English   /   Kannada   /   Nawayathi

دادری سانحہ: اخلاق کے کنبہ کے خلاف گئو کشی کا کیس درج کرنے کا عدالت کا حکم(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ان میں اخلاق کا بھائی جان محمد، اخلاق کی ماں اصغري، اخلاق کی اہلیہ اكرام النسا، اخلاق کا بیٹا دانش خان، اخلاق کی بیٹی شائستہ اور ایک رشتہ دار سونی کا نام شامل ہے۔عدالت کے ذریعہ کے کیس درج کا حکم دئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اخلاق کے بیٹے دانش نے کہا کہ میں فیصلہ کی عزت کرتا ہوں ، مجھے عدالت پر پورا یقین ہے ۔ دانش نے یہ کہتے ہوئے مزید کچھ کہنے سے انکار کردیا کہ یہ ایک قانونی کارروائی ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وہ عدالت کے حکم پر عمل آوری کرے گی۔


مسلسل کرفیو ،بندشوں ، احتجاجی مظاہروں نے وادی کشمیر کو اقتصادی بدحالی کی لپیٹ میں لے لیا 

سرینگر۔14جولائی(فکروخبر/ذرائع) 6 دنوں کے مسلسل کرفیو ،بندشوں ،احتجاجی مظاہروں اورپر تشدد واقعات نے وادی کشمیر کو ہلاکر رکھ دیا ،وادی کے طول و ارض میں اقتصادی بدحالی نے سنگین رخ اختیار کیا ،کاروباری اداروں کو ہر دن لگ بھگ 150کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گذشتہ 6دنوں کے نا مساعد حالات کے باعث وادی میں کاروباری حلقوں کو 900 کروڑ روپے کے مالی خسارے سے دوچار ہونا پڑا ،تمام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپنی بکنگ منسوخ کر دی ہیں ،گلمرگ ،پہلگام ،سرینگر ،سونہ مرگ کے صحت افزاء مقامات پر ہوٹل ، ریستورنٹ خالی پڑے ہوئے ہیں، صحت افزاء مقامات ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں ، ٹرانسپورٹر ،شکارا چلانے والے اور سیاحتی شعبے کے ساتھ وابستہ کنبے دانے دانے کے محتاج بن گئے ہیں ۔ یو این این نمائندے کے مطابق 36سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کے بعد مسلسل کرفیو ،بندشوں ، احتجاجی مظاہروں ، پُر تشدد واقعات رونما ہونے سے وادی کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے ،لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اقتصادی بدحالی میں وادی کے لوگ پوری طرح سے مبتلا ہو گئے ہیں،ماہر اقتصادیات کے مطابق کاروباری حلقوں کو ہر دن 150کروڑ روپے کے خسارے سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے نامساعد حالات نے وادی میں کاروباری حلقوں کو 900کروڑ روپے کے مالی خسارے سے دوچار کر دیا ہے ۔وادی کشمیر میں آگ و آہن کا کھیل ایک دفعہ پھر شروع ہونے کے ساتھ ہی سیاحتی شعبہ مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح راتوں راتوں واپس اپنے ملکوں اور ریاستوں کو لوٹ گئے جس کے نتیجے میں سونہ مرگ ،گلمرگ ،پہلگام کے صحت افزاء مقامات میں موجود ہوٹل اورریسٹورنٹ خالی ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں ملکی او ر غیر ملکی سیاحوں نے اپنے بکنگ منسوخ کر کے وادی کی سیروتفریح کا خیال ہی ترک کر کے ملک کی مختلف ریاستوں کی سیرو تفریح کیلئے من بنا لیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق شہر سرینگر میں نہروپارک ،جھیل ڈل جو کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے دلچسپی کا مرکز رہتا تھا اب سونا سونا سا لگ رہا ہے ۔جھیل ڈل کے اردگرد پولیس و فورسز کے پہرے بٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر ،شکارا چلانے والے اورہاوس بوٹ چلانے والے بھی اپنے گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں اور وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن جو کہ جو بن پر تھا غیر متوقع طور پر مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی شعبے سے وابستہ کنبے بری طرح سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق وادی کے طول وارض میں مسلسل کرفیو نا فز ہونے ،احتجاجی مظاہروں ،پُر تشدد واقعات رونما ہونے کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور اقتصادی بدحالی نے وادی کشمیر کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ 


ہڑتالوں اور کرفیو کا ناجائیز منافع خور فائدہ اٹھا رہے ہیں 

مصنوعی قلت پیدا کر کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں 

سرینگر۔14جولائی(فکروخبر/ذرائع) احتجاجی مظاہروں ،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو ،بندشوں کے بیچ وادی کے اطراف و اکناف میں ناجائیز منافع خوروں کی کارروائیاں عروج پر ،منہ مانگی قیمت کے عوض سبزیا،کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہے اور تجوریوں کو بھر نے کی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ نمائندے کے مطابق ناجائیز منافع خوروں نے ہڑتالوں ،کرفیو،کی آڑ میں تجوریوں کو بھرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور منہ مانگی قیمت پر ہی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہے ۔ نمائندے کے مطابق شہروں اور قصبوں میں سبزیاں سونے کے باؤ بک رہی ہیں اور سبزی فروشوں کی جانب سے گلی سڑی سبزیاں فروخت کرنے میں بھی کوئی پس و پیش نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ناجائیز منافع خور نامساعد حالات کا ناجائیز فائدہ اٹھا کر گراہکوں کے جیب صاف کرنے کی کارروائیاں کھلے عام انجا دے رہے ہیں جبکہ ایسے عناصر لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائیز فائدہ اٹھا کر منہ مانگی قیمت پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق وادی کے طول و ارض میں اگر چہ ہڑتال اور کرفیو کے باعث زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو چکی ہے تاہم بیماروں کو اسپتالوں تک پہنچا نے کیلئے آٹو رکھشا ڈرائیور منہ مانگا کرایہ وصول کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہیں ہے ۔ نمائندے کے مطابق دودھ فروشوں ،نانوائیوں ،سبزی فروشوں ،قصابوں اور کوٹھ داروں نے بھی لوگوں کی بے بسی اور مجبوری کو نظر انداز کرتے ہوئے ناجائیز منافع خوری کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور لا قانونیت کا کھلے عام مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔نمائندے کے مطابق دکانداروں نے کھانے پینے کی ایشیا ء کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے اور گراہکوں کو منہ مانگی قیمت پر ایشیا فروخت کرنے کی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہے ۔امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں رسوئی گیس ، پیٹرول ،ڈیزل اور غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے ،راشن گھاٹوں سے صارفین کو غذائی اجناس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود کئی علاقوں میں غذائی اجناس کی شدید قلت نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔


مزید 2نوجوان صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی جنگ ہار گئے 

ہلاکتوں کی تعداد 38تک پہنچ گئی ،احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری 

سرینگر۔14جولائی(فکروخبر/ذرائع)صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر مزید 2نوجوان زندگی کی جنگ ہار گئے اور وادی میں ہلاکتوں کی تعداد 38تک پہنچ گئی ،اچھہ بل اور کولگام میں ہلاکتوں کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل جانے کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ کرفیوں کو توڑ کر اپنے گھروں سے باہر آئے اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ وادی کے کئی علاقوں میں چھٹے روز بھی احتجاجی مظاہرے سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے جبکہ تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز کی جانب سے اشک آورگیس کے گولے داغے گئے ، پیپر گیس اور پلٹ گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا تاہم وادی کے بیشتر علاقوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ یو این این نمائندے کے مطابق 8جولائی کو جنوبی کشمیر میں احتجاجی لہر کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے مزید 2نوجوان 5دنوں تک صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے اگر چہ زخمی ہونے والے نوجوانوں کو بچانے کے سلسلے میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں تعینات ڈاکٹروں نے بھر پور کوششیں کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں ہو گئی اور زخمی ہونے والے دونوں جوان بلآخر داعی اجل کو لبیک کر گئے ۔ نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر کولگام اور اچھہ بل اننت ناگ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ کرفیو کو توڑ کر گھروں سے باہر آئے اور نوجوانوں کے ہلاکتوں کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے ۔8 جولائی کوکولگام کے مضافاتی علاقے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیت 3عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے کولگام ،شوپیاں ، پلوامہ ،ترال ،اونتی پورہ ،بجبہاڑہ قصبوں میں احتجاجی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آئے اور سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے لگے اور تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز کی جانب سے طاقت کا بے تحاشا استعمال کرنے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان ،بزرگ ،بوڑھے اور بچے زخمی ہوئے جن میں سے 38نوجوان اب تک زندگی کی جنگ ہار گئے ۔پولیس و فورسز کی جانب سے طاقت کا بے تحاشا استعمال کرنے کے خلاف اور نوجوانوں کی ہلاکتوں پر وادی کے طور و ارض میں احتجاجی لہر دوڑ گئی اور انتظامیہ کو حالات پر قابو کرنے کیلئے کرفیو نافذ کرنے پر مجبور ہونا پڑا تاہم اس کے باوجود عام شہریوں کے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ نمائندے کے مطابق سخت ترین بندشوں کے باوجود شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں صورتحال اس وقت سنگین ہو گئی جب دوپہر 12بجے کے قریب نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئی اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ پولیس و فورسز نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے جس سے قصبے میں افرا تفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ نمائندے کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام ،کرالہ کھڈ ،سوگام ، لال پورہ علاقوں میں بھی نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئیں اور 38افراد کی ہلاکتوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بازے شروع کی ۔پولیس و فورسز نے سڑکوں پر نکل آنے والے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے ۔ادھر رفیع آباد ،بارہمولہ قصبوں میں بھی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔ سڑکوں پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا جسے وہ منتشر ہونے پر مجبور ہوئے ۔نمائندے کے مطابق بانڈی پورہ کے کہنوسہ ،اشٹینگو ،کلوسہ ،نبر پورہ ،بانڈی پورہ پلا،، پاپہ چھن ، نادی ہل ، صدر کوٹ ،صفا پورہ ، اجس ،ہاجن ،سمبل ،نائد کھائی علاقوں میں بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالی۔ تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اشک آور گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ نمائندے کے مطابق مزید2 نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر کولگا م اور اچھہ بل اننت ناگ میں پھیلتے ہی بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ہلاکتوں کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ۔پولیس و فورسز نے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا ۔ نمائندے کے مطابق وادی کے بیشتر علاقوں میں سخت بندشوں ،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو نافز کرنے کے دوران لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور کسی بھی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


چتور میں ہاتھیوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا

حیدرآباد ۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے چتور ضلع میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہلچل مچادی ۔ راما کپم اور وی کوٹا منڈلوں میں جنگلات سے انسانی آبادیوں میں آکر ان ہاتھیوں نے فصلوں کو نقصان پہونچا جس سے عوام خوف زدہ ہوگئے اور کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ان کو جنگلاتی علاقہ میں واپس بھیجنے کیلئے عوام نے پٹاخے چھوڑے جس کے بعد یہ ہاتھی واپس جنگل چلے گئے ۔ 


کنگ جارج اسپتال کے ڈاکٹرس کا دھرنا

حیدرآباد۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے کنگ جارج اسپتال کے تین ڈاکٹرس نے ان کو تلنگانہ کے لیے الاٹ کرنے کے خلاف دھرنا دیا۔ان ڈاکٹرس کی حمایت میں دیگر طبی اہل کاروں نے ہڑتال شروع کردی۔ان ڈاکٹرس نے بتایا کہ کمل ناتھن کمیٹی کی جانب سے ان کو تلنگانہ کے لیے الاٹ کیا گیا ہے ، حالانکہ ان کی پیدائش آندھراپریش میں ہی ہوئی ہے اور وہ یہاں پر ہی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے ان کی اے پی کے لیے الاٹمنٹ کا مطالبہ کیا۔


تلنگانہ میں مختلف سڑک حادثوں میں چھ افراد ہلاک دو زخمی

نلگونڈا۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع ) تلنگانہ کے اس ضلع میں آج دو ٹرک حادثوں میں چھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ پیڈاآدی چیرلا ڈویژن کے چینا ماریگٹ علاقے میں ایک موٹر سائیکل اور ایک کار کے درمیان ٹکر میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔اسی طرح کے ایک دیگر حادثہ میں یلاریڈی گوڈیم میں ایک لاری اور کار کے درمیان ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔پویس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


آپ، کیجریوال نے اروناچل فیصلہ کومودی حکومت کیلئے طمانچہ قراردیا

نئی دہلی۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع ) عام آدم پارٹی سپریمو اور دلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج اروناچل پردیش کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور اس شمال مشرقی ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کی برخواستگی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو مرکز میں این ڈی اے حکومت کے لئے طمانچہ قرار دیا۔ مسٹر کجریوال نے عدالتی فیصلے پر ٹوئٹ کیا ہے کہ "آمرانہ مودی حکومت کو سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ایک اور طمانچہ ہے ..، .. امید ہے مودی جی اس سے سبق لیں گے اور آئندہ کسی جمہوری طور پر منتخب حکومت میں مداخلت کرنا بند کردیں گے ''۔ ایک اور پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے ٹویٹ کیا ہے کہ "اروناچل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آمریت کی شکست اور جمہوریت کی فتح ہے ''۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مودی جی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا سیکھیں#سپریم کورٹ نے آمر مودی تو طمانچہ لگا دیا ہے ۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، نے کہا ہے کہ "مودی برائے مہر بانی اس فیصلے سے کچھ سیکھیں ، اگر کچھ ریاستوں کے لوگ کسی دوسری پارٹی کو چن لیتے ہیں تو اس کے لئے انہیں سزا دینا بند کیا جائے ''۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سینٹر میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے لئے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔عدالت عظمی نے اروناچل پردیش میں صدر راج کے نفاذ کی تنسیخ کر دی ہے اور ریاست میں کانگریس کی حکومت کی فوری بحالی کا حکم بھی دیاہے ۔یہ حکم جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی بنچ نے جاری کیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں صدر راج کے نفاذ کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی برطرفی "غیر قانونی اور غیر آئینی 'تھی۔


ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 6افراد ہلاک

حیدرآباد۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 6افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہلا حادثہ پی اے منڈل کے چلکاماری کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں بائیک پر سوار چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں کا تعلق مناوت تانڈہ سے ہے ۔ دوسرا حادثہ نارکٹ پلی منڈل کے ایلاریڈی گڑم کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھہری ہوئی لاری کو کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ' ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہونچا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ۔


میسورو سٹی کارپوریشن ' کانگریس کی باغی امیدوارہ منتخب

میسورو۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے آنجہانی کونسلر اننتو کی اہلیہ اشوینی جو کانگریس کی باغی امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہی تھیں ' نے میسورو سٹی کارپوریشن کے وارڈ نمبر 58سے کامیابی حاصل کرلی۔ پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے سے انکار کے بعد اشوینی باغی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں تھیں۔ آج ووٹوں کی گنتی کے بعد انہیں منتخب قرار دیاگیا۔ رائے دہی اتوار کو ہوئی تھی ۔ اشوینی نے 1248ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس امیدوارمنجوناتھ نے 924ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔


سپریم کورٹ نے اروناچل پردیش میں صدر راج کو منسوخ کرکے کانگریس حکومت کو بحال کیا

نئی دہلی۔14جولائی (فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اروناچل پردیش میں گورنر جیوتی پرساد راج کھووا کی جانب سے اسمبلی اجلاس ایک ماہ قبل طلب کرنے کے فیصلے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریاست میں 15 دسمبر 2015 سے پہلے کی صورتحال بحال کرنے کا حکم دیا۔جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے اروناچل پردیش میں اقتدار کی تبدیلی کیلئے گورنر کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔آئینی بنچ نے کہا کہ اروناچل پردیش اسمبلی کا اجلاس 14 جنوری 2016 کو طلب کیا جانا تھا، لیکن اسے تقریباً ایک ماہ قبل 16 دسمبر 2015 کو بلایا گیا، جو آئین کے آرٹیکل 163 کی خلاف ورزی ہے اور یہ رد کرنے لائق ہے ۔
یہ حکم جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی قیادت والی 5 رکنی بنچ نے دیا ہے ۔ آئینی بنچ کے دیگر اراکین جسٹس دیپک مشرا، جسٹس مدن بی لوکر، جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس این وی رمن ہیں۔ عدالت نے اروناچل پردیش میں صدر راج کو رد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت کا ہٹایا جانا 'غیر قانونی اور غیر آئینی' تھا۔ صدر راج کے نفاذ کو منسوخ کرکے ریاست میں فوراً کانگریس کی حکومت بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ جسے مرکز کی بی جے پی حکومت کے لئے بہت بڑا جھٹکا سمجھا جارہا ہے ۔اتراکھنڈ کے بعد کانگریس پارٹی کو عدالت عظمی سے یہ دوسری قانونی فتح ملی ہے ۔ عدالت کے اس فیصلے سے ریاست میں نابم ٹوکی حکومت بحال ہوگئی ہے ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گورنر کے 9 دسمبر 2015 کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسمبلی نے جو بھی قدم اٹھائے اور جو فیصلے کئے وہ بھی منسوخ کئے جائیں گے اور 15 دسمبر 2015 سے پہلے کی صورتحال بحال کی جائے گی۔واضح رہے کہ کانگریس کے باغی لیڈر کالیکھوپول نے بی جے پی کی مدد سے ریاست میں سرکار بنائی تھی۔ کانگریس کے باغی ممبران اسمبلی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر وزیراعلی نبام ٹو کی کو ہٹادیا تھا جس کے بعد کانگریس نے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔اتراکھنڈ کے بعد کانگریس پارٹی کو عالت عظمی سے یہ دوسری قانونی فتح ملی ہے ۔عدالت کے اس فیصلے سے ریاست میں نابم ٹوکی حکومت بحال ہوگئی ہے ۔ عدالت نے اقتدار کی تبدیلی کے لئے گورنر کے فیصلے کو غلط ٹھہرایا ہے ۔ آئینی بنچ نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش اسمبلی کا اجلاس ایک ماہ قبل بلانے کا گورنر کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے اور یہ رد کرنے لائق ہے ۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ گورنر کے 9 دسمبر 2015 کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسمبلی نے جو بھی قدم اٹھائے اور جو فیصلے کئے وہ بھی منسوخ کئے جائیں گے اور 15 دسمبر 2015 سے پہلے کی صورتحال بحال کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے باغی لیڈر کالیکھوپول نے بی جے پی کی مدد سے ریاست میں سرکار بنائی تھی۔ کانگریس کے باغی ممبران اسمبلی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر وزیراعلی بنام ٹو کی کو ہٹادیا تھا جس کے بعد کانگریس نے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا