English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہيراكھنڈ ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اترے، 36 ہلاک، سازش کا خدشہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ریلوے کے مطابق حادثے کی وجہ سے 9 ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے، جس میں 2 عام کوچ، چار سلیپر کوچ اور 2 اے سی کوچ اور ایک لگیج کوچ شامل ہیں۔ راحت اور بچاو کے لئے موقع پر دو ٹرینیں پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کے بعد اس روٹ سے جانے والی 7 ٹرینوں کو دوسرے راستے سے بھیجا گیا ہے۔ اس حادثے کی وجہ ابھی تک صاف نہیں ہو پائی ہے، تاہم جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا ہے وہ نکسل زدہ ہے۔وزارت ریل کے ترجمان انل سکسینہ کے مطابق آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلع میں سنیچر کی رات 11:20 بجے یہ حادثہ ہوا ہے۔ آندھرا-اڑیسہ کی سرحد پر حادثہ ہوا ہے۔ جگدل پور-بھونیشور هيراكھنڈ ایکسپریس ڈیریل ہوئی ہے۔ ایک لگیج کوچ، 2 جنرل کوچ، چار سلیپر کوچ ایس6 ایس 9، اے سی 2 کوچ اے بی 1، اے سی 3 بی 2 کوچ حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔ کل 9 ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہیلپ ٹیم پہنچ گئی ہے۔ لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ فی الحال سارا دھیان راحت اور بچاؤ کے کام پر ہے۔سکسینہ کے مطابق، ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگا ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔ یہ علاقے ماؤنوازوں سے متاثر ہے، لیکن ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔وہیں، ساحلی ریلوے کے سابق اہم افسر تعلقات عامہ جے پی مشرا نے بتایا کہ 18448 جگدل پور-بھونیشور هيراكھنڈ ایکسپریس کے نو دبے اور انجن كنیرو اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر چار راحتی گاڑیاں بھیج دی گئیہیں۔واقعہ کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ بہر حال، رائے گڑھ کے نائب ضلع مجسٹریٹ مرلی دھر سوین نے دعوی کیا کہ قریب 100 لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے امبڑ کے متاثرین میں ریلیف کی تقسیم 

تین لاکھ کی مالیت کے 200خاندانوں میں کھانے کی کٹ،350کمبل،50شال اور 60سوئیٹر کی تقسیم 

ممبئی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)امبڑ ضلع ناسک میں گذشتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ دکانوں اور مکانات کی سڑک کے حاشیہ پر انہدامی کارروائی نے 80فیصد بلکہ اس سے زائدرقبہ کو ختم کردیا ہے اور لوگ بے سر و سامان ہو کر سڑک پر آگئے ہیں ۔اس انہدامی کارروائی کی خبر ملتے ہی جمعیۃ علماء امبڑ کا ایک وفد مولانا عبد القیوم قاسمی (مالیگاؤں) کی نگرانی میں متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے گیا تھا،متاثرین کو تسلی دی اور ایک سروے رپورٹ ریاستی دفتر کو بھیجی ۔جس میںیہ درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ بالا انہدا می کارروائی میں سینکڑوں دکان و مکان کو توڑ کر ملبہ کی شکل میں تبدیل کر دیا گیا اور اب اس کے مالکان سر ڈھانپنے کے لئے چھت اور پیٹ بھرنے کے لئے روٹی کے محتاج ہو گئے ہیں ۔اس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایسی مصیبت کی گھڑی میں جمعیۃ علماء اپنی قدیم روایت کے مطابق ان متاثرین کی امداد کرے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم اعلیٰ مولانا حلیم اللہ قاسمی کے ایماء پر ایک وفد مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر) کی قیادت میں متاثرہ علاقہ میں پہونچا اور ان کی مزاج پرسی کے بعدالجامعۃ الاسلامیہ ایجوکیشن ٹرسٹ امبڑ میں ان کی عبوری راحت کے لئے 1200روپیہ فی کٹ مالیت کے اناج (دال ،چاول ،شکر،چائے پتی،آٹا اور مصالحہ جات وغیرہ)پر مشتمل 200 خاندانوں میں تقسیم کئے اور ٹھنڈی سے بچنے کے لئے(350) کمبل ،عورتوں کے لئے (50) شال،بچوں کے لئے(60) گرم سوئیٹر بھی تقسیم کئیریاستی وفد میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا زبیر احمد قاسمی (صدر جمعیۃ علماء پوئی) مولانا نثاراحمد(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ناسک) ،ڈاکٹر راشدخلیقی (ناسک)مولانا عبد القیوم قاسمی(مالیگاؤں) ،عبد السلام عطر والا(مالیگاؤں)،جمعیۃ علماء چاندوڑ کے جنرل سکریٹری جمیل خان ابراہیم خان ، مشتاق احمد صوفی(جمعیۃ علماء دھولیہ کے جنرل سکریٹری )،شیخ سلیم، شیخ اکبر عبد الغنی،محمد نعیم اور ایولہ جمعیۃ علماء سے مولانا محمد راسخ ،مولانا عبد الحمیدقاسمی (صدر جمعیۃ علماء امبڑ) حفیظ اللہ سیٹھ (سرپرست جمعیۃ علماء امبڑ) شہادت بھائی (امبڑ)امبڑ پولس اسٹیشن سے پی آئی انگولے وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

میڈیا کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ اپنے تمام فرائض کو ادا کرے اور 

صحت مند جمہوریہ کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے : نائب صدر جمہوریہ ہند 

نئی دلّی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ میڈیا کو ہرطرح کے خوف سے بے پروا ہوکر اطلاعات حاصل کرنی چاہئیں اور انہیں منظر عام پر لانا چاہیئے۔ برسر اقتدار افرادکو اْن کی غلطیوں اور بھول چوک سے بھی باخبر کرنا چاہیئے اور میڈیا کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ اپنے تمام فرائض کو ادا کرے اور صحت مند جمہوریہ کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند سی ایس محمد کویا قومی صحافتی ایوارڈ ، 2016 ء4 کی تقسیم کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ دفاع کے سابق وزیر جناب اے کے انٹونی اور دیگر عمائیدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ صحافت بطور پیشہ اپنے تقاضوں کے لحاظ سے محض ایک پیشہ نہیں بلکہ اوربہت کچھ یعنی عوامی فلاح و بہبود کا فریضہ ہے۔

ایک صحت مند اور متحرک جمہوریت نہ صرف یہ کہ آزاد میڈیا کے لئے گنجائش فراہم کرتی ہے بلکہ اپنی بقا کے لئے بھی اْسے ایک غیر جانبداری اور آزاد میڈیا ضرورت بھی ہوتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ برسر اقتدار حکومت کو جوابدہ بنانے کے لئے ایک ذمہ دار پریس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے آباء و اجداد نے آرٹیکل 19 ( 1 ) اے کے تحت آئین میں پریس کی آزادی کی گنجائش رکھی تھی اور یہ آزادی واجب پابندیوں کیساتھ فراہم کرائی گئی ہے۔ میڈیا کے سر ایک اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ خصوصاً جمہوریت پر مبنی سیاست میں اْس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اقتدارکیسامنے بھی حقائق کا بے خوف ہوکر اظہار کرے۔ اگر چہ برسر اقتدار افراد اس حقیقت کو نا پسندکرتے ہوں۔نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ سی ایچ محمد کویا قومی صحافتی ایوارڈ تفویض کرتے ہوئے انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ یہ ایوارڈ سی ایچ محمد کویا کی یاد میں قائم کئے گئے تھے۔موصوف کیرلا کے سابق وزیر اعلیٰ تھے اور یہ ایوارڈ انہیں یاد کرنے کے لئے ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔ محمد کویا مرحوم میڈیا کا استعمال سماجی بیداری اور تبدیلی کے حمایتی تھے اور کیرلا میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی میں بطور وزیر تعلیم اْن کا تعاون کافی مشہور ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے تمام ایوارڈ یافتگان کو محنت و مشقت کے بعد ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ انہوں نے بڑی لگن سے صحافت کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا ہے۔ 

ایس ایس بی کے جوان نے کی خود کشی

مدھوبنی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)بہار کے مدھوبنی ضلع میں بھارت نیپال سرحد کے گنگور مسلح حد فورس (ایس ایس بی) کیمپ میں تعینات ایک جوان نے ہفتہ کی صبح مبینہ طور پر اپنے ہی ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی. فی الحال خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے. ہرلاکھی کے تھانہ انچارج سنجے کمار نے بتایا کہ گنگور کیمپ میں تعینات ایک نوجوان نے خود ہی سر میں گولی مار لی، جس سے جائے حادثہ پر ہی اس کی موت ہو گئی. مرحوم جوان کی شناخت پنجاب کے مشرقی کلا رہائشی 35 سالہ اقبال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے. واقعہ سنیچر کی صبح چھ بجے کا ہے. انہوں نے بتایا کہ پہلی نظر میں معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے. خودکشی کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے. پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے. 

سپا اور کانگریس کے درمیان اتحاد حالات کا تقاضہ : سید جنید اشرف کچھوچھوی 

لکھنؤ۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے نائب صدر سید جنید اشرف کچھوچھوی نے اپنے جاری بیا ن میں کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی کے ساتھ کانگریس کا اتحاد ٹوٹتا ہے تو یہ انتہائی افسوس ناک ہو گا ۔ اس سے فرقہ طاقتوں کو سیدھے طور پر فائدہ پہونچے گا ۔ اور سماج وادی پارٹی اپنے ہاتھ سے ہی اپنے پیرو ں پر کلہاڑی مارنے جیسا ہو گا ۔ اور حکمراں پارٹی پر بی جے پی سے جو ملی بھگت کا الزام لگتا ہے ۔ وہ سچ پر مبنی ہو گا ۔ مسلمانوں کا ایک بہت بڑا طبقہ ناچاہتے ہوئے بھی دوسری بڑی پارٹی میں جانے کو مجبور ہو گا ۔ جس کی ذمہ داری خود سماج وادی پارٹی کو لینی ہو گی ۔ حالات کا تقاضہ تو یہ کہتا ہے کہ سپا کو کانگریس سے اتحاد ہر حال میں اتحاد کرناچاہئے ۔ جناب کچھوچھوی نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی نے اتحاد نہیں کیا تو وہ اس مغالطہ میں نہ رہے کہ وہ دوبارہ حکومت بنالے گی ۔ بلکہ بہت حد تک امکان یہ ہے کہ وہ سو سیٹ کے اندر سمٹ کر رہ جائے گی ۔ اور فرقہ پر ست طاقتیں حاوی ہوجائیں گی ۔ جس کا خمیازہ سیدھے طور پر سپا کو اٹھانا پڑے گا ۔ سپا کویہ سمجھنا چاہئے کہ یہ 2012 کا چناؤ نہیں بلکہ یہ 2017 کا ہے ۔ 2012 اور 2017میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ صوبہ کی حالت بدل چکی ہے ۔اس کو سپا کو سمجھنا چاہئے ۔ یہ چیز جتنی جلدی سمجھیں گے ۔ ان کے لئے بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ منمو ہن وید کے ذریعہ ریز رویشن مخالف بیان بہت ہی افسوس ناک ہے ۔ یہ آر ایس ایس کی ذہنیت کو اجاگر کر تا ہے ۔اس بیان پر آر ایس ایس کو معافی مانگنی چاہئے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو اپنا ارادہ صاف کرنا چاہئے ۔ 

کیش لیس کاروبار بینکنگ ڈیجیٹلائزیشن کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کا عزم

بمبئی مرکنٹائل بینک حیدرآباد کی جانب سے ڈیبٹ کارڈس کی اجرائی۔ جناب ضیاء الدین کا خطاب

حیدرآباد۔ 21؍جنوری(یو این این)بمبئی مرکنٹائل بینک کی جانب سے آج اکاؤنٹس ہولڈرس میں ڈیبٹ کارڈس جاری کئے گئے۔ برانچ منیجر جناب محمد ضیاء الدین نے 200 اکاؤنٹس ہولڈرس کو آج یہ کارڈ جاری کئے اور بتایا کہ حیدرآباد برانچ کی تمام 10ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرس کو یہ کارڈس جاری کردےئے جائیں گے۔ کیش لیس کاروبار اور بینکنگ ڈیجیٹلائزیشن کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کی سمت یہ ایک اہم قدم ہے۔ جناب ضیاء الدین نے بتایا کہ بمبئی مرکنٹائل بینک ہندوستان کی قدیم ترین بینکوں میں سے ایک ہے جو اپنی تاسیس کے 78ویں برس میں ہے‘ ملک بھر میں اس کی 52برانچس ہیں۔ حیدرآباد میں واحد برانچ 1993ء میں قائم کی گئی اور 24برس کے دوران اس بینک نے جہاں ہر قدم پر ترقی کی وہیں ایک ایسے دور میں جبکہ بینکنگ سیکٹر بحران کا شکار تھا‘ بمبئی مرکنٹائل بینک نے اپنی کارکردگی سے عوامی اعتماد کو برقرار رکھا۔ نوٹ بندی کے باعث اس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جناب ضیاء الدین نے بتایا کہ بمبئی مرکنٹائل بینک کے ڈیبٹ کارڈ سے مختلف بلس کی ادائیگی کے علاوہ خریداری کی جاسکتی ہے ساتھی ہی اے ٹی ایم سے رقم بھی نکالی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بمبئی مرکناٹائل بنک کو اپنے اکاؤنٹ ہولڈرس کا ہمیشہ تعاون حاصل رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر شاہ عالم خان کی جانب سے تمام اکاؤنٹ ہولڈرس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محترمہ زلیخہ حبیب، لیاقت علی خان اور بی ایم سی کے اسٹاف ممبرس موجود تھے۔

ڈوڑہ کے مضافاتی علاقے میں آدم خور تیندؤے نے 12سالہ لڑکے کو نوالہ بنادیا

سرینگر 22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)ڈوڑہ کے مضافاتی علاقے میں اس وقت قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب آدم خور تیندوے نے گھر سے باہر 12سالہ لڑٖکے کو گھسیٹ کر جنگل میں اپنا نوالہ بنا دیا ۔12سالہ لڑکے کا دھڑ لواحقین نے جاڑیوں سے برآمد کیا اور جب مذکورہ لڑکے کی نعش اس کے آبائی گھر پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ یو این ا ین کے مطابق ڈوڑہ کے مضافاتی علاقے نلواگھاٹ میں اس وقت قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب سورج غروب ہونے کے بعد 12سالہ ساحل احمد ولد غلام محمد نامی لڑکے کو آدم خور تیندوے نے گھر سے باہر گھسیٹ کر جنگل کی طرف لے گیا اور جاڑیوں میں پہنچا کر اس کا گلا نوچ کر اپنا نوالا بنا دیا ۔ رات دیر گئے تک جب مذکورہ 12سالہ لڑکا اپنے گھر نہیں لوٹا تو لواحقین نے اسے ہر ممکنہ جگہ تلاش کرنا شروع کردیا تاہم اس کے بار ے میں کوئی سراغ نہیں ملا ۔ 12سالہ لڑکے کے لواحقین اپنے ہمسائیوں کو لے کر اسے تلاش کرنے کیلئے جنگل کی طرف نکل پڑے جہاں انہوں نے ساحل احمد نامی لڑکے کی نعش جاڑیوں سے برآمد کی اور مقامی لوگوں کے مطابق آدم خور تیندوے نے اس کی گردن اور پیٹ سے گوشت نکال کر اپنا نوالہ بنا دیا تھا ۔ جب مذکورہ 12سالہ لڑکے کی نعش اس کے آبائی گھر پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔انتظامیہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڑہ کے مضافاتی علاقے میں تیندوے نے 12سالہ لڑکے کو اپنا نوالہ بنا دیا اور وائلڈ لائف محکمہ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ آدم خور تیندوے کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقداما اٹھا ئے جائیں ۔

دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری

سرینگر۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آیندہ دنوں کیلئے موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے ہلکی سے درمیانی درجہ تک کی بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ دن میں دھوپ نکلنے اور یخ بستہ ہوائیوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی جبکہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آیندہ کچھ دنوں میں بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں ۔

بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا/ برطانوی اخبار

نئی دہلی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ حملے کی صورت میں پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارت کی طرف سے حملے کی صورت میں نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنیکا واضح عندیہ دیا ہے جبکہ نئے بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بحرانی و اقعے میں ہمسایہ ملک پاکستان پر خفیہ فوجی حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہیدوسری جانب اسلام آباد میں تین عہدیداروں نے اخبار کو بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کے تحت دہشت گردی کے کسی واقعے کو پاکستان پر حملے کے لیے جواز بنایاجائیگا اوراگر بھارت نے ایسی کارروائی کی ہمت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔اعلیٰ حکام میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروں کو استعمال کرے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کاہتھیار استعمال میں لایا جائے گا جبکہ بھارتی فوج کے نئے سربراہ بپن راوت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ کے وجود کو تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

8 نومبرسے 30 دسمبر تک جعلی کرنسی ضبط نہیں کی گئی 

47 ہزار 4 سو 37 کروڑ روپئے نئے نوٹوں میں گردش میں ہیں /وزارت خزانہ

نئی دہلی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)مرکز میں زیر اقتدار مودی حکومت حکومت نے نوٹ بندی کا ایک اہم مقصد جعلی نوٹوں مسائل اور دہشت گردی فائنانسنگ سے نمٹنے کا حوالہ دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سونپی گئی ایک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے کہا کہ 8 نومبر سے 30 دسمبر تک ایجنسی نے کوئی جعلی نوٹ نہیں ضبط کی ۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ 47 ہزار 4 سو 37 کروڑ روپئے نئے نوٹوں میں گردش میں ہیں اور پرانے کرانسی کو نونومبر سے 4 جنوری تک نوٹ بندی مہم کے دوران انکم ٹیکس نے ضبط کئے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ کیاوہ لوگ جن سے نقد ضبط کی گئی ہے وہ دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں یا اسمگلروں سے ۔ تاہم وزات نے بتایا ہے کہ نوٹوں کی ضبطی میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 51 فیصد اضافہ غیراعلانیہ آمدنی میں ہوئی ہیں جو اپریل سے دسمبر 2016 کی مدت کے دوران پتہ چلی ہیں ۔ اس مدت کے دوران گروپوں کی تعداد میں 136 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال تلاشی کی گئی تھی۔ وزارت نے بھی نوٹ بندی مہم کے بعدمجموعی ٹیکس میں اچھال کا اعلان کردیا ہے ۔ براہ راست ٹیکس کے کلیکشن میں 12 اعشاریہ صفر ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ذاتی انکم ٹیکس مجموعوں میں 24 اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایڈوانس کلیکشن میں چودھ اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشہ سال اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی ۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وزارت سے چار سکریٹریز ریونیو، اخراجات ، اقتصادی امور کا محکمہ اور مالی خدمات کا محکمہ 10 فروری کو پی اے سی کے سامنے پیش ہوں گے۔ 

سرینگر جموں شاہراہ پر زبردست ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو زبردست مشکلات 

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طہ کرنے پر مجبور

سرینگر۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)سرینگر جموں شاہراہ پر کئی مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے منتوں کا سفر گھنٹوں میں طہ کر نا پڑتا ہے اور محکمہ ٹریفک کے اہلکار خواب غفلت کی نیند میں مست رہتے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق تین سو کلو میٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کر ناپڑتا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں طہ کرنے پر مجبور ہو رہیں ہیں ۔نمائندے کے ساتھ بہت سرے مسافروں نے بتایا کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک عملے کی عدم دستیابی اور ان کی لاپروائی کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور ہر آدھے گھنٹے کے سفر کو تین سے چار گھنٹوں میں مکمل کر نا پڑاہے ۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے ہزاروں کی گاڑیاں درماندہ ہونے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر مختلف جگہوں پر پسیاں گرانے اور چٹانیں کھسک جانے کی وجہ سے اگرچہ ٹریفک انتظامیہ نے مسافروں پر مہربان ہوتے ہوئے شاہراہ کو صرف ایک طرفہ ہ ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے اور صرف ایک طرف سے ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود بھی جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں کی طرف جانے والی تمام مال و مسافر گاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے اور ٹریفک عملے کی عدم دستیابی سے شاہراہ پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور مسافر گاڑیوں میں ہی گھٹوں تڑپنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے اننت ناگ اور قاضی گنڈ میں ہی اس کا اثر پڑتا ہے اور ان علاقو ں میں اس سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

پی ایم مودی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دی مبارک باد

نئی دہلی۔ 22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر حلف لے لیا ہے. مانا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی اننگز کے ساتھ بھارت امریکہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا. بھارت حکومت اس کو لے کرپر امید ہے. وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی. مودی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو مظبوط کرنے اور تعاون کی مکمل صلاحیت کا استحصال کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو لے کر پرامید ہیں. ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، '' ڈونالڈ ٹرمپ، امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر آپ کو مبارک باد. آپ کو نیک خواہشات کہ آپ کو آنے والے سالوں میں امریکہ کو پہلے سے بڑی کامیابیوں کی طرف لے جائیں. '' انہوں نے کہا، '' بھارت امریکہ تعلقات کو مظبوط کرنے اور تعاون کی مکمل صلاحیت کا استحصال کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو پرامید ہوں. '' وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت امریکہ شراکت داری ہماری مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات میں ہے.

سماج وادی پارٹی کے لئے ووٹ کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں مسلمان: مایاوتی

لکھنؤ۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کو مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سماج وادی پارٹی کے لئے ووٹ کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور بی ایس پی کی حمایت کریں، تاکہ بی جے پی کو شکست دی جا سکے. مایاوتی نے لکھنؤ واقع پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت میں مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی پالیسی سے لوگ پریشان ہیں اور دادری جیسے واقعات نے بی جے پی کی پول کھول دی ہے. ایس پی کی مذمت کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ باپ بیٹے تو اپنی ہی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں. مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے اکھلیش اور ملائم نے تصادم کا ڈرامہ رچا. سماج وادی پارٹی میں مچے اختلافات پر طنز کستے ہوئے بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ آخر سماجوادی پارٹی کو کانگریس کے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟ مایاوتی نے کہا کہ اکھلیش کے دور میں ریاست میں قانون و انتظام نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے. اتر پردیش میں اب تک 500 فسادات ہوئے ہیں. اکھلیش کو اچھے امیدوار نہیں مل رہے ہیں. ایسے میں لگتا ہے اب اکھلیش ہی کانگریس کا چہرہ بنیں گے. ریزرویشن کو لے کر بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ عوام انہیں سبق سکھائیگی. 

حج 2017 کے لئے عازمین نے آن لائن درخواست دینے کے عمل کا خاطر خواہ استفادہ کیا ۔۔ نقوی

ممبئی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور آزادانہ چارج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ عازمین نے حج 2017 کے لئے آن لائن درخواست دینے کے عمل کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ۔یہاں'' آل انڈیا حج و عمرا ٹور آرگنائزرس ایسوسی ایشن" کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں سفر حج کے لئے 2 جنوری، 2017 سے درخواست دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے جو آئندہ 24 جنوری تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار حج درخواست کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے ۔ اسی ماہ حج کی موبائل اپلی کیشن بھی لانچ کیا گیا ہے ۔جس سے لوگ کافی فاہدہ اٹھا رہے ہیں ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اب تک تقریباً 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سفر حج کے لئے درخواستیں دی ہیں جن میں سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن طریقے پر اور "حج کمیٹی آف انڈیا موبائل اپلی کیشن" کی ذریعہ درخواستیں دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن درخواست دینے کے عمل سے لوگوں کو حج کے عمل میں شفافیت آئے گی ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت حج 2017 کے دوران عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرانے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے جس کے لئے وزارت نے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ حج درخواست کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل / آن لائن کرنا اس سمت میں اہم قدم ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی عازمین کے تخفیف شدہ کوٹے کو بحال کردیئے جانے کی وجہ سے حج 2017 میں ہندوستان سے 34،500 زائد عازمین سفرحج پر جائیں گے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی حکومت اور ہندوستانی نمائندہ وفد کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہندوستانی عازمین کے کوٹے میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کئی برس کے بعدہندوستان سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران شاہ سلمان کی حکومت سے حاجیوں کی سہولیات، رہائش گاہ، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی وغیرہ کے اہم امور پربات چیت ہوئی تھی۔خیال رہے کہ حج 2016 میں ملک بھر کے 21 مراکز سے تقریباً 99،903 افراد نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کیا اور تقریباً 36 ہزار لوگوں نے پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعے حج ادا کیا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت نے سفر حج کے دوران عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرانے کے لئے ابھی سے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں ۔مکہ اور مدینہ میں حج کے دوران حاجیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹیوں کو ابھی سے عازمین کو تربیتی کیمپوں میں ٹریننگ دینے کے لئے اپنی کارروائی شروع کردینی چاہئے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت نے حاجیوں کو تربیت دینے کے لئے 10-15 منٹ کی ایک ڈاکیومنٹری فلم تیار کی ہے جس میں سفر حج کے دوران عازمین کے لئے حج کی تمام تفصیلات کے علاوہ ارکان حج پر مبنی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں ۔

بابر ، اورنگ زیب کی حکومت جیسی ہے ممتا سرکار:آر ایس ایس

نئی دہلی۔22جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) کولکاتہ میں کانفرنس کی اجازت نہیں دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس نے ریاست کی ممتا سرکار کا موازنہ اورنگ زیب اور بابر کی حکومت سے کی ہے ۔آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر نے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر مذہبی امتیازکی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے کام کرنے کا طریقہ مغل بادشاہ بابر اور اورنگ زیب جیسی ہوچکی ہے ۔ آ رایس ایس نے کولکاتہ میں 14جنوری کو ہندو سمیلن کا انعقا د کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے اجازت طلب کی تھی جسے حکومت نے مسترد کردا تھا ۔ کانفرنس کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن سنگھ بھاگوت خطاب کرنے والے تھے ۔آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے جو کام کیا ہے وہ مغل حکومت جیسا ہے جس میں مذہب کی بنیاد پر ہمیشہ بھیدبھاو کیا جاتا تھا اور کچھ متلون مزاجی کا نتیجہ تھا۔آرگنائزر نے مزید لکھا ہے کہ سنگھ جیسی ایک قومی تنظیم کو کانفرنس منعقد کرنے کی اجازت کے لئے اگر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے تو یہ نہ صرف بھیدبھاو کی مثال ہے بلکہ کئی معنی میں بے حد خطرناک بھی ہے ۔آر ایس ایس نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی طرح مغربی بنگال حکومت بھی مذہب کے نام پر ووٹ بینک کی سیاست پر اترآئی ہے یہ نہ صرف ہندو مخالف ہے بلکہ قوم مخالف بھی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا