English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے نیا بازار میں دھماکے سے ایک ہلاک، دیگر تین افراد زخمی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تاہم مسٹر چہل نےکہا کہ اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فورنسک ٹیم کو جانچ کےلئے بلایا گیا ہے۔اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ بورے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر پولیس تعینات ہے اور وہاں گاڑیوں اور لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔شمالی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر مدھر ورما اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور جانچ کی نگرانی کررہے ہیں۔


وجے مالیا غیر ملکی املاک کی پوری تفصیل ایک ماہ میں دیں: سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے بینکوں کا قرض ادا نہ کرنے کے ملزم صنعتکار وجے مالیا کو چار ہفتے کے اندر بیرون ملک میں واقع اپنی املاک کی پوری تفصیل پیش کرنے کی آج ہدایت دی۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روهنگٹن ایف نریمن کی بنچ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی قیادت والے بینکوں کے گروپ (کنسورشیئم) کی نافرمانی کی عرضی کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی۔ عدالت نے مالیا کو یہ بھی بتانے کو کہا ہے کہ یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ چھوڑنے کے لئے ڈیاجيو سے انہیں 26 فروری کو جو چار کروڑ ڈالر ملے، اس کا انہوں نے کیا کیا؟کورٹ کا یہ حکم اس وقت آیا جب بینکوں کے کنسورشیئم نے یہ بتایا کہ مالیا نے اپنی املاک اور واجبات کی پوری تفصیل نہیں سونپی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے مالیا کو اپنے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سمیت تمام غیر ملکی املاک کے بارے میں مکمل انکشاف کرنے کا حکم دیا۔ اس سے پہلے عدالت نے مرکزی حکومت سے مالیا کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں معلومات چاہی، اس پر اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے بتایا کہ مالیا ان دنوں لندن میں ہیں۔ کنسورشیئم نے عدالت عظمی کو بتایا ہے کہ اس کے 9000 کروڑ روپے شراب کاروباری مالیا پر بقایا ہیں۔ گذشتہ 26 اپریل کو بھی عدالت نے مالیا سے اپنے املاک کی تفصیل پیش کرنے کو کہا تھا، لیکن وہ اس پر کھرے نہیں اترے ہیں۔معاملے کی اگلی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔


جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر سمیت 5100 دہشت گردوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد

اسلام آباد : پاکستانی حکام نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ان مشتبہ افراد کے 5100؍ سے زائد اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ اتوار کو ان عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ منجمد کئے گئے اکاؤنٹس کی مالیت 40؍ کروڑ روپے ہے جبکہ ان عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منجمد اکاؤنٹس میں تقریباً 1200؍ مشتبہ دہشت گردوں کے کھاتے شامل ہیں جنہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کےتحت اے اسٹارکیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔ اے اسٹار کیٹیگری ان دہشت گردوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو غیر معمولی خطرہ یا بڑا خطرہ قرار دیئے جاتے ہیں۔وزارت داخلہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدیداروں نے معاملہ حساس ہونے کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جنگ / جیو نیوز کے سامنے انکشاف کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے منجمد کئے گئے اکاؤنٹس کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے جنہیں مشتبہ افراد کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے جبکہ مسعود اظہر نام فورتھ شیڈول کی کیٹیگری اے اسٹار میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ اس وقت ہوا جب ہندستانی فضائیہ کے مغربی ایئرکمانڈ پٹھانکوٹ ائیر بیس کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے جیش محمد کے سربراہ کو سیکورٹی ایجنسیز کی حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔ اس سارے معاملے کی پیشرفت کی نگرانی کرنے والی ٹیم میں شامل اسٹیٹ بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ کی درخواست کے بعد ہم نے تمام بڑے مشتبہ افراد بشمول مسعود اظہر ولد اللہ بخش کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے بعض کالعدم تنظیموں کے سرغنہ سمیت ہزاروں مشتبہ افراد کی تین مختلف فہرستیں بھیجی ہیں۔ عہدیدار کے انکشاف کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے اس مہینے کے آغاز میں 5500؍ افراد کے نام بھیجے جبکہ 3208؍ افراد کےنام بہت جلد ڈیٹا کی جانچ پڑتا ل کے بعد بھیجے جائیں گے ۔ نیکٹا کے عہدیدار نے مزید کہا کہ تقریباً 8400؍ مشتبہ افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں ہیں جن کے تعلقات 60؍ کے قریب کالعدم تنظیموں سے ہیں اور فورتھ شیڈول میں شامل ان 3208 افراد کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موجود نہیں۔ نیکٹا کے کوآرڈینٹر احسان غنی نے تصدیق کی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 5؍ ہزار سے زائد افراد کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں اور 146ان اکاؤنٹس کی مالیت 40؍ کروڑ روپے ہے ۔


رتن ٹاٹا کا ملک میں بڑھتے عدم برداشت کے ماحول پراظہار تشویش ، کہا : یہ ایک لعنت ہے

گوالیار: ہندوستان کے بڑے صنعت کار رتن ٹاٹا نے ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت ایک لعنت کی طرح ہے، گزشتہ چند دنوں سے ہم اسے دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔ رتن ٹاٹا کے اس بیان کے بعد ملک میں ایک مرتبہ پھر عدم برداشت کو لے کر بحث گرما سکتی ہے۔ہفتہ کو دیر رات رتن ٹاٹا نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ ہر شخص جانتا ہے کہ عدم برداشت کہاں سے آ رہی ہے؟ یہ کیا ہے؟ ملک کے ہزاروں اور لاکھوں میں سے ہر کوئی عدم برداشت سے آزاد ملک چاہتا ہے۔ٹاٹا نے سندھیا اسکول کے 119 یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کے عدم برداشت کے بارے میں ظاہر کئے خیال کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'سندھیا نے عدم برداشت کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے ، یہ ایک لعنت ہے، جسے ہم آج کل دیکھ رہے ہیں۔ ' رتن ٹاٹا نے کہا کہ 'ہم ایسا ماحول چاہتے ہیں ، جہاں ہم اپنے ساتھیوں سے محبت کریں، انہیں موت کے گھاٹ نہیں اتاریں اور انہیں یرغمال نہیں بنائیں ، بلکہ خیر سگالی کے ماحول میں رہیں۔رتن ٹاٹا سے پہلے سندھیا نے اسکول کے طلبہ سے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ آپ فاتح بنیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ مفکر بنیں۔ بحث، تبادلہ خیال اور اختلاف مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔ ' سابق مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ ملک میں آج 'عدم برداشت کا ماحول ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ 'ہر شخص کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ اسے کیا بولنا ہے، کیا سننا ہے، کیا پہننے کے لئے اور کیا کھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کی بنیاد پر کارروائی ہمارے معاشرے کی ترقی کے خلاف ہے۔


ساوتھ ایشین سٹلائیٹ کو دسمبر میں نہیں چھوڑا جاسکے گا

حیدرآباد۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی کے باوقار ساوتھ ایشین سٹلائیٹ پروگرام جس کا اعلان دو سال پہلے کیا گیا تھا ، دسمبر میں ممکن نہیں ہوسکے گا بلکہ اس کی جگہ ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اسرو)کی جانب سے جی ایس ایل وی مارک IIIکو چھوڑاجائے گا۔ایک سینئر افسر نے کہاکہ جی ایس ایل وی مارک IIIاملک کی خلائی تاریخ کی اہم سٹلائیٹ ہے ۔جی ایس ایل وی مارک IIIکی پیشرفت جاری ہے تاہم اس کو چھوڑنے سے متعلق تاریخ کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ۔اس پروجیکٹ سے امکان ہے کہ اسرو کو چار ٹن کے سٹلائیٹ میں مدد ملے گی ۔اسرو کے چیرمین و ڈپارٹمنٹ آف اسپیس سکریٹری اے ایس کرن کمار نے یہ بات بتائی۔ اڑی حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد میں علاقائی گروپ کی سالانہ سمٹ کے ملتوی کردینے کے بعد ساوتھ ایشیا سٹلائٹ کو چھوڑنے میں تاخیر کا پتہ چلا ۔کرن کمار نے کہاکہ ساوتھ ایشیا سٹلائیٹ پروجیکٹ کو چھوڑنے کے سلسلہ میں تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کھٹمنڈو میں منعقدہ سمٹ کی میٹنگ میں سار ک سٹلائیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ خطہ میں معلومات کے تبادلہ میں توسیع کے لیے پڑوسیوں کو یہ ایک تحفہ ہوگا ۔ 


اے پی ۔اڈیشہ انکاونٹر۔اہم ماونواز ہلاک ۔سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق پوسٹ مارٹم کروانے کا اراو کا مطالبہ

حیدرآباد۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش اور اڈیشہ کی سرحد پر ہوئے انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے ماونوازوں میں اس کے اہم لیڈر راما کرشنا بھی شامل ہیں۔حالیہ عرصہ میں انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے والے ماونوازوں میں آٹھ ماونواز خاتون کے علاوہ اہم لیڈر ان چلپتی ،ادے شامل ہے جبکہ ایک او رلیڈر گنیش بچ گیا ۔گنیش اے او بی کا سکریٹری تھا۔اس انکاونٹر میں ایک اور سرکردہ ماونواز لیڈر آر کے کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔اے او بی ماونوازوں کے پلینری سیشن کی اطلاع پر پولیس اور گرے ہاونڈس نے یہ مشترکہ کارروائی کی ۔اسی دوران آندھراپردیش کے ڈی جی پی سامباشیواراو نے میڈیا کو بتایا کہ اس انکاونٹر میں 18ماونواز ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جائے واقعہ سے چار اے کے رائفل 47ضبط کر لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس انکاونٹر کے مقام پر مزید ماونواز چھپے ہوئے ہوسکتے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے اس علاقہ کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔اسی دوران ماونوازوں کے ہمدرد و مشہور شاعر ورا ورا راو نے انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کی لاشوں کو وشاکھاپٹنم کے کے جی ایچ اسپتال منتقل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی روشنی میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کا مطالبہ کیا۔ ماونوازوں کے ایک اور ہمدرد پروفیسر ہر گوپال نے اس انکاونٹر کو فرضی قرار دیا۔


بیوی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ

حیدرآباد۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹ میں ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے ہلچل مچاتے ہوئے پرائیویٹ اسپتال میں اپنی بیوی پر حملہ کردیا ۔ حملہ کی یہ واردات اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔ اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی اور اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ ساتھ اسپتال اسٹاف میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ گنٹور کے نادنڈلا منڈل کے رہنے والے راجو اور اس کی بیوی ساوتری میں خاندانی جھگڑے ہورہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے بیوی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا ۔


منی پور میں دھماکے میں آءي آربي کا جوان زخمی

امپھال۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)منی پور کے ضلع اکھرول میں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک بم دھماکے میں انڈین ریزرو بٹالین کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ اکھرول کے ھنگدونگ میں دو مشتبہ دہشت گردوں نے دو دستی بم پھینکے ۔ اس میں ایک جوان کو پاؤں میں چوٹ لگی اور اسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر اعلی اوکرام ابوبي سنگھ کو اس علاقے میں تین منصوبوں کا آغاز کرنا ہے ۔وزیر اعلی کے پروگرام میں رکاوٹ پہنچانے کا خدشہ کے پیش نظر ضلع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ علاقہ عسکریت پسند تنظیم نیشنل سوشلسٹ کونسل آف انڈیا( اساک موا )کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا