English   /   Kannada   /   Nawayathi

جلی كٹو پر مظاہرہ ہندتو نظریاتی طاقتوں کے لئے ایک سبق : اسد الدین اویسی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

'ہم ان کے بیان اور سیاست سے متفق نہیں ہیں، ایک طرف وہ اقلیتوں کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، وہیں دوسری طرف جلی کٹو کے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ تیاگی نے الزام عائد کیاکہ اویسی اپنی سیاست سے بی جے پی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اسی منصوبے کی وجہ سے وہ بہار بھی آئے تھے۔ تیاگی نے یہ بھی کہا کہ وہ اویسی کے بیان پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

غریب طبقہ روزی روٹی کیلئے تنگی وپریشانی میں مبتلا ۔اسد الدین اویسی

سہارنپور ۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع) ملک کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوچکاہے غریب مزدور روزی روٹی کیلئے اپنے آپ سے جنگ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نوٹ بندی ملک کے عوام کیلئے بہتر قدم ہے اس سے بڑا مذاق ہوہی نہی سکتا، غریب کا درد غریبی سے گزرنے والا ہی جانے مودی کو غریبوں کے دکھ درد سے کوئی سرکار نہی۔ ان اہم خیالا ت کا اظہار یہاں کمشنری کے سینئر صحافیوں سے کرتے ہوئے مجلس اتحا دالمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے واضع کیاکہ کانگریس کا نعرہ ۲۷ سال یوپی بے حال کا کیاہوا اب کانگریس یہاں یوپی میں کیسے سائیکل پر سوار ہوگئی ہے ۔ شعلہ بیاں مقرر اویسینے صاف کہاکہ کانگریس کسی کا بھلا نہی چاہتی اور سماجوادی سرکار نے بھی مسلم اقوام کا ووٹ لیکر اسکو ٹھگاہے اگر ایسانہی ہے تو پھر حسب وعدہ سماجوادی سرکار نے مسلم قوم کو یوپی میں ابھی تک بھی۱۸ فیصد ریزرویشن کیوں نہی دیا؟ اویسی نے کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین کا مستقبل روشن ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت ہی نہی، آگے بولتے ہوئے تیز ترار قائداویسی نے کہاکہ نوٹ بندی ملک کی عوام کی پستی اور بربادی کا سبب بن چکاہے ملک آگے جانیکی بجائے نیچے کی جانب آرہاہے اور وزیر اعظم گفتار کے غازی بنے بیٹھے ہیں ملک کا اقتصادی ڈھانچہ برباد ہورہاہے سہارنپور دنیا میں نمبر ون کاروبار بھی تباہی کے دہانے پر ہے بیروزگاری بیتحاشہ بڑھی ہے مجلس اتحا دالمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بیباک انداز میں کہاکہ سیکولر جماعت ہے اور ہمیشہ سبھی مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے والی بڑی جماعت ہے بھارتیہ جنتا پارٹی ، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی سوچ بھی بڑے گھرانوں اور مفاد پرستی پر مبنی ہے اس سے قبل مقامی گاندھی پارک کے وسیع میدان میں اپنی پہلی اور شاندار کامیاب عوامی ریلی میں موجو دجمع غفیر کو خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحا دالمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہاکہ ہم عوام کے دلوں کو جوڑ کر ملک کو اور ہندو مسلمانوں کو ایک پلاننگ کے تحت تقسیم کرنے والے عناصر سے بچانا چاہتے ہیں اور اسی مقصد سے آپکے بیچ آئے ہیں آپنے سہارنپور کے عوام کا پیار اور جوش دیکھتے ہوئے کہا کہ میں آپکے لئے کچھ بہتر کرنے کے لئے آیاہوں آپ میرے امیدواروں کو ووٹ دیں میں ہمیشہ آپکے ساتھ موجود رہونگا۔ آپنے کہاکہ ان دنوں ملک کے حالات اچھے نہی ہیں عوام کی الجھنوں اور مشکلات کے ستر سے زیادہ دن بیت چکے ہیں مگر سبھی جماعتیں تماشائی بنی ہیں کسی کوبھی مجبور اور تنگ حال عوام کی فکر ہی نہی۔عوام کو کچھ راحت نصیب نہی ہوسکی ہے اویسی نے مرکزی حکومت کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیااور کہاکہ نوٹ بندی کی بیہودہ پلاننگ نے مرکزی سرکار کی پول کھول دی ہے اب عوام کو بھاجپا سے ہوشیار ہوجانا چاہئیقومی قائد نے کہاکہ سہارنپور کمشنری میں مظفرنگر کی تباہی اور مسلم طبقہ کی بربادی کے حالات کے بعد سہارنپور میں ہونے والے فساد کا درد بھی ہمارے بھولے بھالے عوام دیکھ چکے ہیں اب ہر کوئی امن کے ساتھ بیخوف رہکر زندگی گزارنا چاہتاہے۔ آج سہارنپور ضلع کے درجن بھر مقامات پر ہونے والی عوامی ملاقاتوں نے ثابت کر دکھایاکہ اسد الدین اویسی ایک با اثر اور پر کشش شخصیت کے مالک ہیں اور اگر آپ ایسے ہی آگے بڑھتے رہے تو جلد سیاسی مخالفین بھی اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ جلد ہی عوام لاکھوں کی تعداد میں پارٹی کے ساتھ جڑکر ایک نیا انقلاب کھڑا کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں اسی طرح جلد ہی اویسی کا یہ قدم اس اسمبلی چناؤ کے نتیجوں کو اثر انداز کریگا ۔ اس موقع پر کمشنری کی قابل ترین قائد اور مقامی امیدار میڈم تلعت خان نے بھی اپنے خیالات سے عوام کے دلوں کو چھوا اور تالیاں بجانیکو مجبور کر دیا کل ملکر کل کی یہ شاندار تقریب اور ریلی تلعت خان کی کاوشوں اور مقبولیت کاہی نتیجہ ہے۔ 

جلّی کٹّو پر پابندی کے خلاف تیسرے روز بھی ہزاروں افراد کا دھرنا

ریاستی وزیراعلیٰ کی مظاہرین کو پابندی ختم کرانے کی یقین دھانی،ترمیمی بل جلد اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

چنائی۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع)ریاست تمل ناڈو میں ہزاروں افراد بل فائٹنگ سے مشابہ صدیوں پرانے کھیل جلّی کٹّو پر پابندی کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے اوردھرنا دیاگیا،ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں افراد نے منگل کی رات سے ریاستی دارالحکومت چنائی میں ساحل سمندر کے قریب مرینا کے علاقے میں دھرنا دیا ہوا ہے،مظاہرین کا کہناتھا کہ یہ ان کا روایتی کھیل ہے اسے کبھی بھی بند نہیں ہونے دیں گے،ریاست کی حکومت کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے مطالبے کو رد کر دیا گیا جس کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ نے ترمیمی بل تیار کرلیا ہے اوراسے جلد منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیے جانے کا بھی اعلان کیاگیا ۔ ایسے ہی مظاہرے ریاست کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے گئے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو مظاہرے میں شامل ہونے کے لیے کہا جارہا ہے۔تمل فلم اداکاروں وجے، جی وی پرکاش کمار اور سوریا سمیت دیگر فنکاروں نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تاہم کچھ اداکاروں اورجانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کارکنوں نے اسے جانوروں پر ظلم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کی حمایت کی ہے۔جلی کٹو روایتی طور پر جنوری کے مہینے میں پونگل تہوار کے موقع پر کھیلا جاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بیل کے بیچھے دوڑتے ہیں تاکہ وہ اس کے سینگھوں پر بندھے ہوئے انعامات حاصل کر سکیں۔تاہم پابندی کے بعد گذشتہ دو سال سے بڑے پیمانے پر یہ کھیل منعقد نہیں کیا گیا۔ تاہم اس سال کچھ لوگوں نے 14 جنوری کو یہ کھیل منعقد کیا اور بعد میں اس نے ریاست میں اھٹجاج کی شکل اختیار کر لی۔سپریم کورٹ نے 2014 میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کھیل پر پابندی عائد کر دی تھی اور 2016 میں اسے چیلنج کیے جانے کے بعد بھی اس پر پابندی برقرار رکھی تھی۔ یہ کھیل 2000 سے زائد سال قدیم ہے اور جدید دور میں کھیلا جانے والا قدیم ترین کھیل تصور کیا جاتا ہے۔اس پابندی پر ریاست کی سیاسی جماعتوں اور ثقافتی تنظیموں نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ جلی کٹو ان کا ثقافتی ورثہ ہے۔گذشتہ کئی سالوں کے دوران بہت سے لوگ ان مقابلوں میں زخمی ہو چکے ہیں اور یا پھر جانوروں کے پیروں تلے کچلے جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر افراد، بشمول شائقین، بھی بری طرح زخمی ہو چکے ہیں۔

مولانا کلب جواد نقوی کی تصویر کے غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہوگی 

مولاناکے پرسنل سکریٹری نے سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کو آگاہ کیا 

لکھنؤ۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع)سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کے ذریعہ مختلف بینروں اور ہورڈنگوں پر مولانا سید کلب جواد نقوی کی تصویر کوسیاسی مفاد کے لئے استعمال کئے جانے پر مولانا کلب جواد نقوی کے پرسنل سکریٹری عمران نقوی نے ناراضگی کا اظہاکرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا غیر قانونی ہے ۔اگر جلد ہی ان تمام بینروں اور ہورڈنگوں سے مولانا کلب جواد نقوی کی تصویر نہیں ہٹائی گئی تو اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔عمران نقوی نے کہاکہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کسی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کی حمایت نہیں کی ۔لہذا اس تنا ظر میں اشتہاری بینروں اور ہورڈنگوں پر انکی تصویر کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے اگر ان تصویروں کو اشتہاری بینروں اور ہورڈنگوں سے ہٹایا نہیں گیا تو ہم قانونی کاروائی پر مجبور ہونگے۔ عمران نقوی نے کہاکہ ماہ محرم الحرام میں مولانا کلب جواد نقوی کی تصویر کا استعمال عزاداری کے حوالے سے کیا گیا تھا مگر اب سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے لہذا یہ اقدام برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مولانا کلب جواد نقوی نے صرف عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹوں کا فیصد کم رہتاہے ۔مولانا نے کسی سیاسی جماعت یا کسی سیاسی رہنما کی حمایت نہیں کی ۔عمران نقوی نے کہاکہ سوشل میڈیا بھی اسکے دائرہ میں آتاہے ۔اگر سوشل میڈیا یا اسکے علاوہ اور کہیں بھی مولانا کلب جواد نقوی کی تصویر کا غلط استعمال کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

پروفیسر ایف ایس شیرانی کو ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم نے اعزاز سے نوازا

طلباء ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کرکے شخصیت کو تشکیل دیں۔پروفیسر ایف ایس شیرانی

علی گڑھ۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی ساہتیہ سنسکرتی سنگم ادبی تنظیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کورڈینیٹر پروفیسر ایف شیرانی کا ان کی تعلیمی ،ثقافتی ،اور ریسرچ خدمات کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ایف ایس شیرانی کے اے ایم یو کی ترقی میں کی گئی خدمات کو بھی سراہا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر جی ایف صابری نے کہا کہ کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کورڈینیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی نے اے ایم یو کی ترقی میں اہم کردار نبھایا ہے۔یہی نہیں انھوں نے یونیورسٹی کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی خاصا فروغ دیا ہے۔انھوں نے سات روزہ ریسرچ میتھڈولوجی پر منعقدہ ورکشاپ میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ سر سید نے مختلف مواقع پر کہا تھا کہ طلبا کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی شریک ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سر سید کے خیالات کے عین مطابق پروفیسر شیرانی نے اے ایم یو میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے اس سے طلبا ء کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوا اور انھوں نے عالمی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جسیم محمد اور ڈاکٹر جی ایف صابری نے پروفیسر ایف ایس شیرانی کو سر سید یادگاری نشان اور شال کے ذریعہ اعزاز سے نوازا۔ پروفیسر ایف ایس شیرانی نے اعزاز قبول کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو طلباء کی پوری زندگی کو مختلف جہت عطا کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ طلباء اپنا وقت کلچرل پروگراموں میں بھی لگایءں تاکہ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مسرور ،علی تقوی،اور عمار خان وغیرہ موجود رہے۔ 

نکسلی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

نارائن پور۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکہ سے ایک ہی خاندان کی ایک کم سن لڑکی سمیت تین قبائلی خواتین ہلاک ہو گئیں۔ واقعہ میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہیں جن میں چھ ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 16 کلومیٹر دور کروسنار تھانے کے تحت گاؤں کمنار کے جنگل میں کل شام ایک ہی خاندان کی عورتیں بیر توڑنے گئی تھیں۔ اسی دوران ماؤنوازوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں آیت سلم (35)، ڈالي سلم (30) اور منائے سلم (15) کی موت ہو گئی۔ زخمیوں میں سونوتي (25)، موگلی (30)، رسنتي (12) اور دیو راج (6 ماہ) شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج نارائن یور ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے ، جو خطرے سے باہر ہیں۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس پارٹی اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو بھی بھیجا گیا ہے ۔

تلنگانہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی

حیدرآباد۔21جنوری:2017 (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے H1N1وائرس پھیل رہا ہے ۔ گاندھی اسپتال میں 18دنوں سے 15 سے زائد سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ سوائن فلو سے متاثر افراد کو علحدہ وارڈ میں رکھا جارہا ہے ۔ گزشتہ سال اگست سے اس سال جنوری تک کئی افراد سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ آنے والے ایک ہفتہ تک سردی کی شدت جاری رہے گی جس سے سوائن فلو کے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ذیابیطس ' حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو اس وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ سوائن فلو کی علامات کے ساتھ اسپتال سے رجوع ہونے والے مریضوں کے خون کے نمونوں کو حاصل کرتے ہوئے جانچ کے لئے لیب بھیجا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرس نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ڈاکٹرس نے کہاکہ سردی کی لہر میں اضافہ کے سبب سوائن فلو کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ان ڈاکٹرس نے کہاکہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد کو کافی احتیاط کرنا چاہئے ۔ہرروز سوائن فلو کی علامات کے ساتھ کئی مریض گاندھی اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا