English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ کے 16 مسلم نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ،(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ان کے فون سوئچ آف ہیں۔ لیکن اس درمیان ایک رشتہ دار کے واٹس ایپ پر ایک میسج آیا تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ تمام 'اپنی آخری منزل' تک پہنچ چکے ہیں۔نوجوانوں کے اہل خانہ نے جمعہ کو کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجين سے ملاقات کر مدد کی فریاد کی ہے۔ علاقے کے ایم پی پی كروناكرن نے کہا کہ لاپتہ لڑکوں کو تلاش کرنے کے لئے ریاست اور مرکزی حکومت کی مدد لی جا رہی ہے


برہان سمیت تین جنگجوؤں کے انکاونٹر کے بعد کشمیر میں حالات کشیدہ ،

موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند، ریل سروس معطل

سری نگر۔09جولائی (فکروخبر/ذرائع ) حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے انتہائی مطلوب کمانڈر برہان وانی سمیت تین جنگجوؤں کے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے جانے کے بعد وادی کے اطراف واکناف میں بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر وادی بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ برہان اور اُس کے دو دیگر ساتھیوں کو جمعہ کی شام ضلع اننت ناگ کے ڈورو کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک شدید جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ 21 سالہ برہان وانی کشمیر میں جنگجوؤں کی نئی نسل کا چہرہ اور پوسٹر بوائے کہلاتا تھا۔ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنگجوؤں کی ویڈیوز، اپنے ویڈیو بیانات اور گروپ تصاویر پوسٹ کرنے کی بناء پر مشہور تھا۔سیکورٹی ایجنسیوں نے برہان کا پتہ بتانے والے کے لئے نقدی دس لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ وادی میں تقریباً تمام علیحدگی پسند جماعتوں نے آج ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔وادی میں تمام موبائیل سروس پرووائڈرس نے سیکورٹی انتظامیہ کی ہدایات پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سے موبائیل انٹرنیٹ خدمات تاحکم ثانی بند کردیں۔ موبائیل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ انہیں سیکورٹی انتظامیہ کی جانب سے موبائیل انٹرنیٹ خدمات تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایات ملی ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں خدمات بند رکھنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام کسی بھی طرح کی افواہوں کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کردی جائیں گی۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر کھاتے پر لکھا کہ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل۔ بہت سے مقامات پر پابندیاں اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ علیحدگی پسند لیڈران کو نظربند کیا گیا ہے۔ اگرچہ برہان کی ہلاکت کے بعد گذشتہ شام موبائیل انٹرنیٹ خدمات جاری رکھی گئی تھیں جس دوران وادی میں انٹرنیٹ صارفین نے برہان کی ہلاکت پر اپنی پوسٹوں کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا، تاہم بعد میں نصف شب کو انٹرنیت خدمات معطل کردی گئیں۔
تاہم براڈ بینڈ خدمات معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ وادی میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو ای (الیکٹرانک) کرفیو کا نام دیا گیا ہے۔ وادی میں سال 2008 میں امرناتھ زمین تنازعہ اور سال 2010 کی احتجاجی لہر جو کئی مہینوں تک جاری رہی تھی کے دوران موبائیل انٹرنیٹ خدمات اور ایس ایم ایس سروس معطل کردی گئی تھیں۔ وادی کشمیر میں گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر ہر طرح کی انٹرنیٹ خدمات 77 گھنٹے تک معطل رکھی گئی تھیں۔ تب انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا قدم عیدالاضحی کے موقع پر بڑے جانوروں خاص طور پر گائے کے ذبیحے کے عمل کا ویڈیو بنانے اور اس کو انٹرنیٹ پر عام کرنے، احتجاجی مظاہروں سے متعلق خبروں اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر عام کرنے اور کسی بھی طرح کے احتجاجی پروگرام کی تشہیر کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا تھا۔وادی میں تب عیدالاضحی ایک ایسے وقت میں منائی جارہی تھی جب ریاستی ہائی کورٹ نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں بڑے جانوروں کے ذبیحے پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم وادی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقعوں پر موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات کا معطل رکھا جانا معمول ہے۔


بھوپال میں بارش بنی مصیبت، گھروں میں تیر رہے ہیں برتن، ہزاروں لوگ پھنسے

09جولائی (فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعہ کی رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے شہر کی درجنوں بستیوں میں پانی بھر گیا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے نچلی بستیوں میں ہزاروں لوگ پھنس گئے۔ شہر کی پاش کالونیوں میں بھی بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بگڑے حالات کو دیکھتے ہوئے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے باوجود حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعہ کی رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے شہر کی درجنوں بستیوں میں پانی بھر گیا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے نچلی بستیوں میں ہزاروں لوگ پھنس گئے۔ شہر کی پاش کالونیوں میں بھی بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بگڑے حالات کو دیکھتے ہوئے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے باوجود حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔
کئی پاش کالونیوں سمیت نچلی بستیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔مسلسل ہو رہی بارش سے کئی جگہ حالات بگڑ گئے ہیں۔ایسے میں بھوپال میونسپل کے پانی کی نکاسی کے نظام کی پول کھل گئی ہے۔گھروں میں پانی بھرنے سے لوگوں کی مصیبتیں بڑھ گئی ہیں۔کولار، اریرا اور جھرنیشور کالونی سمیت کئی جگہوں پر پانی بھر گیا ہے۔میونسپل ملازمین پانی نکالنے میں جٹ گئے ہیں۔ستنا میں تو فوج اور ریوا میں ایئر فورس کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش نے بھوپال میں لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔سڑکوں پر صرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔یہاں گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل رک-رک کر بارش ہو رہی ہے۔کئی پاش کالونیوں سمیت نچلی بستیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔مسلسل ہو رہی بارش سے کئی جگہ حالات بگڑ گئے ہیں۔ایسے میں بھوپال میونسپل کے پانی کی نکاسی کے نظام کی پول کھل گئی ہے۔


پانی کے میٹر کاگھوٹالہ: شیلا دکشت کو اے سی بی کا نوٹس، جانچ میں تعاون کا مطالبہ

نئی دہلی۔09جولائی (فکروخبر/ذرائع )اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے آج دہلی کے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو نوٹس جاری کیا، جس میں انہیں پانی کے میٹر گھوٹالہ معاملے کی جانچ میں تعاون کرنے کو کہا گیا ہے ۔ محترمہ شیلا دکشت کو بھیجے گئے نوٹس میں اے سی بی نے کہا کہ "ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اس معاملے کے حقائق اور حالات سے واقف تھے اور آپ کو اس معاملے کی تفتیش میں تعاون کرنا ہے "۔ اے سی بی کے سربراہ ایم کے مینا کے مطاابق محترمہ شیلا دکشت کے ساتھ متعلقہ افسران کو بھی اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے ، اور یہ معاملے اب زیر تفتیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ " اے سی بی نے 2014 میں یہ کیس درج کیا تھا۔ دہلی جل بورڈ نے 2.5 لاکھ پانے کے میٹر خریدے تھے اور اس سلسلے میں الزامات ہیں کہ اس کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا ۔ ٹینڈر کی شرائط بھی تبدیل کردی گئی تھیں، تاکہ ذاتی کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوسکے ۔ ہم کسی مناسب تاریخ کو محترمہ شیلا دکشت سے پوچھ گچھ کریں گے "۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی محترمہ شیلا دکشت کو دو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ پہلے نوٹس میں انہیں تفتیش میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے اور دوسرے نوٹس میں انہیں پوچھ گچھ کے لئے مناسب تاریخ ،وقت اور مقام تفتیشی ایجنسی کو بتانے کو کہا گیا ہے ۔تاہم، محترمہ شیلا دکشت نے کہا کہ انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے اور جب انہیں نوٹس مل جائے گا ، تو وہ آگے کی کارروائی کا فیصلہ کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا