English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم پرسنل لا بورڈ لاء کمیشن کے سوالنامے کا کرے گا بائیکاٹ : مولانا ولی رحمانی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے سلسلے میں لاء کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سوالنامے کو مسلم پرسنل لا بورڈ نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بورڈ کے نزدیک یکساں سیول کوڈ ملک کے حق میں نہیں ہے۔مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے آج یہاں پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے یہ اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ لاء کمیشن نے اس سوالنامے میں غلط رہنمائی کرکے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سوالنامے میں جانبداری کی جھلک واضح طور پر نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستانی آئین تیار کرتے وقت ملک کے عظیم رہنماؤں نے ملک کے تمام عوام کو مکمل مذہبی آزادی کا حق دیا ہے جس کی بنیاد پر تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد اور رسم و رواج کے مطابق عمل کرنے اور زندگی گذارنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔ یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک کی اقلیتوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنےکے مترادف ہے اس لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ اس طرح کی کسی بھی حق تلفی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی آئین تیار کرتے وقت ملک کے عظیم رہنماؤں نے ملک کے تمام عوام کو مکمل مذہبی آزادی کا حق دیا ہے جس کی بنیاد پر تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد اور رسم و رواج کے مطابق عمل کرنے اور زندگی گذارنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے۔ یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک کی اقلیتوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنےکے مترادف ہے اس لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ اس طرح کی کسی بھی حق تلفی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔مسلمانوں کے تمام مسلکوں کی نمائندہ تنظیم مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ آئین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کی وحدت و سالمیت ، قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی غرض سے آئین میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی ہے۔ لیکن مرکز کی مودی حکومت ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرکے ملک کے اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسلمانوں کے تمام مسلکوں کی نمائندہ تنظیم مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ آئین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کی وحدت و سالمیت ، قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی غرض سے آئین میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی ہے۔ لیکن مرکز کی مودی حکومت ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرکے ملک کے اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جمعیت علمائے ہند (ارشد) کے صدر مولانا ارشد مدنی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے ڈھائی برس کے دور اقتدار کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے مقصد سے وہ اس طرح کے حربے استعمال کرکے ملک کو انتشار کی راہ پر ڈال رہی ہے۔ جمعیت علمائے ہند (ارشد) کے صدر مولانا ارشد مدنی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے ڈھائی برس کے دور اقتدار کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے مقصد سے وہ اس طرح کے حربے استعمال کرکے ملک کو انتشار کی راہ پر ڈال رہی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی سرحدوں کو صحیح ڈھنگ سے سنبھالنے کی بجائے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کا معاملہ اٹھا کر ملک میں داخلی جنگ چھیڑ دی ہے، جو ملک کی جمہوریت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ مولانا مدنی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت جمہوریت کے نام پر ملک کو بدترین حالات کی طرف ڈھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی سرحدوں کو صحیح ڈھنگ سے سنبھالنے کی بجائے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کا معاملہ اٹھا کر ملک میں داخلی جنگ چھیڑ دی ہے، جو ملک کی جمہوریت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔مولانا مدنی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت جمہوریت کے نام پر ملک کو بدترین حالات کی طرف ڈھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی بقا و تحفظ کے لئے ہی اقلیتوں کو آئین میں مذہبی آزادی کی گارنٹی دی گئی ہے، جس کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ آئین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو ان کے آئینی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔ جمعیت اہل حدیث، ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر امام مہدی سلفی نے یکساں سیول کے نفاذ کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے غیر جانبدارانہ رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی بقا و تحفظ کے لئے ہی اقلیتوں کو آئین میں مذہبی آزادی کی گارنٹی دی گئی ہے، جس کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ آئین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو ان کے آئینی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔ جمعیت اہل حدیث، ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر امام مہدی سلفی نے یکساں سیول کے نفاذ کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے غیر جانبدارانہ رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلم سماج میں در آجانے والی خرابیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی نمائندہ تنظیموں نے اتفاق رائے سے لاء کمیشن کے سوالنامے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلم سماج میں در آجانے والی خرابیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی نمائندہ تنظیموں نے اتفاق رائے سے لاء کمیشن کے سوالنامے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین کمال فاروقی، جماعت اسلامی کے قاسم رسول الیاس کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین تنظیم کی نمائندوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین کمال فاروقی، جماعت اسلامی کے قاسم رسول الیاس کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین تنظیم کی نمائندوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی


طلاق ثلاثہ : مودی حکومت چور دروازے سے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کررہی ہے : دانشوران

گلبرگہ : 13اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)تین طلاق اورتعداد ازدواج کے معاملہ پر حکومت اور لا کمیشن کے موقف پر مسلم دانشوروں سخت اعتراض کیا ہے ۔ مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر تین طلاق کے ذریعے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا بلکہ دور تلک جائے گا۔ دانشور طبقہ نے اس کو یکساں سول کوڈ کی جانب حکومت کا یہ پہلا قدم قرار دیا ۔دانشور طبقہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے دانستہ طور مسلم پرسنل لا کے حساس موضوعات طلاق ثلاثہ اور تعداد ازدواج کو چھیڑا ہے، جس پر اسے کچھ طبقوں سے حمایت مل سکتی ہے۔ ان کہنا ہے کہ حکومت چور دروازے سے مسلم پرسنل لا میں مداخلت کرکے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے میں لگی ہے۔دانشوروں کے مطابق کہ اگر مسلم پرسنل لا میں ایک مرتبہ سیندھ لگ گئی ، تو پینڈورا باکس کھل سکتا ہے، اس لئےمسلمانوں کو ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دانشور وں نے حکومت کے موقف کو مسلمانوں کو منتشر کرنے کی سمت میں ایک قدم قرار دیا۔


برگیڈیئرعثمان اور ویرعبدالحمید کو شہیدوں کے درجے میں نہیں مانتی ایم پی کی بی جے پی حکومت

مدھیہ پردیش:13اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)ملک کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر دینے میں مسلمان ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔ پاکستان سے ہوئی تینوں جنگوں میں ہزاروں مسلم جوانوں نے سرحد پر اپنے دوسرے ساتھی جوانوں کے ہمراہ نہ صرف ہمیشہ برابری کا مورچہ سنبھالا ہے بلکہ وہ پیش پیش بھی رہے ہیں۔ سینکڑوں ایسے مسلم نام ہیں جن کی بہادری کی مثال دی جاتی ہیں۔خاص طور پر برگیڈیئر عثمان اور ویرعبدالحمید کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔لیکن اگر کوئی ناواقف ہے تو وہ ہے مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت۔ وہ ان دونوں عظیم شخصیتوں کو شہید ہی نہیں مانتی ہے۔بھوپال میں تعمیر کردہ شوریہ اسمارک میں مسلم شہیدوں کو جگہ نہیں دی گئی ہے ۔مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ بھوپال میں تعمیر کئے گئے شوریہ اسمارک میں آزادی سے لیکر اب تک کے تمام فوجی آپریشن اوراس کے شہیدوں کے نام اور ان کی تصاویر کو تو شامل کیا گیا ہے لیکن اس میں ویرعبد الحمید اور برگیڈیر عثمان کو جگہ نہیں دی گئی ہے جس سے مسلم طبقے میں سخت ناراضگی ہے۔مسلم طبقہ نے حکومت کے اس اقدام کو متعصبانہ بتایا ہے۔ واضح رہے کہ شوریہ اسمارک کا افتتاح چودہ اکتوبر کو و زیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہوگا۔


کشمیر میں ہڑتال 97 ویں دن بھی جاری، پائین شہر میں کرفیو بدستور نافذ

کشمیر :13اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر میں کرفیو کا نفاذ جمعرات کو مسلسل ساتویں روز بھی جاری رہا، تاہم سیول لائنز کے علاقوں میں سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹالی گئی ہیں۔ دوسری جانب وادی میں جاری ہڑتال کے باعث معمولات زندگی جمعرات کو مسلسل 97 ویں دن بھی مفلوج رہے۔ پولیس نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے پائین شہر کے پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو آج بھی جاری رکھا گیا ۔ کرفیو زدہ نواح کدل کے ایک رہائشی نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ اگرچہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی شام کے وقت ہٹائی جاتی ہے، لیکن انہیں اگلی صبح دوبارہ تعینات کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا سیکورٹی فورسز نے بدھ کو دن کے وقت کرفیو کو سختی کے ساتھ نافذ کیا، لیکن وہ شام کے وقت اپنے کیمپوں کی طرف واپس چلے گئے۔آج صبح جب اہلیان نواح کدل نیند سے بیدار ہوئے تو انہیں اپنے گھروں کے باہر سیکورٹی فورسز پھر سے تعینات نظر آئی۔ مسلسل کرفیو کے باعث ہمیں اشیائے ضروریہ کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ دن کے وقت نہ مضافاتی علاقوں سے آنے والے سبزی فروشوں کو علاقہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے اور نہ نانوائیوں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے جمعرات کی صبح پائین شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نے ہر دس فٹ بعد سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات پایا۔ نالہ مار روڑ کو چھتہ بل سے خانیار تک کئی ایک مقامات پر بدستور سیل رکھا گیا ہے۔ تاہم اس روڑ پر کچھ خواتین کو سبزیاں اپنے گھر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ خواتین کے ایک گروپ نے بتایا مضافاتی علاقوں سے آنے والے سبزی فروشوں کو علاقہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اب ہم خود ہی پیدل چل کر سبزیاں خریدنے کے لئے ایسے علاقوں کا رخ کرتے ہیں جن کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کرفیو زدہ نوہٹہ علاقہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے والی سڑکوں کو خاردار تار سے بدستور بند رکھا گیا ہے۔ اس تاریخی جامع مسجد میں مصلیوں کے داخلے کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جامع مسجد میں 9 جولائی کے بعد سے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق جو اس تاریخی مسجد میں جمعہ کا خطبہ پڑھتے ہیں، کو 14 اگست سے چشمہ شاہی ہٹ نما سب جیل میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ تاہم نوہٹہ مین چوک کی سڑک پر سے خاردار تاریں ہٹالی گئی ہیں اور کرفیو کے باوجود اس سڑک پر راہگیروں اور اکا دکا گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ادھر سیول لائنز کے علاقوں بشمول تاریخی لال چوک و گھنٹہ گھر میں سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹالی گئی ہیں۔ دریائے جہلم پر بنے امیرا کدل جو ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کو لال چوک سے جوڑتا ہے، پر بچھی ہوئی خاردار تار ہٹالی گئی ہے اور اس پر راہگیروں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت بھی بحال ہوگئی ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں سینٹرل جیل سری نگر میں بند رکھا گیا ہے، کے گڈھ مانے جانے والے علاقہ مائسمہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر سے بھی خاردار تاریں ہٹالی گئی ہیں۔دریں اثنا وادی کے سبھی دس اضلاع میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کلی طور پر معطل ہے۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج ٹھپ پڑا ہوا ہے جبکہ تعلیمی ادارے یکم جولائی سے بند پڑے ہیں۔ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق اور جے کے ایل ایف چیئرمین محمد یاسین ملک جنہوں نے بدھ کو اپنے تازہ احتجاجی کلینڈر میں وادی میں جاری ہڑتال میں 20 اکتوبر تک توسیع کیا، نے آج عوام کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ایک روزہ آزادی کنونشنوں کا انعقاد کرنے کے لئے کہا تھا۔ 


دبنگ باپ کے بیٹوں نے کلاس میں دکھائی دبنگئی، پہلے بیچ کے ساتھی کو پیٹا پھر ویڈیو کیا وائرل

پٹنہ :13اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) بہار کے ایک اسکول میں دبنگ باپ کے بیٹوں کی دبنگئی سامنے آئی ہے۔ معاملہ مظفر پور واقع سینٹرل اسکول کا ہے جہاں پہلے تو ایک طالب علم کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا اور پھر اس کی پٹائی کی ویڈیو بنا کر اسے وائرل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں سینٹرل اسکول کے کلاس کے اندر ہی طالب علم کو بری طرح مارا پیٹا جا رہا ہے۔ویڈیو میں متاثرہ طالب علم بار بار بچاؤ کے لئے آواز لگا رہا ہے لیکن دبنگ طالب علموں کا گروپ ہاتھ پیر اور مکے کے بعد بیلٹ اور جوتے سے طالب علم کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں مارنے والے دو سگے بھائیوں کو پہچان لیا گیا ہے۔وشال اور وکی نامی طالب علم دونوں سگے بھائی ہیں اور اسکول میں بالترتیب 12 ویں اور 11 ویں کے طالب علم ہیں۔ پیٹنے والے دونوں طالب علموں کی شناخت علاقے کے بدنام ششی بھوشن عرف فوجی کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے۔ فوجی کئی معاملوں میں نامزد ہے اور فی الحال مظفر پور کیندریہ کارا میں بند ہے۔ پٹائی کھانے والے طالب علم کی شناخت شہر کے رام ديالو نگر میں رہنے والے اتم کمار کے طور پر کی گئی ہے جو 12 ویں کلاس کے بی سیکشن کا طالب علم ہے۔معلومات کے مطابق اسکول کے دوسرے سیشن میں پڑھنے والے اتم کمار نے پہلے سیشن میں پڑھنے والے وشال عرف تنمے سنگھ کے بارے میں اسکول کی انتظامیہ سے مار پیٹ سمیت اس کی دوسری بد اعمالیوں کی شکایت کی تھی۔ اس بات سے ناراض فوجی کے دونوں بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اتم کی کلاس روم میں پٹائی کی اور پھر طالب علموں کے درمیان اپنے نام کا آتنک پھیلانے کے لئے مارپیٹ کی ویڈیو بنا کر ساتھیوں کے بیچ بھیج دیا۔
دونوں بھائی وشال اور وکی کی کئی اور کرتوتوں کے چرچے زوروں پر ہیں لیکن کوئی بھی منہ کھولنے کو تیار نہیں ہے۔ اسکول کے پرنسپل اس معاملے میں کچھ بھی بولنے اور کیمرے سے ویڈیو تک بنانے سے صاف طور پر انکار کر رہے ہیں لیکن آف دی ریکارڈ پرنسپل نے ویڈیو کلپ کو اسکول کو مانتے ہوئے اسے 25 اگست کا بتایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا