English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہند۔ روس کے درمیان ہوئے یہ اہم معاہدے، وزیر اعظم مودی نے کہا، پرانا دوست، دو نئے دوستوں سے بہتر(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ہوئے یہ اہم معاہدے
دو سو کاموو ہیلی کاپٹر پر سمجھوتہ۔
-اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 پر سمجھوتہ
-آندھرا پردیش اور ہریانہ میں اسمارٹ سٹی
-ہند۔ روس میں گیس پائپ لائن معاہدہ
-جہازکی تعمیر میں سمجھوتہ
-تعلیم کے میدان میں سمجھوتہ
-ریلوے کے میدان میں سمجھوتہ
-سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں معاہدہ
- توانائی کے شعبے میں سمجھوتہ
اس ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی۔ روس ہمارا پرانا دوست ہے۔ ایک پرانا دوست دو نئے دوستوں سے بہتر ہوتا ہے۔ ہندوستان اور روس کے درمیان منفرد دوستی ہے۔ میں نے اور صدر پوتن نے تفصیل سے تمام مسائل پر بات کی۔ دہشت گردی کے مسئلے پر ہندوستان اور روس ساتھ ہیں۔پوتن کو کل دیر رات ہی گوا پہنچنا تھا، لیکن گھنے دھند کی وجہ سے وہ تاخیر سے پہنچے۔ پوتن کے طیارے کا گھنے دھند کے پیش نظرساحلی ریاست میں اترنا مشکل ہو گیا جس کی وجہ سے ان کے یہاں آنے میں دیر ہو گئی۔ روس کے صدر کو پہلے ڈابولم ہوائی اڈے کے قریب واقع آئی این ایس ہنسا اڈے پر دیر رات ایک بجے اترنا تھا، لیکن علاقے میں گھنے دھند کی وجہ سے ان کی آمد میں دیر ہو گئی۔ بتایا گیا کہ ان کا طیارہ دیر رات تین بجے اترے گا، لیکن بعد میں اس وقت میں تبدیلی کرکے صبح سات بجے کیا گیا، لیکن ہوائی جہاز سات بجے بھی نہیں پہنچ پایا۔ سیکورٹی وجوہات سے یہ معلومات نہیں دی گئی کہ ان کے طیارے کا راستہ تبدیل کر کے اسے کہاں بھیجا گیا۔بتا دیں کہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ فوجی مشق کو لے کر ہندوستان نے روس سے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ روس کے ساتھ سالانہ دو طرفہ سربراہی کانفرنس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ روس کی مشترکہ مشق کو لے کر اس سے احتجاج درج کرایا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے ملک کے ساتھ مل کر فوجی مشق کرنے سے مسائل اور بڑھیں گے۔ماسکو میں ہندوستان کے سفیر پنکج سرن نے روسی خبر رساں ایجنسی ریا نوووستی کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے روسی فریق کو اپنے ان خیالات سے آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے اور سرکاری پالیسی کے طور پر اسے اپنانے والے پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون ایک غلط رخ ہے اور اس سے صرف اور مسائل پیدا ہوں گے۔


پاکستانی فوج نے پشتونوں پر برسائے بم، ہزاروں افراد بے گھر، افغانستان میں مانگی پناہ

نئی دہلی۔ 15نومبر (فکروخبر/ذرائع)افغانستان سے ملحق سرحد پر پاکستان کی آرمی اور فضائیہ کے حملے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پشتون افغانستان کے خوست بھاگ گئے ہیں۔ پشتونوں نے افغانستان حکومت سے خوست میں پناہ مانگی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مہم ضرب عضب میں ہزاروں پشتون بے گھر ہو چکے ہیں۔بے گھر ہو چکے پشتونوں کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج انہیں ختم کر دینا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔ دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے بہانے انہیں مٹایا جا رہا ہے۔افغانستان پہنچے ایک پناہ گزین نے بتایا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ دہشت گرد کہاں چھپے ہیں اور حملوں کو انجام دے رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد اور کراچی میں چھپے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کبھی امریکہ سے لڑتا ہے تو کبھی اپنے پڑوسیوں سے۔ ہم وزیرستان کے لوگ کبھی بھی دہشت گردوں کے حق میں نہیں رہے۔ایک اور متاثرہ نے بتایا کہ پاکستان کسی نہ کسی بہانے ہمیں برباد کرنا چاہتا ہے۔ ہم پر اس جنگ کو گزشتہ 40 سال سے مسلط کیا جا رہا ہے۔ جو اپاہج اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ بھی نہیں سکتے، انہیں بھی بھاگنا پڑا۔ میں نے سرحد پار کرنے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسے بیان نہیں کر سکتا۔ طالبان کو مٹانے کے نام پر ان کی راہ میں جو بھی آ رہا ہے اسے مٹاتے چلے آ رہے ہیں۔


گجرات وقف بورڈ میں ہوئے گھوٹالے کا معاملہ ہائی کورٹ میں پہنچا

احمد آباد۔ 15نومبر (فکروخبر/ذرائع)گجرات وقف بورڈ میں ہونے والے گھوٹالہ اور موجودہ چیئرمین کی میعاد مکمل ہونے کا معاملہ اب ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گجرات حکومت اور وقف بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات وقف بورڈ پر 26 املاک کو غیر قانونی طریقے سے خرد برد کرنے کا الزام مسلم تنظیموں نے لگایا ہے۔ وقف بورڈ میں ہوئے گھوٹالے کو لے کر احمد آباد کی مسلم برادری کے لوگوں نے ایک تحریک بھی چلائی تھی۔کورٹ میں عرضی گزار کے وکیل کی دلیل تھی کہ 2013 کے ترميمی قانون کے بعد بھی گجرات وقف بورڈ نے وقف املاک کا لین دین کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وقف بورڈ کے چیئرمین اے آئی سید کا میعاد مکمل ہونے کے باوجود بھی وہ اب تک کس طرح وقف بورڈ کے چیئرمین بنے ہوئے ہیں اوراپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ۔ہائی کورٹ نے عرضی گزار کے وکیل کی دلیل سننے کے بعد گجرات حکومت اور وقف بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 23 نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔


رتلام ضلع میں بس تالاب میں گری، کئی مسافروں کے ڈوبنے کا خدشہ

رتلام۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر ناملي کے پاس آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی، جس کی وجہ سے کئی مسافروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ بس ناملي سے روانہ ہوئی تھی اور کچھ دور پہنچنے کے بعد بے قابو ہو کر ایک تالاب میں گر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ناملي کے پاس معدنیات کی کانیں ہیں اور وہیں پر ایک بڑے تالاب نما گڑھے میں گر گئی۔ اس میں کافی مقدار میں پانی بھرا ہوا ہے ۔اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاؤں کے لوگوں کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی راحت و بچاؤ کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ راحت اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔


طالبہ کو جلانے والے پر پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا

بیتول۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے بوردیہی تھانہ علاقے کے پنڈرئی میں نابالغ طالبہ پر کیروسین ڈال کر جلانے والے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سب ڈیویژن پولیس افسر ڈی ایس بگھیل نے آج بتایا 25ستمبر کو پنڈرئی کی رہنے والی 12جماعت میں پڑھنے والی ہری ناگلے کی بیٹی ڈولی گاؤں میں رہنے والے اپنے منہ بولے چچا دھنراج بہارے کے گھر پر گئی تھی۔دھنراج نے ڈولی کو کھانا بنانے کے لئے کہا۔ڈولی نے کھانا بنانے سے انکار کردیا،اس بات پردھنراج نے اس کے اوپر کیروسین ڈال دیا اور آگ لگا دی۔آگ لگنے سے ڈولی چلاتے ہوئے گھرسے باہر نکلی۔اس کے بعد دھنراج نے اس کے اوپر پانی ڈالا اور آگ بجھا دی۔مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ڈولی کے باپ کو دی۔اس کے بعد ڈولی کو علاج کے لئے ملتائی کے سرکاری اسپتال میں لایاگیا۔وہاں سے اسے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔جہاں پر ڈولی نے اپنے بیان میں دھنراج کے ذریعہ کیروسین ڈال کر جلانے کی بات کہی۔علاج کے دوران ڈولی کی موت ہوگئی۔پولیس نے دھنراج کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔


سون بھدر طالبہ نے پھانسی لگاکر کی خودکشی

سون بھدر۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں سونبھدر کے چوپن علاقے میں ایک طالبہ نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بنیادی طور پر بلیا کے ببھنولی کی رہنے والی 15سالہ پنکی سیمنٹ فیکٹری کے رہائیشی علاقے میں اپنے دادا کے ساتھ رہ کر پڑھائی کررہی تھی۔کل رات اس کے دادا ڈیوٹی سے گھر لوٹے تو گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی آواز نہ آنے پر وہ گھبرا گئے اور پڑوسیوں کو بلایا۔پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر اندر دیکھا تو پنکی کی لاش پنکھے سے دپٹے کے سہارے لٹکی ہوئی تھی۔پولیس نے پڑوسیوں کی مدد سے لاش کو نیچے اتارا اور اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس کو طالبہ کے کمرے سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا جس میں اس نے مایوس ہوکر خودکشی کرنے کی بات لکھی تھی۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


بلیا میں چھجا گرنے سے سات بچوں سمیت 19زخمی

بلیا۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ضلع بلیا کے نرہی علاقے میں مکان کا چھجا گرنے سے سات بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریا گاؤں میں درگا بوجا کے بعد کل شام ''مورتی وسرجن'' کا جلوس نکل رہا تھا۔جلوس دیکھنے کے لئے گاؤں کی خواتین اور بچے سنتوش جیسوال کے مکان کے چھجے پر کھڑے تھے ۔چھجے کے نیچے کچھ مرد بھی کھڑے تھے ۔جلوس مکان کے سامنے سے گزر رہاتھا اسی وقت کا چھجا اچانک بھربھرا کر ڈھیہ گیا۔چھجے کے نیچے کھڑے لوگ اور بچے زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو بہار کے بکسر سرکاری اسپتال اور پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ نازک حالت میں ارجن(8)کو وارانسی بھیجا گیا ہے ۔


بس تالاب میں گرنے کی وجہ سے 10مسافر ہلاک

رتلام۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر ناملي کے پاس آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی، جس کی وجہ سے 10 مسافر ہلاک ہوگئے تاہم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سینئر پولیس اور افسران کی نگرانی میں راحت و بچاؤ کا کام دوپھر بارہ بجے کے بعد بھی جاری تھا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا گیا ہے ۔ تالاب سے بس باہر نکال لی گئی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ بس ناملي سے رتلام ضلع کے ہی جاورا کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 50سیٹوں والی بس میں تقریباً اتنے ہی مسافروں کے سوار تھے ۔ اندازہ ہے کہ تالاب میں تقریباً 20 سے 30 فٹ کی گھراءي تک پانی ہے ۔ خدشہ ہے کہ اسٹیئرنگ فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک کنارے تالاب میں گر گئی۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے 10 بجے کے بعد پیش آیا۔


لالو نے کہا'بہار نے بی جے پی کو دھویا اب یوپی کی بار ی'

پٹنہ:۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو پھر سے پٹخنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹر پر لکھا،''بہار نے ان کو پٹخ پٹخ کر دھویا اب باری یوپی کے عوام کی ہے ۔انہوں نے آگے لکھا ہے کہ فرقہ پرستوں کو ہراؤ،امن،چین ،بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رکھو۔آر جے ڈی کے صدر کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ان کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں لکھا،''یہ ہے میرا بہار،اپنا بہار،ہمارا بہار۔وہ اس لئے بہار کو بدنام کرتے ہیں کیونکہ ان کے برے منصوبے کامیاب نہیں ہوتے ۔''


سڑک حادثے میں نانا اور ناتی سمیت تین افراد ہلاک

کانپو۔15اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں کانپور کے سوروپ نگر علاقے میں آج سڑک حادثے میں موٹر سائکل پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نواب گنج علاقے کا رہنے والاروہت (17)موٹر سائکل پر بٹھاکر اپنے نانا جے رام(50)پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون اور اس کی بیٹی مانیا(11)کو راوت پور اسٹیشن چھوڑنے کے لئے جارہا تھا۔کمپنی باغ چوراہے سے راوت پور روڈ پر جانے والی سڑک پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے اس کی موٹر سائکل کو ٹکر ماردی جس سے نانا ،ناتی اور مانیا کی موت ہوگئی اور خاتون زخمی ہوگئی۔نازک حالت مین خاتون کو ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت کرنے کے بعد ان کے گھروالوں کو حادثے کے اطلاع دے دی۔پولیس معاملہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا