English   /   Kannada   /   Nawayathi

سر پر اسکارف باندھ فریحہ تفہیم دکھاتی ہیں مارشل آرٹ کے جوہر، اولمپک 2020 کی کررہی ہیں تیاری(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

فریحہ تفہیم پرانے شہر حیدرآباد کے سینٹ معاذ ہائی اسکول کی محض دسویں جماعت کی ایک طا لبہ ہی نہیں بلکہ ما رشل آرٹس کی قومی سطح کی کھلاڑی بھی ہیں۔ فریحہ نے حال ہی میں گوہاٹی میں منعقدہ ساتویں اووینام قومی چمپیئن شپ مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا ۔ فریحہ کی طرح ہی اس اسکول کی ایک اور طا لبہ سمیہ بیگم نے بھی گوہاٹی کے ان مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔اسکارف پہن کراسکول آنے والی فریحہ کے لئے اپنے والدین سے اسکول میں مارشل آرٹس کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت حاصل کرنا تو آسان رہا لیکن اس اسپورٹ کے مقابلہ میں شرکت کے لیے دور دراز علاقوں کے سفر کی اجازت حاصل کرنا مشکل رہا۔اسکول میں مارشل آرٹس کی ابتدا کے لیے اسکول کے کارسپانڈنٹ محمود ساجد اور کوچ کوسخت محنت کرنی پڑی ۔


ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی خودکشی

پڈوچیری۔21اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) یہاں گزشتہ روز مبینہ طورپر ایک ہی کنبہ کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ پولس کے مطابق چنءي کے تین باشندے یہاں ایک پرائیویٹ لاج میں مقیم تھے ۔ کل انہوں نے دیر تک اپنا دروازہ نہیں کھولا تو لاج کے ملازمین نے پولس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر آرلینپٹ تھانہ پولس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر کھولا تو تین افراد مردہ پائے گئے ، جنہوں نے زہر کھاکر خودکشی کرلی تھی۔ کمرے میں خودکشی کی تحریر بھی ملی ہے ، جس میں لکھا ہے کہ وہ زندگی سے تنگ آچکے ہیں ، اس لئے یہ انتہائی قدم اٹھارہے ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت موتھورامالنگم (65)، ان کی بیوی تلسی (60) اور ان کے بیٹے بلرامروگم کے طورپر کی گئی ہے ۔ پولس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جنرل گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔ 


تلنگانہ میں وبائی امراض کا قہر جاری 

شہر حیدرآباد میں گزشتہ 18دنوں میں ڈینگی کے 76معاملات درج

حیدرآبا۔21اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ میں وبائی امراض کا قہر جاری ہے ۔شہر حیدرآباد میں گزشتہ 18دنوں میں ڈینگی کے 76معاملات درج کئے گئے ہیں۔یہ اعداد وشمار چونکا دینے والے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈینگی کے 175معاملات درج کئے گئے ہیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران ان وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے صبح اور رات کے درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ کے سبب وبائی امراض ملیریا ' ڈینگی ' چکون گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسپتالوں میں ان کے مریضوں کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔ مچھروں کی افزائش بھی ان دنوں زیادہ ہے جس کے سبب ان وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ملیریا ڈینگی ' چکون گنیا مچھروں کے ذریعہ ہی پھیلتے ہیں۔ ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلہ حیدرآباد میں وبائی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہے ۔ حیدرآباد کے مشہور فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر نے کہا کہ اس سال چکون گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور کئی مریض وبائی بخار کی علامات کے ساتھ اسپتال پہونچ رہے ہیں ۔ ان امراض سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہورہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے مچھر کش دواؤں کا استعمال کرنے اور کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط پر زور دیا ہے ۔


رات میں سڑکوں پر لاپرواہی سے بائیک چلانے والے 200 نوجوان زیر حراست

حیدرآباد۔21اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )پرانے شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر پولیس نے آپریشن چبوترہ اور آپریشن لیٹ نائٹ رومیو کے تحت 200کم عمر نوجوانوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ یہ نوجوان راتوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سڑکوں پر لاپرواہی سے بائیکس چلارہے تھے ۔پولیس نے ان کی بائیکس کو بھی ضبط کر لیا۔پولیس نے کل رات دیر گئے یہ مہم چلائی۔پکڑے گئے نوجوانوں میں راتوں کو آوارہ گردی کرنے والے کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں ان کے والدین کی موجودگی میں ان کی کونسلنگ بھی کی۔ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنا نے میڈیا کو بتایا کہ اس مہم میں چار اے سی پیز،11انسپکٹرس اور پولیس کے ملازمین نے حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ ساوتھ زون پولیس ان والدین کے خلاف کاروائی کرے گی جو اپنے لڑکوں کی سرگرمیوں سے باخبر نہیں رہتے اور اپنے کم عمر لڑکوں سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پولیس ساوتھ زون کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلائے گی۔


ذہنی طورپر مردہ ایک شخص کے اعضا کا عطیہ اس کے خاندان کی رضامندی سے دوسرے مریضوں کو دیا گیا

حیدرآباد ۔21اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک ذہنی طورپر مردہ ایک شخص کے اعضا کا عطیہ اس کے خاندان کی رضامندی سے دوسرے مریضوں کو دیا گیا۔وجئے واڑہ کے آندھرا اسپتال میں جگیا پیٹ کا رہنے والا 29سالہ ومشی کرشنا کو ذہنی طورپر مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس کے رشتہ داروں کی رضامندی سے اس کے اعضا کا عطیہ دیا گیا۔ اس طرح اس کے اعضا سے چار مریضوں کی جان بچائی گئی۔اس کے دل کو حیدرآباد کے اپولو اسپتال، ،جگر کو یشودھا اسپتال ،گردوں کو وجئے واڑہ کے آیوش این آر آئی اسپتال ،آنکھوں کو واسن آئی کے اسپتال منتقل کرنے کے لیے گناورام ایرپورٹ سے خصوصی طیارہ کا انتظام کیا گیا ۔ حیدرآباد اور گنٹور کے ڈاکٹرس اس کے اعضا کو نکالنے کے لیے وجئے واڑہ کے آندھرا استپال پہنچے اور آپریشن کے ذریعہ اس کے اعضا کو نکال کر منتقل کیا گیا۔جگیا پیٹ کے مانڈوا انجئیرنگ کالج میں ہارڈویر ٹکنیشین کے طورپر کام کرنے والا ومشی سردرد،بخار کی علامات پر جگیا پیٹ کے اسپتال منتقل ہواتاہم حالت کے خراب ہونے کے سبب اس کو وجئے واڑہ کے آندھرا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو ذہنی طورپر مردہ قرار دیا۔ْ 


تمباکو کے غلط استعمال پر روک لگانے کے لئے یوم عالمی تمباکو معاہدہ کانفرنس

نئی دہلی۔21اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )تمباکو کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی غرض سے عالمی تمباکو معاہدے میں شامل ممالک کی کانفرنس کا ساتواں اجلاس کا آئندہ7 سے 12نومبر تک یہاں اہتمام کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں تمباکو کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے تمباکو کی صنعت کو سماج کے لئے غیر اہم قراردینے سے ہمیں کئی اقدامات پر غورو خوض کیا جائے گا۔عالمی تمباکو معاہدہ میں شامل179ممالک اور یوروپی یونین کانفرنس بھی شرکت کرے گی۔ یہ معاہدہ سال2005میں ہوا تھا جو باقاعدہ طو رپر تمباکو کے کنٹرول پر عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کے معاہدے کے طورپر مشہور ہے ۔اس سال برطانیہ امریکی تمباکو کمپنیوں کی وسیع بدعنوانی اور تمباکو کنٹرول قانون پر عدالت میں للپ مارس انٹرنیشنل کے ذریعہ دائرمعاملہ میں اروگوئے کی جیت کے بعد اس کانفرنس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ۔ کانفرنس میں دنیا کے ممالک قومی او ربین اقوامی سطح پر عوامی صحت پالیسی بنانے سے تمباکو کی صنعت کو باہر رکھنے کی پالیسی پیش کریں گے ۔علاوہ ازیں کانفرنس کی میٹنگ میں شمولیت کے لئے تمباکو صنعت جن خامیوں اور نقص کا استعمال کررہی ہے ' ان میں اصلاح کے بارے میں بھی غوروخوض کیا جائے گا۔انداز ہ ہے کہ اگر عالمی تمباکو معاہدہ پوری طرح لاگو ہوتا ہے تو دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا