English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال انڈیا کا دو روزہ عظیم الشان دسواں سالانہ تربیتی اجلاس و جلسۂ عام

share with us

۴؍فروری ۲ بجے دوپہر تربیتی اجلاس کی افتتاحی نشست منعقد ہوگی جس کی صدارت مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت الال فرمائیں گے ۔ قاری محمد شعیب شرف الدین شرفی کی قرأت سے اجلاس کا آغاز ہوگا اور خطبۂ استقبالیہ مولانا وسیم الحق ندوی دیں گے اور مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی رفاہی خدمات کے طریقۂ کار اور موثر نظم و نسق سے متعلق ہدایات دیں گے۔ اس تربیتی اجلاس میں دس ریاستوں میں قائم ساٹھ سے زائد شاخوں سے نمائندہ اشخاص تشریف لائیں گے اور اپنے اپنے علاقہ کی غربت اور احوال اور وہاں پر انجام دی جارہی رفاہی خدمات کی تفصیلات پیش کریں گے اور تربیتی اجلاس میں مندرجہ ذیل علماء کرام و عمائدین شہر کو بطور خاص مدعو کیاگیا ہے : 
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب ۔ڈاکٹر شیخ جہانگیر نظام الدین صاحب۔ حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب ۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب۔ حضرت مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صاحب۔ حضرت مولانا محمدعبدالقوی ۔ حضرت مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر صاحب۔ حضرت مولانا رحیم الدین انصاری صاحب۔ حضرت مولانا ارشد علی القاسمی صاحب ۔ حضرت مولانا حسام الدین عرف جعفر پاشاہ صاحب۔ جناب محمد اظہر الدین صاحب سکریٹری جماعت اسلامی 145 تلنگانہ ۔ حضرت مولانا عبدالملک مظاہری صاحب۔ حضرت مولانا سید بشیراحمد حسامی صاحب۔ حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب ۔ مولانا شفیق عالم جامعی ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب ۔ مولانا خالد احمد قاسمی صاحب ۔ ڈاکٹر ایم اے رفیق صاحب۔ ڈاکٹر محمد افتخار الدین صاحب۔ 
دو روزہ تربیتی اجلاس میں شاخوں کے صدور سے مشاورت بھی ہوگی اور اہم ترین فیصلے بھی کئے جائیں گے اور تنظیمی امور سے متعلق مرکز کی ہدایات بھی دی جائیں گی ۔ اس تربیتی اجلاس کی ایک نشست میں حضرت مولانا سیدسلمان حسینی ندوی صاحب کا تربیتی خطاب بھی ہوگا اور مدعو علماء کرام بھی اپنے تاثرات بیان کریں گے۔ 
۵؍فروری بعد نماز مغرب اسی مقام پر عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہوگا جس میں دس ریاستوں سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے علاوہ شہر کے عمائدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ جلسۂ عام کا آغاز قاری عبداللہ کلیمی کی قرأت سے ہوگا۔ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب صدارت فرمائیں گے ۔ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نظامت فرمائیں گے اور حضرت مولانا محمد فصیح الدین ندوی صاحب خطبۂ استقبالیہ دیں گے۔ جلسۂ عام میں تمام شاخوں کی خدمات میں مومنٹوز پیش کئے جائیں گے ۔ مرکزی صفابیت المال کی خدمات پروجیکٹر سے پیش کی جائیں گی ۔ مرکزی صدر کا خطاب ہوگا اور ملک کی نامور شخصیت حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا کلیدی خطاب ہوگا۔ ساڑھے دس بجے شب جلسۂ عام کا اختتام ہوگا۔ جلسۂ عام میں خواتین کیلئے پردہ کا نظم بھی کیاگیا ہے۔ 
جمیع ٹرسٹیانِ صفا بیت المال نے خواص سے خصوصاً اور عوام سے عموماً شرکت کی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا