English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن قانون ساز کو ٹرین میں نابالغ بچی کو مسلسل چھیڑنے پر گرفتار کر لیا گیا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

فضائیہ کے لاپتہ طیارے کی تلاش تیسرے روز بھی جاری 

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (فکروخبر/ذرائع) بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے پر 29 افراد سوار تھے اور یہ پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چنئی سے اڑنے والے اس طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اب تک اس طیارے کے ملبے کا کوئی ٹکڑا دستیاب نہیں ہو سکا۔ تلاش کے اس کام میں 16 بحری جہاز جب کہ متعدد طیارے مصروف ہیں۔ قومی فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس جہاز کی طرف سے کوئی ایمرجنسی سگنل موصول نہیں ہوا تھا، جس کی بنا پر اب تک یہ معلوم نہیں کہ طیارے کی گم شدگی یا تباہی کی وجہ کیا ہوئی۔


ہائی ٹیک فارمنگ سسٹم اور آرگینک فار منگ پیداوار کو کئی گنابڑھاسکتی ہے ،زرعی ماہرین

نئی دہلی۔24 جولائی(فکروخبر/ذرائع )زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کے پیش نظر ملک بھر میں خورا ک کی بڑھتی ہوئی ضرورت ایک بڑے چیلنج کے طورپر سامنے آرہی ہے ایسی صورتحال میں ہمیں اپنی فصلوں کی پیداوار دوگنی کرنا ہو گی، زراعت کے قدیم اورروائتی طریقوں سے نکل کر جدید میکنائیزین اور ٹیکنالو جی پر انحصار بڑھانا ہوگا آبپاشی کیلئے جدید سسٹم کھادوں اور زرعی ادویات کے معیاربہتر کرنا ہو گا تب ہی ہم خورا ک کی طلب پوری کرسکیں گے کھیتوں پر زیاد ہ سے زیاد ہ فصلیں اگا نا اور سال میں کئی فصلوں کے حصو ل کوبنیادبنانا ہو گا ،اس ضمن میں زرعی سائنسدانوں کی جدید تحقیقا ت سے کسانوں کو استفاد ہ کرنا ہو گا ا ے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے ماہرین نے بتایا کہ زیاد ہ پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا جدید نظا م فصلوں کی بہتر ورائٹی بہترکھاد اورجدید مشینوں سے استفا دہ نا گزیر ہے ہائی ٹیک فارمنگ سسٹم اختیارکر کے آرگینک فارمنگ سے بعض چیزیں لے کر پیداوار 2گنا کی جاسکتی ہے بلا شبہ سبز انقلاب کا انحصار پانی کے با کفایت استعمال اورفوسل سے بنے ہو ئے آندھن والے کیمکلز کے استعما ل پر ہے آرگینگ فارمنگ یا نامیاتی کا شت کا ر ی پانی اور کیمیکلز کے استعما ل میں قابل قدر حدتک کمی کردیتی ہے ا س وقت روائتی کا شت کار ی اورنامیاتی کا شت کار ی دونوں میں زیاد ہ بہتری لانے کی ضرورت ہے ا س سے ہمیں زیادہ سے زیاد ہ فصلیں اور زیادہ پیداوار حاصل ہوسکتی ہے ۔


کشمیر :ایک اور زخمی نوجوان اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا،مہلوکین کی تعداد 51تک پہنچ گئی 

وادی میں مسلسل 15ویں روز بھی سخت ترین کرفیو اور بندشوں سے زندگی کی رفتار تھم گئی 

موبائیل فون سروس اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ،لوگ مشکلات کے شکار 

سرینگر ۔24جولائی(فکروخبر/ذرائع)جنوبی قصبہ کولگام کے کیموہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور زخمی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں 15روز میں شہری اموات کی تعداد 51تک پہنچ گئی ۔اس دوران حزب کمانڈر برہان وانی کی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں سخت ترین بندشوں اور مسلسل کرفیو کی وجہ سے معمولاتی زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں آبادی گھروں میں مکمل طورپر محصور ہو گئی جبکہ موبائیل فون سروس اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ’’شہر سری نگرسمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سخت ترین کرفیو‘‘کے بیچ چپے چپے پرپولیس ،فورسزاورفوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود’’شمال وجنوب مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزکے درمیان شدیدتصادم آرائی‘‘کاسلسلہ جاری رہاجبکہ پچھلے 15 روز سے جاری پُر تشدد جھڑپوں کے دوران وادی میں ہلاکتوں کی تعداد 51تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی قصبہ کولگام کے کیموہ علاقے میں اتوار کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب گزشتہ دنوں فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ دنوں زخمی ہونے والا 25سالہ نوجوانسرینگر کے صدر صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔معلوم ہوا ہے کہ سمیر احمد نامی یہ نوجوان دس جولائی کو پانپور میں احتجاجی مظاہروں میں زخمی ہو گیا تھا اور گزشتہ دنوں سے سرینگر کے صورہ اسپتال میں زیر علاج تھا ۔اس دوران نوجوان کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی کیموہ اور اس کے ملحقہ علاقے میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کولگام کے کئی علاقوں میں تازہ ہلاکتوں کے خلاف لوگوں نے شبانہ احتجاجی مظاہرئے کئے اس دوران پولیس وفورسز نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور مرچی گیس کا استعمال کیا ۔ ۔ادھر رواں ماہ کے 8تاریخ کو اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں فورسز کیت ساتھ جھڑپ میں انعام یافتہ حزب کمانڈر برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے پیچ نظر اتوار کو مسلسل 15 ویں روز بھی سخت ترین کرفیو اور بندشوں کا نفاذ عمل میں رہا جس کے نتیجے میں آبا دی گھروں میں محصور بنی ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ سڑکوں ، گلی کوچوں اور نکڑوں پر تعینات پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے لوگوں کو سختی کے ساتھ گھروں سے باہر آنے سے منع کر دیا ، جس وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ مسلسل 15ویں دن بھی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔سرینگر کے شہر خاص اور سیول لائنز کی سڑکوں پر جگہ جگہ پولیس اور فورسز کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے جبکہ بیشتر مقامات پر شہر خاص میں سڑکوں پر آواجاہی کو ناممکن بنانے کیلئے جگہ جگہ خار دار تاریں بچھا کررکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔شہری علاقوں اور محلوں میں فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی تھی جبکہ جگہ جگہ پر پولیس اور فورسز اہلکار گشت کر رہے نظر آرہے تھے۔حساس علاقوں میں فوجی بنکرگاڑیوں اور جدید ساز و سامان سے لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران شمالی اور جنوبی کشمیر میں بھی فقید المثال کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ قطعی طور پر گھروں سے باہر آنے کی کوشش نہ کرئے۔ شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں فوج بھی سڑکوں پر گشت کرتی ہوئی نظر آئی اور پولیس و فورسز کے شانہ بشانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لا رہی تھی۔ فورسز اور پولیس نے بیشتر علاقوں کے داخلی اور خروجی راستوں کو خار دار تاروں سے مسدود کیا تھا اور کسی بھی شخص کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ سری نگر، کپواڑا، گاندربل، بڈگام، پلوامہ، کاکا پورہ ہ ، اونتی پورہ اور شوپیاں سمیت مختلف قصبوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران فوج کی فائرنگ سے مزید کئی افراد زخمی ہوگئے۔


یاری پورہ کولگام میں گزشتہ دنوں گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار 

8روز بعد سرینگر کے صورہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ،بانڈی پورہ میں کہرام 

نئی دہلی ۔24جولائی(فکروخبر/ذرائع)جنوبی قصبہ کولگام کے یاری پورہ علاقے میں رواں ماہ کی 15تاریخ کو جنگجوؤں کے گرنیڈ حملے میں زخمی ہو نے والا پولیس اہلکار آٹھ روز تک سرینگر کے سرینگر کے سکمز اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اتوار کو زندگی کی آخری ہار گیا ۔اسی دوران پولیس اہلکار کی موت کی خبر اس کے آبائی علاقے میں پھیلتے ہی وہاں صف ماتم بچھ گیا ۔یو این این کو ملی اطلاعات کے مطابق ضلع کوگام کے یاری پورہ علاقہ میں پولیس پارٹی پر 15جولائی کو جنگجوؤں کے گرنیڈ حملے میں زخمی ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں میں کا نسٹبل مدثر احمد ساکنہ بانڈی پورہ مسلسل آٹھ روز تک سرینگر کے صورہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اتوار کو زندگی کی جنگ ہار گیا ۔خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب حزب کمانڈر برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کو جاں بحق کرنے کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرئے جاری تھے جس دوران مشتبہ جنگجوؤں نے ضلع کولگام کے پولیس تھانہ یاری پورہ کی طرف گرینیڈ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


بھارت اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدہ کا معاملہ 

تین چینی صحافیوں کو 31 جولائی تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت

سرینگر ۔24جولائی(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان نے سرکاری زنہوا نیوز ایجنسی کے لئے کام کرنے والے تین چینی صحافیوں کو اس مہینے ملک چھوڑنے کیلئے کہا ہے۔ ان کے ویزا میں توسیع کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ تینوں صحافیوں کو 31 جولائی تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔یو این این مانیٹر نگ کے مطابق ایک ہندوستانی افسر نے ویزا رینیو نہ کرنے کے وجوہات کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے کہا کہ زنہوا ان کی جگہ دوسرے افراد کو بھیج سکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ انہوں نے کئی توسیع شدہ ویزا حاصل کئے تھے اور ان میں سے ایک گزشتہ سات سالوں کے لئے ملک میں رہنے کے لئے درست تھا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر حکام نے بتایا کہ صحافیوں کوا س سلسلے میں بتانے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین صحافیوں نے حالیہ دنوں بنگلور کا دورہ کیا اور معزول تبتی کارکنان سے ملاقات کی ۔تبتیوں کا دھرمشالہ کے شمال مشرقی شہر میں ہیڈکوارٹر ہے ۔ ہزاروں تبتی کرناٹک میں رہ رہے ہیں۔ زنہوا اور چین کے وزارت خارجہ نے فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تینوں صحافیوں میں ویو کیانگ اور لو تانگ نئی دہلی اور ممبئی میں زنہوا بیورو کے سربراہ ہیں۔ تیسری صحافی یونگ گانگ ممبئی میں ایک صحافی ہیں۔ اس فیصلے کوئی کوئی سرکاری وجوہ نہیں بتایا گیا ہے۔ لیکن ذرائع نے بتلایا کہ تینوں اپنے صحافت کے ذریعہ مبینہ طور پر سیکورٹی ایجنسیوں کا دھیان تقسیم کرنے کے لئے آئے تھے۔ 


دو ہفتوں تک مسلسل بند رہی کاروان امن بس سروس 

آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ،مسافروں کو صبح تین بجے بمنہ میں حاضر ہونے کی ہدایت

سرینگر ۔24جولائی(فکروخبر/ذرائع)حزب کمانڈی برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے بعد قریب دو ہفتوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر مظفر آباد کاروان امن بس سروس آج سے دوبارہ بحال ہو گی ۔اسی دوران سرینگر سے مظفر آباد کا سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ صبح تین بجے آیس آر ٹی سی یارڈ بمنہ میں حاضر ہو جائے ۔یو این این کے مطابق وادی میں جاری گزشتہ 15دنوں سے جاری کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سرینگر مظفر آباد کاروان امن بس سروس بھی متاثر رہی اور گزشتہ دو ہفتوں سے بس سروس بھی معطل رہی ۔اسی دوران مسافروں کی آسائش کے لئے انتظامیہ نے بس سروس کو آج یعنی سوموار سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر کے مطابق بس سروس آج سے دوبارہ بحال کی جائے گی اور یہ اپنے مقرر شیڈول کے مطابق جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو مسافر سرینگر سے مظفر آباد کی طرف جانے والے ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ صبح تین بجے ایس آر ٹی سے بمنہ سرینگر میں رپورٹ کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا