English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق آئی پی ایس ڈی جی ونجارا کا بیٹا 75 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

کچھ دن قبل بھی ونجارا نے اپنے حامیوں کے ساتھ سورت میں ایک ریلی کے دوران سردار بلبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر پستول والی مالا ڈالدی تھی، جس کی وجہ سے وہ پھر سے سرخیوں میں آگئے تھے۔


سواتی قتل کیس میں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار کا استعمال: راجا

تروچراپلي (تمل ناڈو)۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری ایچ راجا نے پی رام کمار کی محبت کی تجویز کو سافٹ ویئر انجینئر ایس سواتی کی طرف سے ٹھکرا دینے کی وجہ سے اس کا قتل کئے جانے کے خدشہ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے ہتھیار کی طرح ہے ۔مسٹر راجا نے کل دیر شام نامہ نگاروں کو بتایا کہ سواتی کے قتل کے معاملے میں کئی حل طلب پہلو ہیں۔ یہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ جب رام کمار روزگار کی تلاش میں چنئی میں گزشتہ تین ماہ سے رہ رہا تھا تب سواتی نے اس کی محبت کی تجویز مسترد کر دی تھی، اس لئے اس نے یہ جرم کیا ہے ۔انہوں نے اس قتل کے پیچھے وجوہات کے واضح نہ ہونے کی حالت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا، 'اس نے سواتی کی طرف سے اس تجویز کو ٹھکرا دینے کے بدلے قتل کردیا یا اس نے کسی دوسرے کی مدد سے اس کا قتل کروا یا۔مسٹر راجا نے کہاکہ رام کمار کی گرفتاری کو لے کر میڈیا میں تضاد ہے ، جبکہ کم وقت میں مجرموں کی گرفتاری کو لے کر پولیس کی تعریف ہو رہی ہے ۔مسٹر راجا نے کہا کہ پولیس کو اس کی جانچ کرنی چاہیے کہ اس قتل کے پیچھے کون کون ہے اور خواتین کے خلاف اس طرح کے جرائم کو روکنے کے لئے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے ۔


سواتی قتل: رام کمار کو چنئی لایا گیا

چنئی۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )تمل ناڈو میں سنسنی خیز سواتی قتل کیس کے اہم ملزم رام کمار کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان ترونیل ویلي سے چنئی لایا گیا اور سرکاری رویا پیٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انجینئرنگ میں گریجویٹ رام کمار کو ایمبولینس سے تقریباً 12 گھنٹے کا سفر طے کر صبح پانچ بجے اسپتال لایا گیا۔ پولیس جب رام کمار کو گرفتار کرنے گئی تھی تو اس نے گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد ترونیل ویلي میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہفتہ کو اس کی سرجری کی گئی۔ اب اسے یہاں رویاپیٹا اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے ۔رام کمار کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہے ۔ انہوں نے کہا، 'رام کمار کی حالت میں بہتری آ رہی ہے ۔ وہ بات کر پا رہا ہے '۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اسے ناشتے میں اڈلی، اڈیپم اور جوس دیا گیا۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور سرجن مسلسل اس کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اور بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات کے بعد تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس چوکس ،تلاشی میں شدت

حیدرآباد۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )سعودی عرب اور بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات کے بعد تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد کی ہدایت پر شمس آباد ایر پورٹ پر سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیاہے ۔ایر پورٹ کو آنے والے تمام راستوں پر تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ۔ ایر پورٹ جانے والی ہر گاڑی کی جانچ کی جارہی ہے ۔ سی آئی ایس ایف کی بھاری جمعیت کے ساتھ ساتھ جی ایم آر رکشا مقامی پولیس اور تلنگانہ اسپیشل پولیس یہ مہم چلارہے ہیں ۔ ایر پورٹ کی مین گیٹ پر بھی گاڑیوں کی بڑے پیمانہ پر تلاشی جاری ہے اور قریبی سری سیلم ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی تلاشی کا کام کیا جارہا ہے ۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کے ساتھ ایر پورٹ کے اندرونی حصہ میں بھی تلاشی لی گئی ۔ ایر پورٹ کے تمام وزیٹر پاسیس کو منسوخ کردیا گیا ایر پورٹ حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔


رام کمار 14 دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں

چنئی۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )تمل ناڈو میں انفوسس کی خاتون ملازم سواتی قتل معاملے کے اصل ملزم رام کمار کو 18 جولائی تک آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔آج صبح رام کمار کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان ترونیل ویلي سے چنئی لایا گیا اور سرکاری رویا پیٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ایگمور کے 14 ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گوپی ناتھ نے اسپتال میں رام کمار کا بیان درج کیا۔ مجسٹریٹ نے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔انجینئرنگ میں گریجویٹ رام کمار کو ایمبولینس سے تقریباً 12 گھنٹے کا سفر طے کر صبح پانچ بجے اسپتال لایا گیا تھا۔ پولیس جب رام کمار کو گرفتار کرنے گئی تھی تو اس نے گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد ترونیل ویلي میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہفتہ کو اس کی سرجری کی گئی۔ اب اسے یہاں رویاپیٹا اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے ۔رام کمار کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہے ۔ انہوں نے کہا، 'رام کمار کی حالت میں بہتری آ رہی ہے ۔ وہ بات کر پا رہا ہے '۔اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اسے ناشتے میں اڈلی، اڈیپم اور جوس دیا گیا۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور سرجن مسلسل اس کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


گھر کے سامنے بائیکس کو ٹہرانے پر اعتراض ۔ خاتون پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کی کوشش کی گئی

حیدرآباد۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )گھر کے سامنے موٹر سائیکل لگانے پر اعتراض کرنے پر ایک خاتون پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کی کوشش کی گئی ۔ تلنگانہ کے سکندرآباد کے تکارام گیٹ علاقہ کی وڈر بستی میں یہ واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد نے ایک خاتون پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی ۔ اس واقعہ میں خاتون جھلس گئی جسے فوری طور پر علاج کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے خاتون کو نشانہ بنانے والے تین افراد کو حراست میں لے کر اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان افراد کی کل شب خاتون سے معمولی بحث و تکرار ہوئی تھی تاہم صبح میں بات چیت کے بہانے یہ افراد خاتون کے گھر پہونچے اور اس سے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کی کوشش کی ۔ اس خاتون کی شناخت چندراکلا کے طور پر کی گئی ہے ۔ مقامی افراد نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔


دربھنگہ میں لائن ہوٹل میں فائرنگ، ایک ملازم ہلاک

دربھنگہ۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع دربھنگہ کے پتور تھانہ علاقے میں کل دیر رات مجرموں نے ایک لائن ہوٹل میں فائرنگ کر ایک ملازم کو ہلاک کردیا۔سب ڈویژنل پولیس افسر (صدر) دل نواز احمد نے آج یہاں بتایا کہ دربھنگہ۔بھیڑي سڑک پر آنندپور چوک کے قریب ایک لائن ہوٹل میں دیر رات موٹر سائیکل سوار دو مجرموں نے فائرنگ کی جس ھوٹل کا ملازم دلیپ منڈل (28) شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملازم کو علاج کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہو گئی۔وہ اس ضلع کے بھادرپور تھانہ علاقے کے اوجھون گاؤں کا رہنے والا تھا۔مسٹر احمد نے بتایا کہ پولیس نے جائے حادثہ سے چھ خالی کارتوس برآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مالک دیو کشور چودھری کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔


مظفر پور میں پک اپ وین پلٹ جانے سے 100 کاٹن شراب برآمد

مظفر پور۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )بہار میں مظفر پور ضلع کے یحیی پور تھانہ علاقے سے کل رات پولیس نے لاکھوں روپے قیمت کے 100 کاٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مغربی بنگال سے غیر ملکی شراب لے کر آ رہی ایک پک اپ وین اوور برج کے قریب پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے لوگ موقع سے فرار ہو گئے ۔ گاؤں والوں کی اطلاع کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑی سے 100 کاٹن غیر ملکی شراب برآمد کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اسمگلر شراب کے کاٹن کے اوپر سے چوڑا کی بوریاں لاد کر لا رہے تھے ۔ برآمد شراب کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ اس سال اپریل کے پہلے ہفتے سے بہار میں مکمل شراب بندی لاگو ہے ۔


جہیز کے مطالبے پر نئی نویلی دلہن کا قتل

مدھوبنی۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں مدھوبنی ضلع کے بھیرواستھان تھانہ علاقے میں آج صبح جہیز کے لئے ایک نئی نویلی دلہن کا گلا دبا کر مار ڈالا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ روپولي گاؤں کے رہنے والے سنتوش جھا کی شادی رواں برس ماہ فروری میں اوشا دیوی (23) کے ساتھ ہوئی تھی۔ جہیز میں بقایہ رقم کے مطالبے پر سسرال میں اوشا کو پریشان کیا جاتا تھا اور آج صبح اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں عورت کے مائیکے والوں کے بیان پر شوہر، ساس اور سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مدھوبنی صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔


سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک

سیوان۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )بہار میں سیوان ضحلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسی تھانہ کے راما پالی گاؤں کے دو نوجوان انل یادو (18) اور سکندر یادو (18) ایک تقریب میں شریک ہونے کے بعد دیر رات گھر واپس لوٹ رہے تھے تبھی سیوان میریا شاہراہ پر شیام گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہے پک اپ وین نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دونوں نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں سیوان صدر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ حادثے سے مشتعل لوگوں نے راستہ جام کر دیا ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ پولیس اور افسران لوگوں کو سمجھانے کی کوشش میں لگے ہیں۔


دیوریا میں داروغہ معطل

دیوریا۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں دیوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری نے تھانہ کے احاطے میں شراب کے نشے میں کانسٹیبل کو گالی گلوچ کرنے کے الزام میں ایک داروغہ کو معطل کردیا۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ایکونا تھانہ احاطے میں گزشتہ دو جولائی کو داروغہ ویریندر کمار نے شراب کے نشے میں کانسٹیبل رام لکھن پال سے گالی گلوچ کی تھی جس کی جانچ کرائے جانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے داروغہ ویریندر کمار کو معطل کر دیا۔دوسرے دیگر ایک معاملے میں ٹرک ڈرائیور کی پٹائی کرنے کے الزام میں شکایت درج کرانے کے بعد رودرپور کوتوالی میں تعینات کانسٹیبل نارنتک یادو، جے رام اور اشونی رائے کو لائن حاضر کردیا ۔ 


پولیس تصادم میں زخمی انعامی بدمعاش گرفتار

اعظم گڑھ۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کی اعظم گڑھ ضلع پولیس نے آج صبح تصادم کے دوران تروا علاقے سے بدنام انعامی بدمعاش ستیش یادو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر راسے گاؤں کے نزدیک لوٹ، قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب انعامی بدمعاش ستیش یادو کو دبوچ لیا۔ مڈبھیڑ میں زخمی بدمعاش کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے وارانسی بھیج دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بدمعاش ستیش نے پوروانچل کے اعظم گڑھ، مؤ، غازی پور بلیا، وارانسی سمیت کئی ضلعوں میں خوف طاری کررکھا تھا اس کی گرفتاری پر پانچ ہزار روپے کا انعام تھا۔ تصادم کے دوران اس نے پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی جس میں پولیس کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔پولیس نے بدمعاش کے پاس سے پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے ۔پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔


اٹاوہ میں سڑک حادثہ میں 4 ہلاک

اٹاوہ۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں ضلع اٹاوہ کے سول لائن علاقے میں ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ کل رات ایک سانڈ کو بچانے کی کوشش میں بس اس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اے ڈی ایم مہیندر سنگھ نے آج بتایا کہ 20سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ یہ بس مدھیہ پردیش سے زائرین کو لے کر الہ آباد 'سنگم' اسنان کرانے جا رہی تھی۔


دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے خاتمے کیلئے تمام متاثر ممالک متحد ہوں: سماج وادی پارٹی

اٹاوہ۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے خاتمے کیلئے تمام متاثر ممالک ایک ساتھ مل کر اس پر چوطرفہ حملے کرے ۔سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے کہاکہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ۔ تمام متاثرہ ممالک کو متحد ہو کر اس سے نمٹنا ہوگا۔پروفیسر رام گوپال یادو نے کل شام یہاں فیروز آباد کی رہنے والی تاروشی جین کے ڈھاکہ میں جمعہ کے روز دہشت گردوں کے ذریعہ قتل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس اپنی طاقت مسلسل بڑھاتا جا رہا ہے ا س لئے تمام ممالک کو مل کر اس کو نیست و نابود کرنے کی ضرورت ہے ۔


تلگودیشم رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کو سینہ میں درد کی شکایت پر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا

حیدرآباد۔5جولائی(فکروخبر/ذرائع )تلگودیشم کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کو سینہ میں درد کی شکایت پر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا ۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نندیال ٹاون میں دعوت افطار میں شرکت کے بعد وہ گھر واپس ہورہے تھے کہ انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو گھنٹے آئی سی یو میں ان کے مختلف معائنے کئے گئے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ بعد ازاں انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ماضی میں ان کی بائی پاس سرجری ہوچکی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا