English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت مانگنے پر کیجریوال پر سیاہی سے حملہ(مزیدا ہم ترین خبریں)

share with us

مذکورہ شخص کی شناخت بعدازاں دنیش اوجھا کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اوجھا بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) سے منسلک ایک تنظیم اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشاد (اے بی وی پی) کا طالب رہنما ہے۔واقعے کے بعد اروند کیجریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ’’خدا ان کا بھلا کرے، جنھوں نے مجھ پر سیاہی پھینکی، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں‘‘اروند کیجریوال حال ہی میں اْس وقت زیر عتاب آئے جب انھوں نے فیس بک پر ریلیز کی گئی ایک ویڈیو میں ایک طرف جہاں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ہندوستانی حکومت سے سوال کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت فراہم کرے، جس پر کجریوال کو بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


تین روزہ سارک صوفی کانفرنس جے پور میں چودہ اکتوبر سے 

جے پور۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سارک ممالک کا تین روزہ صوفی کانفرنس چود ہ اکتوبر سے گلابی شہر جے پور میں منعقد کیا جائے گا۔تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن سریندر چترویدی نے آج یہاں بتایا کہ اس کا افتتاح راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کریں گے ۔ تین روزہ کانفرنس میں سارک ملکوجں کے دو سو سے زیادہ صوفی، شاعر، دانشور، مفکر، ادیب شرکت کریں گے ۔ اس میں صوفی فلسفہ ، آرٹ، ادب اور موسیقی سے متعلق مضامین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس میں انڈین کاونسل آف کلچرل ریلیشن کے اعلی افسران سمیت دیگر اعلی افسران بھی شرکت کریں گے ۔ تقریب میں میزبان ہندوستان کے علاوہ افغانستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، بھوٹان اور نیپال کے مندوبین بھی حصہ لیں گے ۔


کلگام میں فوج کی وسیع تلاشی مہم

سرینگر۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں ایک پولیس چوکی سے مشتبہ دہشت گردوں کے ذریعہ لوٹے گئے ہتھیاروں کو برآمد کرنے کے لئے فوج نے وسیع تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے سامنو نیہاما دا محل ہزنی پورا گاؤں میں ایک پولیس چوکی میں مشتبہ دہشت گرد گھس آئے اور سکیورٹی دستوں سے پانچ ہتھیار،دس میگزین اور 250کارتوس لوٹ کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے اور لوٹے گئے ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے فوج نے زبردست تلاشی مہم کا آغاز کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ جولائی کو سکیورٹی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر اور دیگر دو دہشت گردوں کے مارے جانے کے دوسرے دن وادی میں بھڑکے تشدد کے بعد اب تک ہتھیاروں کی لوٹ مار کا یہ تیسرا معاملہ ہے ۔اس تشدد میں اب تک 85لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔وادی میں 88ویں دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔کلگام کے بوگام میں چھ اور سات ستمبر کی رات کو دہشت گردوں نے ایک رہنما کے پولیس گارڈ سے چار اے کے رائفلس چھین لئے تھے ۔اس کے علاوہ اننت ناگ میں ایک رہنما کے گھرسے 19ستمبر کو چار ہتھیار لوٹ لئے تھے ۔


ہوائی اڈے پر کارتوس سمیت ایک مسافر حراست میں

لکھنؤ۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے پر آج ایک شخص کو کارتوس سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ تہوار اور پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک سے ہائی الرٹ پر چل رہے اتر پردیش میں ہوائی اڈے سے کارتوس سمیت مسافر کو حراست میں لئے جانے سے انتظامی حلقوں میں افراتفری مچ گئی۔ آنا فانا میں ہوائی اڈے کی سیکورٹی پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے جوانوں نے اسے گھیر لیا۔ پولیس کے مطابق اس سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ میں اس کے پاس ریوالور کا لائسنس ہونے کی بات سامنے آئی۔ اس نے قبول کیا کہ غلطی سے کارتوس اس کے سامان میں آ گیا۔ اس سے مقامی پولیس نے بھی پوچھ گچھ کی۔ بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔


سیونی ضلع میں ایس آئی کی لاش برآمد

سیونی۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا دس کلومیٹر دور آج ایک پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) کی لاش ملی۔ ابتدائی جانچ میں ان کے قتل کے خدشہ سے انکار نہیں کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس آئی ہیرا سنگھ بیس کی لاش سیونی سے جبل پور شاہراہ پر ایک گودام کے قریب واقع کنویں میں ملی۔ وہ کل رات تک ڈیوٹی پر تھے ۔بنڈول تھانہ انچارج لکشمن جھاریا نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مسٹر بیس کی لاش باہر نکالی گئی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔


بی ایس ایف نے پاکستان سے بہہ کر آئی کشتی پکڑی

جالندھر۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) نے امرتسر سیکٹر کی بین الاقوامی سرحد چوکی ریئرککڑ کے پاس دریائے راوی میں پاکستانی کی جانب سے بہہ کر آئی ایک کشتی پکڑی ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آر ایس کٹاریا نے بتایا کہ راوی دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے پاکستان کی ایک کشتی بہہ کر ہندستانی علاقے میں آ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے چوکس جوان کی طرف سے رپورٹ ملنے پر دریا میں گشت کر رہی بی ایس ایف کی ٹکڑی نے کشتی کو قبضے میں لے لیا۔پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ پاکستانی علاقے میں ہندستانی فوج کی محدود کارروائی (سرجیکل اسٹرائک ) کے بعد کشتی ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ واضح ر ہے کہ ہندستانی ساحلی محافظوں نے تین اکتوبر کو گجرات کے ساحل کے نزدیک سمندر سے نو افراد سمیت پاکستان کی کشتی پکڑی تھی۔


گوتم لاہڑی پریس کلب آف انڈیا کے نئے صدر منتخب، اورنگزیب نقشبندی مجلس منتظمہ میں شامل

نئی دہلی۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) سینئر صحافی گوتم لاہڑی پریس کلب آف انڈیا کے نئے صدر او ر ونئے کمار جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔پریس کلب آف انڈیا کے عہدیداروں اور مجلس منتظمہ کے اراکین کے لئے یکم اکتوبر کو ہوئے الیکشن کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ نتائج کے مطابق منورنجن بھارتی نائب صدر، جامی تھامس جوائنٹ سکریٹری اور ارون کمار جوشی خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔صدر کے عہدہ کے لئے مقابلہ پانچ امیدواروں میں تھا۔ جس میں 684 ووٹوں کے ساتھ گوتم لاہڑی پہلے اور پی پی بالاکرشنن 529 ووٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے ۔ نائب صدر کے عہدہ 732 ووٹوں کے ساتھ منورنجن بھارتی کامیاب ہوئے ۔ پریس کلب میں اہم سمجھے جانے والے جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے منتخب ہوئے ونے کما ر کو 580، جوائنٹ سکریٹری جامی تھامس کو 618 اور خزانچی کے عہدہ کے لئے ارون کمار جوشی کو 607 ووٹ ملے ۔کلب کی مجلس منتظمہ کے لئے منتخب سولہ اراکین میں انیتا چودھری، انجلی بھاٹیہ، ارونگ زیب نقش بندی ، دنیش تیواری، جی کرشن موہن راو، جیوتیکا گروور، کلیان بروا، منن کمار، مہوا چٹرجی، نیرج ٹھاکر، راکیش نیگی، روی بترا، سمردھی بھٹناگر، سنجے سنگھ، سدھی رنجن سین او روجے شنکر چترویدیشامل ہیں۔ مجلس منتظمہ کے لئے 60امیدوار میدان میں تھے ۔


ڈرگس کا بین الاقوامی گروہ گرفتار

حیدرآباد۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )شہر حیدرآباد میں ڈرگس کے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے بنگلورو میں 45کروڑ روپئے مالیت کا گانجہ اور 1.23 کروڑ روپئے کی نقد رقم ضبط کی ۔ نارکوٹک بیورو نے اس سلسلہ میں سائنسداں وینکٹ رمنا ' اس کی بیوی کے علاوہ رویندر کمار کو گرفتار کرلیا ۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ آئی ڈی اے بولارم میں نشہ آور اشیا کی تیاری کی جارہی تھی ۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بنگلورو اور حیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ مشترکہ کارروائی کی ۔ وینکٹ رمنا کو 30 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کے ایک اور ساتھی شنکر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ نارکوٹک بیورو کے افسروں کو وینکٹ کے مکان میں مزید نشہ آور شئے برآمد ہوئی ۔ نارکوٹک بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔ 


سڑک حادثے میں دو افراد کی موت،ایک زخمی

بیتول۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے بیتول شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں موٹر بائک پر سوار دو افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ نمبر 69پر جامٹھی گاؤں کے نزدیک کل رات نامعلوم گاڑی کے کٹ مارنے پر بائک پرسوار راجو(30)اپنے دوستوں کے ساتھ بائک سمیت گر پڑا۔حادثے میں راجو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی ببلو(35)کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ایک دیگر ساتھی دھنو شدید طورپر زخمی ہے ،جس کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے ۔سبھی اڈدن گاؤں کے رہنے والے ہیں ،جوبیتول سے آرہے تھے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے ۔


ٹرک الٹنے سے ایک خاتون کی موت

بیتول۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش: اس ضلع میں مردھانا کے نزدیک ایک منی ٹرک الٹ جانے سے ایک خاتون ہلاک اور گیارہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔منی ٹرک مسافروں کو ہدلی گاوں سے لے کر جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ ہلاک ہونیوالی خاتون کی شناخت سنتری بائی کے طور پر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔


کھیت میں سو رہے کسان کا کلہاڑی مار کر قتل

پرتاپ گڑھ۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے ستر کلو میٹر دور تھانہ ہتھگواں علاقے کے مہدی پور گاوُں میں گزشتہ روز کھیت میں سو رہے ایک کسان کو کسی نامعلوم شخص نے کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بچہ سروج (53) گزشتہ رات اپنے کھیت پر سو رہا تھا کہ اچانک کسی نے کلہاڑی سے اس پر حملہ کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے ۔شکایت موصول ہونے پر قتل کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔


بودھ سیاحتی مقامات کے لئے جلد ہوائی خدمات کا آغاز

وارانسی۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیرمملکت مہیش شرما نے کہا کہ اگلے سال مارچ تک ملک کے سبھی بودھ سیاحی مقامات کے لئے چھوٹے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کی خدمات شروع کردی جائیں گی۔اترپردیش میں وارانسی کے سارناتھ میں منعقد پانچویں بین الاقوامی بودھ کنکلیو میں حصہ لینے کے لئے دو روزہ دورے پر آئے مسٹر شرما نے کل شام غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ کھانے کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے انہوں نے مہمانوں کے ساتھ دشاشومیدھ گھاٹ پر گنگا آرتی میں حصہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر شرما نے کہا کہ بودھ مقامات کے سیاحوں کو آرام دہ سفر فراہم کرانے کے لئے سرکار پرعزم ہے اور ریل،شہری ہوابازی اور سیاحت کے وزارت بہتر آپسی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارہ خدمات کے لئے حکومت سے 132کروڑ روپے جاری ہونے کے بعد ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ خدمات کے لئے کئی ضروری طریقہ کار آخری مرحلے میں ہے اور آنے والے وقت میں اس کی رفتار اور تیز ہو جائے گی۔طیارہ خدمات شروع ہونے سے بہار کے بودھ گیا کی طرف سے جواب ریاست کے سارناتھ اور کشی نگر سمیت تمام بودھ مقامات کاسفر آرام دہ ہو جائے گا، جس سے ملک کے دوسرے شعبوں میں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو غیر ملکی سیاح بدھ مت مقامات پر جائیں گے ، ان میں سے بہت سے دوسرے سیاح دیگر مقامات کی طرف بھی ضرور رخ کریں گے ۔ڈاکٹر شرما نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی دلچسپی اور ان کے غیر ملکی دوروں سے آنے والے وقت میں سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کی امید ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن کوشش مسلسل کی جا رہی ہیں۔


جموں کے سرحدی اسکول آج سے کھل گئے 

جموں۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )ضلع انتظامیہ نے بین الاقوامی سرحد سے ملحق بستیوں میں کل سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے .ہند پاک بین اقوامی سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر انہیں بند کیا گیا تھا۔ ان اسکولوں کو چحوڑ کر جہاں انتظامیہ نے سرحدی مہاجرین کو پناہ دی ہے باقی سارے اسکول کل سے کھلے رہیں گے ، '' ڈپٹی کمشنر جموں سمرندیپ سنگھ نے آج یہاں جاری ایک حکم جاری کیا ہے . انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں ان اسکولوں کے پرنسپل اور اسکول انچارجوں کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ وہاں پناہ گزینون کے بچوں کے لئے خصوصی کلاسز منعقد کئے جائیں۔


بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

بروانی۔5اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش:بھروانی گاوں میں کل شام بجلی گرنے سے دو بھائی بہن ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ بجلی گرنے سے روپ سنگھ (15) اور اس کی بہن درگا(12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ان کا چچا زخمی ہوگیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ایک دیگر واقعہ میں والن گاوں میں مویشیوں کو گھاس چرانے کے دوران بجلی گرنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا ۔ اس حادثے میں اس کی دو گائیں اور کئی بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ لڑکے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔


جمعیۃ علماء ہندکا اجلاس عام ملک و ملت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

اجمیر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی تیاریاں زوروں پر،ریاستی ذمہ داران کا طوفانی دورہ 

ممبئی۔5اکتوبر( فکروخبر/ذرائع )خواجہ غریب نواز کی نگری اجمیر شریف میں ۱۲؍اور۱۳؍ نومبر کو منعقد ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے تینتیسویں دو روزہ اجلاس عام کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس سلسلے میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ذمہ داران پوری ریاست کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گوں کو اس اجلاس میں شریک کرایا جا سکے ۔یہ اطلاع آج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔مراٹھواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کے ایک درجن سے زائد مقامات کا دورہ کرکے واپس آنے پر مولانا موصوف نے کہا کہ پوری ریاست میں جمعیۃ علماء ہند کے ہورہے اجلاس کے تعلق سے زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے ہمیں امید ہے کہ مہا راشٹر سے اس اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں فی الوقت مسلمانوں میں ریزرویشن کا معاملہ گرم ہے ،اس لحاظ سے بھی ہمارا مذکور اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اجلاس میں مسلمانوں کے دیگر مسائل کے ساتھ ریزرویشن کا معاملہ بھی موضوع بحث ہوگا ۔مولانا ندیم صدیقی نے اس اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں مسلمانوں کے عائلی قوانین،فرقہ وارانہ فسادات کے روک تھام کے لئے قانون سازی ،اسکول کے طلباء پرمخصوص مذہبی رسومات لازم کرنے کے موجودہ رویہ کا انسداد ،دہشت گردی کے خلاف مہم اور بے قصور افراد کی رہائی، مسلمانوں کے لئے رزیررویشن ،دلت اور مسلم اتحاد سے متعلق لائحہ عمل ،مسلم اوقاف کا تحفظ ،پسماندہ علاقوں میں دینی مکاتب کا قیام اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں معاشرتی اصلاح جیسے ملک و ملت کے دیگر حساس مسائل پر تاریخ ساز فیصلے کئے جائیں گے ۔
مولانا ندیم صدیقی نے اجلاس میں شرکاء کی شمولیت کو یقینی بنانے کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز مسلک و فرقہ شرکت کریں اور اس اجلاس کو کامیاب بنائیں کیو نکہ یہ اجلاس عام ملک و ملت کو سمت و رفتار دینے اور حقوق و اختیار کے تحفظ کی راہ میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا