English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوم جمہوریہ: راج پتھ پر نظر آئی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کی جھلک ،(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پرانہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم الیکشن کمیشن کوبھی ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہیں اور ہماری جمہوریت میں کمیشن کے اہم کردار کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا جشن ہوتے ہیں۔ یہ عوام کی اس قوت فیصلہ کا اظہار کرتے ہیں، جو جمہوریت میں سب سے اعلیٰ حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں تمام اہل رائے دہندگان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال ضرور کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ 18 برس کی عمر کو پہنچتے ہی اپنے آپ کو بطور ووٹر درج رجسٹر کرانے کی فکر کریں۔

کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات چیت آخری مرحلے میں: سنیل تٹکرے

ممبئی۔26جنوری(فکروخبر/ذرائع )ریاست میں ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد کرنے کے تعلق سے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے، جس کے تحت اضلاع میں کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات چیت آخری مرحلے میں ہے اوربہت جلد اس تعلق سے اعلان کردیا جائے گا۔ یہ باتیں آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کی ریاستی پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ ہوئی، جس میں میونسپل کارپوریشن وضلع پریشد انتخابات میں کے تعلق سے غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ۲۵ اضلاع میں کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور بہت جلد کوئی بہتر نتیجہ برآمد ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پونے، شولاپور، پمپری چنچوڑ، تھانے، اکولہ اور دیگر میونسپل کارپوریشن میں اتحاد کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ اس تعلق سے ۲۷ و ۲۸ تاریخ تک فیصلہ لینے کی ہدایت عہدیداروں کو دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کہی بھی کوئی پوشیدہ اتحاد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پارٹی کا اے بی فارم لے کر مقامی سطح پر شیوسینا وبی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اسی کے ساتھ سنیل تٹکرے نے کانگریس سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کانگریس بھی اتحاد کے تعلق سے جلد اپنا موقف واضح کرے۔ اس پریس کانفرنس میں سنیل تٹکرکے ساتھ شعبہ خواتین کی صدر چترا واگھ، ریاستی نائب صدر پرمود ہندوراؤ، لڑکیوں کی ونگ کی صدر اسمیتا پاٹل، یوتھ ونگ کے صدر نرنج ڈاؤ کھرے، ریاستی ترجمان کلائیڈ کراسٹو، سنجئے تٹکرے، ریاستی جنرل سکریٹری سنجئے بورگے، یوتھ ونگ کے نائب صدر روی کانت ورپے وغیرہ موجود تھے۔

حق رائے دہی کا استعمال،ذمہ داری ہونی چاہئے: گورنر

بنگلورو۔26جنوری(فکروخبر/ذرائع )ریاستی گورنر وی آر والا نے آج بتایاکہ مستقبل کے بھارت کی خوشحالی کیلئے بہترین نظریات رکھنے والے اہل امیدواروں کو انتخابات میں منتخب کرنا آزاد ہندوستان کے ہر شہری کا فرض ہے، ایسے میں شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایک ذمہ دار شہر ی کے طور پر حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ قومی ووٹرس ڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ ہم ہمیشہ اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں ،جبکہ کوئی بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کرتا۔ ایسے میں انہیں حقوق سے متعلق بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ ذمہ داری کو نبھائیں اور ملک کی تعمیر میں اپناحصہ ادا کریں۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات میں 60 فیصد سے کم پولنگ ریکارڈ کی جاتی ہے ۔ دیہی علاقوں میں اطمینان بخش پولنگ ہوتی ہے مگر شہری علاقوں کی پولنگ کافی کم ہوتی ہے، جب ایک شہری ووٹ نہیں دیتا تو اسے اس کے بعد کے حالات پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہوتا۔ انہوں نے نوجوانوں کو آواز دی کہ وہ اپنے اہل خانہ کو اس بات پر راغب کریں کہ وہ لازمی طور پر حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ ریاست کے چیف الیکشن کمیشن انیل کمار جھانے نوجوانوں کو آواز دی کہ وہ ووٹرس فہرست میں اپنا نام درج کروائیں۔اس موقع پر بہترین خدمات انجام دینے والے پولنگ افسران کو تہنیت پیش کی گئی۔ بنگلور اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر وی شنکر اور بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد موجود تھے۔

امراوتی میں ویمنس پارلیمنٹ کانفرنس

بنگلورو۔26جنوری(فکروخبر/ذرائع )قانون ساز کونسل کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی نے آج بتایاکہ آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ویمنس پارلیمنٹ کانفرنس کا اہتمام 10 فروری سے تین دنوں کیلئے کیاگیا ہے۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں تمام ریاستوں کے اسمبلی اسپیکرس ، اراکین اسمبلی وکونسل سمیت 92 خاتون اراکین پارلیمان شرکت کریں گے۔ ملک میں خواتین کی آبادی 50 فیصد ہے ، ایسے میں ایوانوں میں ان کی نمائندگی میں اضافہ کے مقصد سے اس کانفرنس کا اہتمام کیاگیا ہے۔ جس میں خاتون صنعت کاروں کے علاوہ طلبا سمیت دس ہزار سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔ جس کے افتتاح کیلئے وزیراعظم کو مدعو کیاگیاہے۔

کمبالاکیلئے علیحدہ قانون زیر غور

بنگلورو۔26جنوری(فکروخبر/ذرائع )وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے آج بتایاکہ 6 فروری سے شروع ہونے والے لیجسلیچر اجلاس میں کمبالا سے متعلق علیحدہ قانون جاری کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ کمبالاکو قانونی حیثیت دینے سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں محکمہ مویشی پالن کوتجویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر اگلے کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا اور قانون جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ کمبالا دیہی کھیل ہے ، اس میں جانوروں پر کسی بھی طرح کا ظلم نہیں ہوتا اور اس کھیل سے سماجی ومذہبی جذبات منسلک ہیں۔ حکومت نے اس سے پہلے بھی جانوروں پر ظلم کئے بغیر کمبالا کیلئے موقع فراہم کیاتھا۔ اب کمبالا کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جس کیلئے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے بیل گاڑیوں کی دو ڑ کے مقابلوں کو بھی موقع فراہم کرنے پر غویر کیا جارہاہے۔مسٹر جئے چندرا نے بتایاکہ فی الحال لیجسلیچر اجلاس ہونے کے سبب اس خصوص میں آرڈیننس جاری کرنا مشکل ہے ، جس کے پیش نظر علیحدہ قانون جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 

فوج بھرتی سے لوٹ رہے نوجوانوں نے شتابدی پر پتھراؤ کیا

گوالیار۔ 26جنوری(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ساگر میں منعقد فوج بھرتی ریلی میں حصہ لے کر واپس آ رہے نوجوانوں نے منگل کی رات کو گوالیار کے قریب ستھولی اسٹیشن پر ہنگامہ کیا اور شتابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کیا. پتھراؤ میں شتابدی ایکسپریس (حبیب گنج نئی دہلی) کے دو کمپارٹمنٹ کے گلاس پھوٹ گئے. پولیس کے مطابق، گوالیار۔چمبل علاقے کے نوجوان ساگر میں منعقد فوج بھرتی ریلی میں حصہ لے کر جبل پور۔اٹاری گاڑی سے واپس آ رہے تھے. گاڑی کو ستھولی اسٹیشن پر پیچھے سے آ رہی شتابدی ایکسپیرس نکالنے کے لئے روکا گیا. اس پر نوجوانوں نے اسٹیشن پر ہنگامہ کیا اور گاڑی کے ڈرائیور پر گاڑی چلانے کا دباؤ ڈالا. جب ان کی مانگ پوری نہیں ہوئی تو انہوں نے وہاں سے گزر رہی شیابدی ایکسپریس پر پتھراؤ کر دیا. 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا