English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرقہ وارانہ فساد میں معذور ہوئے یعقوب شریف کو حکومت سے ابھی تک نہیں ملا انصاف(مزیدا ہم ترین خبریں )

share with us

اس فساد میں تقریباً 23 لوگوں کی جانیں گئیں اور لاتعداد افراد زخمی ہوگئے تھے ـ انہیں میں سے ایک یعقوب شریف بھی ہیں ـ یعقوب شریف کے پیروں میں گولی لگی تھی اور وہ معذور ہوگئے ـ انہیں معاوضہ کے نام پر صرف 250 روپئے ماہانہ ملتا ہے جوکہ یہ رقم ناکافی ہے ـیعقوب شریف فسادات کو یاد کرتے ہوئے آج بھی سہم جاتے ہیں ـ ان کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں پیروں پر گولی لگی ہوئی ہے جس سے ان کی زندگی بُریطرح متاثر ہوئی ہے ـ انہیں اب تک صرف 15 ہزار روپئے معاوضہ کے طور پر دئے گئے اور پانچ سال تک مسلسل کوشش کرنے کے بعد ڈھائی سو روپئے ماہانہ پنشن مل رہی ہے ـ ان کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت انہیں معقول معاوضہ دے ـیعقوب شریف کی آواز کو حکومت کب سُنے گی یہ دیکھنے والی بات ہوگی لیکن اس طرح کے فسادات کے متاثرین نہ صرف معاوضہ کے حقدار ہیں بلکہ سماجی ہمدردی بھی ان کی زندگی میں مددگار ثابت ہوگی


بہار میں صرافہ تاجر کا گولی مارکر قتل

مدھوبنی۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)بہارمیں مدھوبنی ضلع کے پنڈولہ تھانہ علاقے کے بابا چوک کے نزدیک بدمعاشوں نے کل رات صرافہ تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے پنڈولہ تھانہ کے بیہنگر گاؤں کے رہنے والے اشوک ٹھاکر (30)کل رات بابا چوک پر واقع اپنی دکان کو بند کر کے گھر لوٹ رہے تھے اسی وقت پہلے سے ا نتظار میں بیٹھے نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مارکر ان کو قتل کردیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد تمام بدمعاش فرار ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں رپورٹ درج کرکے پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ۔


ہتھیار وں کے ساتھ دو بدمعاش گرفتار

کٹیہار۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع کٹیہار کے براری تھانہ علاقے کے ڈالی بھٹاگاؤں سے پولیس نے آج دو بدمعاشوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ قتل کے ایک معاملے میں شامل مانگن چودھری کو گرفتار کرنے کے لئے پولسی ڈالی بھٹا گاؤں گئی تھی۔پولیس کودیکھتے ہی مانگن چودھری اور اس کے حمایتیوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کردیں۔جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی بدمعاشوں پر گولیاں چلائیں اور پیچھا کرکے مانگن چودھری اور اس کے حمایتی اجے کو پکڑ لیا۔حالانکہ دیگر بدمعاش موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔ذرائع نے بتایاکہ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے پولس نے ایک پستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔


جیل سے چھوٹنے کے بعد آبائی شھر ویرمگام میں ہاردک پٹیل کا شاندار استقبال

احمد آباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)گجرات میں پاٹي دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہا ردک پٹیل کل سورت کی لاج پور سنٹرل جیل سے رہا ہونے کے بعد آج احمد آباد کے ویرمگام واقع اپنی آبائی رہائش گاہ پہنچے جہاں اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ سورت سے احمد آباد ہوتے ہوئے اپنے قافلے کے ساتھ سڑک کے راستے ویرمگام پہنچے ہاردک کے استقبال کے لئے کانگریس کی مقامی ممبر اسمبلی تیج شري بین پٹیل بھی موجود تھیں۔ 23 سالہ ہاردک کو گزشتہ اکتوبر میں راجکوٹ میں ہوئی گرفتاری کے بعد سے سورت کی مذکورہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ ان پر پاٹي دار ریزرویشن تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں احمد آباد میں غداری کا معاملہ اور ان کی جانب سے اپنے ایک حامی کو پولیس والوں کے قتل کے لئے اکسانے کے سلسلے میں سورت کے امرولي تھانے میں ایسا ہی ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مھسا نہ ضلع کے وسنگر میں گزشتہ سال 23 جولائی کو ریزرویشن حامی ریلی میں ہوئے تشدد کے لئے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ غداری کے دونوں معاملات میں گجرات ہائی کورٹ نے آٹھ جولائی کو اور وسنگر میں ہوئے تشدد کے معاملے میں 11 جولائی کو انہیں ضمانت دے دی تھی۔ ضمانت کی شرط کے مطابق انہیں رہائی کے 48 گھنٹے بعد گجرات چھوڑنا ہوگا اور باقی کے چھ ماہ ریاست سے باہر گزارنے ہوں گے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاردک راجستھان کے ادے پور میں اپنی ہی ذات کے ایک سابق رکن اسمبلی کے فارم ھاؤس میں رہیں گے ۔آج انکا سو راشٹر کے راجکوٹ اور دیگر مقامات پر جانے کا پروگرام ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ راجکو ٹ میں انتظامیہ نے انھیں سیکورٹی کے مد نظر کسی میٹنگ یا عوامی پروگرام کی اجازت نہیں دی ہے ۔


ایمبولنس کھائی میں گر جانے سے 2 ملازم ہلاک

شملہ:۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں ہند۔تبت قومی شاہراہ پر بدروش علاقے کے نزدیک رامپور جا رہی 108 نمبر کی ایک ایمبولنس ایک گہری کھائی میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے دو ملازم ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ایمبولنس آئی جی ایم سی سے رامپور جا رہی تھی کہ ریور روک ہوٹل کے پاس 150 میٹر گہری کھائی میں گرگئی جس سے ڈرائیور سدھیر کمار اور فرماسسٹ اجے گوتم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ یہ لوگ آئی جی ایم سی سے ایک ایمرجنسی کال سے متعلق اپنا کام کرکے واپس رامپور جا رہے تھے ۔ حادثہ کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔


قتل کے دو ملزم گرفتار

پرتاپ گڑھ۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے آسپور دیوسرا پولیس نے گزشتہ بیس روز قبل آشنائی میں نوجوان کے ہوئے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم پی ورما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 27 /جون کی شب شیلیش سنگھ نام کے نوجوان کو سراے بھکاری گاوُں کے ایک ڈگری کالج کے احاطے میں اینٹ اور ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،جس کے بعد ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ مونواور راہل دھوبی کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ آشنائی میں قتل کو انجام دیا گیا۔


فنڈز کے غلط استعمال کا ٹی آ رایس حکومت پر بی جے پی کا الزام

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ بی جے پی کے لیڈر کشن ریڈی نے تلنگانہ حکومت پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت فنڈز کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بونال ، بتکماں اور رمضان تہواروں کے لیے حکومت نے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے ۔انہوں نے سوچھ حیدرآباد پر سوال اٹھائے او ریہ الزام لگایا کہ حیدرآباد سوچھ نہیں رہا۔


اروناچل میں ٹوکی کی جگہ پیما کھانڈو نئے سی ایل پی لیڈر بنے 

ایٹا نگر۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع) اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نبام ٹوکی نے آج کانگریس قانون ساز اسمبلی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا جس کے بعد وزیر سیاحت پیما کھانڈو کو سی ایل پی لیڈر چن لیاگیا۔وہ آنجہانی وزیر اعلیٰ ڈور جی کھانڈو کے بیٹے ہیں۔37 سالہ نوجوان ممبر اسمبلی وزیراعلی نبام ٹوکی کی جگہ لیں گے جنہیں گورنر نے آج شام تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا مگر اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی مسٹر ٹوکی نے سی ایل پی لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا۔


چاقو مارکر پجاری کا قتل

کٹہیار۔18جولائی فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع کٹیہارکے اعظم نگر تھانہ علاقے کے نلکپا گاؤں میں کل رات بدمعاشوں نے مندر کے پجاری کو چاقو مارکر قتل کردیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نلکپا گاؤں میں واقع شومندر میں کل رات نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کردیا اور مندر میں رکھے پیسے چوری کرنے کی کوشش کی۔مندر کے پجاری بالک بابا (50)نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے چاقو مارکر انہیں قتلکردیا۔واردات کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف رپورٹ درج کرکے پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔


تُکی مستعفی، کھانڈو نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا

ایٹا نگر۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)اروناچل پردیش میں تیزی سے بدلتے حالات کے تحت وزیر اعلی نبام تُکی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر پیما کھانڈو کی قیادت میں حکومت تشکیل کرنے کا راستہ صاف کرتے ہوئے آج اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔مسٹر تُکی نے گورنر تتھاگت رائے سے ملاقات کرکے انہیں اپنا استعفی نامہ سونپا۔ اس کے بعد مسٹر کھانڈو نے نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیا۔ مسٹر کھانڈو نے گورنر سے ملاقات ؂کے بعد نامہ نگاروں سے کہا 'میں نے نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیا۔ ابھی حلف برداری کی تاریخ طے نہیں 
ہوئی ہے ۔ ہمارے پاس 45 کانگریس ممبران اسمبلی اور دو آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت ہے ۔مسٹر تُکی نے کہا 'اروناچل میں کانگریس متحد ہے اور تمام ممبران اسمبلی نے اتفاق رائے سے قانون ساز پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرلیا ہے ۔ قبل ازیں آج قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مسٹر تُکی نے پارٹی قانون ساز اسمبلی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ جس کے بعد نئے لیڈر کے طور پر مسٹر پیما کھانڈو کے نام کی تجویز پیش کی گئی، جس کی تمام ممبران نے حمایت کی۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں کانگریس کے باغی لیڈر اور ان کے برخاست کئے گئے وزیر اعلی کالیکھو پُل سمیت پارٹی کے تقریباً تمام ایم ایل اے موجود رہے ۔ نئے سیاسی منظرنامے کے بعد ایوان میں طاقت کی آزمائش نہ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق 37 سالہ پیما کھانڈو حکمراں قانون ساز پارٹی کے سب سے نوجوان لیڈر بن گئے ہیں۔ وہ آنجہانی وزیر اعلیٰ ڈور جی کھانڈو کے بیٹے ہیں۔ مسٹر پیما کھانڈو کو ان کے والد کی موت کے بعد 20 مئی 2011 کو آبی وسائل کے فروغ اور سیاحت کا وزیر بنایا گیا تھا۔ وہ اسمبلی میں 30 جون 2011 کو اپنے والد کے اسمبلی حلقے 'مکتو' سے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 جولائی کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے اروناچل پردیش میں مسٹر تُکی کی قیادت والی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد گورنر نے مسٹر تُکی کو اسمبلی میں آج شام تک اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا تھا۔ تاہم اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی مسٹر تُکی نے سی ایل پی لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا۔


مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال انتہائی نقصان د ہ ہے، ماہرین لائیوسٹا ک 

آگرہ۔18جولائی(فکروخبر/ذرائع ) لائیوسٹا ک کے ماہرین نے مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کے استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے ،ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س وقت ملک میں گائیوں اوربھینسوں کی تعداد بالترتیب 38ملین اور 30ملین سے زیاد ہ ہے، ملکی سطح پر دودھ کی کل پیداوا ر 34ملین ٹن ہے ،ا س پیداوا ر میں 35فیصددودھ گائیوں اوربھینسوں کا ہے لیکن یہ دودھ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پو را کرنے کیلئے ناکافی ہے ،آج کل مویشی پال حضرا ت آکسی ٹوسن ٹیکوں کا استعما ل کررہے ہیں ،آکسی ٹوسن ایک ہا رمون ہے، دودھ اتارنے کیلئے ا س ٹیکے کا استعمال سراسر غلط اورانتہائی نقصان د ہ ہے اس سے مویشی پیچید ہ بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں ،آکسی ٹوسن کا ٹیکہ لگانے سے جہاں مویشیوں کی صحت خراب ہوتی ہے وہاں ان سے حاصل شد ہ دودھ استعمال کرنے سے انسان بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔


رکن پارلیمنٹ کونڈہ ویشویشور ریڈی نے سرکاری اسکول کے بیت الخلا کی صفائی کا کام کیا

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے چیوڑلہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کونڈہ ویشویشور ریڈی نے سرکاری اسکول کے بیت الخلا کی صفائی کا کام کیا ۔ انہو ں نے اس موقع پر کہا کہ بیت الخلا کی صفائی شرم کی بات نہیں ہے ۔
انہو ں نے چیوڑلہ کے بعض سرکاری اسکولس کے بیت الخلا کی صفائی کا کام بھی انجام دیا ۔ قبل ازیں انہوں نے 11اسکولس کے بیت الخلاؤں کی صفائی کی تھی جس کیلئے انہوں نے خصوصی ٹوئلیٹ کلینر گاڑی کا استعمال کیا ۔ اس گاڑی کو چلاتے ہوئے وہ اسکولس پہونچے ۔ چیوڑلہ کی گولا پلی ' دھرما ساگر دیہاتوں کے سرکاری اسکولس کے بیت الخلا کی صفائی کا کام انجام دیا ۔


ٹی آر ایس لیڈر کی موت پر شبہات۔ تین ماہ بعد لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا

حیدرآبادَ۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ٹی آر ایس لیڈر کی موت پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تین ماہ بعد اس کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس خاتون کے گود لئے ہوئے بیٹے ششی دھر ریڈی کی شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ انیتا نامی یہ ٹی آر ایس لیڈر مشرف بہ اسلام ہوگئی تھی اور اس کا نام ریشماں رکھا گیا تھا ۔ اس کا خاندان کریم نگر کے امبیڈکر نگر میں مقیم ہے ۔ اس کے رشتہ دار راجیشوری اور اس کا بھائی تروپتی ایک ہی مکان میں مقیم ہے ۔ 3اپریل کو ریشماں کی موت ہوگئی تھی ۔ محلہ سواران کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ راجیشوری اور ان کے شوہر نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی ۔ تاہم اس کے گود لئے ہوئے بیٹیششی دھر ریڈی نے III ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کی ماں (ریشماں) کو اسی کی بہن نے قتل کردیا۔اس نے اپنی ماں کی موت پر شبہات ظاہرکئے تھے ۔ پڑوسیوں نے بھی گھر میں جھگڑے کے واقعہ پر شبہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ریشماں کی لاش کو قبر سے چار ماہ بعد نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس کے گود لئے ہوئے بیٹے ششی دھر ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی ماں کی موت پر اسے شبہات ہے کیونکہ موت کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھے ۔سرکل انسپکٹر کریم نگر تری ٹاون سدانند نے میڈیا سے کہا کہ عدالت کے احکام پر تحصیلدار کریم نگر ایم جیا چندر ریڈی کی نگرانی میں قبر سے ریشماں کی نعش نکالی گئی۔ ڈاکٹر نریندر راؤ نے پوسٹ مارٹم کیا۔ اس موقع پر قبرستان میں عوام کا ہجوم جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔ IIIٹاؤن سی آئی سدانندم نے ٹریفک نظام کو بحال کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم لاش کو دوبارہ دفن کردیا گیا۔


پاگل کتے کے کاٹنے سے 6سالہ لڑکی کی موت

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 6سالہ لڑکی کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ ضلع کریم نگر کے چندورتی منڈل کے رودرنگی علاقہ میں پیش آیا ۔ اس لڑکی کی شناخت شراونتی کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے ارکان خاندان نے بتایا ہے کہ یہ لڑکی سرکاری اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ اسکول جانے کے دوران آوارہ کتوں نے اسے کاٹ لیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔ اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ کئی مرتبہ آوارہ کتوں کے بارے میں سرپنچ اور اعلی حکام سے شکایت کی گئی لیکن اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ تین دن پہلے آندھراپردیش کے ضلع سریکا کلم میں آوارہ کتے کاٹنے سے دس سالہ لڑکی کی موت ہوگئی تھی ۔ 


وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال سے اغوا نومولود کا پتہ چلا لیا گیا

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال سے اغوا نومولود کا پتہ چلا لیا گیا ۔ وجئے واڑہ پولیس نے 36گھنٹوں میں ہی اغواکے اس معاملہ کو حل کردیا اور آونی گڈہ سے اس بچہ کا پتہ چلاتے ہوئے اسے اس کے حقیقی ماں کے حوالہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نومولود محفوظ ہے اور ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہے ۔ پولیس نے اس نومولود کے اغوا کے سلسلہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم خاتون کی شناخت آونی گڈہ کی ناگا ملیشوری کے طور پر کی گئی ہے ۔ اسے اولاد نرینہ نہیں ہے ۔ اس کے گھر میں بچہ کے رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ ڈی ایس پی قادر باشاہ کی قیادت میں آونی گڈہ کے سرکل انسپکٹر مورتی نے کل رات اس خاتون اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔ نومولود کی تصویر اس کی حقیقی ماں کو دکھائی گئی جس پر اس نے اس کا بچہ ہونے کی توثیق کی جس کے بعد اس کے حقیقی والدین کو یہ بچہ دے دیا گیا ۔


سیل فون پر بات کرتے ہوئے بجلی کے تار کو اتفاقی طور پر چھو لینے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے پرشانت نگر میں سیل فون پر بات کرتے ہوئے بجلی کے تار کو اتفاقی طور پر چھو لینے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ بی ٹیک کے طالب علم راکیش نے فون پر بات کرتے ہوئے مکان کی بالکنی سے گزرنے والے ہائی ٹنشن بجلی کے تار کو چھو لیا جس کے سبب وہ جھلس گیا ۔ اسے مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا ۔ راکیش اپنے ساتھی لنگا راجو کے مکان میں مقیم تھا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے اتفاقی موت کا ایک معاملہ درج کرلیا ۔


کوچویلی۔ گوہاٹی۔ کوچویلی براہ وجئے واڑہ اسپیشل ٹرین

حیدرآباد۔18جولائی (فکروخبر/ذرائع)ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کوچویلی۔ گوہاٹی۔ کوچویلی براہ وجئے واڑہ اسپیشل ٹرینس چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرین نمبر 06336 کوچویلی۔ گوہاٹی اسپیشل ٹرین 17' 24' 31 جولائی کو دن کے 12 بجے کوچویلی سے روانہ ہوگی اور بدھ کے دن صبح
8:15 بجے گوہاٹی پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 06335 گوہاٹی۔ کوچویلی اسپیشل ٹرین 20' 27 جولائی' 3 اگست (تمام بدھ) کو شب 11:25 بجے گوہاٹی سے روانہ ہوگی اور ہفتہ کی شب 10:30 بجے کوچویلی پہنچے گی۔ راستہ میں یہ ٹرین کولم' کنیاکولم' چدنور' ترولا' کوٹائم' ارناکولم' الوا' ترشور' ملکاڈ' پدنور' ترپور' ایروڈ' سیلم' جولارپیٹائی' کٹپٹی' ارکاکونم' پرمبود' گڈور' نیلور' اونگول' تنالی' نیو گنٹور' وجئے واڑہ' ایلور' راجمندری' سامل کوٹ' دیوڈا' وشاکھاپٹنم' وجیا نگرم' سریکاکولم روڈ' پلاسا' برہم پور' کھردا روڈ' بھوبنیشور' کٹک' بھدرک' بالاسور' ہجلی' مدنا پور' بنکورا' ادرا' آسنسول' درگاپور' رامپور ہٹ' مالدا ٹاؤن' بارسوئی' کشن گنج' نیوجلپائی گڑی' دھوپ گوری' نیو کوچوہار' نیوعلی پور دوار' کھوکرا جھار' نیو بونگائی گاؤں' بھوپال پورہ ٹاؤن اور کامکیا اسٹیشنس پر توقف کرے گی۔ ٹرین 20 کوچس پر مشتمل ہوگی جس میں 18 سلیپر کلاس اور 2 لگیج کم بریک ویان کوچس شامل ہوں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا