English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ کشتی حادثے میں اب تک 24 افراد ہلاک، وزیر اعظم مودی کا اظہار رنج وغم(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار اگروال نے ہفتہ کو کہا کہ ریسکیو آپریشن تاریکی کے چلتے کچھ وقت کے لئے روک دیا گیا تھا۔ وہ اتوار کی صبح بحال ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، شہری انتظامیہ اور پولیس محکمہ کے افسران رات بھر اس علاقے پر نظر رکھیں گے اور صبح کشتی حادثے کی زد میں آنے والوں کی تلاش شروع کریں گے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بادی النظر میں معلوم ہوتا ہے کہ بیچ پانی میں کشتی زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے یا دیگر مقامی کشتی کی ٹکر سے ڈوب گئی۔ یہ حادثہ دوسری طرف سے سمبل پور ديرا سے تقریبا 200 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ اس طرف سارن ضلع کا سونپور ہے۔ بتا دیں کہ حادثے میں 24 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ بچائے گئے لوگوں کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت کشتی میں 70 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ معلومات کے مطابق کشتی میں سوار لوگ مکر سنکرانتی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد پتنگ بازی فیسٹیول میں حصہ لینے گئے تھے اور شام کو واپس لوٹتے وقت گنگا ندی میں یہ حادثہ ہو گیا۔ 

بیڑ میں قرض کے بوجھ تلے دبے کسان شیخ عبدالکریم نے عاجز آ کر کر لی خودکشی

بیڑ ۔ ۔15جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)بیڑ شہر کے قریب واقع گاؤں واکناتھ پور موضع کے کسان شیخ یوسف شیخ عبدالکریم نے آج صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جس کے بعد بیڑ ضلع کسانوں کی ہو رہی خودکشیوں کی تعداد میں مزید ایک اور کا اضافہ ہوگیا ۔بیڑ تعلقہ میں شہر سے قریب دیہات واکناتھ پور کے رہائشی شیخ یوسف شیخ عبدالکریم ( عمر 60 سال ) جو کہ گذشتہ کئی مہینوں سے معاشی دشواریوں کا شکار تھے آج صبح اپنے گھر کے سامنے کے برگد کے درخت سے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔شیخ یوسف کے فرزند شیخ شوکت نے بتا یاکہ مرحوم نے بینک آف انڈیا سے دو سال پہلے قرض لیا تھا ، اس کے علاوہ مرحوم نے گاوں کے نجی ساہوکار وں سے بھی کھیتی کرنے کے لیے قرض لیاتھا ، لیکن اس سال زیادہ بارش ہونے کے سبب گاؤں کی ندی میں باڑھ آگئی اور اس ندی نے ہماری تمام فصل برباد کرکے کھیت کی مٹی بھی اپنے ساتھ بہا لے گئی ۔ بینک آف مہاراشٹر کے قرض کے ساتھ ہی ساتھ نجی ساہوکار انہیں پیسوں کے لیے پریشان کرنے لگے جس کی وجہ سے مرحوم بہت ذہنی تناؤ میں تھے ۔ بینک آف مہاراشٹر اور نجی ساہوکار کا قرض کیسے ادا کریں، اس بات کو لے کر وہ ہمیشہ بہت پریشان رہتے تھے ۔ اسی پریشانی کی وجہ سے انھوں نے آج پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔

اورنگ آباد کے واحد یونانی دواخانہ کو شہر بدر کرنے کی کوشش، ایم آئی ایم کا شدید ردعمل کا اظہار

اورنگ آباد :۔15جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) گزشتہ 64 برسوں سے اورنگ آباد شہر کے قلب میں واقع ضلع پریشد کےتحت چلنے والے یونانی دواخانے کو شہر سے پچاس کلو میٹر دو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ضلع پریشد کے اس اقدام پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے بھی دواخانہ کی منتقلی کی سخت مخالفت کی ہے ۔اورنگ آباد شہر کی قدیم مسلم اکثریتی بستی میں واقع ضلع پریشد کا یہ یونانی دواخانہ سن 1953 میں قائم کیا گیا تھا۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک اس دو خانے میں محض دو روپئے فیس پر مریضوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔ دواخانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں تمام امراض کا علاج کیا جاتا ہے ۔ یونانی دواخانہ قلب شہر میں ہونے کی وجہ سے دواخانہ کےاو پی ڈی سیکشن میں غریب اور ضرورتمند مریضوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہر مہینےڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس یونانی دواخانے سے مستفید ہوتے ہیں ۔دواخانےکا او پی ڈی سیکشن صبح دس بجے سے ساڑھے تین بجے تک کھلا رہتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دور دراز کے مقامات سے بھی مریض یونانی اسپتال پہنچ کر اپنا علاج کرواتے ہیں۔تاہم اب اس دواخانہ کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل اور مقامی سماجی کارکنوں نے اس کی منتقلی کی شدید مخالفت کی ہے ۔ ایم آئی ایم لیڈر نے اس سلسلہ میں ضلع پریشد کے سی ای او سے بھی باضابطہ طور پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے ۔اورنگ آباد شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس دواخانہ کو شاہ جہاں پور منتقل کردیا گیا تو شہر اور اطراف کے مضافات کے ہزاروں غریب افراد ایک بہترین سہولت سے محروم ہوجائیں گے ۔ ای ٹی وی ٹیم نے اس سلسلہ میں ضلع پریشد سی ای او راج کمار اردڑے سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ، لیکن سی ای او سےملاقات نہیں ہوسکی ۔

ایمیزون نے ترنگے کے بعد اب مہاتما گاندھی کی توہین کی ،چپل پر بنا ئی تصویر

نئی دہلی :۔15جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) غیر ملکی کمپنی ایمیزون باز نہیں آ رہا ہے۔ قومی پرچم ترنگے کی توہین کے بعد اب اس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی توہین کی ہے۔ اس مرتبہ آن لائن کمپنی نے مہاتما گاندھی کی تصویر والی سليپرچپل کو فروخت کے لئے ویب سائٹپر ڈالا ہے۔ خیال رہے کہ دو دن قبل ہی ایمیزون نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے سخت رد عمل کے بعد ترنگے والے ڈورمیٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔ایمیزون ڈاٹ کام پر فروخت ہورہے اس پروڈکٹ کی قیمت 16.99 ڈالر، یعنی ہندوستانی کرنسی 1190 روپے ہے۔ اس سلیپر میں ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر لگائی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ایمیزون کینیڈا کی ویب سائٹ پر ہندوستانی قومی پرچم ترنگے کی تصویر والے ڈورمیٹ فروخت کی جارہی تھی۔ ایک صارف نے اس کی اطلاع وزیر خارجہ سشما سوراج کو دی، جس پر انہوں نے خبردار کیا تھا کہ کمپنی غیر مشروط معافی مانگنے کے ساتھ ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے، نہیں تو کمپنی کے حکام کا ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔

پنے جرمن بیکری بم دھماکہ 2010 کیس : قتیل صدیقی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ

پنے : ۔15جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع)جرمن بیکری بم دھماکہ معاملہ میں گرگتار کئے گئے قتیل صدیقی کے اہل خانہ کو بھلے ہی حکومت نے پانچ لاکھ کی رقم طور معاوضہ دئے جانے کا اعلان کیا ہو ، لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کو اس وقت ہی قرار ملے گا، جب اس واردات کو انجام دینے والے اصل مجرموں کو ان کے کیے کی سزا ملے گی ۔خیال رہے کہ قتیل صدیقی کوپنے کی یروڈا جیل میں دوران حراست قتل کردیا گیا تھا۔ شردموہول اور الوک بھالے راؤ نامی بدمعاشوں نے ہائی سیکورٹی انڈا سیل میں قتیل کا قتل کردیا تھا۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ہدایت پر جیل نے قتیل صدیقی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا ہے۔قتیل صدیقی کا تعلق بہار کے دربھنگہ ضلع سے تھا۔ قتیل صدیقی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قتیل کو انصاف اسی وقت ملے گا ، جب اس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات کے لئے جاری کیا منشور، خواتین کے مسائل پر زور

پنجی۔۔15جنوری:2017(فکروخبر/ذرائع) عام آدمی پارٹی (آپ) نے گوا میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کل اپنا منشور جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ساحلوں پر خواتین کے لئے خواتین لائف گارڈ، چینجنگ کمرے اور بیت الخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کے لئے وقار کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ کمیونٹی انصاف مراکز قائم کیا جائے گا تاکہ مشاورت کے لئے محفوظ، قابل رسائی اور باوقار پلیٹ فارم اور بلا معاوضہ قانونی امداد دستیاب ہو پائے۔ پارٹی نے ساحلی ریاست میں پانچ خواتین تھانے بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ پارٹی کے ریاستی کنوینر اور وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار الوس گومز نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ "آپ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ڈابولم ہوائی اڈے پر شہری ٹریفک یقینی بنائے گی اور ڈابولم ہوائی اڈے کی توسیع اور اپ گریڈ کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی"۔گومز نے کہا کہ "ہم لوگ یہاں مجوزہ كیسینو اور گیمنگ جونز کے سلسلے میں تحقیقات کر کے یہ پتہ لگانے کی كوشش بھی کریں گے کہ اس کیلئے تحویل میں لی جانے والی زمین کے بدلے میں لوگوں کو کس قسم کی نوکریاں دی جا رہی ہیں۔"

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا