English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین کے سفر پر نکلے شاہ رخ، بھگدڑ میں مداح نوید خان کی موت(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا 1.5 لاکھ افراد وڈودرا اسٹیشن پر شاہ رخ کی جھلک دیکھنے پہنچ گئے۔وڈودرا ریلوے اسٹیشن پر شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے سابق کونسلر فرید خان بھی پہنچے تھے، جن کی ایک رشتہ دار صحافی تھی۔ ٹرین چھوٹنے کے بعد بھیڑ میں ہوئی دھکا مکی کی وجہ سے فرید خان کا دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔شاہ رخ خان نے اس موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بہت برا لگ رہا ہے اور بہت افسوس ہے ان کی موت کا۔ وہ دل کے مریض تھے اور ٹرین چھوٹنے کے بعد بھیڑ میں ایسا حادثہ ہوا اور ان کی موت ہو گئی۔ ہم ممبئی سے بہت خوشی خوشی نکلے تھے ٹرین کے سفر کا لطف اٹھا رہے تھے مگر اس واقعہ کی وجہ سے بہت افسوس ہو رہا ہے "۔

ریاست تمل ناڈو اسمبلی میں جلّی کٹّو کھیل کی اجازت دینے کا بل منظور

چنائی۔24جنوری(فکروخبر/ذرائع )ریاست تمل ناڈو کی اسمبلی نے سانڈ کے مقابلے کے متنازع کھیل 'جلّی کٹّو' کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیا۔ریاستی اسمبلی میں جلّی کٹّو کھیل کو اجازت دینے کا بل اس کھیل کے حق میں کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد منظور کیا گیا ۔ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے رپوسل میں یہ کھیل دو سال بعد منعقد کیا گیا تھا کیونکہ عدالت عظمی نے سنہ 2014 میں اس پر پابندی لگا دی تھی۔لیکن دوروزقبل حکومت نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد اس کھیل سے عارضی طور پر پابندی ہٹا لی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے مظاہرے کے مقامات کو خالی کرانا شروع کر دیا لیکن ابھی بھی تقریباً پانچ ہزار افراد چینئی کے ساحل مرینا پر موجود ہیں اور وہ جگہ خالی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ساحل کو جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس چھاپے ماری میں کرناٹک کے وزیر اور خاتون کانگریس سربراہ کے پاس ملے 162 کروڑ

نئی دہلی۔24جنوری(فکروخبر/ذرائع ) انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک کے ایک وزیر اور ریاست کی خاتون کانگریس سربراہ کے احاطوں پر چھاپہ ماری کے دوران 162 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ اثاثوں کا پتہ لگایا ہے۔ چھاپہ ماری میں 41 لاکھ روپے کی نقد رقم کے علاوہ سونے اور زیورات ضبط کئے گئے۔حکام نے کہا کہ محکمہ کو گزشتہ ہفتے یہاں، گوكاک اور بیلگام میں وزیر رمیش ایل جاركھہولی اور خاتون کانگریس سربراہ لکشمی آر ہیبالكر کے احاطے پر چھاپہ ماری کے دوران کئی بے نامی املاک اور غیر اعلانیہ والی سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات ملی ہے۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاركھہولی نے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے احاطے پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔انہوں نے کہا، انکم ٹیکس افسر بیلاگاوی میں ہمارے پاس آئے اور ہم نے ان کا تعاون کیا۔ مستقبل میں بھی ہم انکم ٹیکس حکام کے ساتھ تعاون کریں گے۔ وہیں، خاتون کانگریس صدر لکشمی سے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔

یوپی اسمبلی انتخابات: والد کی ہے پنکچر کی دکان، بیٹے کو ملا سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ

نئی دہلی۔24جنوری(فکروخبر/ذرائع ) سماج وادی پارٹی نے پیر کو 37 امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں ایک نام ایسا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔ غازی پور کی ظهورآباد سیٹ سے اکھلیش نے ملائم کی قریبی سابق وزیر شاداب فاطمہ کا ٹکٹ کاٹ کر مہندر چوہان کو ٹکٹ دیا ہے۔مہندر چوہان ایک غریب خاندان سے ہیں اور ان کے والد پنکچر کی دکان چلاتے ہیں۔ شہر کے قاسم آباد مارگ پر مہندر کے والد رام بچن کی پنکچر کی دکان ہے۔ رام بچن نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے بیٹے کو اسمبلی کا ٹکٹ ملے گا۔ لیکن اکھلیش نے سابق وزیر شاداب فاطمہ کا ٹکٹ کاٹ کر مہندر کو اس سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ ٹکٹ ملنے کی خبر ملتے ہی پورے خاندان میں خوشی کی لہر ہے۔ مہندر نے مئو کی ڈی سی ایس کے پی جی کالج سے جنرل سکریٹری کا الیکشن جیت کر سیاست میں قدم رکھا تھا۔ مرده قصبے میں ان کے والد اپنے گھر میں ہی پنکچر کی دکان چلاتے ہیں۔مہندر کا چھوٹا بھائی سریندر گھر کے بغل میں ہی موبائل ریپئرنگ کی دکان چلاتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا