English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش کے خلاف گجرات میں مسلم خواتین کا زبردست احتجاج(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

زاہدہ نامی ایک خاتون نے شریعت کو مسلم مردوں اور خواتین کے لئے ایک آکسیجن سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں ہم اپنے پرسنل لا میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مرکز کو یہ سخت پیغام دیا کہ مسلم پرسنل لا پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔اس موقع پر مسلم خواتین نے پر زور اپیل کی کہ یکساں سول کوڈ کو ہم پر زبردستی نہ تھوپا جائے۔ وہیں احتجاج کرنے والی ایک دیگر خاتون نے کہا کہ مخالفین ہماری شریعت کو بدلنا چاہتے ہیں جسے ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ گل فشاں نامی ایک خاتون نے کہا کہ اس سے قبل مخالفین نے ہمارے بچوں سے اسکولوں میں یوگا یا وندے ماترم کہنے کو کہا تھا تب ہم خاموش تھے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اب ہماری شریعت کا معاملہ ہے تو کچھ بھی ہوجائے ہم اس میں مداخلت کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔کہیں لکھا تھا کہ قرآن ہمارا دل ہے۔خواتین نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش کی مذمت کی۔


شیوسینا کا اعظم خان پر نشانہ ، وزیر اعظم بننے کے لئے خون میں حب الوطنی ضروری

ممبئی : 22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار 'سامنا کے ذریعہ ایک مرتبہ پھر اعظم خان پر نشانہ سادھا ہے۔ شیوسینا کو جی کیوں گھیرتے ہو؟ اعظم خان کی زبان کھینچو کے عنوان سے سامنا میں ایک مضمون شائع کیا گیا ہے۔ اس مضمون میں شیوسینا نے کہا ہے کہ ممبئی کے کچھ لوگ کبھی بھی اٹھ کر شیوسینا پر طنز کردیتے ہیں۔ اے سی چیمبر میں بیٹھ کر تنقید کے لئے عقل کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن ان لوگوں کو اعظم خان جیسے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہمت دکھانی ہوگی۔شیوسینا نے کہا کہ اعظم خان نے وزیر اعظم پر پھر طنز کیا ہے، مجھے چائے بنانا آتا ہے، اچھے کپڑے پہننا آتا ہے، ڈھول بجانا آتا ہے، تو میں وزیر اعظم بن سکتا ہوں۔ شیوسینا کے مطابق وزیر اعظم کا اس طرح مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے، لیکن اعظم خان کے سر پر مخملی ٹوپی ضرور ہو، لیکن کھوپڑی میں دماغ بالکل بھی نہیں ہے۔شیوسینا نے آگے کہا کہ اعظم خان وزیر اعظم بننے کا پہاڑا پڑھ رہے ہیں، لیکن اس کے لئے حب الوطنی کا خون میں ہونا ضروری ہوتا ہے، جو مودی کے خون میں ہے۔ اعظم خان کے خون میں کیا ہے؟ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اعظم خان کی طرف سے مسلمانوں کی سیاست کرنے میں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے کیوںوہی ان کی روزی روٹی ہے، لیکن اٹھتے بیٹھتے مسلمانوں کو بھڑكاكر آگ لگانا اور اس پر سیاسی کباب پکانا انتہا پسندی ہے۔


وزیراعلیٰ اور راج ٹھاکرے نے سمجھوتہ کرکے شہدوں کی توہین کی ہے: نواب ملک

ممبئی۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )پاکستانی اداکاروں کولے کر بنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کوریلیز کرنے کے معاملے میں وزیراعلیٰ نے فلم بنانے والوں اورمہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے درمیان سمجھوتہ کرائے ہیں جس کے تحت فلم والے فوجیوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم فنڈ میں پانچ کروڑ روپئے جمع کرائیں جائیں گے ۔ یہ سمجھوتہ کراتے ہوئے وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس نے شہیدوں کی توہین کی ہے۔ یہ الزام آج یہاں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے وزیراعلیٰ پر لگایا ہے۔واضح رہے کہ آج وزیراعلی ٰدیوندر فڈنویس کی رہائش گاہ پر راج ٹھاکرے و کرن جوہر کی میٹنگ ہوئی ، جس میں فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے لئے دنووں میں سمجھوتہ ہوا ہے ، کیونکہ مہاراشٹر نونرمان سینا نے پاکستانی اداکاروں کوساتھ لے کر بنی اس فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی تھی۔ 
نواب ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی رہائش گاہ پر سمجھوتہ کراتے ہیں جبکہ کہ ان کا کام ریاست میں وامان کو قائم رکھنا ہے، سمجھوتہ اور سیٹلمنٹ کرانا ان کا کام نہیں ہے۔ لیکن وزیراعلیٰ نے سیٹلمنٹ کرنے کا نیا کام ریاست میں شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے کی تاریخ دیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنا موقف مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ان کی شناخت یہ ہے کہ وہ جس موضوع کو بھی اٹھاتے ہیں ، اسے انجام تک نہ پہونچاتے ہوئے درمیان میں اسے چھوڑ دیتے ہیں یا پھر سیٹلمنٹ کرتے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے انجن میں بی جے پی کے ذریعے ایندھن بھرا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں بھی مہاراشٹر نونرمان کی پوری کوشش تھی کہ بی جے پی کامیاب ہوجائے اور شیوسینا ہار جائے۔ وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس راج ٹھاکرے کو کنٹرول کرتے ہیں، جب ضرورت ہوتی ہے تب انجن شروع کرتے ہیں اور جب ضرورت نہیں ہوتی تو اسے بندکرتے ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اورمہاراشٹر نونرمان سینا کے درمیان ملی بھکت ظاہر ہوتی ہے۔


بیوپاری کا گولی مار کر قتل

بھاگلپور۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں بھاگلپور ضلع کے براری تھانہ علاقے کے شہد چوک کے قریب مجرموں نے آج ایک شخص کی گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شہد ٹولا کے رہنے والے سنجیو کمار چودھری (50) کو کچھ مجرم گھر سے بلا کر لے گئے اور مدھو چوک کے قریب اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ سنجیو تاڑی کا بیوپاریا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔


میاں بیوی کا قتل

آرہ۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں بھوجپور ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے جمیرا گاؤں میں گزشتہ رات میاں بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولس نے آج یہاں بتایا کہ جمیرا گاؤں کے رہنے والے بٹک سنگھ (32) کا گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ روپے کے لین دین کے سلسلہ میں تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ رات بٹک سنگھ اپنے گھر میں تھے تبھی لوگوں نے حملہ کردیا اور بٹک سنگھ اور ان کی بیوی جمونا دیوی (22) کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں گھروالوں نے متعلقہ تھانے میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ پولس نے دو لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔


جہیز کے مطالبے پر عورت کا جلا قتل

اورنگ آباد ۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں اورنگ آباد ضلع کے شہر تھانہ علاقے کے مھوواشھید محلہ میں جہیز کے مطالبے کو لے کر ایک لڑکی کو جلا مار ڈالا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مھوواشھید محلہ کے رہنے والے پرویز مہتہ کی شادی 2006 میں گیا ضلع کے مان پور تھانہ علاقے کی گڑیا دیوی (26) سے ہوئی تھی۔ شادي کے بعد سے ہی گڑیا کو اس کی سسرال والے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ جہیز کی وجہ سسرال نے کل رات گڑیا کو جلا کر مار ڈالا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں لڑکی کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانہ میں شوہر سمیت دس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ پولیس نے گڑیا کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔

تالاب میں ڈوب کر خاتون کی موت

کٹیہار۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں کٹیہار ضلع کے روتارا تھانہ علاقے کے دھوجاگھاٹ پوکھرٹولا محلہ میں آج تالاب میں ڈوب کر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھوجاگھاٹ پوکھرٹولا محلہ کے مکین گلابی رشی (40) تالاب میں نہا رہی تھی تبھی وہ گہرے پانی میں چلی گئی اور ڈوب کر اس کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاش تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔


ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، بی ایس ایف کو پاکستانی فوج 

کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت /راجناتھ سنگھ 

سرینگر،نئی دہلی۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سرحدوں پر کشیدگی کیلئے پاکستان کوپھر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کو پاکستانی فوج کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے اور ہماری فوج پاکستانی فائرنگ کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی داخلہ راجناتھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر جاری نا جنگ محاہدے کی خلاف ورزی پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر محاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی فوج بھر پو ر جواب دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔وزیر داخلہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ۔منوہر پاریکر نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ گولہ باری کی آڑ میں اس کا مقصد جنگجوؤں کی دراندازی کرانا ہے، لیکن اس مرتبہ سرحد ہو یا کنٹرول لائن ، بی ایس ایف کی سخت چوکسی ہے۔ ایسی ہی گولہ باری کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بی ایس ایف نے جمعہ کو 7 پاکستانی رینجرز اور ایک جنگجوؤں گرد کو مار گرایا۔


ہند پاک سرحد پر پاکستان اور بھارتی افواج کی طرف سے نا جنگ محاہدے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے 

بندوقوں کی گن گرج بدستور جاری ،تازہ پاکستانی فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی /دفاعی ترجمان 

سرینگر۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )لائین آف کنٹرول پر پاک بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں کی گن گرج بدستور جاری ،جس کے نتیجے میں لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوں میں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ جموں کے مختلف سرحدوں علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے نقل مکان کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے ۔ادھر ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے گزشتہ شب جموں کے سانبہ اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے۔ ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لائین آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کی گن گرج بدستور جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی۔۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی تاہم پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی زخمی ہو گی ہے ۔ ادھر بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوں میں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جموں کے سانبہ ،کھٹوعہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر بیس ہزار سے زائد لوگوں نے نقل مکان کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ۔


بارہمولہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ دو سرگرم دہشت گرد گرفتار 

سرینگر۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے دہشت گرد تنظیم جیش محمدسے وابستہ دو سرگرم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ہے جبکہ مزید معلومات کیلئے دونوں سے تفتیش جاری ہے ۔ یو این این کو پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ ایک پریس بیان کے مطابق پولیس ،فورسز اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہکارروائی کے دوران سنیچر کے بعد دوپہر دو جیش محمد کے سرگرم دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت سفیر احمد بٹ ساکنہ جانباز پورہ اور فرحان فیاض ولد فیاض احمد ساکنہ جامع محلہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے اور ان کا تعلق دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے تھا ۔بیان کے مطابق یہ دونوں جنگجوؤں بارہمولہ اور اس کے آس پاس والے علاقوں میں ایک پاکستانی دہشت گرد خالد کی سربراہ میں سرگرم تھے اور پولیس کو کوئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔جن میں خاص کر 17 اگست کو فوج کے قافلے پر حملہ قابل ذکر ہے ۔پولیس نے ان کے پاس سے ایک اے کے رائفل، ایک پستول، کچھ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے ہیں۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں ای کیس درج کرکے دونوں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔


پاکستان اور چین کی طرف سے سرحدوں کی خلاف ورزی کا معاملہ

بھارت نے سرحدوں پر جدید امریکی توپیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا 

سرینگر۔22اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بین الاقوامی سرحدپر آئے روز خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لئے بھار ت نے سرحدوں پر امریکی توپیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہندستان اور امریکہ نے145 الٹرا لائٹس توپوں کی خریداری پرفیصلہ کیا ہے ۔یو این این کے مطابق پاکستان اور چین کی طرف سے سرحدوں پر خلاف وزیوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرحدوں پر امریکی توپیں تعینات کی جائے گی اور اس سلسلے میں بھارت نے امریکہ سے رجوع کیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات کی جانے والی ان توپوں کی خاصیت یہ ہے کہ توپیں ایک سیکنڈ میں دو سے پانچ راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔ اس کی رینج 25 کلو میٹر ہے اور اگر اس میں تھوڑی تبدیلی کی جائے تو یہ 75 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ ان توپوں کی خریدار ی میں کا تقریبا پانچ ہزار کروڑ روپے لگ سکتا ہے ۔توپوں کی خریداری حکومت ہندمیک ان انڈیا کے تحت کر رہی ہے اور اس کے لئے وزارت دفاع نے ایم 777 توپوں کی خریداری کیلئے فائل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا