English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی اجودھیا کا معاملہ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

کانگریس لیڈر راجندر پرتاپ سنگھ بھی محترمہ مایاوتی کے خیالات سے متفق نظر آئے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ انتخابات کے وقت بی جے پی کو اجودھیا کی یاد آ ہی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں اجودھیا کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا لیکن سیاسی طور پر اجودھیا سے فائدہ اٹھانے میں سب سے آگے رہی۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہی رامائن میوزیم بنوانے کی یاد کیوں آئی۔ اس کے آگے پیچھے بھی اس منصوبہ پر کام کیا جا سکتا تھا لیکن بی جے پی کو تو نہ رام سے مطلب ہے اور نہ ہی اجودھیا سے۔ اسے تو رام کے نام پر صرف ووٹ لینا ہے۔ ادھر، بی جے پی نے محترمہ مایاوتی اور مسٹر سنگھ کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اجودھیا اور شری رام کو ہمیشہ سے عقیدت کا موضوع مانا ہے۔ پارٹی نے اسے سیاست یا انتخابات سے جوڑ کر کبھی نہیں دیکھا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ بے وجہ الزام لگاتی رہتی ہے۔مسٹر پاٹھک نے کہا کہ دسہرے میں آکر مسٹر مودی نے جے شري رام کا نعرہ لگا کر کون سی غلطی کر دی۔ رام لیلا میں رام کا نعرہ نہیں لگے گا تو کس کا لگے گا۔ اپوزیشن کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے۔اپوزیشن کسی نہ کسی بہانے مسٹر مودی کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ تنقید شخص کی نہیں پالیسیوں کی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی پالیسی ملک کے مفاد میں ہے اس لئے اپوزیشن پالیسیوں پر تنقید نہیں کر پا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ذاتی تنقید پر آمادہ ہے۔ ان الزامات اور جوابی الزام کے درمیان اجودھیا میں رام (رامائن) میوزیم بنانے کے مرکزی حکومت کے منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ اجودھیا میں وزارت ثقافت کا رام میوزیم بنانے کے علاوہ مرکز کی کچھ اور اسکیمیں ہیں جو رام کے نام پر ہی چل رہی ہیں۔ رام مندر کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے مودی حکومت رامائن میوزیم قائم کر دینا چاہتی ہے۔


کار الٹنے سے دو افراد کی موت

نئی دہلی۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے آئی ٹی او علاقے میں آج علی الصبح تیز رفتار سے آ رہی ایک گاڑی کے الٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اوردیگرتین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت پانچ نوجوان سوار تھے جو ہریانہ سے دہلی ایک دوست کے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے ۔اس حادثے میں کار ڈرائیور اور ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دیگردو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ تیسرے نوجوان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت کشش آنند کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ حادثہ آج صبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔ لکشمی نگر کی جانب سے آ رہی یہ ھیونڈئی کار آئی ٹی اوپر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کار کی ٹکر سے ایک اسٹریٹ لائٹ بھی ٹوٹ کر اس کے اوپر آ گری۔عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایک موٹر سائیکل کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی، اسی دوران وہ گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا اور اس ترتیب میں کار قریبی ڈیوائیڈرسے ٹکرا کر الٹ گئی۔آس پاس موجود لوگوں نے کار کے اندر پھنسے لوگوں کو فوراً باہر نکالا۔لیکن کار ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان اس قدر پھنس گیا تھا کہ پولیس کو کار کٹر کی مدد سے انہیں نکالنا پڑا۔ دونوں کی موت ہو گئی ہے ۔ باقی تین لوگوں کاعلاج اسپتال میں چل رہا ہے ۔


کنویں سے بزرگ عورت کی لاش برآمد

بیتول۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے ملتاءي تھانہ علاقے کے منگوناکھرد گاؤں کے ایک کھیت میں واقع کنویں سے ایک بوڑھی عورت کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکشمی دھوٹے (70) سنیچر کی شب رفع حاجت کے لئے گھر سے نکلی تھی اس کے بعد واپس نہیں لوٹی۔ کنبہ کے لوگوں نے رات میں اسے ڈھونڈا لیکن کہیں پتہ نہیں چلا۔کل دوپہر اس کی لاش کنویں میں نظر آئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دیہاتیوں کی مدد سے عورت کی لاش کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ تحقیقات جاری ہے ۔


تمل ناڈو میں کسانوں کی ریل روکو تحریک سے ریلوے خدمات متاثر

تنجاور۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) تمل ناڈو کے تنجاور میں ہزاروں کسانوں نے مرکزی حکومت سے کاویری انتظامی بورڈ کے فوری قیام کے مطالبہ کو لیکر آج 48 گھنٹے کی ریل روکو تحریک کی شروعات کی جس سے ریاست کے ڈیلٹا، وسطی اور جنوبی اضلاع میں ریل خدمات متاثر ہوئیں۔
یونائٹیڈ فارمر موومنٹ زیراہتمام ہزاروں کسانوں نے ڈپٹی صدر آرُ سک مارن کی قیادت میں کمبکونم۔تنجاور اور تری چراپلی۔کمبکونم ریل روڈ پر مسافر ٹرینوں کو دو گھنٹے تک روکے رکھا۔ مظاہرین نے ریلوے لائن پر کھانا پکا کر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے ہزار سے زائد مظاہرہ کررہے کسانوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ہندوستان کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی سکریٹری آر متھراسن نے تیروورور کے کوڈنکلپالایم میں سینکڑوں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ریل روکو تحریک کی قیادت کی۔ انہوں نے ریل کی پٹریوں پر قبضہ جما لیا اور مرکز کی بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت پر تمل ناڈو کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی بھی کی، تیروورور میں پولیس نے ڈی ایم کے کے ضلع سیکرٹری پونڈي کے کلائیوانن کی قیادت میں مظاہرہ کر رہے 500 پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ وہیں تیروچراپلي میں ڈی ایم کے وزیر کے این نہرو کی قیادت میں ایک ہزار کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے دیگر مقامات پر بھی ریل روکو تحریک کر رہے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ مختلف مقامات پر ہوئے مظاہروں میں ڈی ایم، سی پی آئی، سی پی ایم، پیپلز ویلفیئر فرنٹ، کسان اور دوسرے تمل تنظیموں نے حصہ لیا۔



بی جے پی لیڈر کے گھر سے نقدی اور زیورات چوری

دیواس۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے دیواس شہر کے مہاویر نگر میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر کے گھر میں گھس کر نامعلوم چور نقدی سمیت قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی میں واقع مہاویر نگر میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر بہادر مکاتي کے گھر میں نامعلوم چور گھس گئے اور تقریباً دس ہزار روپے نقد اور چاندی کے زیورات لے گئے ۔مسٹر مکاتي کی رپورٹ کے مطابق وہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔دوپہر میں ان کی بہن اور بھنوئی گھر پہنچے تو دروازہ کھلا تھا اور گھر کا سامان پھیلا ہوا تھا۔ چوری کا شبہ ہونے پر اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے ۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف معاملہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔



اجتماعی آبروریزی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

دھول پور۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) راجستھان میں اس ضلع کے سین پوو تھانہ علاقہ کے نگلا دانی گاؤں میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس افسر پرجیت گرجر نے آج بتایا کہ اس معاملہ میں گزشتہ روز گاؤں کے کمرسین کو گرفتارکیا گیا تھا جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ متاثرہ کی طبی جانچ کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دو تین روز قبل بدمعاشوں نے نابالغہ کو پکڑلیا تھا اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس دیگر بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے ۔


بنارس میں بھگدڑ کے متاثرین سے ملاقات کریں گے راج ببر اور شیلا دکشت

بنارس۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں بنارس کے راج گھاٹ پل پر ہفتہ کو مذہبی پروگرام کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں زخمیوں کا حال چال دریافت کرنے کے لئے آج دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت اور کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر یہاں آ رہے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان پرو فیسر ستیش رائے نے بتایا کہ دونوں لیڈران شام تقریبا دو بجے بنارس ہندو یونیورسٹی ( بی ایچ یو) کے ٹراما سینٹر جائیں گے اور وہاں زیر علاج زخمیوں سے مل کر ان کا حال چال جانیں گے ۔ پرو فیسر ستیش رائے نے بتایا کہ مریضوں کا حال چال جاننے کے بعد دونوں رہنما بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے وارانسی کے لاٹ بھیرو محلے کے اشوک گوتم کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد لھورابیر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ واضح ر ہے کہ "جے گرو دیو" کی شوبھا یاترا کے دوران راج گھاٹ پر بھگدڑ میں 25 افراد کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔



میانمار میں کشتی ڈوبنے سے 14ہلاک،متعدد لاپتہ

یانگون۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)میانمارکے شمال مغربی حصہ میں ایک کشتی ڈوبنے سے 14افراد کی موت ہوگئی اور دیگر کئی لاپتہ ہوگئے ۔یہ اطلاع راحت اور بچاؤ عملے نے دی ہے ۔مقامی راحت محکمے کے افسر سا بلی فرینک نے بتایا کہ 150مسافروں سے بھری کشتی ہفتے کو سانگنگ علاقے کی چندون ندی میں ڈوب گئی تھی۔افسروں نے بتایا کہ ندی میں ڈوبی کشتی کی جگہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے اور اب اسے کریں کی مدد سے ندی سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 14لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور 85لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی پر 300افراد سوار تھے جبکہ اس پر صرف 120افراد کی ہی جگہ تھی۔


تبت میں زلزلہ کے شدید جھٹکے 

لہاسہ:۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)تبت میں آج ریختر پیمانے پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ اطلاع امریکی ارضیاتی سروے محکمہ نے دی ہے ۔ زلزلے کا مرکز کامدو شہر سے 300 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 25 کلومیٹر کی گھرایي میں تھا۔زلزلے سے فوری طور پر جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔



اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے 

نئی دہلی۔19اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے . محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح چھ بجے آیا۔ ریختر پیمانے پرزلزلے کی شدت کا اندازہ 4.0 لگایا گیا۔ زلزلے کا مرکز 29.6 ڈگری شمالی عرض بلد اور 80.6 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کے نیچے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا