔ جناب عمر بن علی اور محصن بن عمر نے باہری امور انجام دئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا