English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر میں رابطہ ملت کے زیرِ اہتمام کُل جماعتی ’’اتحاد ملت کانفرنس‘‘ کا کامیاب انعقاد(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مولانا مقصودعمران رشادی خطیب وامام جامع مسجد سٹی مارکیٹ بنگلور نے اپنی تقریر میں بتایاکہ قبائل درقبائل ، محلہ در محلہ پہنچ کر اللہ کے رسول دعوت دیاکرتے تھے اور سب کو جوڑتے تھے۔ ہمیں چاہیے کہ آپ کی اتباع میں کبھی امت کو توڑنے والی بات نہ کرنا ، کبھی کسی مکتب فکر کے بارے میں طعن وتشنیع سے کام نہ لینا۔ بیدر سے ایک ایسا پیغام لوگوں تک پہنچے کہ ہر فرد ایک دوسرے سے مربوط ہوجائے ۔ مولانا محمد اطہراللہ شریف امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنی تقریر میں اتحادملت کا پورانقشہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ آئند ہ کیاکام کرنا ہے۔ اور زور دے کر کہاکہ اتحادملت فریضہ ہے ، یہ اتحاد صرف جلسہ تک محدو د نہ ہو۔ اتحادہی ہمیں اللہ تعالی کی مغفرت اور اس کی جنت تک پہنچاسکتاہے۔ جہاں کہیں اتحاد میں رخنہ پڑنے کااندیشہ ہو بروقت اس کا نوٹس لے کر معاملہ کو رفع دفع کرنا رابطۂ ملت کے ذمہ داران کا فوری فریضہ ہے۔جناب محمدرفیق احمد نائب صدر تنظیم رابطۂ ملت ضلع بیدر اور مولانا مجیب الرحمن قاسمی امام وخطیب مسجد عائشہ بیدرنے بھی خطاب کیا۔ مولانا سید عبدالوحیدقاسمی صدر تنظیم رابطۂ ملت ضلع بیدر نے کانفرنس کی صدارت کی۔ بیدر، بسواکلیان، ہمناآباد، اوراد، بھالکی ، بگدل ، منااکھیلی ، چٹگوپہ ، کمٹھانہ ، منہلی جیسے بیسیوں دیہات سے لوگ اس کانفرنس میں شامل رہے۔ پروگرام کاآغاز حافظ وقاری محمد صلاح الدین مہتمم جامعہ اسلامیہ محمودگاوان بیدر کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔جنا ب سید صغیر احمد صدرا نجمن خادم الحجاج اور محمدعبیداللہ خان عطاری نے نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ جناب محمد آصف الدین جنر ل سکریٹری تنظیم رابطۂ ملت ضلع بید رنے افتتاحیہ واستقبالیہ کلمات کہنے کے علاوہ کانفرنس کی نظامت بھی بہتر طورپر انجام دی ۔۔ مولانا مفتی عبدالغفار رکن عاملہ کے شکریہ کلمات پر کانفرنس اختتام کو پہنچی۔ کانفرنس کے پیغام سبھوں تک پہنچانے کیلئے جگہ جگہ ایل سی ڈیز کااہتمام کیاگیاتھا۔ ایک اندازے کے مطابق 5ہزار سے زائد لوگ شریک رہے۔***

حکومتِ کرناٹک سے جاری کردہ اوقافی فنڈ میں بڑی دھاندلی 

درگاہ حضرت پیر بالےؒ کو منظور کردہ فنڈ دیگر اوقافی ادارہ کے کھاتے کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل 

بیدر۔18؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔جناب احمد محی الدین قیصر صدر محلہ کُلثوم گلی بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ محکمہ اوقاف کرناٹک میں بے شمار دھاندلیاں ہورہی ہیں ۔بیدر شہر کے محلہ کُلثوم گلی میں واقع درگاہ حضرت پیر بالے ؒ جو اوقاف میں درجِ رجسٹرڈ ہے ۔ اور با ضابطہ اس درگاہ کی انتظامی کمیٹی بھی درجِ رجسٹرڈ ہے۔ محکمہ اوقاف کرناٹک حکومت کی جانب محلہ کُلثوم گلی بیدر میں واقع درگاہ حضرت پیر بالے ؒ کو Renovationکیلئے 2.50000ہزار وپیے منظور ی کی آرڈر کاپی جس کا ریفرنس نمبر GO No. MWD/21/WGA/2014 Dated:15-12-2014 at Sl No:25 جو بیدر ضلع وقف دفتر کو ہیڈ آفیس اوقاف بنگلور سے بھیجی گئی ۔ اور درگاہ ہذا کی کمیٹی نے اس فنڈ کے حصول کیلئے تمام ضروری دستاویزات دفتر ضلع بیدر اوقاف میں داخل کردئیے۔مگر افسوس کہ ہیڈ آفیس بنگلور سے مذکورہ بالا درگاہ کا فنڈ دیگر اوقافی جائیداد کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا گیا ۔اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی درگاہ حضرت پیر بالے ؒ محلہ کُلثوم گلی بیدر کی کمیٹی نے دفتر بیدر ضلع اوقاف سے رجوع ہوکر اس معاملہ کے تعلق سے پوچھا گیا توبیدر ضلع اوقاف دفتر کے ذمہ داران نے بتایا کہ آپ کی درگاہ کا فنڈ ہیڈ آفیس اوقاف بنگلور سے ہی دیگر اوقافی جائیداد کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ضلع اوقاف کے دفتر میں آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے کہ منظورہ کردہ فنڈ درگاہ حضرت پیر بالے ؒ محلہ کُثوم گلی کو منظور ہوا ہے ۔اس میں ضلعی اوقافی آفیسر ذمہ دار نہیں ہے بلکہ ہیڈ آفیس اوقاف بنگلور میں ہی اس طرح کا معاملہ ہوا ہے۔جناب احمد محی الدین قیصر نے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ کرناٹک میں ایسے کئی اوقافی ادارے ہیں‘ جنھیں محکمہ اوقاف حکومتِ کرناٹک سے امداد منظور ہوجاتی ہے مگر وہ امداد ہیڈ آفیس بنگلور میں بندر بانٹ ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کے عملہ کی بد عنوانی اور نام نہاد متولی حضرات کی غنڈہ گردی موقوفہ جائیداد کو مال غنیمت کی طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔بے ضمیری ‘بد نیتی اور بے ایمانی جب درجہ پر پہنچ جاتی تو اصلاح کیلئے بھی سخت اقدامات ضروری ہوجاتے ہیں ۔آزادی کے بعد مسلمانوں کو جن مُختلف سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں سے ایک سلگتا ہوا مسئلہ وقفیہ جائیدادوں کے تحفظ اور اس کی آمدنی کا مناسب استعمال ہے۔ جناب احمد محی الدین قیصر صدر محلہ کُلثوم گلی بیدر نے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ وہ اس ضمن میں ہیڈ آفیسر بنگلور کے ذمہ داران اور نام نہاد متولی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائیں گے اور ریاستی حکومت کرناٹک سے مطالبہ کریں گے کے وہ اس معاملہ کی انکوائری کرائے تاکہ مذکورہ بالا درگاہ کو جو فنڈ منظور کیا گیا ہے وہ فنڈ اُسی درگاہ کو مل سکے ۔***

بیدر میں مجلس کی رکنیت سازی کا آغاز

بیدر۔18؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔جناب محمد جمیل الدین اور سمیر منیار میڈیا انچا رج مجلس بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کی جانب سے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری انجینئر کی جانب سے اس مہم کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی جو تمام شہر میں ممبر سازی کی نگرانی کرے گی اور تمام عوام کو مجلس کی جانب سے راغب کرے گی۔ اس سلسلہ میں مُختلف وارڈس میں ذمہ داروں کو ممبر سازی کی ڈائریاں دفتر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین نزد گاوان چوک بیدر پر تقسیم کی گئیں اور سب سے پہلے صدر مجلس کے ہاتھوں سرپرست مجلس بیدر و سنئیر قائد جناب محمد حبیب الرحمن کی رکنیت کی تجدید کی گئی ۔21رکنی کمیٹی کے اراکین کے نام اس طرح ہیں جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر9900137481‘ جناب محمد حبیب الرحمن 9341301552‘ جناب محمد عاطف پٹیل ایڈوکیٹ 9342647016‘ عبدالعزیز منا مجلسی رکن بلدیہ بیدر 9341005510‘ مسٹر سنیل شیو آنند وٹے مجلسی رکن بلدیہ بیدر 8088723575‘ جناب وسیم کرمانی 9632773258‘ جناب سید جواد علی9591979286‘ مرزا فہیم بیگ 8088401402‘شیخ اظہر 9902126310‘ صابر علی انعامدار9740350772‘ جمیل الدین 9036105253‘عبدالکریم8880656102‘ مرزا صفی اُللہ بیگ 99862488448‘ سید مُختار 9738071612‘محمد ساجد پاشاہ 9019369277‘محمد سراج قریشی 8550001119‘محی الدین پٹیل 9972453747‘شیخ شکیل 9738600678‘شاہ فتح اُللہ قادری الملتانی عرف ابو قادری 9663913786‘صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری نے بیدر کی عوام بالخصوص نوجوانوں سے گذارش کی ہے کہ وہ کور کمیٹی کے کسی بھی ممبر سے رابطہ پیدا کرتے ہوئےAIMIMکے رکن بن سکتے ہیں ۔ہندوستان میں سماجی و سیاسی تبدیلی کیلئے مسلمانوں‘ دلتوں‘ پسماندہ اور کمزور طبقات کے حقوق کو حاصل کرنے اور اُن پر ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کے تدراک کیلئے آج مجلس ہی ملک کے سیاسی اُفق پر اُبھرتی ہوئی طاقات ہے۔ انھوں نے مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین سے بھی خواہش کی ہے کہ اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل اور کہا کہ عورتیں گھر بیٹھے یہ کام کرسکتی ہیں جس سے ایک نیا انقلاب آئے گا۔***

عوامی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ‘عوام کی ضرورت میں کام آنا ہی صحیح انسانیت ہے 

ایس پی بیدر کی جانب سے آٹوڈرائیورس میں لائسنس اور یونیفارمس تقسیم 

بیدر۔18؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔عوامی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ‘عوام کی ضرورت میں کام آنا ہی صحیح انسانیت ہے ۔ اور ایک آٹو ڈرائیور کا پیشہ حقیقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ اس پیشہ سے وابستہ ہونا اور لوگوں کو اُنکی ضرورت میں کام آنا اور انہیں منزل مقصود تک لے جانا ایک ذمہ دار انہ فعل ہے ایک آٹو ڈرائیور نہ صرف یہ کام کرتے ہوئے اپنی گذربسر کا سامان کرتا ہے بلکہ اپنا نام بھی پیدا کرتا ہے اور مرنے کے بعد بھی لوگ اُسے یا دکرتے رہتے ہیں ایسی بہت سی مثالیں آٹو ڈرائیور وں نے قائم کی ان خیالات کا اظہار ایس پی بیدر مسٹر پرکاش نکم نے پولیس پریڈ گراونڈ میں منعقد روڈ سیفٹی ویک کی تقریب میں کیا ۔ اور اس موقع پر ایکتا آٹور یکشا یونین ‘ بیدر کی نمائندگی پر کئی آٹور کشاڈرائیوروں کو مفت یونیفارم اور لائنس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بیدرمسٹر ہری بابو نے بھی آٹو ریکشا ڈرائیوروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل آواری کریں ۔ آٹو ریکشا کو حد سے زیادہ تیزی سے نہ چلا ئیں مسافروں کی ہمیشہ ہمدردی و رہنمائی کریں ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ایکتا آٹو ریکشا ڈرائیورس آسوسی یشن کے صدر وسماجی رہنما جناب سید وحید لکھن نے بھی خطا ب کیا اور کہا کہ بیدر ایس پی مسٹرپرکاش نکم نے آٹو ڈرائیورس میں مفت یونیفارم اور لائنس وغیرہ تقسیم کرتے ہوئے اپنی انسان دوستی اور غریب پروری کا ثبوت دیا ہے اس سے عوام اور آٹو ڈرائیور س پر پولیس کا مثبت اثر پڑا ہے میں اُن کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔مزید کہا کہ بیدر ایس پی نے اپنی کار کردگی میں کئی اچھے کام کئے ہیں ۔ جس میں انہوں نے میلا دالنبی ؐکے موقع پر اپنے خون کا عطیہ بھی دیا اُن کے انہیں کارناموں سے اُنہوں نے عوام کے دل میں جگہ بنا لی ۔انہوں نے آٹو ڈرائیور س سے کہا کہ وہ ہمیشہ یونیفارم پہنا کریں اور تمام کا غذات اپنے ساتھ رکھیں اس سے عوام پر اُن کا اچھا اثر پڑے گا اور وہ یہ سمجھیں گے کہ یہ آٹو ڈرائیور بہت ٹھیک شخص معلوم ہوتا ہے اور اس سے اُنکی کمائی بھی بڑے گی دُعا وں کے بھی مستحق ہوں گے ۔ اس موقع پر100 آٹو ڈرائیورس کو یونیفار م اور لائنس مفت دئے گئے۔ اس تقریب میں محمد شاکر سکریٹری ‘ محمد سلیم سٹی پریسیڈنٹ‘سنجو کمار ‘محمد شریف ‘اسلم ‘ اراکین ایکتا آٹو ڈرائیورس اسوسی یشن بیدر بھی شہ نشین پر موجود تھے ۔جلسہ کی کاروائی سی پی آئی ٹریفک راگھویندر نے چلائی ۔ جناب وحید لکھن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آٹو ڈرائیور س کیلئے پلاٹ ورہائشی مکانات کیلئے حکومت وانتظامیہ سے نما ئندگی کریں گے آٹو ڈرائیورس کے بچوں کی بنیاد ی وا علیٰ تعلیم کیلئے بھی رعائتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اِن کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشش کرتے رہیں گے اور ہمیشہ اُن کی مدد کے لئے کوشاں رہیں گے ۔*** 

ملک بھر میں دینی مدارس کے فارغ حفاظ طلباء ‘ اور دینی مدارس میں تعلیم کا انقطاع کرنے والے طلباء کو مولانا آزاد فاؤنڈیشن سے امداددینے کی تجویز

بیدر۔18؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کے بشمول مولانا آواد ایجوکیشن فاؤ نڈیشن اور مدارس کے نمائندوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج ) و پارلیمانی امور جناب مُختار عباس نقوی سے نئی دہلی میں ان کے دفتر پر ملاقات میں کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدرکرناٹک نے وزیر موصوف کے سامنے تجویز پیش کی کہ ملک بھر میں دینی مدارس کے فارغ حفاظ طلباء ‘ اور دینی مدارس میں تعلیم کا انقطاع کرنے والے طلباء کو مولانا آزاد فاؤنڈیشن سے امداد دی جائے ۔وزیر موصوف نے اس تجویز کو سنجیدگی سے سماعت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مثبت اقدام اُٹھانے کا تیقن دیا ۔***

بیدر ڈسٹرکٹ آٹو رکشاء اینڈ آٹوٹرالی ڈرائیورس یونین کی کامیاب نمائندگی

بیدر۔18؍جنوری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔بیدر ڈسٹرکٹ آٹو رکشاء اینڈ آٹوٹرالی ڈرائیورس یونین کا ایک وفد اختر رحمن صدر یونین کی صدارت میں آرٹی.اُو.بیدر سے ملاقات کرکے فیس اور پینالٹی میں اضافہ کے ضمن میں نمائندگی کی۔ جس کو قبول کرتے ہوئے آرٹی او نے 28؍ڈسمبر 2016تک بھر ی گئی پینالٹی کو ہی اداکرنے کو کہا اور بتایا کہ 29-12-2016سے ہرروز 50روپیئے کے حساب سے پینالٹی اداکرنی ہوگی۔ یونین کی اس کامیاب نمائندگی سے غریب آٹو ڈرائیور، آٹوٹرالی ڈرائیورس کو سکون کی سانس لینے کا موقع ملا۔ ورنہ کچھ ڈرائیورس نے اپنے آٹورکشاء بند کردیئے تھے۔ یونین کی اس کامیاب نمائندگی میں جناب اختر رحمن ، محمد یونس صدیقی ، ناگشٹی پاٹل ،محمد رفیع عرف ببلو، الحاج سیّدمقصود علی ، سیّد تاج الدین ، عبدالرشید ، محمد حسین ، شادول خان، بسواراج ، قمر میاں،عبدالقدیر املاپور، عبدالرؤف ، عبدالجبار گاوان چوک، محمد جاوید درگاہ پورہ، محمد شوکت ، شیوکمار گادگی، راجیش شامل تھے۔ اس بات کی اطلاع مذکورہ یونین کے جنرل سکریٹری جناب سیّد مقصودعلی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔ ***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا