English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ ورسول کو گالیاں دے کر اعترافِ جرم کرانے کی مذموم کو شش(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

واضح رہے کہ بنگلورو کے رہنے والے محمد سراج الدین کو۱۰جنوری ۲۰۱۵ کوجئے پور سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مسلم نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس سے جوڑنے کے لئے سوشل میڈیا پر گروپ بنا رکھا تھا نیز یہ کہ وہ راجستھان میں آئی ایس آئی ایس کا نیٹ ورک بنانے کی کوشش کررہا تھا۔وکیل دفاع ایڈووکیٹ تہور خان کے مطابق محمد سراج الدین کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا اوریہ اس سلسلے سے ایک کڑی تھی جس کے تحت محمد فیروز، محمد وسیم اور وسیم اکرم نامی نوجوانوں کو داعش کی حمایت میں نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا معاملہ دو سم کارڈ کے اوپر ٹکا ہوا ہے جس میں ایک سم کارڈ کے بارے میں فورنسک لیبارٹری نے یہ صاف کردیا ہے کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسرے سیم کارڈ کے بارے میں فورنسک لیباریٹری کی رپورٹ یہ ہے کہ یہ ۴ دسمبر۲۰۱۵ کو ایکٹویٹ ہوا ہے، جبکہ محمد سراج الدین کی گرفتاری ۱۰ دسمبر۲۰۱۵ کو ہوئی ہے اور اس سے ۶ دسمبر ۲۰۱۵ کو ہی اس کے موبائیل اور لیپ ٹاپ پولیس نے لے لئے تھے کہ ان کی جانچ کے بعد لوٹا دیئے جائیں گے، جو اسے نہیں لوٹائے گئے اور ان کی بنیاد پر یہ پوری کہانی کھڑی کردی گئی۔ دفاع کے مطابق یہ محمد سراج الدین کے لیپ ٹاپ اور موبائیل سے سوشل میڈیا میں جو قابلِ اعتراضات میسیج دکھائے گئے ہیں وہ ۱ سے ۱۳؍ دسمبر ۲۰۱۵ کے ہیں یعنی ایجنسی کے اہلکاروں نے محمد سراج الدین کو گرفتار کرنے کے بعد اسے موبائیل اور لیپ ٹاپ سے قابلِ اعتراض میسیج کروا کر اسے پھنسانے کی کوشش کی ہے۔
گرفتاری کے وقت ایجنسیوں نے محمد سراج الدین پر داعش کے لئے ریکروٹمنٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، مگر آج ۸ ماہ ہونے کے بعد بھی اس کے خلاف ایجنسیاں عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محمد سراج الدین کے بارے میں گرفتاری کے وقت ایک خبر یہ بھی آئی تھی کہ اس نے خود پر عائد تمام الزامات کو قبول کرلیا ہے اور اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اس کا تعلق آئی ایس آئی ایس سے ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس نے جو اعترافات کئے تھے وہ ایجنسیوں کے ٹارچر کے نتیجے میں تھے۔ ہم نے عدالت کے روبرو محمد سراج الدین کا یہ بیان بھی پیش کیا ہے جس میں اس نے ایجنسیوں کے ذریعے جسمانی وذہنی طور پر ٹارچر کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے جسم پر ٹارچر کے نشان ابھی تک موجود ہیں۔ 
دفاع کے مطابق پولیس حراست کے دوران محمد سراج الدین پر بے انتہا ظلم ڈھائے گئے اور اس کے سامنے اللہ، رسول اور قرآن کو گالیاں دی جاتی تھیں۔ یہ سب اس لئے تھا کہ ایجنسیوں کے خلاف محمد سراج الدین کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا اور وہ ثبوت بنانے کی کوشش کررہے تھے۔جن دفعات کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، اس میں اگر ایک معینہ مدت تک عدالت میں خاطرخواہ ثبوت پیش نہ کئے جائیں تو مقدمہ باقی نہیں رہ سکتا۔ ہم نے اسی بنیاد پر مقدمے سے برأت کی درخواست دی ہے۔ ہم نے عدالت کے روبرو ایجنسیوں کے ٹارچر کے ثبوت کے ساتھ محمد سراج الدین کا تازہ بیان بھی پیش کیا ہے ، جس پر عدالت نے غور کرنے کے لئے آئندہ ماہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔


میونسپل انتخابات کی حکمتِ عملی طئے کرنے کے لئے کانگریس اعلیٰ کمان کی میٹنگ

ہم شیوسینا و بی جے پی کی بدعنوانیوں کو اہم موضوع بنائیں گے اور پوری طاقت کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے: اشوک چوہان

ممبئی۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ممبئی سمیت ریاست کی ۹ کارپوریشنوں میں ہونے والے انتخابات کے پیشِ نظر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکردہ لیڈران کی ایک اہم میٹنگ آج تلک بھون دادر میں منعقد ہوئی جس میں انتخابات کے دوران پارٹی کی حکمتِ عملی اور طریقۂ کار پر غور وخوض کیا گیا۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان، مانک راؤ ٹھاکرے، ممبر آف پارلیمنٹ حسین دلوائی، ممبر اسمبلی محمد عارف نسیم خان وغیرہ شریک ہوئے۔اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے بی جے پی وشیوسینا پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ ۲۰برسوں سے قابض شیوسینا وبی جے پی کو اقتدرا سے بے دخل کرنا ممبئی کی ترقی اور عام آدمی کی مفاد کے لئے ضروری ہوگیا ہے جس کے لئے ہمیں اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ عوام کے درمیان جاناہے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کے ساتھ دیگر ۹ کارپوریشنوں کے بھی انتخاب ہورہے ہیں، اس لئے ہمیں اپنی توجہ بہ یک وقت پورے الیکشن پر مبذول کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا بی جے پی کی بدعنوانیوں سے ہمیں لوگوں کو واقف کرانا چاہئے کہ کس طرح الگ الگ گھوٹالوں میں ملوث یہ پارٹیاں لوگوں کی گاڑھی کمائی لوٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ممبئی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں شیوسینا وبی جے پی کی بدعنوانیوں اور عوام مخالف فیصلوں کو اہم موضوع بنائیں گے اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ منصوبہ بند طریقے سے ان کا مقابلہ کریں گے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں اشوک چوہان نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی زیرغور ہے، ہمارے لیڈران حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ، جیسے ہی اس تعلق سے کوئی فیصلہ ہوگا، اطلاع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگیٹ کارپوریشن سے شیوسینا وبی جے پی کے اقتدار کو ختم کرنا ہے اور اس کے لئے ہم پوری توانائی کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں گے اور ان کی بدعنوانیوں کا پردہ فاش کریں گے۔ اس موقع پر ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور سرکردہ کانگریسی رہنما وسنت دادا پاٹل کو بھی یاد کیا گیا اور ان کی زندگی وخدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ 


موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ زرعی ٹیکنالوجی پر انحصار ضروری

بنگلورو۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) محکمۂ زراعت کے ڈائرکٹر بی وائی شرینواس نے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی کے درمیان زراعت کے تحفظ کیلئے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔ عالمی یوم خوراک کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی آج ایک عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ پانچ برسوں سے اسی کے نتیجہ میں خشک سالی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور کسان اس سے بری طرح متاثر ہیں۔اگر موسم اچھا رہا تو زراعت بھی اچھی ہوگی اور فصلیں اگیں گی۔ حالیہ دنوں میں مختلف وجوہات کی بناء پر جو موسمیاتی تبدیلی آر ہی ہیں، اس سے فصلوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے حل کیلئے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ زراعت میں بھی تبدیلی لانے کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ آئی سی اے آر ، اے ٹی اے آر آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شریناتھ ڈکشت کے علاوہ ڈاکٹر راگھویندرا بھٹ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مقالے پیش کئے۔ 


پبلک انٹرپرائزز کی باز یابی کیلئے اقدامات

بنگلورو۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) وزیر برائے بلدی انتظامیہ و پبلک انٹرپرائزز ایشور بی کھنڈرے نے آج بتایاکہ نقصان میں چل رہے پبلک انٹرپرائزز کی باز یابی کیلئے حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ریاست کی معیشت میں ان اداروں کا نہایت اہم رول رہا ہے ، جس کے پیش نظر انہیں مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصان میں چل رہے اداروں کو بند کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ ان کے مطابق ریاست میں 60 ادارے ہیں جن میں 46 منافع میں چل رہے ہیں جبکہ 14نقصان میں چل رہے ہیں۔ منافع میں چل رہے اداروں کیلئے ضروری ہے کہ منافع کا 20 فیصد حصہ حکومت کو دیا جائے، مگر چند اداروں کے ذریعہ حکومت کو منافع کی رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے آئندہ اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ ان اداروں کی ملکیت میں موجود جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس خصوص میں سروے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ مسٹر کھنڈرے نے بتایاکہ ریاست کے 110 تعلقہ جات خشک سالی میں مبتلا ہیں ،جس کے پیش نظر نگروتھانہ تیسرے مرحلے کے منصوبے کے تحت بلدی اداروں میں پینے کے پانی کی سربراہی کو ترجیج دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق منصوبے کے تحت 2950کروڑ روپے موجود ہیں ، جس کے ذریعہ 164بلدی اداروں کی حدود میں پینے کے پانی کی سربراہی کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔


تریپورہ کی مرکزی جیل سے 3 قیدی فرار

اگرتلا۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) تریپورہ کی مرکزی جیل میں 2012 سے سزا یافتہ تین قیدی فرار ہو گئے ہیں. سپاہیجلا ضلع کے پولیس سربراہ سدپتا داس نے بتایا، '' تینو قیدی ملن دیب برما (28)، سورنا کمار تریپورہ (22) اور ربدر تریپورہ (24) جمعہ کی رات بشالگڑھ جیل سے فرار ہو گئے. باقاعدہ حاضری کے دوران وہ لاپتہ پائے گئے. '' انہوں نے بتایا کہ وسیع سطح پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اور ریاست کے تمام 74 پولیس تھانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے. داس نے بتایا، '' قیدیوں کے بنگلہ دیش بھاگنے کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) سے سرحدوں پر نظر بنائے رکھنے کو کہا گیا ہے. ''


دہلی کے ہسپتال میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

نئی دہلی۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال میں ہفتہ الصبح آگ لگنے سے ہلا مچ گیا. یہ آگ بچوں کے وارڈ میں لگی. اس وارڈ میں داخل تمام 15 بچوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے. فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے. یہ آگ صبح 3.35 بجے ہسپتال کے کمرہ نمبر 1104 میں لگی. واقعہ کا پتہ چلتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کی تقریباً چھ سے سات گاڑیاں آگ بجھانے جائے حادثہ پر پہنچی. افسر نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ ہسپتال کی وینٹی لیٹر مشین میں شارٹ سرکٹ ہونے سے یہ آگ لگی ہو. غور طلب ہے کہ اڑیسہ کے ہسپتال میں 17 اکتوبر کو آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے.


بہرائچ کے تھانہ فخر پور کے تتہرا گاؤں ، کشی نگرکے بترولی اورپرتاپ گڑھ کی بھینسنا میں ہوئے فسادات

 جمعیۃ علماء اترپردیش  کے کابینی وزیر ضیاء الدین رضوی کو میمورنڈم پیش کیا 

کانپور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بہرائچ کے تھانہ فخر پور کے تتہرا گاؤں ، کشی نگرکے بترولی اورپرتاپ گڑھ کی بھینسنا میں ہوئے فسادات میں مسلمانوں کے نقصانات اور ان کے ساتھ ہو رہی ناانصافی پر مشتمل جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے شہر تشریف لائے اترپردیش کے کابینی وزیر ضیاء الدین رضوی کو میمورنڈم پیش کیا اور رونما ہونے والے واقعات اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمی نے وزیر موصوف کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہرائچ کے فخر پور کے گاؤں تتہرا میں جہاں کے مسلمانوں ظلم وزیادتی کے شکار ہوئے اب انہیں کے خلاف کراس رپورٹ کے ذریعہ کارروائی کی جارہی ہے اور فساد کا ماسٹرمائنڈ ابھی تک گرفت سے باہر ہے ۔ اور کشی نگر کے بترولی گا ؤں میں ہوئے فساد میں مسلمانوں کا کافی نقصان ہوا ۔ اسی طرح پرتاپ گڑھ کے بھینسنا جو امیٹھی کی سرحد پر واقع ہے وہاں پر مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے اور دوسرے فریق کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے۔ جمعیۃ علماء کا وفد ان علاقوں کا دورہ کرچکا ہے اور ریلیف کا کام بھی کیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا جارہا ہے اورپولیس کی جانبدارانہ کارروائیوں سے اقلیتوں میں اشتعال اور حکومت کے تئیں غصہ پایا جارہا ہے۔ مولانا نے کہا کہ حکومت اترپردیش کو اس طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور خاطی پولس افسران پر کارروائی ضروری ہے اور فساد برپا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تبھی فسادات پر کنٹرول ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ اترپردیش کے بہت سے علاقوں میں ایسے حالات بنتے جارہے ہیں جہاں سے اقلیتیں نقل مکانی پر مجبور ہو رہی ہے خصوصاً فساد زدہ علاقوں میں پولیس کی ناقص کارکردگی اور جانب درانہ رویے کے سبب نقل مکانی پرمجبور ہو رہے ہیں۔ مولانا کابینی وزیر ضیاء الدین رضوی کو ان فسادات میں ہوئے نقصانات کی تفصیل اور مطالبات پر مشتمل میمورنڈم دیا اور بہت سی باتیں زبانی طور پر بھی بتائیں جس کو وزیر موصوف نے نوٹ کیا اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔


دو نوجوانوں کا گولی مار کر قتل

ایٹہ۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں اس ضلع کے دو مختلف مقامات پر کچھ بدمعاشوں نے دو نوجوانوں کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی نگر کے شوسنگھ پور کا باشندہ آدیتہ ورما (25) کو گزشتہ شب بدمعاشوں نے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔دوسری جانب نتھولی کلاں علاقے کے کھیرارا گاؤں میں بدمعاشوں نے نتیش (30) کو اس وقت گولی مار ی جب وہ گزشتہ رات اپنے گھر کے باہر سورہا تھا ۔ اس کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔


موٹر سائیکل کی زد میں آجانے سے نوجوان ہلاک

مین پوری۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں مین پوری کے اوچھا علاقے میں موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سکیٹ علاقے کے کونچی کا رہنے والا نیرج (30) گزشتہ روز بکریاں بیچنے کے لئے اوچھا کے نزدیک مویشی میلے میں پیدل جارہا تھا اسی دوران اچل پور گاؤں کے پاس موٹرسائیکل پر سوار رئیس خان نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔


اندور میں آج سے عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس شروع

اندور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دو روزہ عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس (جی آئی ایس) مقامی برلینٹ کنونشن سینٹر میں آج شروع ہو گئی ۔کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صبح تقریباً دس بجے کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، یوگ گرو بابا رام دیو اور انل امبانی سمیت کئی صنعتکار موجود تھے ۔کانفرنس میں 40 ممالک کے تین ہزار سے زیادہ سرمایہ کارنمائندے شامل ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ عبداللہ الصالح بھی اجلاس میں حصہ لینے اندور پہنچے گئے ہیں۔کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے امارات کے وزیر خزانہ عبداللہ الصالح ، برطانیہ اور جاپان سے بڑی تنظیمیں یہاں شرکت کرنے آئی ہوئی ہیں۔ ہر ٹیم میں دس سے زائد افراد شامل ہیں، اس ٹیم میں صنعت کار، سرمایہ کاروں کے ساتھ وزیر کی سطح کے افسران بھی آئے ہوئے ہیں ۔برطانیہ کی ٹیم کی قیادت ہندوستانی نژاد رہنما اور وزیر آلوک شرما کر رہے ہیں۔ویکی میڈیا کے ہندوستانی بورڈ کے رکن ٹینو چیرین ابراہم بھی آ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں 28 سفارتی اور سفیر بھی موجود رہیں گے ۔ جاپان، کوریا، امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات کے ٹریڈ آرگنائزیشن کے نمائندے بھی اجلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔


اندور میں متحدہ عرب امارات اور ھندوجا گروپ اپنا پراجیکٹ لائیں گے 

اندور۔23اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج سے دو روزہ عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس(جی آئی ایس ) شروع ہونے سے پہلے ہندوجا گروپ اور متحدہ عرب امارات کے صنعت کاروں نے سرمایہ کاری کے سلسلے میں مثبت اشارے دیے ہیں۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ عالمی سرمایہ کاری چوٹی کانفرنس کے موقع پر سی ای او کانکلیو شروع ہونے سے پہلے دونوں صنعت کاروں نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی تھی۔امارات کے صنعت کاروں اور ہندوجا گروپ کے گوپی چند ہندوجا نے وزیر اعلی مسٹر چوہان سے کل رات ملاقات کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی سے بات چیت کے دوران امارات کے صنعت کاروں نے ہوابازی اور رسدات کے شعبے میں اور ہندوجا گروپ کے گوپی چند ہندوجا نے اندور میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے جی آئی ایس کانفرنس کے دوران دونوں گروپ حکومت سے معاہدہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی مسٹر چوہان نے دونوں گروپوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں گروپ پہلی بار اندور آئے ہیں۔ یہاں اچھے صنعتی ماحول نے انہیں متاثر کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دونوں گروپ یہاں اپنا پراجیکٹ لائیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا