English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو سال مکمل ہونے پر مودی حکومت نے تشہیر پر خرچ کئے 36 کروڑ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

دو سال کی مدت مکمل ہونے پر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے گذشتہ 29 مئی کو انڈیا گیٹ پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ پرنٹ میڈیا کے اشتہارات پر 35.59 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر 1.06 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔اس درمیان دوردرشن نے ایک اور آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا کہ اس نے 'ایک نئی صبح پروگرام پر کل 92 لاکھ روپے خرچ کئے۔ آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ دیگر انگریزی، ہندی اور علاقائی اخبارات کے علاوہ تمام اہم قومی اخبارات کو اشتہارات دیے گئے تھے۔ 'ایک نئی صبح پروگرام کے دوران مرکزی حکومت نے اپنی کامیابیوں کا پروپیگنڈہ کیا تھا اور امیتابھ بچن سمیت بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ یہ پروگرام چھ گھنٹے تک چلا تھا


غلط گروپ کا خون چڑھانے سے دو بچوں کی طبیعت خراب

ہردا۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع اسپتال میں اسٹاف نرس کی غلطی کا خمیازہ دو معصوم بچوں کو بھگتنا پڑا۔ڈیوٹی پر تعینات نرس نے ان دونوں بچوں کو دوسرے گروپ کا خون چڑھا دیا جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ ہرداضلع اسپتال میں کل دس سالہ نیکیتا کو خون کی کمی کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا اور چار سالہ آدتیہ پوار کو بھی داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر نے دونوں کو خون چڑھانے کے لئے کہا تھااسی لئے شام کو ہردا بلڈ بینک سے خون دیا گیا جو نرس کے ذریعہ انہیں چڑھایا گیا۔نیکیتا کو او پازیٹو خون چڑھایا جانا تھا اور اسے بی پازیٹو چڑھایا گیا جبکہ آدتیہ کو بی پازیٹو چڑھایاجاناتھا اور اسے او پازیٹو چڑھایا گیا۔خون چڑھنے کے کچھ ہی دیر بعد دونوں بچوں کی حالت بگڑنے لگی۔اس کی اطلاع ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو دی گئی۔دونوں بچوں کا علاج اب ہردا اسپتال میں کیا جارہا ہے اور ان کی بگڑتی حالت کے پیش نظر انہیں بھوپال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ ہردا اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر شریکانت سینگر نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ایک ٹیم تشکیل کرکے تفتیش کرائی جائے گی۔اس میں جو بھی قصوروار ہوگا اس پر سخت کارروائی ہوگی۔بادی النظر میں ڈیوٹی پرموجود نرس کی لاپرواہی سامنے آئی ہے لیکن پھر بھی جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی ہوگی۔فی الحال دونوں بچوں کو بھوپال ریفر کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔


مہوبہ میں ایک شخص کی لاش ملنے سے سنسنی

مہوبہ۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے پنواڑی علاقے میں مشتبہ حالت میں ایک شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود سنگھ نے بتایا کہ للت پور کے مہرونی میں واقع کاشی رام کالونی کے رہنے والے لاکھن ٹیکم گڑھ ایک پرائیویٹ بور ویل کمپنی میں مزدور تھا۔کنہتا روڈ پرکل شام پلیا کے نزدیک لوگوں نے اس کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع پر ہلاک شدہ کے بھائی کے ساتھ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی ۔پولیس نے لاش کی شناخت لاکھن کے طورپر کی۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ کے بھائی نیرج نے لاکھن کا قتل ہونے کا الزام لگایا ہے ۔نیرج نے بتایا کہ اس کا بھائی بورویل کمپنی کے مالک سے مزدوری مانگنے گیا تھا۔اس نے شک ظاہر کیا ہے کہ اسے پیسے نہ دے کر بورویل مشین گاڑی سے کچل دیاگیا ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ نیرج کی شکایت پر کمپنی کے مالک دیویندر کمار اور گاڑی کے ڈرائیور اشوک کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


سڑک حادثے میں 5افراد ہلاک

گنگا نگر۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے سعد الشہرکے ایک کنبہ کے پانچ ارکان کی آج سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔اس قصبے میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔سعدالشھر کے سیمنٹ تاجر پون گوئل کا کنبہ پنجاب کے بھٹنڈا میں بیٹی کی شادی کرواکر اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ گدڑباھا میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور اس میں آگ بھی لگ گئی۔اس حادثہ میں پون گوئل کی بیوی اور ان کے بیٹے اور بیٹے کی بیوی اور دو بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حادثے کے بعد گاؤں والوں نے ان کی لاشیں کار سے نکالیں۔ بتایا گیا ہے کہ کار بہت تیز رفتاری کے ساتھ چل رہی تھی اور کار ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔


تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راونے سلیکام ویلی میں ٹی بریج کا افتتاح کیا

حیدرآباد۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سرمایہ کاری کو بڑے پیمانے پر راغب کرنے کے مقصد سے امریکہ کے دورہ میں مصروف تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کی سان فرانسسکو آمد پر ان کا پرواسی تلنگانہ تنظیم کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔کے ٹی راماراو نے اوبیر مرکز کے دفتر میں اس کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ہب۔ٹی آوٹ پوسٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔بعد ازاں انہوں نے سلیکام ویلی میں ٹی بریج کا افتتاح کیا اور اس کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹی بریج دنیا بھر سے ہندوستان تک اسٹارٹ اپس ایکو سسٹمس کے سلسلہ میں ایک انوکھا اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر حیدرآباد کو دنیا کے دس سرکردہ ٹی بریجس میں شامل کرنے کا ویثرن رکھتے ہیں۔ٹی بریج دنیا بھر سے تلنگانہ ریاست کو سرمایہ کاری کے کئے ایک اہم چینل ہوگی اور انہیں اس کے پہلے آوٹ پوسٹ کی شروعات پر فخر ہورہا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے ذریعہ ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ، ہندوستان کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاست ہے جہاں تجارت کے انوکھے نظریات سامنے آئے ہیں۔شہر حیدرآباد بہترین انفرااسٹرکچر رکھنے والا ہندوستان کا ایک اہم شہر ہے جہاں ٹکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ٹکنالوجی مارکٹس کے لیے تلنگانہ ایک گیٹ وے ثابت ہورہا ہے ۔


کولکاتا میں ایک کلب کے 32 اراکین گرفتار

کولکاتا۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس کی بدعنوانی کی شاخ نے قماربازی اور کئی سماج دشمن سرگرمیاں چلانے والے ایک کلب کے 32 اراکین کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی کولکاتا کے کیمک اسٹریٹ کے علاقے میں واقع ایک کلب میں کل چھاپہ ماری کرکے 32 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ لوگوں میں کلب کا منیجر بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سمیت کئی دیگر دستاویزات برآمد کئے گئے ۔


جسٹس کاٹجو نے اپنے بیان پر ہنگامہ کے بعد معافی مانگی

بھونیشور۔17اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو کی جانب سے اڈیشہ کے لوگوں کے بارے میں کئے گئے تبصرہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی کی سخت تنقید کے بعد انہوں نے اپنے بیان کے لئے کل معافی مانگ لی۔مسٹر کاٹجو کی جانب سے اڈیشہ اور یہاں کے لوگوں کے خلاف کئے گئے نازیبا تبصرہ پر ریاست کی کئی سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کے لئے معافی مانگ لی۔جسٹس کاٹجو نے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے فیس بک پر لکھا، 'اگر لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو اس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ میرے فیس بک پوسٹ سے لوگوں کو غلط پیغام گیا جبکہ وہ محض ایک مذاق تھا۔انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کے لوگوں کا میں بہت احترام کرتا ہوں'۔ جسٹس کاٹجو نے کہا کہ میرے دادا اڈیشہ کے گورنر تھے ۔ میں بھی وزیر اعلی نوین پٹنائک اور ان کے والد بیجو پٹنائک کا احترام کرتا ہوں۔ میں کئی بار اڈیشہ آیا ہوں اور میں نے کونارک مندر، لنگ راج مندر اور پوری مندر کے درشن بھی کئے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس کاٹجو نے اپنے فیس بک پر پوسٹ کہا تھا کہ 'مجھے اُڑیا لوگوں کے بارے میں لکھنے کے لئے کہا گیا۔ ان محتاجوں کے بارے میں لکھنے کے لئے ہے کیا؟ جب سے کلنگ کی لڑائی میں اشوک کے ہاتھوں انہیں شکست ملی ہے ، اس کے بعد سے وہ اٹھ نہیں پائے '۔انہوں نے لکھا، 'اب ان سب کے پاس برتن (پاترا)، بڑے برتن (مھاپاترا) اور مبینہ طور پر باصلاحیت بادشاہ (پٹنائک) ہیں۔ یقینی طور پر ان کے پاس بھگوان جگناتھ ہیں، جن سے وہ بہاریوں سے بدلہ لینے کے لئے روزانہ دعا کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا