English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھدوہی میں ریلوے کراسنگ پر دردناک حادثہ ، اسکولی بس کو ٹرین نے ماری ٹکر ، 10 بچوں کی موت(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

یہ حادثہ وارانسی - الہ آباد ریلوے سیکشن کے تحت آنے والے بھدوہی کے ایک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ۔ اس کراسنگ پر ریلوے نے گیٹ پر کنٹریکٹ پر ایک گارڈ کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ گیٹ مین نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ بھی کیا تھا ، مگر اس نے دھیان نہیں دیا اور یہ دردناک حادثہ پیش آ گیا ۔ شدید زخمیوں کو وارانسی کے بی ایچ یو اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔


نیپال کے وزیر اعظم اولی نے استعفی دیا ، کہا : ہندوستان اور چین سے رشتہ کی وجہ سے گئی کرسی

کھٹمنڈو: 25 جولائی (فکروخبر/ذرائع) نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نےعدم اعتماد کی تحریک پر ہونے والی ووٹنگ سے ٹھیک چند منٹ قبل آج استعفی دے دیا۔ مسٹرا ولی نو ماہ پہلے ہی ملک کی مخلوط حکومت کے سربراہ بنے تھے۔اتحاد میں شامل جماعتوں نے مسٹر اولی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اقتدار میں شراکت داری سے متعلق معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا جس کی بدولت وہ گذشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم بنے تھے۔مسٹرا ولی نے عدم اعتماد کی تحریک پر ہونے والی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے پارلیمنٹ میں کہا کہ میں نے ایوان میں آنے سے پہلے صدر سے ملاقات کر کےانہیں اپنا استعفی سونپ دیا ہے ۔ استعفی سے پہلے اپنی تقریر میں انہوں نے الزام لگایا کہ نیپال کانگریس اور ماؤنوازنے ان کے خلاف ایک سازش کے تحت کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان اور چین سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے لے اٹھائے گئے کچھ اچھے اقدامات کی سزا دی گئی ہے


پاکستان کا سشما سوراج پر جوابی حملہ ، ہندوستان طے نہیں کرے گا کشمیر کا مستقبل

اسلام آباد :25 جولائی (فکروخبر/ذرائع)  کشمیر کو لے کر جاری لفظی جنگ کے درمیان پاکستان نے اتوار کو کہا کہ کشمیر کے مستقبل کو لے کر کوئی بھی فیصلہ صرف کشمیریوں کی طرف سے ہی کیا جائے گا ۔ غور طلب ہے کہ نئی دہلی نے ایک دن پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ہے اور وہ کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا ۔وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کے خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل پر ایسا فیصلہ صرف کشمیر کے لوگ سنا سکتے ہیں ، نہ کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ ۔عزیز نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے لوگوں کو اس کے حق کا وعدہ کیا ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان اب جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ریفرنڈم کے حق کا استعمال کرنے دے ۔ ایک مرتبہ کشمیر کے لوگ اکثریت سے پاکستان یا ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیں ، تو پوری دنیا کشمیریوں کے اس فیصلے کو قبول کر لے گی ۔


ہائی کورٹ نے گجرات فسادات کے ایک معاملے میں سات مزید ملزمین کو عمرقید کی سزا سنائی

احمدآباد۔25 جولائی (فکروخبر/ذرائع)  گجرات ہائی کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق ایک معاملے میں آج سات مزید ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ 27فروری2002 کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپرس میں ایک ڈبے میں آگ لگنے کے سانحہ کے ایک دن بعد ریاست بھر میں پھیلے فسادات کے دوران احمد آباد ضلع کے ویرگمام میں بالنا ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہجوم کے حملے میں اقلیتی فرقہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔نچلی عدالت نے اس معاملے کے تمام دس ملزمین میں سے دو کو قتل کا قصور وار قرا ردیتے ہوئے عمر قید کی سزا دی تھی جب کہ چار دیگر کو کم جرائم کا قصوروار قرا ردیا تھا اور چارکو بری کردیا تھا۔ جسٹس محترمہ ہرشا دیوانی اور جسٹس ویرین ویشنو کی بنچ نے گذشتہ 28جون کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے نچلی عدالت کی طرف سے قصور وار ٹھہرائے گئے دو ملزمین کی سزا کو برقرار رکھا تھا جب کہ بری قرار دئے گئے چار میں سے تین اور کم سنگین جرم کے چاروں ملزمین کو بھی قتل کا قصوروار ٹھہرایا تھا ۔ اسی عدالت نے آج سزا سناتے ہوئے ان ساتوں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ۔


ہماچل پردیش میں 25 سالہ اسرائیلی خاتون کے ساتھ ذیادتی 

نئی دہلی۔ 25 جولائی (فکروخبر/ذرائع) ریاست ہماچل پردیش میں 2 افراد نے 25 سالہ اسرائیلی خاتون کو مبینہ طورپرجنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعہ منالی کے قصبے میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی خاتون کو پہاڑی تفریح گاہ پر جانے کے لئے ٹیکسی نہ ملی اور اس نے لفٹ مانگی۔ خاتون نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 نے اس کے ساتھی جنسی ذیادتی کی ہے۔اہلکار نے کہا کہ اس حادثے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2013ء میں مذکورہ علاقے میں ایک امریکی خاتون کو بھی جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا