English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی حکومت کی دوسری کابینہ میں سے 72 وزیر کروڑ پتی ہیں جبکہ 24 پر مجرمانہ معاملے درج ہیں(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ADR کے مطابق، کل 78 مرکزی وزراء میں 9 نے 30 کروڑ سے زیادہ جائیداد ہونے کا اعلان کیا ہے. ان میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی 113 کروڑ، فوڈ پروسیسنگ وزیر ہرس مرت کور بادل 108 کروڑ اور توانائی کے وزیر پیوش گوئل 95 کروڑ روپے کے نام اہم ہیں. نئے وزراء میں، مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا رکن اور اب وزیر ماحولیات انیل مادھو کی جائیداد سب سے کم 60.97 لاکھ روپے ہے. کل چھ وزیر ایسے بھی ہے جنہوں نے اپنی جائیداد ایک کروڑ روپے سے کم بتائی ہے.مجرمانہ معاملےنئی کابینہ وزراء میں سے 7 پر مجرمانہ معاملے درج ہیں. مرکزی کابینہ میں 24 وزراء پر مجرمانہ معاملے درج ہیں.(بہ شکریہ ہندی ڈاٹ سمواد ڈا کو ڈاٹ ان )


صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بال بال بچے ، کھائی میں گری قافلے میں شامل ایک کار

دارجلنگ :16جولائی(فکروخبر/ذرائع ) صدر پرنب مکھرجی جمعہ کو سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ صدر پرنب مکھرجی میں قافلہ میں شامل ایک گاڑی کھائی گر کر تباہ ہو گئی ۔ اس واقعہ میں کئی سیکورٹی اہلکارمعمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔صدر جمہوریہ کا یہ قافلہ دارجلنگ سے باگڈوگرا جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ کے اس قافلے میں چار کاریں شامل تھیں۔ اس حادثے میں کچھ لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں ۔ اس قافلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کار بھی شامل تھی۔اب تک ملی معلومات کے مطابق صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی محفوظ ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت موسم کافی خراب تھا اور شاید اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔


اسمرتی ایرانی کو ایک اور جھٹکا، اب پارلیمانی امور کی کمیٹی سے بھی ہوئی چھٹی

نئی دہلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع ) پارلیمانی امور پر کابینہ کمیٹی (سی سی پی اے) میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ اسمرتی ایرانی کو خصوصی مدعو کے طور پر اس کمیٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں ان کے جانشین پرکاش جاوڈیکرکو ترقی دے کر اس کا ممبر بنایا گیا ہے۔ اسی ہفتے مرکزی کابینہ سے استعفی دے چکیں اقلیتی امور کی وزیر نجمہ ہیبت اللہ بھی اب اس پینل کی رکن نہیں رہیں۔کابینہ میں حالیہ ردو بدل میں ایرانی کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت سے ہٹا کر کپڑا وزارت میں بھیج دیا گیا تھا۔ جاوڈیکر پہلے اس کمیٹی میں خصوصی مدعو تھے۔ نئے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے اس پینل میں اپنے پیشرو ڈی وی سدانند گوڑا کی جگہ لی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹائے گئے راجیو پرتاپ روڈی بھی خصوصی مدعو کے طور پر کمیٹی سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ ان کی جگہ ایس ایس اہلووالیہ نے لی ہے جو اب وزارت میں جونیئر وزیر ہیں۔وزارت قانون میں شامل کئے گئے نئے وزیر مملکت پی پی چودھری بھی خصوصی مدعو بنائے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت والی سی سی پی اے کو پارلیمنٹ سیشن کی تاریخوں کی سفارش کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس میں تین خصوصی مدعوئین سمیت 11 ارکان ہیں۔ اس کے دیگر ارکان مرکزی وزیر سشما سوراج، ارون جیٹلی، ایم وینکیا نائیڈو، رام ولاس پاسوان اور اننت کمار ہیں۔ کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نئی فہرست کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی ایک اور خصوصی مدعو ہیں


تلنگانہ کی بیشتر طلبہ تنظیموں کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ کی بیشتر طلبہ تنظیموں کی جانب سے آج تعلیمی اداروں کا بند منایا جارہا ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے پر عمل ' پرائیویٹ اسکولوں کی بھاری فیس پر قابو پانے اور دیگر مطالبات پر اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا ' آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن ' تلنگانہ ودیارتھی ویدیکا ' ٹی ڈی ایس یو اور دیگر تنظیموں نے بند کی اپیل کی ہے ۔ اس بند کے سبب کئی اسکولوں نے تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ ان تنظیموں کا ماننا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں میں بھاری فیس وصول کی جارہی ہے تاہم ریاستی حکومت ان پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور اسی سال سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔


تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )شمال مشرقی مدھیہ پردیش اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر کم ہوگیا ہے ۔ تاہم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور اے پی کے بعض مقامات پر جنوب مغرب مانسون کے تحت معمول کی بارش ہوگی ۔ اسی دوران گراونڈ واٹر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریاست میں گزشتہ ماہ 48فیصد زائد بارش ہوئی جو معمول سے زائد ہے جس کے نتیجہ میں جاریہ سال مئی کے مقابلہ پانی کی سطح میں0.2 ایم بلین کا اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال جون میں 48فیصد کے برخلاف ریاست میں مجموعی طور پر189ملی میٹر زائد بارش ہوئی جبکہ معمول کی بارش128 ملی میٹر ہے ۔ سات اضلاع میں زائد بارش ہوئی اور تین اضلاع میں معمول کے مطابق بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔


آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش اور تلنگانہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں کمی آئی ہے ۔ بھدراچلم ' دولیشورم میں گزشتہ تین دنوں سے سطح میں کافی اضافہ کے بعد ان دونوں مقامات پر آبی سطح میں کمی ہوئی ہے ۔ بھدرا چلم کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح 45فٹ ہوگئی اور اس کی سطح 52فٹ تھی جس پر دوسری وارننگ جاری کردی گئی تھی ۔ تاہم آبی سطح میں کمی کے بعد دوسری وارننگ کا نشان واپس لے لیا گیا ہے ۔ چار تا پانچ دنوں میں بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش ہوئی سے گوداوری میں بارش کے پانی کا زائد بہاؤ دیکھا گیا جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ بھدرا چلم کی کئی کالونیاں زیر آب آگئیں ۔ مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں دریائے گوداوری کی سطح میں آج کمی ہوئی ہے ۔ راجمندری کے دولیشورم بیریج کے قریب اس کی سطح 14.3 فٹ ہوگئی ۔ دولیشورم بیریج سے 14.20 لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا۔


مشکل گھڑی میں خود کے دفاع اور سلامتی کیلئے خواتین کو مارشل آرٹس کی تربیت

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کیلئے شی ٹیمیں نئے نئے پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ کسی بھی مشکل گھڑی میں خود کے دفاع اور سلامتی کیلئے خواتین کو مارشل آرٹس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن دومل گوڑہ حیدرآباد میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کو یہ تربیت دی جارہی ہے جس کے لئے 100 خاتون فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان کو تربیت دینے والے کوارڈی نیٹر منندر نے میڈیا کو بتایا کہ تربیت کے بعد انہیں اضلاع بھیج کر اسکولی طالبات کو مارشل آرٹس کی تربیت دینے کی ذمہ داری جائے گی جس سے چھیڑخانی کے واقعات میں کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ دو سیشن صبح اور شام کے اوقات میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔ یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام ہیں جس کیلئے دس اضلاع سے دو سو فزیکل ایجوکیشن خاتون ٹیچرس کا انتخاب کیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ ڈپٹی ایجوکیشنل افسروں کو خط لکھتے ہوئے انہیں اس ٹریننگ کیلئے بھیجنے کی ہدایت دی گئی ۔


شمس آباد ایر پورٹ پر کسٹم900گرام سونے کو ضبط کرلیاگیا

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایر پورٹ پر کسٹم کے حکام نے غیر قانونی طور پر منتقل کئے جانے والے سونے کو ضبط کرلیا ۔مسافروں کو سامان کی تلاشی کے دوران امارات کے طیارہ سے دبئی سے حیدرآباد پہونچے ماں اور بیٹے کے پاس سے 900 گرام سونا ضبط کیا گیا ۔ بعد ازاں ان کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔


ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ پامورو منڈل کے کتہ مدالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھہری ہوئی لاری کو کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ستیہ نارائنا ' وینکٹیشور ریڈی اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔ اس حادثہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہیں علاج کیلئے فوری طور پر وجئے واڑہ منتقل کیا گیا ۔ پالا کور سے وجئے واڑہ جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔


جنرل سنگھ پھنسے ہوئے ہندوستانی کو واپس لانے کے لئے جنوبی سوڈان روانہ

نئی دہلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )خارجی امور کے وزیر مملکت پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے انخلا کے لئے شروع کی گئی مہم کے سربراہ کی حیثیت سے جنوبی سوڈان روانہ ہوگئے ۔جنرل سنگھ نے جوبا روانہ ہونے سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ روانگی کا وقت ہے ۔ آپ سب کی نیک تمناؤں اور پیغامات کے لئے بہت بہت شکریہ۔ ہم ہر ہندوستانی کو بحفاظت واپس لانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔جنرل سنگھ ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لئے شروع کی گئی مہم 'سنکٹ موچن' کی قیادت کررہے ہیں۔جنرل سنگھ کے ہمراہ وزارت خارجہ میں سکریٹری برائے اقتصادی امور امر سنہا اور دیگر سینئر حکام ہیں۔ وزارت خارجہ پہلے ہی جنوبی سوڈان کا سفر کرنے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کرچکی ہے ۔ کیونکہ اس کے دارالحکومت میں سابق باغیوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے ۔جنوبی سوڈان میں تقریبا چھ سے ہندوستانی ہیں جن میں سے 450 جوبا میں اور 150 شہر کے باہر ہیں۔


نائب صدر حامد انصاری آسیم چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے منگولیا روانہ

نئی دہلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع ) نائب صدر حامد انصاری گیارہویں ایشیا یوروپ(آسیم ) چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج تین روزہ دورے پر منگولیا روانہ ہوگئے ۔مسٹر انصاری پندرہ اور سولہ جولائی کو منگولیا کے دارالحکومت الان بطور میں ہونے والے گیارہویں اسیم چوٹی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔ اس دوران نائب صدر منگولیا کی نئی حکومت کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے باہمی ملاقات بھی کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ دنیا کے کئی لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے ۔اسوم کا قیام 1996میں ہوا تھا ۔ اس کا مقصد کنکٹی ویٹی بڑھانا ہے ۔ ہندوستان 2007میں اس تنظیم میں شامل ہوا تھا۔


اوبامہ کو سلامی دینے والی خاتون افسر نے فضائیہ کو عدالت میں گھسیٹ لیا

نئی دہلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )سروس میں مستقل کمیشن دینے سے انکار کئے جانے پر ونگ کمانڈر پوجا ٹھاکر نے اپنا کیس آرمڈ فورسیز ٹریبونل میں دائر کردیا جس نے ہندوستانی فضائیہ سے چار ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے ۔ونگ کمانڈر پوجا اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے امریکی صدر براک اوبامہ کو یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لئے دورہ ہند کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔ونگ کمانڈر پوجا کے وکیل سدھانشوپانڈے نے بتایا کہ آرمڈ فورسیز ٹریبونل نے معاملہ داخل کرلیا ہے اور ہندوستانی فضائیہ سے چا رہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے ۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فضائیہ تین خواتین پائلٹوں کے پہلے بیچ کو اپنی کامبیٹ اسٹریم میں شامل کرنے کی خوشیاں منارہی ہے اور خودکو ایک ایسے فورس کے طور پر پیش کررہی ہے جو خواتین افسران کو ترجیح دیتی ہے ۔ونگ کمانڈر پوجا نے انہیں پرماننٹ کمیشن نہیں دئے جانے کے فضائیہ کے فیصلے کو جانبدارانہ ، امتیازی ، یک طرفہ اور نامناسب قرار دیا ۔


رائے بریلی میں سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت

رائے بریلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں رائے بریلی کے ڈیہہ علاقے میں ٹریکٹر کی زد میں آجانے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پورے سبھا میں رہنے والا راکیش اپنی بیٹی آرتی کے ساتھ موٹر سائیکل سے رائے بریلی شہر سے اپنے گاؤں جا رہا تھا۔ مٹیارا چوراہے کے نزدیک بے قابو ٹریکٹر نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں راکیش (35) اور اس کی بیٹی آرتی اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار سنجے مشرا زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔زخمیوں کو مقامی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔ حالت نازک ہونے پر ضلع اسپتال لے جاتے وقت راکیش کی راستے میں موت موت ہو گئی۔پولیس معاملہ درج کرکے فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔


گورکھپور میں بارات میں جا رہے نوجوان کی موت، چار زخمی

گورکھپور۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں گورکھپور کے شاہ پور علاقے میں گاڑی کے پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک نوجوان کی موت اور چار دیگرزخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بچھیا میں رہنے والے وویک مشرا (38) سمیت پانچ نوجوان کل رات سنت کبیر نگر کے مہولی علاقے میں ایک بارات میں جا رہے تھے ۔خلیل آباد۔دھنگھٹا روڈ پر واقع مینسر گاؤں کے نزدیک کار ڈیوائڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی جس سے اس میں سوار وویک مشرا کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں ابتدائی طبی علاج کے بعد میڈیکل کالج کے لئے ریفر کر دیا گیا۔


سونے کے زیورات پر ایکسائز ڈیوٹی کی حد میں اضافہ

نئی دہلی۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )مرکزی حکومت نے زیورات کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے سونے کے زیورات پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی مجموعی حد بارہ کروڑ روپے سے بڑھا کر پندرہ کروڑ روپے کردی ہے ۔حکومت کے ایک بیان کے مطابق سونے کے زیورات پر ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی اب بارہ کروڑ روپے کے سالانہ کاروبار کے بجائے پندرہ کروڑ روپے سالانہ کاروبار کرنے والوں پر لگایا جائے گا۔ حکومت نے اس سال مارچ میں بارہ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے سونے کے زیورات کے کاروباریوں پر ایک فیصد ایکسائزڈیوٹی عائد کردی تھی۔سونے کے زیورات کے تاجروں نے حکومت کے اس قدم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے چھ ہفتے تک ہڑتال کی تھی۔ اس کے بعد معاملے میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی اور حکومت نے اس کی سفارشات تسلیم کرلی ہیں۔حکومت نے کہا کہ پہلے دو سال تک ایک سو کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔


سری لنکا ئی بحریہ نے ہندوستانی کشتیوں پر حملہ کیا

رامیشپورم۔16جولائی(فکروخبر/ذرائع )سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی سمندری سرحد کے نزدیک مچھلی پکڑنے والی کئی ہندوستانی کشتیوں پر آج علی الصبح حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کچاتھیو جزیرے کے بین الاقوامی سمندری سرحد کے نزدیک ماہی گیری کے دوران سری لنکا کی بحریہ نے کئی ہندوستانی کشتیوں پر حملہ کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کاتعاقب بھی کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد مچھلی پکڑنے والی کشتیاں کو علاقے سے واپس لایا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں ماہی گیروں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا